Tag: media talk

  • پاکستان میں  مائنس نوازشریف فارمولا نہیں چلنے دیں گے،عابدشیرعلی

    پاکستان میں مائنس نوازشریف فارمولا نہیں چلنے دیں گے،عابدشیرعلی

    فیصل آباد : پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیرعلی کا کہنا ہے مائنس نوازشریف فارمولانہ پہلے منظور تھا نہ آئندہ کریں گے، اداروں کے پیچھے چھپ کر ہم پر وار نہ کیا جائے۔

    فیصل آباد میں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت عابد شیرعلی نے کہا کہ پاکستان میں مائنس نوازشریف فارمولا نہیں چلنے دیں گے، احتساب کرنیوالوں سے مطالبہ ہے مہران بینک کو لوٹنے پر جےآئی ٹی بنائیں، این ایل سی،عزیربلوچ اور ایان علی پر جے آئی ٹی بنائی جائے۔

    عابد شیرعلی نے کہا کہ سڑک پر آؤ گے، سڑک پر جواب دیں گے، عدالتوں میں جاؤ گے تو عدالتوں میں جواب دیں گے، اسمبلی کے فلور پر آؤ گے تو اسمبلی کے فلور پر جواب دیں گے، اداروں کے پیچھے کھیلنا بند کیا جائے، ڈاکے مارنے والے اسمبلیوں میں روتے ہیں۔

    وزیرمملکت پانی وبجلی نے کہا کہ عمران خان کا مقصد ترقی کے آگے فل اسٹاپ لگانا ہے، عمران خان نے نتھیاگلی میں ڈرائی کلین کی دکان کھول رکھی ہے، مائنس نوازشریف فارمولانہ پہلے منظور تھا نہ آئندہ کریں گے، کراچی میں سیکڑوں لوگوں کو قتل کیا گیا، کیاعمران خان نے کوئی دھرنا دیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مخالفین کوکہتاہوں سیاسی میدان میں آئیں، مخالفین سیاسی میدان میں نوازشریف کامقابلہ نہیں کرسکتے، مداری اور جوکر ایک ساتھ کھڑے ہوگئے ہیں، سیاسی جماعتیں کان کھول کرسن لیں نوازشریف کے بغیرسیاست نہیں ہوگی۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان نے نتھیاگلی میں ڈرائی کلین کی دکان کھول رکھی ہے، کیا تمام ادارے 40چالیس سال کا اپنا احتساب کرانے کیلئے تیار ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ حق اور سچ کی فتح ہوگی، نوازشریف اور خاندان سرخرو ہوگا، نوازشریف پر کسی قسم کا کوئی الزام نہیں، سیاسی جوکروں سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی، حسین نواز کےخلاف کوئی ثبوت ہو تو پھر بات کی جائے، وہ تصویر پی ٹی آئی کے ذریعے لی گئی، اپنے تمام تحفظات سپریم کورٹ کےسامنے پیش کردیے ہیں۔

    جے آئی ٹی تحقیقات لیک کرنے والے آگ سے کھیل رہے ہیں

    گذشتہ روز وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ بہت سی عیدیں آئیں گی اور سیاسی پنڈت دیکھتے رہ جائیں گے، جے آئی ٹی تحقیقات لیک کرنے والے آگ سے کھیل رہے ہیں، نتھیا گلی میں کوڑا کرکٹ جمع کرنے سے تبدیلی نہیں آئے گی، جمائما کے ٹویٹس سے فیصلے نہیں ہوں گے

    انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی نے پتہ نہیں کس کے ہاتھوں کھیل کر دو نمبری کی جبکہ نور اعوان نے قومی اسمبلی کے باہر شیخ رشید کے ساتھ اچھا نہیں کیا ، ہم اس کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ جے آئی ٹی تحقیقات لیک کرنے والے آگ سے کھیل رہے ہیں ۔ عمران خان، عزیر بلوچ ۔ ڈاکٹر عاصم اور اویس ٹپی پر جے آئی ٹی کا مطالبہ کیوں نہیں کرتے، عمران خان کی جتنی بار تلاشی لی گئی وہ دو نمبر نکلے،  پہلے سیتا وائٹ نکلی اور پھر ٹیریان نکلی ، اب عمران کی ناجائز آف شور کمپنیاں نکل آئی ہیں ۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • حسن اورحسین یہاں کے شہری نہیں، ان پرقوانین کا اطلاق نہیں ہوتا تھا،آصف کرمانی

    حسن اورحسین یہاں کے شہری نہیں، ان پرقوانین کا اطلاق نہیں ہوتا تھا،آصف کرمانی

    اسلام آباد : آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے جے آئی ٹی کو مضبوط کیا، حسن اورحسین یہاں کے شہری نہیں، ان پر قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا تھا لیکن پھر بھی احتساب کی خاطر اسثنی نہیں لی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما آصف کرمانی نے کہا کہ جے آئی ٹی سے متعلق کچھ بے بنیاد باتیں کی گئی ہیں، نوازشریف حکومت نے جے آئی ٹی کومضبوط بنایا ہے، دو ممبران پر تحفظات کے باوجود ہم نے جے آئی ٹی سے تعاون کیا ہے۔

    آصف کرمانی نے کہا کہ حسن اورحسین یہاں کے شہری نہیں، ان پر قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا تھا، ہم نے حسین اور حسن کو حاصل استثنیٰ بھی نہیں لیا، مشرف دور ہمارا بے رحمانہ احتساب کیا گیا،کچھ نہیں نکلا، جے آئی ٹی کو جو بھی تعاون درکار ہوگا وہ پیش کریں گے۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے جو ن لیگ کرے گی وہ ہم بھی کریں گے، ہم تو چار سال سے کہہ رہے ہیں ن لیگ جو کررہی ہے آپ بھی وہی کریں، ن لیگ چاروں صوبوں کی ترقی چاہتی ہے آپ بھی اپنا حصہ ڈالیں، ن لیگ دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے، نواز شریف نے کراچی اور بلوچستان کا امن لوٹایا ہے جبکہ عمران خان دہشت گردوں کاپشاورمیں دفترکھلوانا چاہتے تھے۔


    مزید پڑھیں : ہم پر الزام لگانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، آصف کرمانی


    انھوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے خود اپنے خاندان کواحتساب کےلئے پیش کیا، نوازشریف ترقی اورخوشحالی کاکام کررہے ہیں کاش عمران خان بھی کرتے، عدالتوں سے مطالبہ ہے عمران خان کے خلاف جے آئی ٹی بنائی جائے، عمران خان ابھی تک اپنی منی ٹریل ثابت کرنے میں ناکام ہوئے ہیں، عمران خان الزامات لگاتے ہیں،عدالتوں کا سامنا نہیں کرتے۔

    آصف کرمانی نے عمران خان کے خلاف بھی جے آئی ٹی بنانے کامطالبہ کردیا اور کہا کہ عمران خان تو عدالتوں کے بھگوڑے ہیں، عمران خان نے عدالتوں پر بھی الزامات لگائے ہیں، مرضی کے فیصلے نہ ملنے پرعمران خان فساد کی دھمکیاں دیتے ہیں، کے پی کے میں احتساب کمیشن کے لئے 65کروڑ کا بجٹ تھا، بجٹ تو استعمال کرلیا گیا مگر کسی کا احتساب نہیں کیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں ۔

  • ہم پر الزام لگانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، آصف کرمانی

    ہم پر الزام لگانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، آصف کرمانی

    اسلام آباد : لیگی رہنما آصف کرمانی نے کہا ہے کہ ہم پر الزام لگانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو نہ پکڑنے والے انصاف کی باتیں نہ کریں۔ عمران خان تین سال کا حساب نہیں دے سکے ہم ستر سال کا حساب دے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما آصف کرمانی نے کہا کہ کچھ لوگوں کو آج عدالتوں کے احترام کا بڑا درد ہے،مسلم لیگ(ن)نے عدلیہ کی بحالی کے لئے لانگ مارچ کیا، لوگوں کا سمندر لانگ مارچ میں نوازشریف کیساتھ نکلا۔

    آصف کرمانی نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اعلیٰ عدالتوں کو کینگرو کورٹ کہا تھا، گوجرانوالہ پہنچ کر پتہ چلا ججز کو بحال کیا جارہا ہے، نوازشریف نے اسی وقت لانگ مارچ ختم کرنے کافیصلہ کیا، نوازشریف چاہتے تولاکھوں لوگ ان کے ساتھ تھے آگے جاسکتے تھے۔

    بڑی بڑی باتیں کرنے والے اپنے دور میں عدالتوں کو مانتے ہی نہیں تھے

    لیگی رہنما نے کہا کہ بڑی بڑی باتیں کرنے والے اپنے دور میں عدالتوں کو مانتے ہی نہیں تھے، دوسروں کے لئے باتیں کرنے والے پہلے اپنے گربیان میں جھانکیں، آپ سے تو ابھی محترمہ کے قاتل نہیں پکڑے گئے،جن کوآپ جانتے ہیں، عمران خان 3سال کا حساب نہیں دے سکا، ہم70 سال کا دے رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کل بھی عدالتوں کا احترام کیا، آئندہ بھی کرتے رہیں گے، ہمارا صرف یہ مطالبہ ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف ہونا چاہئے، جے آئی ٹی اور عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، اگرمحسوس ہوا ہٹ کر برتاؤ کیا جارہا ہے تو پھر اپنا آئینی اور قانونی حق استعمال کرینگے۔

    اگرمحسوس ہوا ہٹ کر برتاؤ کیا جارہا ہے تو پھر اپنا آئینی اور قانونی حق استعمال کرینگے

    رہنما مسلم لیگ(ن) کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں،نوازشریف پاکستان کو معاشی طاقت بنانے کی جنگ لڑ رہے ہیں، نوازشریف منتخب وزیراعظم ہیں، ان کا نام پاناما میں نہیں ہے، تنقید برائے تنقید کرنے والے تحمل رکھیں، چند دنوں کی بات ہے، تحقیقات کے بعد دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے گا۔

    آصف کرمانی نے کہا کہ جے آئی ٹی جب بلائے گی ہم آئیں گے، جھوٹ کی سیاست کرنے والے دیکھیں گے ہم سرخروہوں گے، انصاف ہوا تو آج باتیں کرنے والوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، معزز ججز پر اعتماد ہے، یہ ڈوگر کورٹ کا دور نہیں، امید ہے ہم سے انصاف کیاجائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان شروع سے منفی سیاست کرتے آئے ہیں، گورنر سندھ

    عمران خان شروع سے منفی سیاست کرتے آئے ہیں، گورنر سندھ

    کراچی : گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان شروع سے منفی سیاست کرتے آئے ہیں، ہماری کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی، عدالت کے ہر فیصلے کا احترام کریں گے۔

    ان خیلات کا اظہار انہوں نے دو دریا سی ویو پر دیئے گئے عشائیے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، گورنر سندھ محمد زبیر کا پانامہ کیس کے فیصلے سے متعلق کہنا تھا کہ ہم کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہیں، ن لیگ نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے آئندہ بھی کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان شروع دن سے منفی سیاست کرتے آئے ہیں، وقافی حکومت کراچی میں پانی کے مسئلے کے حل کیلئے ہر طرح کا تعاون کررہی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگلے سال اپریل تک کے فور اورگرین بس منصوبے جلد مکمل کرلئے جائیں گے،اس موقع پر سینیٹرنہال ہاشمی نے کہا کہ پی پی نے عوام پر بہت ظلم کیے ہیں، ان سے کہتا ہوں صراط مستقیم پر آجائیں۔

    منظور وسان روز نواز شریف اور ان کے ترقیاتی کاموں کے خواب دیکھتے ہیں، پاناما کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے خلاف ماضی میں بھی بہت غلط فیصلے آئے ہیں پاناما کو بھی اسی کی کڑی سمجھ کر قبول کرلیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آج کے دن بھٹو صاحب کی روح پی پی پی کی موجودہ عوام دشمن پالیسیاں دیکھ کر شرمندہ ہوگی، ن لیگ کراچی کی قیادت کیلئے نرم رویہ رکھتی ہے، تقریب میں ن لیگ کے دیگر رہنماؤں سمیت غیرملکی کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔

  • سندھ کا حشردیکھ کردیگرصوبے پی پی کو ووٹ نہیں دیں گے، عابد شیرعلی

    سندھ کا حشردیکھ کردیگرصوبے پی پی کو ووٹ نہیں دیں گے، عابد شیرعلی

    سکھر : وزیرمملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کا جو حشر کیا پنجاب اور دیگر صوبے اس کو کبھی ووٹ نہیں دیں گے، عمران خان ریلو کٹا ہے سیاسی میدان سے باہر کردیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہا کہ بجلی بجلی چوری میں جو بھی ملوث ہوا اس کیخلاف بھرپور کارروائی کریں گے.

    سکھر کے تحصیلدار پیرجو گوٹھ کے اور ڈہرکی کے پیر کروڑوں کی بجلی چوری کرچکے ہیں۔ عابدشیرعلی نے کہا کہ بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات دے دیئے ہیں گھوٹکی کے ایس ایچ اوز چوری کی بجلی استعمال کرتے ہیں، کنکشن منقطع کرنے کے احکامات جاری کردیئے.

    ایم کیوایم والے بھی بجلی چوری میں ملوث ہیں، ایم کیوایم کے سکھر کے دفاتر پرلاکھوں کے واجبات پربجلی منطقع کی گئی، چوروں اور ڈاکوؤں کو بجلی چوری کرنے نہیں دوں گا۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ منظور وسان اچھے خواب دیکھیں، عوام کو لوٹنے والے خواب دیکھنا بند کردیں کیونکہ پیپلزپارٹی نے سندھ کے ساتھ جو حشر کیا ہے اسے دیکھ کر پنجاب اور دیگر صوبے پیپلز پارٹی کو کبھی ووٹ نہیں دیں گے.

    عابد شیرعلی نے صحافیوں کو بتایا کہ آج سکھر آتے ہوئے پورا جہاز پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے بھرا ہوا تھا، جہاز میں ایک ریلو کٹا بھی موجود تھا،جس کی وجہ سے سفر کا مزا نہیں آیا، ریلو کٹے کی وجہ سے میں جہاز سے چھلانگ نہیں لگا سکتا تھا.

    یاد رہے کہ آج صبح پی آئی اے کی خصوصی پرواز میں عابد شیرعلی،منظور وٹو اور علیم خان ایک ساتھ بیٹھے تھے۔

  • ہر پختون مشکوک نہیں، حکومت فساد کو بڑھا رہی ہے، خورشید شاہ

    ہر پختون مشکوک نہیں، حکومت فساد کو بڑھا رہی ہے، خورشید شاہ

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ پنجاب میں پختونوں کے ساتھ امتیازی سلوک فیڈریشن کے لیے خطرناک ہے، ہر پختون مشکوک نہیں، یہ بات ردالفساد کی نہیں بلکہ فساد بڑھانے کی بات ہے، سمجھ نہیں آرہا حکومت کیا کررہی ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح گزشتہ پانچ سے چھ دنوں میں پختونوں کے خلاف جو کارروائی کی گئی اس سے لگتا ہے کہ جو پختون ہے وہ مشکوک ہے، جو پمفلٹ حکومت کی سرپرستی میں یہاں تک کہ ایک ڈسٹرکٹ کے پولیس ترجمان نے بھی شائع کیے کہ ’’پختونوں کو دیکھ کر ہوشیار ہوجائیں‘‘، قابل مذمت ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر بلوچستان میں دہشت گردی ہو تو کیا سارے بلوچ شک کی نگاہ سے دیکھے جائیں گے؟ یہ فطری ہے لیکن آپ تمام بلوچ کو دہشت گرد نہیں کہہ سکتے اسی طرح سندھ ہو یا پنجابی، کسی بھی ایک قوم کو نشانہ بنانا فیڈریشن کے لیے خطرناک ہے۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ سات آٹھ برس سے یہ بات واضح رہے کہ دہشت گردی کی فضا میں سب سے بڑا اور اہم کردار پنجابی طالبان کا رہا، کہا گیا اور تسلیم بھی کیا گیا کہ دہشت گرد پنجاب میں ہیں جہاں پر آپریشن نہیں کیا گیا، یہی وجہ تھی کہ دہشت گردی میں تیزی آئی اور اسے سرپرستی بھی ملتی رہی لیکن ان سب باتوں کے باوجود کہا جائے کہ دہشت گردی پنجاب سے ہوتی ہے ان سے لوگ ہوشیار رہیں تو غلط ہوگا۔

    آپریشن ردالفسار پر ان کا کہنا تھاکہ یہ بات فساد کو رد کرنے کی نہیں بلکہ بڑھانے کی بات ہے، یہ تو قوموں کو لڑانے کی بات ہے، سمجھ نہیں آتا کہ حکومت کیا کررہی ہے؟ کے پی کے میں رہنے والے مسلم لیگ کے پختون کارکنوں نے احتجاج کیا ہے، پنجاب کے ایک سینئر وزیر نے واضح طور پر پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پختونوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ اس عمل سے فیڈریشن کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، ملکی سلامتی اور خود مختاری کو نقصان پہنچے گا، ملک میں دہشت گردی کرنے والے دیگر ممالک کو اس بات سے مدد ملے گی، نواز شریف اس بات پر توجہ دیں۔

    انہوں نے کہا کہ دیگر قوموں کی طرح پختون بھی محب وطن ہیں، ان کے ساتھ حکومتی رویہ قابل مذمت اور قابل افسوس ہے۔

  • آپریشن ردالفساد کا فیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں‌ ہوا، نواز شریف

    آپریشن ردالفساد کا فیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں‌ ہوا، نواز شریف

    انقرہ: وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن رد الفساد اور پنجاب میں رینجرز آپریشن کا فیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں ہوا،افغانستان سے یہاں کارروائیاں ہورہی ہیں، بھارت اور افغانستان سے تعلقات میں بہتری کا خواہش مند ہوں۔

    یہ بات انہوں نے ترکی کے دورے میں انقرہ شہر میں پاکستانی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

    انہوں نے کہا کہ آپریشن رد الفساد کا فیصلہ کچھ روز قبل وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، پنجاب میں رینجرز بلانے کا فیصلہ بھی وزیراعظم ہاؤس کیا گیا، جہاں جہاں دہشت گرد ہوں گے ان کے خلاف آپریشن کریں گے،امن کے لیے کیے گئے اقدامات کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ 1991 میں ہم نے ترقی کا جو عمل شروع کیا اگر وہ جاری رہتا تو پاکستان آج کوریا سے آگے ہوتا، ایک وقت تھا جب ہم کوریا سے آگے تھے،بدقسمتی سے اب ایسا نہیں۔

    افغانستان کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں بھی امن قائم ہو اور اس کی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو، وہاں جو دہشت گرد موجود ہیں وہ ہم پر حملہ آور نہ ہوں لیکن ایسا ہورہا ہے، ہم نے افغان حکومت سے شکایت کی ہے، یقین ہے کہ وہ اس کے خلاف کارروائی کریں گے، وہاں کا امن خطے کے امن کے لیے ضروری ہے، ہم دل و جان سے افغانستان کو مستحکم ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری اور تجارت میں اضافہ چاہتے ہیں اس میں کوئی معیوب بات نہیں، یہ بات ہم انتخابات سے قبل بھی کہتے تھے، ہمیں ایک دوسرے کے خلاف سازش نہیں کرنی چاہتے نہ کوئی انتشار پر مبنی اقدام اٹھانا چاہیے، آج بھی اس خواہش پر قائم ہوں کہ بھارت اور افغانستان سے اچھے تعلقات قائم ہوں، بھارت کو بھی چاہیے کہ وہ پاکستان کو اپنا اچھا دوست اور ہمسایہ سمجھے۔

    نواز شریف نے کہا کہ بجلی آئے گی ترقیاتی عمل تیز ہوگا اور ملک ترقی کرےگا، روزگار میسر آئے گا جس کا فائدہ نوجوانوں کو پہنچے گا، نوجوانوں کو ملک سے باہر بھیجنے کے بجائے ان کے لیے اپنے ہی ملک میں نوکریاں پیدا کرنی چاہیں۔

    آج لاہور میں ہونے والے بم دھماکے پر انہوں نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، دہشت گردی کے خلاف پختہ عزم رکھتےہیں اسے دہشت گردوں کو پوری طاقت کے ساتھ کچلا جائے گا،دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی، ہم ان کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑ رہےہیں، موجودہ کشیدہ حالات پر جلد قابوپالیں گے بالآخر جیت ہماری ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اقدامات اور معیشت کی بہتری کی تعریف ہورہی ہے، پاکستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بھی تعریف کی جارہی ہے،دشمنوں کو پاکستان کی ترقی، موٹرویز اور بجلی کے منصوبے اور  راہ داری منصوبہ ہضم نہیں ہورہا، پاکستان دشمن اور دہشت گرد ان منصوبوں کو سبوتاژ نہیں کرسکتے۔

    انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی پر ترکی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر ترکی کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں،نیو کلیئر سپلائرز گروپ میں حمایت پر ترکی،چین، بیلارس اور قازقستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں،یہ ملک پاکستان سے دوستی نبھارہے ہیں اور اصولوں پر چل رہے ہیں، مسئلہ کشمیر پر ترکی کی جانب سے حمایت پر شکر گزار ہیں،ترکی کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں جنہیں مزید بہتر کیا جائےگا۔

    پاناما کیس سے متعلق سوال پر وزیراعظم نے صحافی کو جواب دیا کہ جو کام کرنے آیا ہوں وہ کام کرنے دیں۔

    وزیراعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل اپنے وقت پر کامیابی سے ہوگا،ای سی او سربراہ اجلاس آئندہ ماہ اسلام آباد میں ہورہا ہے اس کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔

    قبل ازیں  انقرہ میں وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اسی سے متعلق:انقرہ: وزیر اعظم نواز شریف کی ترک ہم منصب سے ملاقات

    وزیر اعظم نواز شریف 3 روزہ دورے پر ترکی میں موجود ہیں۔ اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ ہے۔

  • معاملہ گول گول گھوم رہا ہے، جب تک نوازشریف وزیراعظم ہیں معاملے کی تحقیقات نہیں ہوسکتی، عمران خان

    معاملہ گول گول گھوم رہا ہے، جب تک نوازشریف وزیراعظم ہیں معاملے کی تحقیقات نہیں ہوسکتی، عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ معاملہ گول گول گھوم رہا ہے، سلیم اللہ ،کلیم اللہ چل رہا ہے، شریف خاندان اب تک کوئی منی ٹریل پیش نہیں کرسکا،جب تک نوازشریف وزیراعظم ہیں معاملے کی تحقیقات نہیں ہوسکتی۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کی سماعت ملتوی ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے نوازشریف کو بچارہے ہیں، ایف بی آر کاغذات تیارکررہا ہے، جب تک نوازشریف وزیراعظم ہیں معاملے کی تحقیقات نہیں ہوسکتی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے ہمارے پاس کوئی دستاویز نہیں ہے، ن لیگ کے وزرا نے کہا جائیداد90کی دہائی میں خریدی گئی، قطری خط سے پتہ چلتا ہے کہانی کچھ اور ہی ہے، اب پتہ چل رہا ہے قطری نے سیٹلمنٹ کے نتیجے میں فلیٹس دیئے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ نو ماہ سے کسی طرح کا ثبوت پیش نہیں کیا جارہا ہے، پاکستان میں جو دستاویزات تیار ہوسکتے ہیں وہ دیئے جارہے ہیں، باہر کی کمپنیوں میں تیار نہیں ہوسکتے تو وہ نہیں آرہے ہیں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ میں نے جائیداد کب، کیسے خریدی، سب منی ٹریل موجود ہے، یہ لوگ 2006کے دستاویزات بھی جمع نہیں کراسکتے ہیں، دستاویزات سے ثابت ہورہا ہے مریم نوازبینیفشل اونر ہیں، مریم کے پاس تو فلیٹس خریدنے کے لئے پیسہ نہیں تھا، اس کامطلب ہے مریم نے نوازشریف کے پیسے سے فلیٹس خریدے۔

    پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ معاملہ گول گول گھوم رہا ہے، سلیم اللہ ،کلیم اللہ چل رہا ہے، شریف خاندان اب تک کوئی منی ٹریل پیش نہیں کرسکا ہے، اصل منی ٹریل اسحاق ڈار کا اعترافی بیان ہے، پیسہ کس طرح منی لانڈرنگ کرکے بھیجا گیا،بی بی سی کی رپورٹ موجود ہے۔

    عمران خان وکیل نے کہا یہ بادشاہ ہیں اور بادشاہوں کے بادشاہوں سے تعلقات ہوتے ہیں، حسین نواز کے لئے تین فلیٹس مے فیئرز میں خریدے گئے، جب چھوٹا بھائی گیا تو شریف خاندان کے فلیٹس کی تعداد4ہوگئی۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے پوچھا شریف خاندان نے تحفوں کے جواب میں کیا دیا تو وکیل نے بتایا کہ یہ لوگ بزنس پارٹنرز ہیں۔ حکومت پانامامیں پھنسی ہوئی ہے، سب کرپشن بچانے میں لگے ہیں، سپریم کورٹ نے کہا ہے پاکستان کے ادارے ناکام ہوچکے ہیں، اداروں کو جو کام کرنا چاہئے تھا وہ نہیں کررہے ہیں،

    رانا ثناء اللہ کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ وزیرقانون پنجاب نے ہڑتال سے متعلق شرمناک بیان دیا ہے، راناثنا اللہ کا بیان احمقانہ ہے اس کی مذمت کرتا ہوں۔

  • ماضی کی فلم اسٹار شبنم کراچی پہنچ گئیں، فلموں‌ میں‌ کام کرنے کا عندیہ

    ماضی کی فلم اسٹار شبنم کراچی پہنچ گئیں، فلموں‌ میں‌ کام کرنے کا عندیہ

    کراچی: ماضی کی فلم اسٹار شبنم کراچی پہنچ گئیں،ان کا کہنا ہے کہ 50 برس میں پہلی بار پاکستان تنہا آئی ہوں، پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتی ہوں،اچھا رول ملا تو پاکستانی فلموں میں کام کروں گی۔

    کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے لیجنڈ اداکارہ و موسیقار رابن گھوش کی بیوہ شبنم نے کہا کہ رابن گھوش آج ہم میں نہیں، ہم نے پچاس سال اکٹھے گزارے وہ قدم قدم پر یاد آرہے ہیں۔

    shabnam2 shabnam3

    انہوں نے کہا کہ میری دعائیں فلم انڈسٹری کے ساتھ ہیں، مجھ سے جو کچھ ہوسکا انڈسٹری کے لیے کروں گی۔

    shabnam5

    shabnam4

    انہوں نے پاکستانی فلموں میں کام کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر اچھا کریکٹر ملا تو ضرور کام کروں گی، انہوں نے گفتگو میں دوبارہ واضح کیا کہ کریکٹر اچھا ہوگا تو ہی کام کروں گی بصورت دیگر نہیں۔

    shabnam6

    shabnam7

    اداکارہ شبنم نے مزید کہا کہ نئی نسل اچھا کام کررہی ہے،پاکستان کی فلم انڈسٹری آگے بڑھ رہی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

  • ملک کا وزیراعظم قانون کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہا ہے، عمران‌ خان

    ملک کا وزیراعظم قانون کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہا ہے، عمران‌ خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم قانون کے پیچھے چھپ رہے ہیں، پہلے کوئی قطری نہیں تھا جیسے ہی کیس سپریم کورٹ میں آیا دو دو قطری آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے کو تیسری بار چیلنج کیا گیا، نوازشریف نے اسمبلی میں کہا میں خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں، تیسرے وکیل نے درخواست کو قابل سماعت ہونے کو چیلنج کیا، نوازشریف کہتے ہیں کاروبار والد کرتے تھے ہمیں کچھ نہیں پتہ، بچے کہتے ہیں کاروبار دادا کرتے تھے ہمارے پاس کچھ نہیں ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ جس کا بھی پاناما لیکس میں نام آیا کسی نے اس کو چیلنج نہیں کیا، پانامالیکس سے پہلے یہ کہتے تھے بیرون ملک ہماری کوئی جائیداد نہیں، اب یہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تو جواب نہیں دے رہے ہیں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ گلف اسٹیل کے 15ملین درہم کا نقصان کس نے پورا کیا کوئی ریکارڈ نہیں، 1980 میں ان کو 12ملین کا منافع ہوجاتا ہے، یہ بھی ان کونہیں پتہ، نوازشریف نے اسمبلی میں کہا میرے پاس تمام دستاویزات موجود ہیں، معاہدوں میں بینکوں کا ذکر ہے مگر کوئی منی ٹریل موجود نہیں ہے۔

    عمران خان نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لندن کے فلیٹس آپ کے ہیں توثبوت بھی آپ نے ہی دینے ہیں، 13 سال کا مے فیئرکا کرایہ ہی 30کروڑ کے قریب بنتا ہے۔

    قطری شہزادے کے حوالے سے پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ قطری کرپٹ ترین آدمی ہے، اس پرکرپشن کے الزامات ہیں، قطری نے 30کروڑکا فائدہ پہنچایا، آپ نے بدلے میں کیا دیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ملک کا وزیراعظم قانون کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہا ہے، کیا ملک کا وزیراعظم قانون کے اوپر ہوتا ہے، برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے پارلیمنٹ میں اپنی صفائی پیش کی، ہم اس لئے یہاں موجود ہیں کیونکہ پاکستان کے ادارے ناکام ہوچکے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ سات مہینے سے قطری کہیں نہیں تھا،عدالت پہنچے توقطری آگیا، پاناماکو نہیں مانتے تو آئی سی آئی جے اور بی بی سی کو عدالت لے جائیں، ابھی تک قطری کے سوا کچھ نظر نہیں آرہا ہے۔