پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے پاکستان میں باکسنگ کے فروغ اور تھر کے متاثرہ باشندوں کے لیے فنڈ جمع کرنے جو عزم ظاہر کیا ہے وہ آج کراچی میں منعقدہ باکسنگ کے نمائشی ایونٹ سے پورا ہوگا۔
قبل ازیں پاکستان کے سابقہ دورے میں عامر خان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ عالمی باکسرز کو پاکستان لائیں گے اور ان کا یہ خواب پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے ۔
آج کراچی میں عامر خان کے بھائی ہارون خان، جوڈی میکل، اسٹوارٹ میڈاکس، فرانس پیٹر، ڈگلس کروس سمیت سات انگلش باکسرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔
اس نمائشی ایونٹ کے ذریعے حاصل شدہ تمام تر آمدنی و فنڈ تھر کے متاثرہ باشندوں کو صاف پانی کی فراہمی پر خرچ کی جائے گی۔
برٹش اور آئرش باکسنگ اتھارٹیز نے اس امدادی ایونٹ کے انعقاد میں عامر خان ٹرسٹ کو معاونت فراہم کی ہے ۔
عامر خان کا کہنا ہے کہ ہماری نوجوانوں میں بہت صلاحیت ہے لیکن مناسب رہنمائی اور مواقع نہ ملنے کے سبب وہ آگے نہیں بڑھ پارہے، وہ پاکستان میں باکسنگ کے فروغ اورنوجوانوں کی مناسب رہنمائی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔
Tag: media talk
-
تھر کے باشندوں کی امداد، نمائشی باکسنگ ایونٹ آج ہوگا
-
صدر کا خطاب اپوزیشن پر ڈرون حملہ تھا،خورشید شاہ
اسلام آباد: قائدِ حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ صدر کا خطاب اپوزیشن پر ڈرون حملہ تھا۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے صدر ممنون حسین کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر نے کرپشن پر قابلِ ذکر بات کی،نہ ڈرون حملے اور پانامالیکس کا تذکرہ کیا، صدر کا خطاب حکومتی پالیسیوں کی نفی تھا۔
انکا کہنا تھا کہ صدر کا خطاب اپوزیشن پر ڈرون حملہ تھا، اپوزیشن نے خاموشی سے سنا، قانونی تقاضا تھا جو صدر نے پورا کردیا،حکومتی ارکان کو علم تھا اس لیے پارلیمنٹ میں ارکان کی تعداد کم تھی۔
یاد رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین کا پارلیمنٹ میں اپنے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ اپوزیشن کو حکومت پر مرضی مسلط کرنے کا حق نہیں،حکومت اورحزب اختلاف دونوں جمہوری استحکام پریقین رکھتی ہیں ضد اورذاتی اختلاف کو قومی مفاد پرغالب نہ آنے دیں۔
-
داعش کی مدد کرنے والے کچھ ممالک جی ٹوئنٹی کاحصہ ہیں، روسی صدرپیوٹن
ترکی : روسی صدرپیوٹن کا کہنا ہے کہ داعش کو چالیس ممالک سے مالی معاونت حاصل ہے، مدد کرنے والے کچھ ممالک جی ٹوئنٹی کاحصہ ہیں.
روسی میڈیا کے مطابق ولادیمرپیوٹن نے جی ٹوئنٹی سمٹ کے دوران روسی خفیہ اداروں کی جانب سے حاصل شدہ معلومات کا تبادلہ کیا، جس کے مطابق داعش کو چالیس ممالک سے انفرادی طورپر مالی مدد حاصل ہوتی ہے، مالی مدد فراہم کرنے والے کچھ افراد جی ٹوئنٹی ممالک میں بھی موجود ہیں۔
پیوٹن کا کہنا تھا کہ داعش کا مقابلہ کرنے کیلئے تیل کی اسمگلنگ کاحل تلاش کرنا ہوگا۔
روسی صدر کا کہنا تھا کہ روس داعش کےخلاف کارروائی کیلئے چند مسلح شامی حزب اختلاف کے گروہوں سے رابطہ قائم کرچکا ہے، یہ دستے روس کی فضائی حمایت سے داعش کے خلاف کارروائی کیلئے تیار ہیں۔
-
پاکستان اور ایران میں تاریخی اورثقافتی تعلقات ہیں،علی شام خانی
اسلام آباد: ایرانی سپریم سیکورٹی کو نسل کے سیکرٹری علی شامخانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے باہمی تعاون سے گوادر اور چہابہار پورٹس کو فعال کر نے پرکام جاری ہے، ایران مسئلہ کشمیر کی کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کی حمایت کرتاہے۔
اسلام آباد میں مشیر خارجہ سر تاج عزیز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر زور دیں گے، یمن کے مسئلے پر پاکستان کے موقف پر شکر گزار ہیں۔
ایران داعش کے خلاف بننے والے کسی بھی اتحاد کا ساتھ دے گا اور شام کے سیاسی مسئلے کی حمایت کر ے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ اسلامی تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور بالخصوص پاکستان کے افغانستان میں قیام امن سے متعلق تعاون کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔ پاکستان میں حالیہ زلزلے میں جانی نقصان پر دکھ ہے اور ایران نے حکومت کو ہر طرح کی مدد کی پیشکش بھی کی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردانہ کارروائیوں کا اسلام سے کو ئی تعلق نہیں ہے۔ پاکستان کے ساتھ صوبائی سطح پر، دفاع،مواصلات، معیشت اورسرحدی سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون یقینی بنایا جائے گا۔
مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ نیو کلیئر ڈیل سے ایران معاشی طور پر مضبوط ہو گا اورخطے میں معاشی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ روس کی شام میں مداخلت بہت اہم ہے ۔
-
عمران خان کی سیاست کی بنیاد جھوٹ ہے،پرویزرشید
اسلام آباد: وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاست کی بنیاد جھوٹ اور مقصد جمہوریت کو کمزور کرنا ہے.
وزیر اطلاعات پرویز رشید کی گفتگو کا محور عمران خان اور گزشتہ روز کے ضمنی انتخابات تھے، انہوں نے کہا کہ کپتان کا جھوٹ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ہوگیا۔ وہ ملک کے حقیقی مسائل کا ذکر نہیں کرتے۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اوکاڑہ کے ضمنی انتخاب نے دونوں جماعتوں کے ووٹ بینک کا فرق ظاہر کردیا۔
پرویزرشید نے کہا کہ وہ اپنی طرف سے تمام تلخی کو ختم کرتے ہیں، عمران خان بھی جھوٹ کی سیاست چھوڑ دیں۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ایاز صادق کے مستقبل کا فیصلہ پارٹی کے اندر اور دوسری جماعتوں سے مشاورت کے ساتھ کیا جائے گا۔
-
تیر کے نشان والے ہی بھٹوازم کے حقیقی نمائندے ہیں، بلاول بھٹو
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جیالوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف تیر کے نشان والے امیدواروں کے لیے انتخابی مہم چلائیں کیونکہ تیر کے نشان والے ہی بھٹوازم کے حقیقی نمائندے ہیں۔
بلاول ہاوٴس میں پاکستان پیپلزپارٹی بدین کے منتخب اراکین، ضلعی عہدیداران اور مقامی رہنماوٴں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تیر کے نشان والے امیدوار ہی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے حقیقی پیروکار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سے باہر کے کچھ لوگ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور میرے پورٹریٹ استعمال کر رہے ہیں ان کا پاکستان پیپلزپارٹی اور جیالوں سے کوئی تعلق نہیں ہے اس لیے عوام پاکستان پیپلزپارٹی کے ہی نامزد کردہ امیدواروں کو ووٹ دیں۔
رہنماوٴں نے بتایا کہ بدین میں کچھ جعلسازبلدیاتی الیکشن کی انتخابی مہم میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پورٹریٹ استعمال کر کے پارٹی کے ہی امیدواروں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔
بدین اور ٹنڈومحمد کان اضلاع کے عہدیداروں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کی جانب سے کی جانے والی تیاریوں کے متعلق آگاہ کیا۔
-
بلاول بھٹو شارٹ کٹ سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بنے،عمران خان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو شارٹ کٹ سے پیپلز پارٹی کے چئیرمین بنے اور نواز شریف کو فیڈر تھما کر لیڈر بنایا گیا.
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری شارٹ کٹ مار کر پارٹی چئیرمین بن گئے تاہم ان کے چئیرمین بننے سے بھی پارٹی کو کوئی فرق نہں پڑا۔
عمران خان نے نواز شریف اور آصف زرداری پر بھی کڑی تنقید کی، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو فیڈر تھما کر لیڈر بنایا گیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک طرف سندھ کی رائل فیملی ہے تو دوسری طرف تخت پنجاب، دونوں مل کر ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں، پاکستانی سیاست میں اسٹیٹس کو کرمنلز کا مقابلہ کرناپڑتا ہے.
انھوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام اور کرپٹ نظام سے نجات کی جد وجہد کر رہا ہوں، الیکشن کمیشن میں تبدیلی لائے بغیر ملکی سیاسی نظام میں تبدیلی نہیں لائی جاسکتی.
عمران خان نے کہا کہ وہ آئڈلسٹ ہیں اوراپنے انٹر ویو میں لیبر پارٹی کےنئےسربراہ جیریمی کوربن کوجینوئن لیڈر قرار دیا.
-
بھارت نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیا جائیگا، سرتاج عزیز
اسلام آباد: مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے،حملہ کیا تو بھرپورجواب دیا جائے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ مودی سرکار پاکستان مخالف نعرے پربنائی گئی، افغان حکام سے پاکستان مخالف مہم بند کرنے اور سفارتی عملے کو تحفظ فراہم کرنے پربات ہوئی۔
عزیز نے کہا ہے کہ مودی سرکار کی پالیسی پہلے دن سے پاکستان مخالف ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان بھارت سے کشمیر سمیت تمام امور پر مذاکرات کے زریعے حل چاہتے ہیں، بھارت حملہ کرنے کی خوش فہمی میں نہ رہے، انہوں نے کارروائی کی تو اس کا بھرپور جواب دیں گے۔
سرتاج عزیز نے داؤد ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔
قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے درمیان کل ہونے والی ملاقات بہت اہمیت کی حامل ہیں، جس کا مقصد لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر کشیدگی کم کرنا ہے، تاہم ہماری کوشش ہوگی کہ دونوں جانب گائید لائن کا کوئی نظام قائم کیا جائے۔
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ سرتاج عزیز اور ان کے بھارتی ہم منصب کے درمیان 24-23 اگست کو ہونے والی ملاقات عین وقت پر بھارت کی جانب سے منسوخ کردی گئی تھی کیونکہ پاکستان نے حریت رہنماؤں کو دعوت دی تھی۔
دورہ افغانستان پر بات کرتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہا کہ دورۂ افغانستان میں پاکستان مخالف بیانات بند کیے جانے پر اتفاق ہوا اور افغان صدر نے یقین دلایا کہ بداعتمادی کی فضا کو ختم کیا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن قائم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور دونوں ممالک کے درمیان جوائنٹ اکنامک کمیشن پر بات کی جائےگی جب کہ نومبر کے پہلے ہفتے میں افغان وزیر تجارت پاکستان کا دورہ کرینگے۔
-
سعید اجمل نیشنل ٹی 20 کپ میں پرفارمنس دکھائیں، ہارون رشید
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سیلکٹر کا کہنا ہے کہ سعید اجمل کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلتے ہوئے پرفارمنس دکھانے کی ضرورت ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ کس مقام پر کھڑے ہوئے ہیں، کاونٹی کرکٹ میں بھی انکی کارکردگی متاثر کن ثابت نہیں ہوئی ۔
چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ اجمل کو اب نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنی چاہیئے،ہارون رشید نے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ کیلئے یونس خان اور مصباح الحق نے بھی دلچسپی ظاہر کی ہے،یونس خان ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کے اہم اثاثہ ہیں۔
-
الیکشن کمیشن کے اراکین خود ہی مستعفی ہوجائیں، شاہ محمود قریشی
لاہور: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کا مطالبہ اسے متنازعہ بننے سے بچانے کے لیے کررہی ہے۔
لاہور میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ الیکشن کمیشن کے اراکین خود ہی مستعفی ہوجائیں۔
الیکشن کمیشن کے حوالے سےمخلتف سیاسی جماعتوں کے ساتھ پی ٹی آئی کی مشاورت جاری ہے انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کے لیے مشاورت جاری ہے تاہم اس بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کے معاملے پر عوامی عدالت میں جائیں گے۔