Tag: media talk

  • آصف زرداری پر ہاتھ ڈالا گیا تو جنگ کی ابتداء ہوگی،خورشیدشاہ

    آصف زرداری پر ہاتھ ڈالا گیا تو جنگ کی ابتداء ہوگی،خورشیدشاہ

    اسلام آباد: قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر ہاتھ ڈالا گیا تو جنگ ہوگی، ڈاکٹر عاصم حسین سے پہلے تفتیش کی جانی چاہیے اوران سےمہذبانہ سلوک کیا جائے۔

    اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف پر بھی گرے ٹریفکنگ کا کیس بنایا جا رہا ہے، مسلم لیگ ن کو سمجھنا چاہئے کہ سیاسی جماعتیں ہی انکی دست بازوں ہیں، ہم آپس کے انتشار میں پھنسے ہوئے ہیں، بندوق کے زور پر کچھ نہیں ہوتا،پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کو کمزور نہیں کرنا چاہتی۔

    قائد حزب اختلاف کاکہناتھا کہ پارلیمان کے اندر رہ کر جبر کا مقابلہ کریں گے، یہ پکڑ دھکڑ بند ہونی چاہیے ،حکومت کو اتنا کمزور نہیں ہونا چاہئے، الیکشن کمیشن ارکان کے معاملے پر پارلیمان کا فورم استعمال کیا جانا چاہئے۔

    سیدخورشید شاہ نے کہا کہ زرداری پر ہاتھ ڈالا گیا تو جنگ کی ابتدا ہوگی، الیکشن کمیشن ممبران کو خود چلا جانا چاہئے، یہ مال کی وجہ سے جڑے ہوئے ہیں، ان میں غیرت ہے تو گھر چلا جانا چاہئے، قاسم ضیاء کو ہتھکڑی لگانا پر شرم آنی چاہئے۔

    ان کاکہنا تھا کہ ہم وزیراعظم کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہیں فیصلہ کر لیا جائے کہ پاکستان کو رکھنا ہے یا غیر مستحکم کرنا ہے، ایک صوبے کو ٹارگٹ کر کے تباہ کیا جا رہا ہے۔

    قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ کے پی کے، بلوچستان اور پنجاب میں کرپشن ختم ہوگئی ہے، انھوں نے انکشاف کیا کہ را سندھ اور بلوچستان میں مکمل داخل ہو چکی ہے، آرمی چیف کو کراچی میں امن و امان سے متعلق اجلاس میں وزیرِاعلی اور گورنر کو بلانا چاہئے تھا۔ ہم ای سی پی ممبرز کے معاملے پر پی ٹی آئی کے دھرنے میں شامل نہیں ہونگے، اس معاملے پر کو چیئرمین سے مشاورت کے بعد اعلان کیا جائے گا۔

     

  • پاکستان اور بھارت کے مابین باکسنگ مقابلے کروانے کی خواہش ہے، باکسر عامر خان

    پاکستان اور بھارت کے مابین باکسنگ مقابلے کروانے کی خواہش ہے، باکسر عامر خان

    لاہور:  پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین باکسنگ مقابلے کروانے کی خواہش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق باکسر عامر خان نے اسلام آباد سے لاہور پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ ان کی بھارت اور پاکستان میں قائم کمپنی مکسڈ ماعشل آرٹس کے زیر اہتمام پاک بھارت باکسنگ مقابلے کرائے جائیں۔

    عامر خان نے بتایا کہ ان کی لاہور میں عمران خان کی اہلیہ ریحام خان سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں ریحام خان نے خیبر پختونخوا میں بھی باکسنگ اکیڈمی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ آئندہ دو سال میں ملک بھر میں اکیڈمیاں قائم ہو جائیں گی، باکسر عامر خان نے بتایا کہ ان کی اگلی فائٹ نومبر اور پھر فروری میں ہوگی جو کہ متحدہ عرب امارات یا پھر امریکہ میں ہونے کے امکانات ہیں۔

  • امن کیلئےرینجرزکی خدمات ناقابل فراموش ہیں، وزیراعلی سندھ

    امن کیلئےرینجرزکی خدمات ناقابل فراموش ہیں، وزیراعلی سندھ

    کراچی: وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نےوفاق اور سندھ میں تناؤکی خبروں کی تردیدکرتے ہوئے رینجرز کیلئے تعریفی کلمات کی بھرمار کر دی۔

    ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، اغوا کی وارداتوں کے خلاف رینجرزکی خدمات ناقابل فراموش ہیں،وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نےرینجرز آپریشن کی کامیابیوں کا برملا اعتراف کرلیا۔

    سندھ کے وزیراعلیٰ کہتے ہیں حکومت سندھ کی وفاق،رینجرزاورفوج سے بہت اچھی ورکنگ ریلیشن شپ ہے،سندھ اوروفاق کے درمیان تناؤٴکی خبریں بے بنیادہیں۔

    قائم علی شاہ نے کہاپاک فوج نے جنرل راحیل شریف کی قیادت میں دہشتگردی کیخلاف عظیم کامیابیاں حاصل کیں، وزیراعلیٰ سندھ کا بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا معاملہ سیاسی کشمکش کی تنی رسی بنا ہوا ہے۔ اب وزیراعلیٰ کے بیان میں فوج اور رینجرز دونوں کی دل کھول کر تعریف کی گئی ہے۔

  • بھارت کی شرائط پر مذاکرات نہیں کریں گے،سرتاج عزیز

    بھارت کی شرائط پر مذاکرات نہیں کریں گے،سرتاج عزیز

    اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ کشمیر اور پانی کا مسئلہ شامل کئے بغیر بھارت سے مذاکرات کا فائدہ نہیں۔۔

    وزیرِاعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بیانات جنگی جنون کی عکاسی کرتے ہیں، مسائل کا حل چاہتے ہیں لیکن بھارت کی شرائط پر مذاکرات نہیں کریں گے۔

    مشیرخارجہ نے بھارتی جارحانہ رویئے پر او آئی سی کو خط لکھنے کاعندیہ دیا، ساتھ ہی بین الاقوامی برادری سے بھارتی بیانات کے نوٹس لینے کا مطالبہ دھرایا۔

    سرتاج عزیز نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ کشمیر اور پانی کا مسئلہ شامل کیے بغیر بھارت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔

    مشیرخارجہ کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کی ہر ممکن مدد کریں گے، او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں یمن اور میانمار کے مسائل پر بھی بات چیت کی جائے۔

  • پولیس غیرسیاسی نہیں ہوگی تو رینجرز کچھ نہیں کرسکتی،عمران خان

    پولیس غیرسیاسی نہیں ہوگی تو رینجرز کچھ نہیں کرسکتی،عمران خان

    اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کے واقعے پر پورا ملک غمزدہ ہے، جب تک پولیس کو غیر سیاسی نہیں کیا جائیگا، کراچی میں رینجرز کچھ نہیں کر سکتی۔

    اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں جب تک پولیس کو غیر سیاسی نہیں کیا جائے گا رینجرز کچھ نہیں کر سکتی۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن جس جماعت کو دہشت گرد جماعت کہتے ہیں کرسی بچانے کیلئے اسی جماعت سے اتحاد کر لیتے ہیں۔

    پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن میں اوپن ٹرائل ہوتی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ دھاندلی پکڑنے کا طریقہ بتایا تو بڑے غباروں سے ہوا نکل گئی۔

  • این اے 125 پر سپریم کوٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، شاہ محمود قریشی

    این اے 125 پر سپریم کوٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، شاہ محمود قریشی

    ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے وئس چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ این اے 125 پر سپریم کوٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، تاہم حکومت سے سیاسی و قانونی جنگ جاری رہے گی۔

    ملتان میں ریجنل الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آفس میں درخواست دینے آیا ہوں کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 196 کے ضمنی انتخاب میں پنجاب حکومت ضابت اخلاق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے آٹھ مئی کو ایک ڈائریکٹیو جاری کیا گیا ہے، جس میں رانا محمود الحسن سمیت لیگی رہنماوں کو مبمر بنایا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ممبران اے قومی و صوبائی اسمبلی کے الیکشن والے حلقہ میں کمین پر پابندی لگائی ہے، میرا سوال یہ ہے کہ میں این اے 150 سے منتخب نمائندہ ہوں ،میرے اوپر پابندی کیسے لگائی جاسکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری درخواست پر 21 مئی کو الیکشن والے دن رینجرز تعینات ہوں گی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن کمیشن وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کرے اور ان سے پوچھے کی ان ہونے الیکشن سے چند روز قبل ڈائریکٹیو کیوں جاری کیا، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی کو ریلوے گراؤنڈ میں جلسہ کی اجازت دے دی ہے لیکن ڈی ایس ریلوے فون نہیں اٹھا رہے، جلسہ 15 مئی ریلوے گراؤنڈ میں ہی ہوگا۔

  • عمر اور شہزاد کو سبق سیکھانے کیلئے ٹیم سے باہر کیا، ہارون رشید

    عمر اور شہزاد کو سبق سیکھانے کیلئے ٹیم سے باہر کیا، ہارون رشید

    کراچی : نو منتخب چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو سبق سکھانے کے لئے ٹیم سے باہر کیا گیا۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہارون رشید نے کہا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو خراب رویے کے سبب ٹیم سے باہر کرکے تمام کھلاڑیوں کو پیغام دیا گیا ہے کہ ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا.

    چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ اظہر علی کو ڈومیسٹک کرکٹ کی پرفارمنس کی بنیاد پر کپتان مقرر کیا گیا ہے، امید ہے وہ اچھے کپتان ثابت ہوں گے۔

    ہارون رشید نے بتایا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے محمد عامر اور شعیب ملک سمیت تمام کھلاڑی زیرِ غور ہیں، جو بہتر فارم اور فٹنس کا مظاہرہ کرے گا، اسے ٹیم میں موقع دیا جائے گا۔

  • پیپلز پارٹی کا 26اپریل کو لیاری میں جلسہ کا اعلان

    پیپلز پارٹی کا 26اپریل کو لیاری میں جلسہ کا اعلان

    کراچی: وزیرِاعلی سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ حلقہ این اے دو سو چھیالیس میں امن کے قیام کی ذمہ داری سندھ حکومت کی ہے ۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیرِاعلی قائم علی شاہ نے کہا کہ حلقہ این اے دو سو چھیالیس کے ضمنی انتخاب میں پولیس و رینجرز دونوں زمہ داریاں انجام دیں گے۔

    قائم علی شاہ نے لیاری میں چھبیس اپریل کو پیپلز پارٹی کے جلسے کا اعلان کیا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ لیاری کے جلسے میں پیپلز پارٹی کی قیادت اہم اعلان کرے گی۔

    وزیر اعلی سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جلسے میں سابق صدر آصف علی زرداری بھی شریک ہوں گے۔

  • برطانوی ہائی کمشنرسے ملاقات الطاف حسین پر نہیں تھی، چوہدری نثار

    برطانوی ہائی کمشنرسے ملاقات الطاف حسین پر نہیں تھی، چوہدری نثار

    وزیرِ داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کا الطاف حسین کی پیشی سے کوئی تعلق نہیں۔

      وزیرِ داخلہ چوہدری نثار میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ 3 دنوں سے واقعات کے حوالے سے خبریں آرہی ہے، کل برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات پہلے سے طے شدہ تھی، ملاقات کا الطاف حسین کی پیشی سے کوئی تعلق نہیں ، مسئلہ ۵ سال سے حل طلب ہوتو حساسیت بڑھ جاتی ہے۔

    وزیرِ داخلہ نے کہا کہ کل برطانوی ہائی کمشنر سے منی لانڈرنگ سمیت کئی ایشوز پر بات ہوئی، میں نے کہا سوا سال سے تعاون کر رہے ہیں، تعاون دوطرفہ ہونا چاہیئے، ہمارا برطانیہ سے مجرمان کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ میں کسی بھی ملک کے سفیر کو بریف نہیں کرتا ، کسی ملک کے سفیر کو بریف کرنا ملک کی ہتک ہے، کسی سفیر کو دستاویز دینا میرے اختیار میں نہیں ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کیس کو منطقی انجام تک پہچانے کا اعلان خوش آئندہ ہے۔

    انھوں نے کہا کہ عمران قاروق قتل کیس کے کوئی سیاسی محرکات نہیں، ہفتے یا دس دن میں کیس کی مزید تحقیقات سے آگاہ کروں گا، جو بھی معلومات دی گئی وہ وزیراعظم کے فیصلے پر دی گئی۔

    وزیرِ داخلہ نے کہا  کہ کیس میں بڑا کریک ڈاؤن ایجنسیوں نے کیا ، پاکستانی اداروں نے اسکاٹ لیند یارڈ کو راستہ دکھایا، کیس میں سیکورٹی اداروں نے دورازے کھولے، کیس کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ یہ معاملہ بین الاقوامی  شکل بھی اختیار کرچکا ہے، سنگین جرائم پر عالمی پابندیوں کے تحت تعاون کے پابند ہے، جن باتوں کو لانا ضروری ہے ان سے آگاہ کیا جائے گا۔

    انھوں نے  بتایا کہ کہا جا رہا یے پاکستان مجرموں تک پہچانے میں سنجیدہ نہیں۔

     

  • عمران خان کا کراچی کے ضمنی الیکشن میں رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ

    عمران خان کا کراچی کے ضمنی الیکشن میں رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی میں ضمنی انتخابات رینجزر کی نگرانی میں کرائے جائیں، ایم کیو ایم انتخابات پر امن طریقے سے ہونے دے۔

    بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ یمن کے معاملے پر پاکستان فریق نہ بنے، ثالثی کردار ادا کرے۔

    عمران خان نے کہا کہ ملک میں کہیں نو گو ایریاز نہیں ہونا چاہئے، کراچی پر ہمارا بھی حق ہے ،متحدہ قومی موومنٹ جمہوریت کو نقصان نہ پہنچائے، ضمنی انتخابات کے حوالے سے پولیس پر اعتماد نہیں ۔

    عمران خان نے الطاف حسین نے دعوت دی کہ لاہور اور میانوالی سے الیکشن لڑیں، وہ اور ان کی پارٹی ایم کیو ایم کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

    پی ٹی آئی کے چئیر مین  نے کہا کہ ایم کیو ایم سے درخواست کرتے ہیں کہ این اے 246 پر پر امن ضمنی انتخاب ہونے دیں اور کراچی کے لوگوں کو فیصلہ کرنے کا موقع دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی ثابت ہوئی تو ملوث افسران کو پکڑیں گے، جوڈیشل کمیشن پر بیان بازی نہیں ہوگی، جوڈیشل کمیشن کے سامنے ثابت کریں گے کہ مسلم لیگ ن نے 2013 کے عام انتخابات میں 70 لاکھ جعلی ووٹ ڈالے۔

    پی ٹی آئی چیرمین کا کہنا ہے کہ خبر ملی ہے کہ پاک فوج کا دستہ سعودی عرب بھجوایا جارہا ہے، 10 سال پہلے بھی اسی طرح جھوٹ بول کر ہمیں امریکا کی جنگ میں دھکیلا گیا تھا، دوسروں کی جنگ میں ہم 50 ہزار لوگ اور اربوں ڈالر گنوائے، اب تک ہم اس جنگ سے نہیں نکلے اور ہمیں دوسری جنگ میں جھونکا جارہا ہے۔

    عمران خان نے پیڑولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافے کی مزمت کی ا ور کہا کہ اس سے قبل دھرنے کی وجہ سے قیمتیں کم کی گئیں، پارلیمنٹ میں اس ناانصافی پر کوئی بولنے والا نہیں کیونکہ تمام جماعتوں نے مک مکا کررکھا ہے۔