Tag: media trial

  • اے آر وائی نیوز کے دفتر کے باہر ایم کیوایم کا احتجاج

    اے آر وائی نیوز کے دفتر کے باہر ایم کیوایم کا احتجاج

    کراچی: ایم کیو ایم نےمیڈیا ٹرائل کاالزام لگاکراے آر وائی نیوزکے پروگرام کھراسچ کےاینکرمبشر لقمان کےخلاف احتجاج کیا، مقررین کا کہنا تھا کہ صحافت کا احترام اپنی جگہ لیکن میڈیا ٹرائل کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    متحدہ قومی موومنٹ نے اے آر وائی کے خلاف کراچی میں اس کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے مظاہرے سے خطاب میں کہا کہ پہلے بھی کچھ لوگ الطاف حسین کا چیپٹر بند کرانے آئے تھے انکا اپنا چیپٹر بند ہو گیا۔

    حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ اے آر وائی کےچند متعصب اینکر اگر یہ سمجھتےہیں کہ کراچی کے عوام الطاف حسین کوچھوڑ دیں گے تو یہ انکی بھول ہے۔

    فیصل سبزواری نےکہا ٹی وی چینل پر بیٹھکرکوئی خود کو خدانہ سمجھے، وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ ایک متعصب اینکر کو تنخواہ کہاں سے ملتی ہے۔

    خوش بخت شجاعت نے اے آر وائی نیوز پر میڈیا ٹرائل اور زرد صحافت کا الزام لگایا، ایم کیو ایم کی تہذیب اور ادب کو اسکی کمزوری نہ سمجھا جائے

     ایم کیو ایم کے رہنمائوں نے اے آر وائی نیوز کے سینیئر اینکر پرسن مبشر لقمان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، ایم کیو ایم کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بعض سیاسی جماعتیں کراچی کے عوام کو زندہ لاشیں سمجھتی ہیں،لیکن کراچی کے لوگ انہیں ووٹ نہیں دیں گے، رہنماوں کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پر الزام لگا کر الطاف حسین کو تنہا نہیں کیا جا سکتا۔

  • ایم کیو ایم آج میڈیا ٹرائل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گی

    ایم کیو ایم آج میڈیا ٹرائل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گی

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام آج مورخہ26، مارچ 2015ء بروز جمعرات دوپہر دو بجے فوارہ چوک پر ایم کیوایم کے میڈیا ٹرائل کے خلاف زبردست پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔

    احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، حق پرست سینیٹرز ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، شہر بھر کے ذمہ داران، کارکنان ، ہمدرد اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے ۔

    دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ذمہ داران و کارکنان سے اپیل ہے کہ وہ فوارہ چوک پر احتجاجی مظاہرے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور پابندی وقت کا خیال رکھیں ۔

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد اور کراچی میں میڈیا ٹرائل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔