Tag: mediatalk

  • بانی نے کہا اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوئے: بیرسٹر گوہر

    بانی نے کہا اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوئے: بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی اپنی افواج کے ساتھ کھڑی رہی اور ہمیشہ ساتھ دیا ہے، جنگ کی فضا اب بھی موجود ہے اللہ نے پاکستان اور افواج کو کامیابی سے نوازا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 1971 ہو یا 1965 ان دونوں جنگوں سے یہ جنگ زیادہ خطرناک تھی، دونوں ممالک نیوکلیئر پاور ہیں پاکستان کو کامیابی  ملنا اعزاز کی بات ہے۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پوری قوم اتحاد قائم کرے اور متحد رہے اور اگر بھارت نے دوبارہ کچھ کیا تو پوری قوم ملکر جواب دے گی۔

    بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوئے ہیں، پی ٹی آئی پاکستان کی بڑی جماعت ہے بانی بڑے لیڈر ہیں یہ سختیاں اب ختم ہونی چاہیے۔

    https://urdu.arynews.tv/pti-on-government-formation-of-negotiation-committee/

  • کراچی کنگز کو چیمپئن بنائیں گے، محمد نبی

    کراچی کنگز کو چیمپئن بنائیں گے، محمد نبی

    کراچی کنگز کے تجربہ کار آل راونڈر محمد نبی نے کہا ہے کہ امید ہے اس مرتبہ کراچی کنگز اپنے اہداف ضرور حاصل کریگی۔

    کراچی کنگز کے محمد نبی نے  اےآروائی نیوز سےگفتگو میں کہا کہ اس مرتبہ ٹیم کمبینیشن مختلف ہوگا، ڈیوڈ وارنر کی شمولیت کراچی کنگز کیلئے اہمیت رکھتی ہے۔

    افغانی کھلاڑی کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کیساتھ دوبارہ جڑنے پر خوش ہوں، گزشتہ سیزن میں اچھا پرفارم کرچکا ہوں اور امید ہے اس مرتبہ کراچی کنگز اپنے اہداف ضرور حاصل کریگی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Karachi Kings (@karachikingsary)

    افغانی کھلاڑی نبی نے کہا کہ اسکواڈ میں شامل نوجوان کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور اچھے نتائج دینے پر یقین رکھتے ہیں، روی بوپارا بطور ہیڈ کوچ اچھا آپشن ثابت ہونگے، ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے کراچی کنگز کو چیمپئن بنائیں گے۔

    افغانستان کے سابق کپتان نبی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز میں شمولیت کے لیے منگل کو شہر پہنچ گئے ہیں۔

    کراچی کنگز کی لائن اپ میں شامل محمد نبی آئندہ ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلے میں آج ٹیم کے پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔

  • بانی نہیں حکومت دباؤ میں ہے ہمت ہے تو 17 تاریخ کو سزا سنادیں: علیمہ خان

    بانی نہیں حکومت دباؤ میں ہے ہمت ہے تو 17 تاریخ کو سزا سنادیں: علیمہ خان

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نہیں بلکہ حکومت دباؤ میں ہے اگر ان میں ہمت ہے تو 17 تاریخ کو سزا سنادیں۔

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ فیصلہ مؤخر ہونے کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ ڈیل کا لفظ سن کر تنگ آگئے ہیں۔

    190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر

    انہوں نے کہا کہ جو وقت ہمیں دیا گیا تھا ہم وقت پر پہنچ گئے ہیں، یہ حکومت بہت زیادہ دباؤ میں ہےکیونکہ دنیا اور پورا پاکستان سب دیکھ رہا ہے، بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کیس کا فیصلہ جلدی ہو تاکہ دنیا کو پتہ چلے۔

    علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی فیصلہ مؤخر ہونے پر بالکل خوش نہیں ہونگے، عمران خان تو خود چاہتے ہیں کہ القادر کیس کا فیصلہ جلد ہوجائے تا کہ وہ اس کو ہائی کورٹ لیکر جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت بانی پی ٹی آئی نہیں بلکہ حکومت دباؤ میں ہے، آج بھی فیصلہ سنانے کی زحمت نہیں کی گئی اگر ان میں ہمت ہے تو عمران خان کو 17 تاریخ کو سزا سنادیں۔

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے دو مطالبات کیے تھے، انہوں نے 9 مئی  اور 26 نومبر کی جوڈیشل تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، اب 17 تاریخ کا بھی انتظار کر لیتے ہیں کہ کیا فیصلہ سناتے ہیں۔

  • اسلام آباد میں مقیم افغان شہریوں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد میں مقیم افغان شہریوں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد: اسلام آباد میں مقیم افغان شہریوں سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بڑا فیصلہ سنادیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 31 دسمبر کے بعد افغان شہری بغیر این او سی اسلام آباد کی حدود میں نہیں رہ سکیں گے، اسلام آباد میں رہنے کے خواہشمند افغان شہریوں کو ڈپٹی کمشنر سے این او سی لینا ہوگا۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی سڑکیں کھول دی گئی ہیں، اسلام آباد میں معمولات زندگی بحال ہوچکا ہے، جب سے یہ بھاگے ہیں اس کے بعد لاشوں کا پروپیگنڈا شروع کیا گیا، ان کے لوگ صبح سے لاشوں کیلئے اسپتالوں کے چکر لگارہے ہیں۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ کل کسی ایک پولیس والے کے پاس اسلحہ دکھا دیں، اگر کل کوئی گولی چلی ہوتی تو یہ پوری دنیا میں واویلہ کردیتے، ان کو اپنی شرمندگی چھپانے کا موقع نہیں مل رہا، کل بھی کہا آج بھی کہتا ہوں کوئی ایک لاش دکھا دیں۔

    محسن نقوی نے اگر کوئی مرا ہے تو ا س کا نام ہی بتا دیں، ہم نے جب پوچھا تو کسی اسپتال میں کوئی لاش نہیں تھی، ہمیں نام بتائیں، کون ، کس مقام پر مارا گیا، انہوں نے کہا کہ بعض لوگ پتھر لگنے سے زخمی ضرور ہوئے ہوں گے، پولیس اور فورسز کے اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں تاہم مظاہرین کی ہلاکتوں کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

    محسن نقوی نے مزید کہا کہ عزت کیساتھ چلے گئے ہیں تو یہ آپ کے لیے بہتر ہے، ہم وہ ڈیٹا بھی شیئر کریں گے کہ انھوں نے کتنے آنسو گیس کے شیل مارے۔