Tag: medical aid

  • سعودی عرب نے ہنگامی طبی امداد کے مزید قافلے غزہ روانہ کردیئے

    سعودی عرب نے ہنگامی طبی امداد کے مزید قافلے غزہ روانہ کردیئے

    سعودی عرب کی جانب سے 34 نئے امدادی قافلے ہنگامی طبی سامان لے کر غزہ پہنچ گئے ہیں، یہ جنوبی غزہ کی پٹی کے اسپتالوں اور صحت مراکز میں فلسطینی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی مہم کا ایک حصہ ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج نے جو غزہ کی پٹی میں شاہ سلمان مرکز کا ایگزیکٹیو پارٹنر ہے، متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر امداد کی تقسیم کی تیاری میں مصروف ہے۔

    موجودہ صورتحال میں ہسپتالوں اور صحت مراکز کو طبی سامان کی شدید قلت کے باعث مشکلات جھیلنا پڑ رہی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق یہ امداد سعودی عرب کے انسانی کردار کے فریم ورک کے تحت آتی ہے جس کا مقصد مختلف بحرانوں اور مصائب میں فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہنا ہے۔

    دوسری جانب امریکا غیرملکی امداد پر وسیع پیمانے پر روکنے کے ایک حصے کے طور پر فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کی حمایت بند کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے فنڈنگ میں کٹوتی اس وقت کی گئی ہے جب فلسطینی اتھارٹی مقبوضہ مغربی کنارے میں سیکیورٹی برقرار رکھنے اور غزہ کی پٹی پر حکومت کے ممکنہ کردار کے لیے تیاری کر رہی ہے۔

    فلسطینی اتھارٹی کی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل انور رجب نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ امریکا سکیورٹی کے تربیتی پروگراموں کی حمایت کرنے والا کلیدی ڈونر ہے۔

    منجمد ہونے کے باوجود، ایک نامعلوم سابق اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ مغربی یروشلم میں امریکی سیکورٹی کوآرڈینیٹر کا دفتر بدستور کام کر رہا ہے اور ”دیگر عطیہ دہندگان نے اس کمی کو پورا کرنے کا عہد کیا ہے”۔

    سعودی ایئرپورٹس نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

    فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی ٹریننگ کے ایک اہلکار نے کہا کہ کچھ پروگرام پہلے ہی منسوخ کر دیے گئے ہیں اور جنین میں سیکیورٹی آپریشنز کے بارے میں امریکی حکام کے ساتھ ایک منصوبہ بند میٹنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔

  • سیلاب متاثرین کو طبی امداد کی فراہمی جاری

    سیلاب متاثرین کو طبی امداد کی فراہمی جاری

    اسلام آباد: وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے، مختلف علاقوں میں 47 ہیلتھ کیمپس لگائے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، مشکل کی گھڑی میں عوام کی خدمت ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے۔

    وزیر صحت کا کہنا تھا کہ سندھ، بلوچستان، پختونخواہ اور پنجاب میں 47 ہیلتھ کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پختونخواہ کے 8 اضلاع میں 16 ہیلتھ کیمپس لگائے گئے ہیں، بلوچستان کے 7 اضلاع میں 14، سندھ کے 10 اضلاع میں 13 اور پنجاب کے 2 اضلاع میں 4 ہیلتھ کیمپس لگائے گئے ہیں۔

    وزیر صحت کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 5 ہزار 544 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے، کیمپس میں 5 سال سے کم عمر 13 سو 5 بچوں کو طبی امداد دی گئی۔

    علاوہ ازیں ہیلتھ کیمپس میں 758 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین بھی پلائی گئی۔

  • شاہ سلمان کی ہدایت پر بیروت کے متاثرین کے لیے مزید امدادی سامان روانہ

    شاہ سلمان کی ہدایت پر بیروت کے متاثرین کے لیے مزید امدادی سامان روانہ

    ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی خصوصی ہدایت پر شاہ سلمان امدادی مرکز کے تحت سانحہ بیروت کے متاثرین کے لیے امدادی سامان کی ایک اور کھیپ روانہ کردی گئی۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں شاہ سلمان امدادی مرکز کے تحت سانحہ بیروت کے متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر تیسرا طیارہ بیروت پہنچ گیا۔

    امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے مرکز کے مشیر ڈاکٹر علی الغامدی نے کا کہنا تھا کہ مملکت سے بیروت کے لیے روانہ کیے جانے والے امدادی سامان کی تیسری کھیپ میں وینٹی لیٹرز، ایمرجنسی کے لیے درکار ہنگامی طبی یونٹ کے آلات، اینٹی بائیوٹک ادویات، درد کم کرنے والی مسکن ادویات، جراثیم کشن مواد، حفاظتی ماسک کے علاوہ بے گھر افراد کے لیے خیمے، کمبل، اشیائے خور و نوش کے علاوہ ڈسپوز ایبل برتن اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے خصوصی شاہی فرمان جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے خوفناک دھماکے کے بعد متاثرہ لبنانی عوام کے لیے فوری امدادی مہم کا آغاز کیا جائے۔

    شاہ سلمان بن عبد العزیز کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فوری طور پر شاہ سلمان امدادی مرکز کے تحت امدادی اشیا کی ترسیل کا آغاز کردیا گیا تھا۔

    اس سے قبل جمعے کو 2 طیارے 120 ٹن سے زائد امدادی سامان لے کر بیروت کے رفیق الحریری انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے تھے۔

  • کورونا وائرس کیخلاف جنگ،  چین پاکستان کے شانہ بشانہ

    کورونا وائرس کیخلاف جنگ، چین پاکستان کے شانہ بشانہ

    اسلام آباد:چین سے ایک اور طیارہ حفاظتی سامان لیکر پاکستان پہنچ گیا ، سامان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی کٹس، ماسک اور دیگر خصوصی آلات شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں، چین سے ایک اور طیارہ حفاظتی سامان لیکر اسلام آباد پہنچ گیا ، سامان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی کٹس اور ماسک و دیگر خصوصی آلات شامل ہیں۔

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں عملے کے 15ارکان بھی سوار تھا۔

    دوسری جانب کوروناسے بچاؤ کے آلات اور سامان لینے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ بیجنگ روانہ ہوگیا ، پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے8552 چائنہ سے کورونا وائرس سے بچاوٴ کی کٹس، این 95سرجیکل مارکس اور خصوصی آلات سمیت دیگر امدادی سامان لیکر اسلام آباد واپس پہنچے گا۔

    پی آئی اے کے 13فضائی عملے پر مشتمل ٹیم بیجنگ روانہ ہوئی ہے، بیجنگ ایئرپورٹ پر عملے کو طیارے سے نیچے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    خیال رہے پاکستان میں مہلک کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے چین سے مسلسل طبی آلات بھیجے جارہے ہیں اور 8 دن میں چین سے طبی امدادی سامان لانے والا یہ چھٹا کارگو طیارہ ہے۔

    27 مارچ کو بھی ایک امدادی طیارہ کراچی پہنچا تھا، جس کا استقبال گورنر سندھ عمران اسمعیل نے کیا جبکہ اس پہلے آنے والے طیارے کو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے امدادی سامان وصول کیا تھا۔

    چینی حکومت نے کئی لاکھ کورونا ٹیسٹنگ کٹس، این 95 ماسک اور دیگر طبی سازو سامان کراچی بھیج چکی ہے۔

  • سعودی عرب کی سوڈان کے لیے خصوصی امداد خرطوم پہنچادی گئی

    سعودی عرب کی سوڈان کے لیے خصوصی امداد خرطوم پہنچادی گئی

    ریاض: سعودی عرب کی جانب سے ماہ صیام کی مناسبت سے برادر ملک سوڈان کے لیے خصوصی امداد خرطوم پہنچا دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سوڈان میں امداد شاہ سلمان ریلیف مرکز اور سوڈان کے ہلال احمر کے تعاون سے مستحق شہریوں میں تقسیم کی جائے گی۔

    [bs-quote quote=”سعودی عرب سے 458 ٹن امدادی سامان کی کھیپ مال بردار کشتیوں کے ذریعے سوڈان کی بورزان بندرگاہ پہنچائی گئی” style=”style-2″ align=”left”][/bs-quote]

    سعودی عرب سے 458 ٹن امدادی سامان کی کھیپ مال بردار کشتیوں کے ذریعے سوڈان کی بورزان بندرگاہ پہنچائی گئی، امدادی سامان میں ادویات، خوراک ودیگر اشیاء شامل ہیں۔

    امدادی سامان سوڈان کی بحر الاحمر، شمال کردفان ریاستوں اور وودعشانہ کے علاقے میں تقسیم کی جائیں گی، سوڈان کی تمام ریاستوں اور صوبوں میں شاہ سلمان ریلیف مرکز کی طرف سے بھیجی گئی ادویات 40 مراکز صحت اور بنیادی ہیلتھ یونٹس میں تقسیم کی جائیں گی۔

    سوڈان بھیجی جانے والی امداد سے 50 ہزار افراد مستفید ہوں گے، گزشتہ برس بھی شاہ سلمان ریلیف مرکز کی جانب سے سوڈان کے رمضان امدادی پیکیج کے تحت 5 لاکھ ڈالر کا سامان بھیجا گیا تھا جس سے 87500 افراد مستفید ہوئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں