Tag: medical board

  • کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف کا طبی معائنہ مکمل

    کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف کا طبی معائنہ مکمل

    لاہور:کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف کاطبی معائنہ مکمل کرلیا ، میڈیکل بورڈ نوازشریف کی صحت سے متعلق سفارشات محکمہ داخلہ پنجاب کودے گا، جس کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب سفارشات کی روشنی میں علاج کا فیصلہ کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے امراض قلب کے ماہرین پر قائم کردہ چھ رکنی میڈیکل بورڈ نے دو گھنٹے تک کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا ۔

    [bs-quote quote=”محکمہ داخلہ پنجاب میڈیکل بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں نواز شریف کے علاج کا فیصلہ کرے گا” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر طلحہ بن زبیر ،پروفیسر ڈاکٹر شاہد حمید ،ڈاکٹر سجاد احمد اور دیگر ڈاکٹر کی ٹیم شامل تھی جبکہ میڈیکل چیک اپ کے موقع پر نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی موجود تھے۔

    میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بلڈ پریشر ، ای سی جی اور خون کے نمونے حاصل کیے جبکہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے میڈیکل بورڈ کو نواز شریف دل کی بیماری سے متعلق ہسٹری پر بریفنگ دی۔

    خصوصی میڈیکل بورڈ اپنی سفارشات محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوائے گا، جس کی روشنی میں محکمہ داخلہ پنجاب نواز شریف کے علاج سے متعلق فیصلہ کرے گا۔

    مزید پڑھیں : العزیزیہ ریفرنس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی تمام میڈیکل رپورٹس طلب کرلیں

    دوسری جانب نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے طبی معائنے کے وقت موجود تھا، میڈیکل بورڈ نے مکمل چیک اپ کیا لیکن تفصیلات شیئر نہیں کیں، امید ہے میڈیکل بورڈ مکمل تفصیلات سے آگاہ کرے گا۔

    ڈاکٹرعدنان کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ کو فراہم میڈیکل بورڈکی سفارشات حاصل کریں گے، پہلے دن سے کہہ رہا ہوں نواز شریف کی صحت اچھی نہیں۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے جمعرات کو سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں والدہ ، بیٹی مریم نواز سمیت لیگی رہنماؤں نے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں نواز شریف نے بازو اور سینے میں تکلیف کی شکایت سے آگاہ کیا اور کہاکہ علاج ہر قیدی کا حق ہے لیکن مجھے اس حق سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔

    ملاقات کے بعد لیگی رہنما وں نے بھی نواز شریف کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا تھا جبکہ حکومتی ارکان کہہ چکے ہیں نواز شریف بالکل ٹھیک ہیں خطرےکی بات نہیں، چکنائی سے پرہیز کریں۔

    بعد ازاں وزیراعظم نواز شریف کے طبی معائنے کیلئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا تھا۔

    خیال رہے کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف نے میڈیکل بنیاد پر ضمانت کے لئے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے ، جس پر سماعت میں عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی تمام میڈیکل رپورٹس طلب کرلیں ہیں۔

  • میڈیکل بورڈ نے  شہباز شریف کو میڈیکلی فٹ قرار دے دیا

    میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کو میڈیکلی فٹ قرار دے دیا

    اسلام آبا: میڈیکل بورڈ نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کو میڈیکلی فٹ قرار دے دیا اور میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ نیب کو فراہم کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز نے آج صبح 7 بجے منسٹرانکلیو میں شہبازشریف کا معائنہ کیا، میڈیکل بورڈ نے خالی معدہ شہبازشریف کا دوبارہ تفصیلی طبی معائنہ کیا۔

    ڈاکٹرز نے شہبازشریف کا بلڈپریشر، ای سی جی ٹیسٹ کیا جبکہ معدے، گردوں، مثانے کے الٹراساؤنڈ ٹیسٹ کئے گئے۔

    طبی معائنہ کے بعد شہبازشریف کے بلڈپریشر، ای سی جی اور الٹراساؤنڈ رپورٹس نارمل نکلی اور میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کو میڈیکلی فٹ قرار دے دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ نیب کو فراہم کر دیا گیا۔

    گذشتہ روز بھی پولی کلینک کے میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا تھا اور مختلف ٹیسٹ کے نمونے حاصل کیے، ٹیسٹ کی رپورٹس نارمل آنے کے بعد میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔

    اس سے قبل شہباز شریف نے میڈیکل بورڈ سے معائنہ کرانے سے انکار کر دیا تھا۔

    خیال رہے احتساب عدالت میں شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا  کہ میں کینسر کا مریض تھا اور بیرون ملک سرجری کروائی، باربار نیب کو کہنے کے باوجود آج تک خون اورشوگر ٹیسٹ نہیں ہوئے۔ میں نے صبر و تحمل سے نیب کے سوالات کے جواب دیے، اہلخانہ سے ہفتہ وار ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

    یاد رہے نیب نے شہباز شریف کا طبی معائنہ کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد نیب کی درخواست پر پولی کلینک میں 3 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔

    واضح رہے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نیب کی تحویل میں ہیں جب کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے منسٹر انکلیو اسلام آباد میں موجود ہیں۔

  • نواز شریف اور مریم نواز کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل

    نواز شریف اور مریم نواز کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل

    اسلام آباد : ایوان فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نواز شریف اور مریم نواز کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا، میڈیکل بورڈ طبی معائنے پر مشتمل رپورٹ نیب کو دے گا، جس کے بعد دونوں کو جیل منتقل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نواز شریف اور مریم نواز کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا، بورڈ اڈیالہ جیل میں نواز شریف اور مریم نواز کا طبی معائنہ کرے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ پولی کلینک اسپتال کے سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل ہے، کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر آصف خصوصی میڈیکل بورڈ کے چیئرمین ہوں گے جبکہ شعبہ نیفرالوجی، میڈیسن، امراض قلب کے ڈاکٹرز میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں اور ڈاکٹر حامد اقبال، ڈاکٹر امتیاز احمد، ڈاکٹر عاصمہ کیانی بھی بورڈ کا حصہ ہیں۔

    ذرائع کے مطابق خصوصی میڈیکل بورڈ نیب کی درخواست پرتشکیل دیا گیا ہے، خصوصی میڈیکل بورڈ آج شام6بجے جدید طبی آلات اور ایمبولینس کے ہمراہ اڈیالہ جیل روانہ ہوگا۔

    بورڈ نوازشریف اور مریم نواز کے طبی معائنے پر مشتمل رپورٹ نیب کو دے گا اور میڈیکل بورڈرپورٹ کے بعد نواز شریف،مریم نواز کو جیل منتقل کیا جائے گا۔

    دوسری جانب  نوازشریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر گرفتاری کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں، ان کا طیارہ آج شام سوا چھے بجے لاہور ائیرپورٹ پر اترے گا۔

    وزارت داخلہ نے نیب ٹیم کو ایپرن تک جانے کی اجازت دے دی ہیں، نیب افسران خود نواز شریف اور مریم نواز کی امیگریشن کرائیں گے اور ہوائی اڈے پر ہی گرفتاری کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے اڈیالہ جیل پہنچایا جائے گا تاہم مچھ جیل اور دیگر جیلوں میں منتقلی کے آپشنز بھی زیرغور ہیں۔

    نیب ٹیم کی سربراہی ڈائریکٹرامجد علی اولکھ کریں گے جبکہ مریم نوازکو نیب ٹیم میں شامل خواتین افسران حفضہ شیخ اور حاجرہ فرخ سعید گرفتار کریں گی، ٹیم میں شامل دیگرافسران میں چوہدری اصغر، اللہ رکھا سلطان ، نذیر احمد رضا اور کیس کے تفتیشی افسر عمران ڈوگر بھی نیب ٹیم میں شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پھانسی کے منتظر امداد حسین کے معائنے کیلیے میڈیکل بورڈ کا قیام

    پھانسی کے منتظر امداد حسین کے معائنے کیلیے میڈیکل بورڈ کا قیام

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے پھانسی کے منتظر امداد حسین کی ذہنی حالت کے معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ قائم کردیا۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ میڈیکل جائزے سے سزا ختم نہیں ہو گی۔ مجرم کی ذہنی حالت ٹھیک نہ ہوئی تو صحت مند ہونے پر اسے پھانسی دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں امداد حسین پھانسی کیس کی سماعت ہوئی، ذہنی مریض امداد حسین کے چیک اپ کے لیے تین رکنی میڈیکل بورڈ قائم کیا گیا ہے ۔میڈیکل بورڈ کو دو ہفتوں میں رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔

    عدالت عظمیٰ نے کہا کہ ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ نے امداد حسین کی ذہنی حالت کے جائزے کی درخواستیں مسترد کر دیں، عدالت مکمل انصاف کے لیے عدالت آرٹیکل 187 کا استعمال کر سکتی ہے، اگر بورڈ کہہ دیتا ہے کہ امداد حسین کی ذہنی حالت درست نہیں تو مناسب فیصلہ دیں گے۔

    جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دئیے کہ میڈیکل جائزے سے سزا ختم نہیں ہو گی، جب مجرم کی ذہنی حالت ٹھیک ہو جائے گی تو پھر اسے پھانسی گھاٹ پر آنا ہو گا۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

    مزید پڑھیں سپریم کورٹ کا ذہنی معذور امداد علی کی پھانسی روکنے کا حکم

    یاد رہے کہ اس سے قبل امداد علی کو گزشتہ ماہ 20 ستمبر کو سزائے موت سنائی گئی تھی لیکن جسٹس پروجیکٹ پاکستان (جے پی پی) کی جانب سے فیصلے پر عملدرامد روکنے کیلئے درخواست دائر کی گئی ، جس کے بعد سپریم کورٹ نے فیصلہ مؤخر کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ سالہ امداد علی کو 2002 میں ایک عالم دین کو قتل کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی، جس کے بعد انسانی حقوق کی تنظیمیں ان کی پھانسی رکوانے کے لیے سرگرم تھیں۔

    سماعت کے بعد سپریم عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت نومبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی تھی۔

  • پرویز مشرف کی طبیعت ناساز، کل عدالت میں پیشی ہے

    پرویز مشرف کی طبیعت ناساز، کل عدالت میں پیشی ہے

    کراچی: سابق صدرجنرل پرویزمشرف کی طبیعیت کی ناسازی کی بنا پرمیڈیکل بورڈ طبی معائنے کےلیے ان کی رہائش گاہ پہنچا، دوسری جانب پرویز مشرف کو عدالت نے عبد الرشید غا زی قتل کیس کی سماعت کیلئے دو اپریل کوطلب کر رکھا ہے۔

    سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت کی نسازی کی بنا پرطبی معائنے کیلئے گیارہ رکنی میڈیکل بورڈ ڈاکٹرہاشمی کی سربراہی میں پرویز مشرف کی رہائش گاہ پر پہنچاجہاں ان کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا۔

    دوسری جانب عدالت نے پرویزمشرف کوعبدالرشیدغازی قتل کیس میں دو اپریل کوطلب کررکھا ہے۔

    ایڈیشنل سیشن جج نےعبدالرشیدغا زی قتل کیس میں سابق صدر کےوارنٹ جا ری کئےتھے، سابق صدرکی جانب سے جمع کرائے گئے ضمانتی مچلکے آبپارہ پولیس نےعدالت میں جمع کرادیئے ہیں۔