Tag: medical equipment

  • چین سے ایک اور طیارہ طبی سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گیا

    چین سے ایک اور طیارہ طبی سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گیا

    اسلام آباد : چین سے ایک اور طیارہ طبی سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گیا، چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وینٹی لیٹرسے زیادہ آکسیجن کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین سےکوویڈ19کےطبی سامان کی پاکستان منتقلی کاسلسلہ جاری ہے، ایک اور خصوصی طیارہ چین سے طبی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا۔

    اس حوالے سے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور این ڈی ایم اے کی طرف سے چین کے شکر گزار ہیں، کورونا وائرس کی روک تھام اور مریضوں کے علاج کیلئے وینٹی لیٹرز سے زیادہ آکسیجن کی ضرورت ہے۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ کورونا ٹیسٹنگ کے سامان کی ملک میں کوئی کمی نہیں ہے، تمام صوبے جتناے ٹیسٹ کرنا چاہیں کرسکتے ہیں، ڈیڑھ لاکھ این95ماسک چین سے آنے والے طبی سامان میں شامل ہیں۔

    اس سے قبل مرحلہ وار امدادی سامان ملک کے مختلف شہروں میں چین سے لایا جاچکا ہے، گزشتہ ماہ 10 مئی کو چین سے ایک طیارہ 17ٹن طبی آلات اور حفاظتی سامان لے کر پاکستان پہنچا تھا۔

    خیال رہے کہ کرونا کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، چین کے طبی ماہرین کی ایک اور ٹیم پاکستان پہنچی، طبی ماہرین کرونا وائرس کے خلاف پاکستانی ڈاکٹرز کی مدد بھی کی۔

    یاد رہے 24 اپریل کو بھی چین سے 10 رکنی طبی ماہرین کی ٹیم جنرل ہوانگ کی سربراہی میں پاکستان پہنچی تھی، طبی ماہرین ماسک، گلوز، سینیٹائزر، ٹیسٹنگ کٹس اور حفاظتی لباس پر مشتمل سامان بھی ساتھ لائے تھے۔

  • کورونا کیخلاف جنگ ،چین پاکستان کی مدد کیلئے سب سے آگے

    کورونا کیخلاف جنگ ،چین پاکستان کی مدد کیلئے سب سے آگے

    اسلام آباد : قومی ائیرلائن پی آئی اے کا خصوصی کارگوطیارہ اور پاک فضائیہ کاخصوصی طیارہ چین سے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا، طبی سامان میں ماسک، گلوز، ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چین سےپاکستان پہنچ گیا ، پروازپی کے8897 چینگڈو سے طبی سامان لے کر پاکستان پہنچی ، طبی سامان میں ماسک، گلوز، سینیٹائزر، ٹیسٹنگ کٹس،حفاظتی لباس شامل ہیں۔

    سامان کو طیارے سے اتارتے وقت جراثیم کش اسپرے کا استعمال کیاگیا، جس کے بعد سامان پاکستانی حکام نےرن وے پر طیارے سے وصول کیا۔

    این ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا کہ چین سےخریدےگئےطبی سامان کی ایک اورکھیپ پاکستان پہنچ گئی، پاک فضائیہ کاخصوصی طیارہ آئی ایل76سامان لیکراسلام آبادپہنچا، سامان میں20بائیوسیفٹی کیبینٹ،50ہزاروی ٹی ایم کٹس شامل ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ 116 نیوکلیائی ایسڈایکسٹرکشن کٹس،91بائیوٹیسٹنگ کٹس، 50ہزار کے این95ماسک شامل ہیں ، چند روز میں صوبوں، آزاد کشمیر،جی بی کو مزید حفاظتی کٹس، ٹیسٹنگ کٹس دیں گے۔

    یاد رہے دو روز قبل چین کی پرواز طبی سامان لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی تھی، طبی سامان میں ماسک، گلوز، سینیٹائزر، ٹیسٹنگ کٹس اور حفاظتی کٹس شامل تھیں۔

  • کورونا وائرس : چین کے ایک اور طیارے کی طبی سامان لے کر پاکستان آمد

    کورونا وائرس : چین کے ایک اور طیارے کی طبی سامان لے کر پاکستان آمد

    اسلام آباد : چین سے ایک اور خصوصی طیارہ طبی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا ہے، پرواز سی زیڈ 6007 ارومچی سےاسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کیلئے چین کی جانب سے طبی سامان کی امداد کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں طبی سامان کے طیارے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

    اس حوالے سے چین کی پرواز سی زیڈ 6007 ارومچی سےاسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی، طبی سامان میں ماسک، گلوز، سینیٹائزر، ٹیسٹنگ کٹس اور حفاظتی کٹس شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے طبی سامان وصول کیا جسے اتارتے وقت جراثیم کش اسپرے کیا گیا اور طیارے کے8رکنی عملے کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے چین نے پاکستان کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے 5 لاکھ 29 ہزار 924 این95 ماسک فراہم کیے تھے۔

    چین کی جانب سے دی گئی امداد میں33 ہزار744 حفاظتی لباس اور10 ہزار ٹیسٹنگ کٹس شامل تھیں۔ چین نے 15 لاکھ 58 ہزار379 میڈیکل ماسک بھی فراہم کیے۔

    چین نے مشکل وقت میں 36 ونٹی لیٹرز، 180 تھرمومیٹراور100 تھرمل اسکینرز دیئے 24 ہزار900 دستانے، 59 ہزار376 حفاظتی عینکیں بھی امداد کا حصہ تھیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق چین نے10 ہزارلیٹر سینی ٹائزر اور حفاظتی سوٹس کیلئے 1442 کلوگرام ان سلا کپڑا فراہم کیا۔

    چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق چین سے آنے والا سامان تمام صوبوں کو فراہم کیا جائے گا۔

    پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے چینی سفیر کی سربراہی میں چینی ماہرین صحت کی ایک ٹیم نے قومی ادارہ صحت کا دورہ بھی کیا تھا تاکہ پاکستان میں کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے چین کے تجربات کو شئیر کیا جا سکے۔

  • طبی آلات کی ملکی برآمدات میں 5.3 ملین ڈالر کا اضافہ

    طبی آلات کی ملکی برآمدات میں 5.3 ملین ڈالر کا اضافہ

    اسلام آباد: رواں مالی سال کے چوتھے ماہ (ستمبر 2014ء) کے دوران طبی آلات کی ملکی برآمدات میں 5.3 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

    ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں ستمبر 2014ءکے دوران 30.7 ملین ڈالر مالیت کے طبی آلات برآمد کئے گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں ستمبر 2013ءکے دوران طبی آلات کی برآمدات سے 25.4 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا، اس طرح رواں سال گزشتہ سال کے ماہ ستمبر کے مقابلہ میں پچاس لاکھ ڈالر سے زائد کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا۔