Tag: medical kit scissors

  • طبی سامان میں قینچی، اسرائیل نے غزہ کے امدادی ٹرک روک دیئے

    طبی سامان میں قینچی، اسرائیل نے غزہ کے امدادی ٹرک روک دیئے

    اسرائیل نے غزہ کے مظلوموں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے، غزہ کے لیے انسانی بنیادوں پر سامان سے لدے ٹرکوں کو اسرائیلی حکام نے واپس بھیج دیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے نے بتایا کہ غزہ کے لیے انسانی بنیادوں پر سامان سے لدے ٹرک کو اسرائیلی حکام نے غزہ میں داخل نہیں ہونے دیا اور واپس روانہ کردیا۔

    عرب نیوز کے مطابق اقوام متحدہ آر ڈبلو اے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ غزہ کے لیے سامان سے لدے ٹرک کو اس لیے واپس بھیجا گیا کیونکہ طبی کٹس کے اندر قینچی رکھی ہوئی تھی۔

    اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے اسرائیل پر ضروری طبی سامان روکنے کا الزام لگایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انسانی امداد کی کلیئرنس اور بنیادی اشیاء کی ترسیل کو آسان اور تیز کرنا ہوگا، 20 لاکھ مظلوم فلسطینیوں کی زندگی اس پر منحصر ہے۔

    اسرائیلی فوج کا طبی عملے سے ناروا سلوک، برطانیہ کا سخت رد عمل

    جنرل فلپ لازارینی کا کہنا ہے کہ فوج نے بیہوشی کی ادویات اور پانی صاف کرنے والی گولیوں جیسی اشیاء پر اس لیے پابندی لگائی کہ ان کا’دوہرا استعمال‘ ممکن ہے اور اس سے عسکریت پسندوں کو فائدہ حاصل ہوسکا ہے۔