Tag: Medical Staff

  • سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض: سندھ حکومت کا اہم فیصلہ

    سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض: سندھ حکومت کا اہم فیصلہ

    کراچی: سندھ حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض کے پھیلاؤ کے پیش نظر اضافی طبی عملہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سندھ حکومت عارضی بنیاد پر میڈیکل آفیسرز اور پیرا میڈکس کی بھرتی کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے سیلاب زدہ اضلاع میں وبائی امراض کے پھیلاؤ کے بعد سندھ حکومت نے اضافی طبی عملہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت سیلاب زدہ اضلاع کے لیے 710 ہیلتھ ورکرز بھرتی کرے گی، بھرتی شدہ ہیلتھ ورکرز سندھ کے 12 سیلاب زدہ اضلاع میں تعینات ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق سندھ حکومت سیلاب زدہ اضلاع میں 300 میڈیکل آفیسرز بھرتی کرے گی، 180 میل اور 120 فی میل میڈیکل آفیسرز بھرتی ہوں گے۔

    اضافی عملے میں 110 اسٹاف نرسز، 130 ویکسی نیٹرز، 110 ہیلتھ ٹیکنیشن اور 60 کمیونٹی مڈ وائفس شامل ہوں گے۔

    میڈیکل آفیسرز اور پیرا میڈکس کی بھرتی رواں ماہ مکمل ہوجائے گی، یہ بھرتیاں عارضی بنیاد پر کی جائیں گی۔

  • کرونا وائرس کی ڈیوٹی کرنے والے طبی عملے کے لیے ہیلتھ الاؤنس کاا علان

    کرونا وائرس کی ڈیوٹی کرنے والے طبی عملے کے لیے ہیلتھ الاؤنس کاا علان

    کراچی: صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کی ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے ہیلتھ الاؤنس جاری کرنے کا حکم، جب تک کرونا کی وبا موجود رہے گی الاؤنس جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں کرونا وائرس کی ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے ہیلتھ الاؤنس جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا، حکم نامہ محکمہ خزانہ سندھ نے جاری کیا۔

    حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہیلتھ الاؤنس یکم جولائی 2020 سے دیا جائے گا، جب تک کرونا کی وبا موجود رہے گی الاؤنس جاری رہے گا۔

    محکمہ خزانہ کے مطابق گریڈ 17 سے زائد کے لیے 35 ہزار روپے ہر ماہ ادا کیے جائیں گے، گریڈ ایک سے سولہ تک کے لیے 17 ہزار اور پی جی اسٹوڈنٹس کو 15 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے۔

    محکمہ خزانہ کے حکم نامے کے مطابق ہاؤس جاب افسر کو 10 ہزار روپے جبکہ نرسنگ اسٹوڈنٹس کو 5 ہزار ماہانہ دیے جائیں گے۔

    دوسری جانب ملک بھر میں کرونا وائرس کے وار جاری ہیں، مجموعی طور میں ملک میں اب تک 5 لاکھ 14 ہزار 338 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 34 ہزار 169 فعال کیسز ہیں۔

    کرونا وائرس کے باعث اب تک 10 ہزار 863 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 4 لاکھ 69 ہزار 306 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔