Tag: medicine

  • دہشت گردوں میں تشدد ابھارنے والی دوا کا انکشاف، بھارتی کھیپ پکڑی گئی

    دہشت گردوں میں تشدد ابھارنے والی دوا کا انکشاف، بھارتی کھیپ پکڑی گئی

    ہیگ: دہشت گردوں کی جانب سے لڑنے کی صلاحیت بڑھانے اور وحشیانہ تشدد و سفاکیت ابھارنے والی ادویات کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، نیدر لینڈ کی لیبارٹری میں ایسی ایک دوا کی کھیپ پکڑی گئی جس کے بعد پولیس دو مشکوک افراد کو تلاش کررہی ہے۔

    بی بی سی کے مطابق نیدر لینڈ(ہالینڈ) کے شہر ہیگ کی پولیس کو گزشتہ ماہ اس دوا کے متعلق علم ہوا تھا، پولیس کو شبہ ہے کہ یہ دوا ’’کیپٹاگون‘‘ شدت پسندوں کو فائدہ دیتی ہے تاہم ابھی اس بات کا تعین نہیں کیا جاسکا کہ یہ دوا مشرق وسطی بھیجی جارہی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں ’’کیپٹاگون‘‘ کی گولیاں ملک کے جنوبی صوبے لیمبرگ سے ملی تھیں جس کے بعد فارنزک لیبارٹری میں ان گولیوں کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

    شدت پسندوں کی ایک دوا ٹراما ڈال لیبیا بھیجی جارہی تھی

    اسی ضمن میں اٹلی کی پولیس نے بھی انکشاف کیا ہے کہ اسے ایک دوسری ’’ٹراماڈال‘‘ نامی دوا کی 3 کروڑ 75 لاکھ گولیاں ملی ہیں جنھیں شدت پسند استعمال کرتے ہیں ، یہ گولیاں کارگو کے ذریعے لیبیا بھیجی جا رہی تھیں۔

    ٹراما ڈال بھارت سے آئی، جنگجوؤں کی مزاحمت بڑھاتی ہے

    خیال رہے کہ ’’ٹراماڈال‘‘ نامی منشیات درد کش دوا کے طور پر استعمال ہوتی ہیں،پولیس کے مطابق یہ کھیپ بھارت سے آئی تھی اور اس کے دو مقاصد ہو سکتے ہیں، پہلا مقصد دہشت گردوں کی مالی مدد اور دوسرا جنگجوؤں کی مزاحمت بڑھانا ہے۔

    دوا وحشیانہ تشدد اور سفاکیت پیدا کرتی ہے

    رواں برس جاری کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق ’’ٹراماڈال‘‘ کے استعمال کا مقصد نائجیریا میں سرگرم بوکو حرام کے جنگجوؤں کی صفوں میں وحشیانہ تشدد ابھارنا اور سفاکیت کو بڑھانے میں کردار ادا کرنا ہے۔

    غیر قانونی منشیات ساز ادارے تیار کرتے ہیں

    ‘کیپٹاگون’ نامی ادویات کا مرکزی ترکیبی جزو عام طور پر ایمفیٹامین ہوتا ہے لیکن غیر قانونی منشیات ساز اکثر اس میں کیفین یا دوسرے مادے شامل کرتے ہیں۔

    کیپٹا گون نامی دوا سے لڑنے کی صلاحیت بڑھتی ہے

    اطلاعات ہیں کہ ‘کیپٹاگون’ نامی ادویات کھانے سے جنگجوؤں کی لڑنے کی صلاحیت بڑھتی ہے۔

  • ڈبلیو ایچ او کے مطابق ادویات کی قیمتوں پر نظر ثانی کی جائے،  حامد رضا

    ڈبلیو ایچ او کے مطابق ادویات کی قیمتوں پر نظر ثانی کی جائے، حامد رضا

    کراچی : پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت ادویات کی قیمتوں پر نظر ثانی کرے۔

    تفصیلات کے مطابق ادویات کی قیمتوں کے تنازعہ پر پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے حکومت کو ملٹی نیشنل فارما کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر رابطے اور معاملات کو حل کرنے کی پیشکش کر دی۔

    حالیہ قیمتوں کے تنازعہ کے باعث ستر سے اسی فیصد ادویات مارکیٹ سے غائب ہیں، پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حامد رضا نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عالمی ادارہ صحت کے فارمولے کے مطابق قیمتوں پر نظر ثانی کرے۔

    انہوں نے کہا کہ قیمتوں کے تنازعہ پر مقامی ادویات ساز اداروں کی ادویات دستیاب نہیں ہوگی تو مریضوں کو مہنگی ادویات خریدنی پڑے گی ۔

    انہوں نے بتایا کہ مرگی، تھائی رائڈز، دماغی امراض کی ادویات مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں ،حامد رضا کا کہنا تھا کہ 2001 کے بعد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

     انہوں نے کہا کہ پیدواری لاگت میں مسلسل اضافہ ہوتا چلاگیا اور اب یہ مقامی اداورں کے بس میں نہیں رہا کہ وہ ادویات کی پیدوار جاری رکھ سکیں ۔حامد رضا نے کہا کہ حکومت ہر دوائی کی قیمت طے کرے جس سے فارما انڈسٹری میں مزید ترقی اورسرمایہ کاری ہوگی.

  • گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں مالیت کی ادویات خاکستر

    گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں مالیت کی ادویات خاکستر

    کراچی : ادویات کے گودام میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کی ادویات جل کرخاکستر،تفصیلات کے مطابق کراچی کی اہم میڈیسن کی ہول سیل مارکیٹ کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے بھاری مالیت کی ادوایات جل گئیں۔

    فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ ڈینسو ہال کی تیسری منزل میں لگی جہاں ادویات رکھی گئی تھیں، آتشزدگی میں لاکھوں روپے مالیت کی ادویات جل کر خاکستر ہوگئیں۔

    دکاندار بے بسی کے عالم میں اپنا سامان جلتا دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے، آتشزدگی کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں .

     آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد فائر بریگیڈ  کے عملے نے آگ پر قابو پالیا، تاہم آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں ہیں۔