Tag: medics

  • چور اندر موجود طبی عملے سمیت ایمبولینس لے اڑا

    چور اندر موجود طبی عملے سمیت ایمبولینس لے اڑا

    واشنگٹن: امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں چوری کا انوکھا واقعہ پیش آیا جب چور نے اندر موجود طبی عملے اور مریضہ سمیت ایمبولینس چرانے کی کوشش کی۔

    امریکی ویب سائٹ کے مطابق واشنگٹن کے علاقے لزگنٹن میں ایک خاتون نے ایمبولینس طلب کی، اسے سانس لینے میں تکلیف کی شکایت تھی۔

    ایمبولینس کا پیرا میڈکس خاتون کو ایمبولینس کے اندر لے گیا، خاتون کی ٹریٹمنٹ کے دوران ہی گھر کے ایک فرد نے ایمبولینس میں بیٹھ کر ایمرجنسی لائٹس اور سائرن کھولے اور ایمبولینس دوڑا دی۔

    اندر موجود طبی عملے نے پولیس کو اطلاع دی اور ساتھ ہی خاتون کی ٹریٹمنٹ بھی جاری رکھی۔ بعد ازاں پولیس نے متعدد مقامات پر 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے جاتی ایمولینس کو روکا لیکن چور نے اسے نہیں روکا۔

    اس دوران ایمبولینس کے تمام ٹائر پھٹ گئے، پولیس نے بالآخر بڑی مشکل سے ملزم کو قابو کیا اور اسے پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔ مذکورہ شخص کو گرفتار کر کے پولیس نے اس پر متعدد الزمات عائد کیے ہیں۔

  • اسرائیلی فوج کی فائرنگ، ایک فلسطینی شہید، 170 سے زائد زخمی

    اسرائیلی فوج کی فائرنگ، ایک فلسطینی شہید، 170 سے زائد زخمی

    یروشلم: غزہ میں فلسطینیوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک  فلسطینی شہید اور 170 سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز ہونے والے ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے پر قابض اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

    عالمی میڈیا کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت خان یونس کے نام سے ہوئی جو آج ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں قابض اسرائیلی فوجیوں کے خلاف نعرے بازی کررہا تھا کہ اسی دوران اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔


    اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 30 سے زائد فلسطینی شدید زخمی


    خیال رہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے ہفتہ وار مظاہرے کا سلسلہ 7ویں ہفتے میں داخل ہوچکا ہے، جبکہ اس دوران اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں پچاس سے زائد فلسطینی شہید اور دو سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ رفتہ رفتہ ان مظاہروں کی شدت میں مزید اضافہ ہورہا ہے، غزہ پٹی میں دو تہائی سے زائد فلسطینی مہاجرین موجود ہیں، جو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں واپس لوٹنے کے حق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔


    غزہ : اسرائیلی فورسزکی فائرنگ‘ 4 فلسطینی شہید‘ 955 زخمی


    یاد رہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی قبضے اور مقامی افراد کو بے دخل کرنے کے 70 سال پورے ہونے کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور 15 مئی کو وسیع پیمانے پرسرحدی باڑ کےساتھ احتجاج کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔