Tag: meenar e pakistan

  • مینار پاکستان پر جلسے کی تیاریاں مکمل،پی ٹی آئی کارکنان پرجوش

    مینار پاکستان پر جلسے کی تیاریاں مکمل،پی ٹی آئی کارکنان پرجوش

    لاہور : مینار پاکستان گراؤنڈ میں آج ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔ اسٹیج تیار کرلیا گیا۔ شرکا کیلئے پچاس ہزار کرسیاں لگائی گئیں ہیں۔ تحریک انصاف آج لاہور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

    جلسہ گاہ کی سکیورٹی کیلئے اسی کنٹینرز بھی لگائے گئے ہیں، جلسہ گاہ میں داخلے کیلئے پانچ پوائنٹس رکھے گئے ہیں، ایک راستہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور وی آئی پیز جبکہ ایک خواتین کیلئے مختص کیا گیا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ نے اسٹیج، پنڈال اور داخلی راستوں پر پچاس سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے ہیں،جلسے کی سیکورٹی کیلئے تین ہزار پولیس اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔ تین ایس پیز پچاس ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز جلسہ گاہ کے اطراف موجود ہونگے۔

    گزشتہ روز لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد نے جلسے کے سلسلے میں لبرٹی چوک سے مینار پاکستان تک ریلی نکالی، ریلی میں شریک خواتین اور بچوں کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔ انہوں نےپارٹی پرچم لہراتے ہوئے گو نواز گو کے نعرے لگائے۔

  • تحریکِ انصاف کو مینارِپاکستان پرجلسے کی اجازت مل گئی

    تحریکِ انصاف کو مینارِپاکستان پرجلسے کی اجازت مل گئی

    لاہور: تحریکِ انصاف کو ضلعی انتظامیہ نےلاہورمیں مینارِپاکستان پرجلسے کی اجازت دے دی ہے۔ اٹھائیس ستمبرکومینارِپاکستان پرتحریکِ انصاف کا پنڈال سجے گا۔

    تحریکِ انصاف لاہورکے مینارِ پاکستان پرعوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیارہے، پی ٹی آئی کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اٹھائیس ستمبرکومینارِ پاکستان پرجلسہ کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

    مینارِپاکستان کے سیکورٹی آفیسر کے مطابق سیکورٹی خدشات موجود ہیں، ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی فول پروف بنانے کے لئے سی سی پی اوکوخط بھی تحریرکردیا ہے۔

    تحریکِ انصاف کے رہنما میاں افتخاراورمیاں اسلم اقبال نے جلسے کے لئے اجازت نامے کی درخواست ڈی سی اولاہورکے دفترمیں جمع کروائی تھی اوردرخواست منظورنہ ہونے کی صورت میں جاتی عمرہ میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    واضح رہے کہ مینارِپاکستان کے پارک میں پچپن ایکڑکی اراضی پرمشتمل ہے اوراس میں تقریبا چارلاکھ افرادکی گنجائش ہے۔ تحریکِ انصاف اکیس ستمبرکوکراچی میں مزارِ قائد کے قریب بھی ایک جلسہ کرچکی ہے۔