Tag: meer pur

  • کشمیر پریمیئر لیگ، راولا کوٹ ہاکس نے میرپوررائلز کو ہرا دیا

    کشمیر پریمیئر لیگ، راولا کوٹ ہاکس نے میرپوررائلز کو ہرا دیا

    مظفر آباد : کشمیر پریمیئر لیگ(کے پی ایل) کا افتتاحی میچ شاہد آفریدی کی ٹیم راولا کوٹ ہاکس اور شعیب ملک کی ٹیم میرپور رائلز کے درمیان کھیلا گیا،

    راولاکوٹ ہاکس نے میرپوررائلز کو43رنز سے شکست دے دی، راولاکوٹ ہاکس نے20اوورز میں6وکٹوں پر194رنز بنائے۔

    احمد شہزاد69،بسم اللہ خان59رنز بنا کر نمایاں رہے، میرپور رائلز کے عماد بٹ نے3وکٹیں حاصل کیں۔

    195رنز کے ہدف کے تعاقب میں میرپور رائلز151رنز ہی بناسکی، میرپور رائلز کی جانب سے شعیب ملک74رنز بنا کر نمایاں رہے

    قبل ازیں کشمیر پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد ہوئی جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، جس کے بعد پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے۔

    ایونٹ کی رنگارنگ تقریب میں پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

    کشمیر پریمیئر لیگ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز تیمور خان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس لیگ کے حوالے سے خواب 2018 میں دیکھا تھا اور 2019 میں اس حوالے سے حکومت سے بات کی۔

    کے پی ایل کے شیڈول کے مطابق کل سے شروع ہونے والی کشمیر پریمیئر لیگ کا فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا اور تمام میچز مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

  • پاکستان میزائل ٹیکنالوجی میں تیسرے نمبرپرہے، ڈاکٹرثمرمند مبارک

    پاکستان میزائل ٹیکنالوجی میں تیسرے نمبرپرہے، ڈاکٹرثمرمند مبارک

    میرپور آزاد کشمیر : ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مند مبارک نے کہا ہے کہ امریکہ اور روس کے بعد پاکستان کامیزائل سسٹم جدت کے لحاظ سے تیسرے نمبرپرہے، دنیا نہیں جانتی کہ ہم اقبال کے شاہین ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور آزاد کشمیر میں کامسٹ یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جدید نیوکلیئر میزائل نصر ہے جو امریکہ کے پاس بھی نہیں ہے۔ میڈیا پر دکھایا جانے والا چہرہ اصل نہیں پاکستانی قوم کا اصل چہرہ باصلاحیت نوجوان ہیں۔

    ڈاکٹرثمر مند مبارک نے کہا کہ قیام پاکستان کے وقت فوج تھی نہ وسائل مگر اس وقت بھی پاکستان دنیا کی چھٹی ایٹمی اور پہلی اسلامی ایٹمی طاقت تھا۔ دشمن پاکستان کےخلاف کسی مہم جوئی سے پہلے ہزار مرتبہ سوچتا ہے۔

    مغرب حیران ہے کہ غربت ناخواندگی اور مسائل میں جکڑی قوم میزائل ٹیکنالوجی میں تیسرے نمبر پر ہے، عراق دنیا میں تیل کی تیسری بڑی منڈی ہونے کے باوجود اپنا دفاع نہ کرسکا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے لائن آف کنٹرول پر ایک بھی کشمیری شہید ہوتا ہے تو ہمارے دل غمزدہ ہوجاتے ہیں۔

  • پاکستان نے آخری میچ میں سری لنکا کو6 وکٹوں سے شکست دیدی

    پاکستان نے آخری میچ میں سری لنکا کو6 وکٹوں سے شکست دیدی

    میر پور : پاکستان نے سری لنکا کو چھ وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ کا اختتام جیت پر کیا۔ نہ چلنے والی بیٹنگ بھی چل گئی۔ مگر یہ جیت ایشیا کپ کے زخم بھلا نہ سکے گی۔

     

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا اختتام سری لنکا کیخلاف چھ وکٹ کی کامیابی کے ساتھ کیا۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 151 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

    ہار کا خوف یا دباؤ نہ تھا تو بیٹنگ چل گئی ۔۔ 151 رنز کا ہدف عبور کیا، ناکام رھنے والے شرجیل خان نے اکتیس رنز بنائے۔

    ان فارم سرفراز نے اڑتیس رنز بنائے اور کبھی خوشی کبھی غم دینے والے عمر اکمل اڑتالیس رنز بنا گئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے 2 جبکہ وہاب ریاض اور شعیب ملک نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ کا اختتام اچھا ہے پر بھارت اور بنگلہ دیش کے خلاف بری شکست بڑا زخم دے گئی۔

     

  • پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں آج ڈھاکہ میں ٹکرائیں گی

    پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں آج ڈھاکہ میں ٹکرائیں گی

    میرپور : کرکٹ کی دنیاکاسب سےبڑادنگل آج ہوگا، تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ آج میر پور ڈھاکہ کے شیربنگلہ اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے۔ ۔

    اعصاب شکن مقابلے میں آج روایتی حریف مد مقابل ہونگے۔ دوہزار چودہ کے ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹائی تھی۔

    آئی سی سی کے بڑے ایونٹس میں بھارت نے زیادہ تر میچوں میں پاکستان کو شکست سے دوچار کیا ہے لیکن ایشیا کپ 2014 کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کرکے ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔

    شاہد آفریدی کے ہاتھوں ایشون کی دھنائی ماضی کی یاد پھر سے تازہ کردے گی۔ شاہینوں نے بھارت کے منہ سے فتح چھین لی تھی۔

    دوسری جانب پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بھارتی بیٹسمین فارم میں ہیں تو پاکستان کی بولنگ لائن بھی مضبوط ہے اور خاص طور پر لیفٹ آرم آف اسپنر محمد نواز سے کافی امیدیں وابستہ ہیں اور کوشش کررہا ہوں کہ خود بھی اصل بوم بوم بن کر دکھاؤں۔

  • بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی

    بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی

    میر پور : بنگلہ دیش نے دوسرا ون ڈے میچ جیت کر پاکستان کیخلاف دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ تمیم اقبال نے مسلسل دوسری سنچری اسکور کی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

    تفصیلات کے مطابق میرپور ڈھاکہ میں کھیلے گئے ون ڈے سیریزکے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    بدقسمتی سے یہ فیصلہ درست ثابت نہ ہوسکا، آٹھویں اوور کے آغاز سے ہی وکٹیں گرنا شروع ہوگئیں۔ ستتر رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

    نہ سرفراز چلے،حفیظ بھی ناکام رہے، فواد اور رضوان بھی کچھ نہ کرسکے۔ کپتان نے چھتیس رنز اسکور کئے۔ سرفراز،حفیظ،اظہر،فواد اور محمد رضوان کی وکٹیں سعد نسیم نے ستتر، وہاب ریاض اکیاون اور حارث سہیل نےچوالیس رنز بناتے ہوئے مقررہ اوورز میں پاکستان کا اسکور چھ وکٹوں پر دو سو انتالیس تک پہنچا دیا۔

    مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی بلے بازوں نے برق رفتاری کا مظاہرہ کیا۔بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد بھی بنگال ٹائیگرز کی حوصلہ افزائی کیلئے اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔

    بنگلہ دیش نے میچ سات وکٹوں سے جیت لیا، تمیم اقبال نے مسلسل دوسری سنچری بنائی۔ مشفیق الرحیم پینسٹھ رنز بناکر نمایاں رہے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ بائیس اپریل کو ڈھاکہ میں ہی کھیلا جائیگا۔

  • پاکستان نے بنگلہ دیش کو 240 رنز کا ہدف دے دیا

    پاکستان نے بنگلہ دیش کو 240 رنز کا ہدف دے دیا

    میر پور : بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ون ڈے میں بھی بیٹنگ لائن نے دغا دے دی۔  شاہینوں نے بنگال ٹائیگرز کو جیت کیلئے دو سو چالیس رنز کا ہدف دیا ہے۔

    کپتان بدلا ٹیم بدلی لیکن بیٹنگ لائن کا دغا دینا نہ بدل سکا۔ ٹاپ آڈر بلے بازوں نے تو چل میں آیا کی پالیسی کو اپنایا۔ چھتیس رنز پر سرفراز احمد کپتان کو چھوڑ کرپویلین لوٹ گئے۔

    پروفیسر بھی وکٹ پر رسم پوری کرنے آئے اور کھاتہ کھولے بغیر ہی چلتے بنے۔ جونیئر مصباح الحق بھی ساٹھ گیندوں پر چھتیس رنز بناکر ہمت ہار گئے۔

    فواد عالم نے چھ گیندیں ضائع کیں اور اسکور کیے بغیر ہی وکٹ دے بیٹھے۔ ستتر رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ اس موقع پر سعد نسیم اور حارث سہیل نے ٹیم کو مکمل تباہی سے نکالا۔

    حارث سہیل چوالیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو وہاب ریاض نے سعد نسیم کے ساتھ مل کر ٹیم کو سہارا دیا۔ دونوں کے درمیان پچیاسی رنز کی شراکت کی بدولت قومی ٹیم پچاس اوورز میں دو سو انتالیس رنز ہی بناسکی۔

    سعد نسیم نے چھہتر اور وہاب ریاض نے اکیاون رنز کی اننگز کھیلی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے دو جبکہ مشرفی مرتضیٰ، عرفافات سنی، روبیل حسین اور ناصر حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • بنگلہ دیش نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 79 رنز سے ہرا دیا

    بنگلہ دیش نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 79 رنز سے ہرا دیا

    میر پور : بنگلہ دیش نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 79رنز سے شکست دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خراب بولنگ اور ناقص فیلڈنگ اور تیمیم اقبال اور مشفق الرحیم کی سنچریوں کی بدولت بنگلہ دیش نے چھ وکٹوں کے نقصان پر ریکارڈ 329 رنز بنائے۔

    پاکستان کی پوری ٹیم 45.2 اوورز میں 250 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    خراب بولنگ اور ناقص فیلڈنگ کی وجہ سے بنگلہ دیش نے ون ڈے کرکٹ میں اپنا سب سے بڑا اسکور کیا۔ سعد نسیم نے سینتالیس پر تمیم اقبال کا کیچ چھوڑا۔

    پینتیس رنز پر مشفق الرحیم کو جنید خان نے کیچ چھوڑ کربھرپور موقع فراہم کیا۔ سعید اجمل کی آٹھ ماہ بعد واپسی پر خوب درگت بنی۔نہ دوسرا نظر آئی اور نہ کیرم بال۔

    سعید اجمل نےکیریئر کی سب سے مہنگی بولنگ کی ان کے دس اوورز میں  74 رنز بنے۔ تمیم کی پانچویں اور مشفق کی تیسری سنچری بنی۔ پھر اظہر علی اور سرفراز نے 53 رنز کا آغاز  دیا۔

    پھر ہر بیٹسمین اپنے رنز بناتا رہا۔ ٹیم کی کسی نے فکر نہ کی۔ سرفراز نے 24بنائے،اظہر علی کے 72 اور حارث سہیل نے 51 رنز بنائے ۔

    رضوان کے 67رنز بھی کام نہ آئے۔ فواد عالم اور سعد بھی ناکام  ھوئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد اور عرفات سنی نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    اس موقع پر شائقین کو شاہد آفریدی یاد آتے رھے،لالہ کے بغیر ٹیم کے لالے پڑ گئے۔ اب اتوار کے دوسرے میچ میں عزت اور سیریز دونوں بچانی ھوگی۔

  • بنگلہ دیش نے پاکستان کو 330 رنز کا پہاڑجیسا ہدف دے دیا

    بنگلہ دیش نے پاکستان کو 330 رنز کا پہاڑجیسا ہدف دے دیا

    میر پور: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے میرپور میں کھیلا جارہا ہے۔
    بنگلادیش نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو بھرکس نکال دیا۔

    تمیم اقبال اور مشفق الرحیم کی سنچریوں کی بدولت بنگال ٹائیگرز نے ون ڈے کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل سجادیا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا.

    بنگلہ دیش نے پاکستان کو تین سو تیس رنزکا ہدف دیا ہے اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے،تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کپتان شکیب الحسن نے شاندار اننگ کھیلی.

    انہوں نے ایک سو پینتیس بولوں پر پندرہ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 132رنز بنائے، اور وہ وہاب ریاض کی بول پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

    سومیہ سرکار نے 20 اور محمداللہ نے 5 رنزبنائے۔ مشفق الرحیم نے 117 بولوں پر 106 رنز بنائے،جبکہ صابر رحمان پندرہ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی جانب سے پہلی مرتبہ ایک میچ میں دو کھلاڑیوں نے سنچریز اسکور کی ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان کی طرف سے وہاب  ریاض نے 59 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سعیداجمل بھی ایکشن کی درستگی کے بعد وہ اجمل نہ رہے، نہ دوسرا چلا اور نہ ہی تیسرا۔ دس اوورز میں چوہتر رنز کی پٹائی کھائی اور بدترین بولنگ کا ریکارڈ بھی بنایا۔

    جنیدخان کی یاکرز بھی کام نہ آئی ۔ وہاب ریاض نے چار وکٹیں تو حاصل کیں لیکن اس وقت تک پانی اوپر سے گزر چکاتھا۔ تمیم اقبال اور مشفق کی سنچریوں کی بدولت بنگال ٹائیگرز نے اسکور بورڈ پر تین سو انتیس رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔