Tag: meera

  • بھارت میں میرا موازنہ مادھوری اور ایشوریہ سے کیا گیا: میرا کا دعویٰ

    بھارت میں میرا موازنہ مادھوری اور ایشوریہ سے کیا گیا: میرا کا دعویٰ

    پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں مجھے ورسٹائل اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور ایشوریا رائے سے تشبیہ دی گئی۔

    میرا ایک مشہور پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں جو اپنے ڈرامائی انٹرویوز اور وائرل ویڈیوز کے لیے جانی جاتی ہیں، میرا نے کئی ہٹ فلموں اور ٹیلی ویژن سیریلز میں پرفارم کیا ہے۔

    ان کی مشہور فیچر فلموں میں احساس، کھلونا، کانٹا، چیف صاحب، مجھے جینے دو، مس استنبول، اور باجی شامل ہیں، انہوں نے متعدد ڈراموں میں بھی کام کیا ہے حال ہی میں، وہ ہدایت کار اور اداکار شان شاہد اور سونیا حسین کے ساتھ اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

    حال ہی میں اداکارہ میرا نے ایک انٹرویو دیا، انٹرویو میں انہوں نے بھارت میں اپنے کام اور ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ اپنے موازنہ کے بارے میں بات کی۔

    اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ جب میں بھارت گئی تو وہاں میرے حسن کی بہت تعریف کی گئی، وہاں لوگوں نے میرا موازنہ مادھوری اور ایشوریہ سے کیا۔

    اداکارہ میرا نے مزید کہا کہ حال ہی میں بھارت میں میری فلم سمرن ریلیز ہوئی ہے، اگر آپ وہ فلم دیکھیں گے تو آپ کو یہ پسند آئے گی۔

    اداکارہ کے اس بیان پر کئی مداحوں نے میرا کی خوبصورتی کی تعریف کی جب کہ دیگر صارفین نے ان کی خود تعریف کا مذاق اڑایا۔

    ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا ’مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں ڈونلڈ ٹرمپ ہوں‘، ایک اور مداح نے کہا ’براہ کرم مادھوری کی توہین تو نہ کریں‘۔

  • میرا اور چاہت فتح علی خان کا بدوبدی پر ڈانس وائرل

    میرا اور چاہت فتح علی خان کا بدوبدی پر ڈانس وائرل

    مزاحیہ گلوکاری کے لیے مشہور چاہت فتح علی خان اور اداکارہ میرا کی مزاحیہ اور دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چاہت فتح علی خان نے معروف اداکارہ میرا کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کیا، جسے دیکھ کر صارفین حیران ہوگئے۔

    ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں خوش اور پُرجوش نظر آ رہے ہیں اور اداکارہ میرا چاہت فتح کے ساتھ بدوبدی گانا بھی گا رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے کمنٹس میں صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جارری ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ دونوں شخصیات ایک دوسرے کے ساتھ اچھی لگتی ہیں، انہیں شادی کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی نامور گلوکارہ فریحہ پرویز نے کہا کہ چاہت فتح کو گلوکار نہیں مانتی انہیں کامیڈین کہہ سکتے ہیں۔

    فریحہ پرویز نے کہا کہ آج کل تو بہت سارے پسندیدہ گلوکار ہیں، ہمارے ہیرے عاطف اسلم ہیں، راحت فتح علی خان نے اپنا مقام بنایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں مجھے اریجیت سنگھ بہت پسند ہیں انہوں نے بھارت کے میوزک کو الگ ہی رنگ دیا ہے۔

    20 کروڑ بھی ملیں تو چاہت فتح علی کے ساتھ گانا نہیں گاؤں گا، علی حیدر

    ایک سوال کے جواب میں گلوکارہ نے کہا کہ انہوں نے ’بدوبدی‘ گانا سنا ہے اور جب اسٹوڈیو سے کسی کو کال بھی کرتی ہوں تو آواز آتی ہے ’اسلام و علیکم۔‘

  • ’معمر رانا پاکستان کے سلمان خان ہیں‘

    ’معمر رانا پاکستان کے سلمان خان ہیں‘

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار معمر رانا کی حال ہی میں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اداکارہ میرا ان کے دفاع سامنے آگئیں۔

    میرا ایک مشہور پاکستانی فلم اور ٹی وی اداکارہ ہے، وہ 90 کی دہائی سے فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں، میرا کی ہٹ فیچر فلموں میں احساس، کھلونا، کانٹا، چیف صاب، مجھے جینے دو، مس استنبول، اور باجی شامل ہیں۔

    اداکارہ نے متعدد ڈراموں میں بھی کام کیا، مداحوں کی جانب سے ان کی بہترین اداکاری کے باعث ان کی شخصیت کو پسند کیا جاتا ہے۔

    دوسری جانب لالی ووڈ اداکار معمر رانا اپنی نئی فلم ’’باپ‘‘ کے ساتھ فلمی دنیا میں واپسی کے لیے تیار ہیں، نوے کی دہائی سے شوبز انڈسٹری کا حصہ رہنے والے معمر رانا نے لاتعداد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

    حال ہی میں معمر رانا کی ایک تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں اداکار کو غیر معمولی حالت میں دیکھا گیا، جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی گئی کہ معمر رانا نے نشے کی حالت میں تقریب میں شرکت کی۔

    تاہم اداکارہ میرا نے اداکار معمر رانا کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی فلم انڈسٹری کا اثاثہ ہیں، انہوں نے کہا کہ معمر رانا پاکستان کا اثاثہ ہے، اور انہیں بچانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

    میرا نے کہا کہ ہمیں ان کی صحت کا خیال رکھنا چاہیے، میرے خیال میں وہ غلط ہاتھوں میں ہے اور اس وقت ہمیں ان کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے، وہ پاکستان کے سلمان خان ہیں، اور میں ان کی حالیہ صورتحال پر بہت فکر مند ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

  • اداکارہ میرا شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں

    اداکارہ میرا شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں

    لاہور: لالی ووڈ اسٹار میرا لاہور میں شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں۔

    پاکستان فلم انڈسٹری میں منفرد پہچان رکھنے والی اداکارہ میرا دوران شوٹنگ گر گئیں جس کی وجہ سے بازو فریکچر ہو گیا۔

    اداکارہ میرا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دوران شوٹنگ گرنے کی وجہ سے ان کے بازو میں فریکچر ہوگیا ہے۔

    اداکارہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے 10 روز کے لیے آرام کا مشورہ دیا ہے، پہلے بہت درد تھا، اب بہت بہتر ہے، تاہم انہوں نے حادثے کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

    واضح رہے کہ ابتدائی طور پر ایک ماڈل کے طور پر شروع ہونے والی میرا نے 1990 کی دہائی میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز لالی وڈ فلم محبت سے کیا، جو بہت کامیاب رہی جبکہ انہوں نے بالی ووڈ میں بھی کام کیا۔

  • ’شاہ رخ کیساتھ فلم ’’جب تک ہے جان‘‘ کترینہ سے پہلے مجھے آفر ہوئی تھی‘

    ’شاہ رخ کیساتھ فلم ’’جب تک ہے جان‘‘ کترینہ سے پہلے مجھے آفر ہوئی تھی‘

    پاکستانی فلم انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ کی فلم ’جب تک ہے جان‘ میں انہیں کام کی پیشکش ہوئی تھی۔

    میرا نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جس میں ان سے میزبان نے 2012 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم جب تک ہے جان سے متعلق سوال کیا۔

    اداکارہ نے میزبان کے سوال کی تصدیق کی کہ یہ فلم شاہ رخ کے ساتھ کترینہ کیف سے قبل مجھے آفر ہوئی تھی، لیکن  لندن کا ویزا نہیں مل سکا تھا، اسی لیے میں  اس فلم میں نظر نہیں آئیں۔

    پریاں دکھتی ہیں، اداکارہ میرا کا تہلکہ خیز دعویٰ

    میرا نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں معروف بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کی بھی پیشکش کی گئی تھی، انہوں نے کہا مجھے بگ باس میں کام کرنے کے لیے ایک سال تک آفر ملتی رہی، یہ کروڑوں روپے کی آفر تھی۔

    انہوں نے کہا کہ اگر میری جگہ کوئی بھی ہوتا تو وہ ضرور کرتا لیکن جب یہ آفر ملی تو اس وقت مجھے کچھ سمجھ نہیں آئی، میں تھوڑا گھبرا گئی تھی اس لیے کام کرنے سے منع کردیا۔

    اداکارہ میرا نے کہا بگ باس جب آفر ہوا تو مجھے بہت سوچنا پڑا، کیونکہ وہ ایک لائیو شو تھا، بس اسی لیے میں نے انکار کردیا۔

  • آمنہ الیاس کا ’اداکارہ میرا‘ کے بارے میں بیان وائرل ہوگیا

    آمنہ الیاس کا ’اداکارہ میرا‘ کے بارے میں بیان وائرل ہوگیا

    کراچی : پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس نے اداکارہ میرا کے حوالے سے چند اہم انکشافات کیے۔

    اداکارہ آمنہ الیاس نے اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں خصوصی شرکت کی اور میزبان کے سوالات کے جوابات دیئے۔

    پروگرام کے سیگمنٹ ’پردہ اٹھا دیں‘میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اداکارہ میرا کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرا چہرہ کچھ تصاویر میں ان جیسا لگتا ہے، انہوں نے میزبان کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کہہ سکتے ہیں کہ ’میرا‘ ایک انسان کا نام نہیں بلکہ ایک کیفیت کا نام ہے۔

    آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ میں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے اور ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا، وہ میری اچھی دوست بھی ہیں لیکن میں کنفیوزڈ بھی ہوں کہ واقعی میرا ایسی ہی ہیں یا اداکاری کرتی ہیں؟ بہرحال وہ ایک اچھی انسان ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ایسے ہوتے جو اپنے جذبات کا اظہار کھل کر کرتے ہیں اداکارہ میرا کا شمار بھی ان ہی لوگوں میں ہوتا ہے۔

  • ویڈیو: اداکارہ میرا نے اپنی خوب صورتی کا راز بتا دیا

    ویڈیو: اداکارہ میرا نے اپنی خوب صورتی کا راز بتا دیا

    پاکستانی اداکارہ میرا نے اپنی خوب صورتی کا راز ایک ویڈیو میں بتا دیا۔

    مشہور لائف اسٹائل میگزین نے اپنے انسٹاگرام پیج پر اداکارہ میرا کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ان سے اُن کی خوب صورتی کا راز دریافت کیا گیا۔

    اداکارہ میرا، جو ایک تقریب میں شریک تھیں، سے خاتون نے سوال کیا کہ ’’آپ کی خوب صورتی کا راز کیا ہے، آپ ماشااللہ پیاری سے پیاری ہوتی جا رہی ہیں، اور ینگ سے ینگ ہوتی جا رہی ہیں؟‘‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

    اداکارہ نے اچھی سوچ اور اچھے اخلاق کے ساتھ ساتھ لوگوں کی مدد کرنا اپنی خوب صورتی کی وجہ قرار دیا۔

    میرا نے کہا ’’میری خوب صورتی کا راز ہے اچھی سوچ، اچھا اخلاق، انسانیت، ہیومینٹی کی خدمت، لوگوں کی مدد کرنا۔‘‘ میرا نے مزید کہا کہ ’’لوگ میری مدد کرتے ہیں، اچھی انسان ہوں میں، اور پاکیزہ ہوں۔‘‘

  • عمران ہاشمی نے شادی کی آفر کی، میرا کا بڑا دعویٰ

    عمران ہاشمی نے شادی کی آفر کی، میرا کا بڑا دعویٰ

    کراچی: پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ اسٹار عمران ہاشمی نے انہیں شادی کی آفر کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اداکارہ میرا اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہمارے مہمان‘ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے میزبان کے مختلف سوالوں کے جواب دئیے اور ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران ہاشمی نے انہیں شادی کی آفر کی تھی۔

    اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں میرے دوست اور دشمن بھی ہیں، مجھے بہادر لوگ پسند ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ خوف ان لوگوں کے اندر ہوتا ہے جن کے اندر ٹیلنٹ نہیں ہوتا، میرے پاس ٹیلنٹ ہے تو میں پیسے کما سکتی ہوں۔

    آئیڈیل شخصیت کے حوالے سے میرا نے کہا کہ وہ جو آپ کے سامنے سگریٹ، اور شراب نہ پئیے آپ کا خیال رکھے، میرا نے کہا کہ مجھے بچے بہت پسند ہے۔

    میرا نے کہا کہ میں سوچ سمجھ کر فیصلے نہیں کرتی ہوں بس جو دل میں آیا ہے وہ کردیتی ہوں کچھ فیصلے ایسے ہوتے ہیں جو پھنسا دیتے ہیں۔

    دل ٹوٹنے کے حوالے سے میرا نے کہا کہ میرا دل ہر روز ٹوٹتا ہے، مہیش بھٹ نے اشمیت پٹیل سے شادی کی پیشکش کی تھی لیکن وہ ہندو فیملی ہے اس لیے میں منع کردیا۔

    اداکارہ میرا نے کہا کہ سیاست میں آنا چاہتی ہوں، اگر سیاست میں آئی تو فلم انڈسٹری کے لیے اقدامات کرنا چاہوں گی، انہوں نے کہا کہ میری پسندیدہ اداکارہ عائزہ خان ہے، ان کا ڈرامہ میرے پاس تم ہو بہت اچھا چل رہا ہے۔

  • اداکارہ میرا کو شیخ رشید کے ساتھ تصویر شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا

    اداکارہ میرا کو شیخ رشید کے ساتھ تصویر شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا

    کراچی: پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ تصویر شیئر کرکے مشکل میں پھنس گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے گزشتہ روز شیخ رشید کے ساتھ اپنی پرانی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جس پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    تصویر میں میرا اور شیخ رشید مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں، اداکارہ نے تصویر میں کوئی کیپشن نہیں دیا۔

    View this post on Instagram

    #meerajee

    A post shared by Meera Jee Official (@meerajeeofficial) on

    میرا کی جانب سے شیئر کی جانے والی اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے ان پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان کا موازنا ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ سے کردیا۔

    کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ میرا نے یہ تصویر جان بوجھ کر شیئر کی ہے، ایک صارف نے میرا سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ کیا آپ حریم شاہ بننا چاہتی ہیں۔

  • فلم باجی کی کامیابی سے ثابت ہوگیا کہ میرا کیریئراپنے عروج پر ہے‘ میرا

    فلم باجی کی کامیابی سے ثابت ہوگیا کہ میرا کیریئراپنے عروج پر ہے‘ میرا

    لاہور: فلم اسٹار میرا کا کہنا ہے کہ فلم ’باجی‘ کی کامیابی سے ثابت ہوگیا ہے کہ میرا کیریئر اپنے عروج پر ہے ، بنیادی طور پر میں تصور کرتی ہوں کہ میرا فلمی کیریئر درحقیقت اب شروع ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک انٹرو یو میں اداکارہ میرا نے کہاکہ پاکستان میں بڑا ٹیلنٹ موجود ہے صرف اس کو گروم کرنے کی ضرورت ہے ۔فلم باجی کی کامیابی سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ لوگ آج بھی میرا کی فلم دیکھنا پسند کرتے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ میری فلم نے ابتدائی چاردنوں میں تین کروڑ کا بزنس کر کے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔

    میرا نے ایک سوال کے جواب میں یہ بھی کہاکہ میں نے اپنی انگلش بہتر کرلی ہے اور اب میں ٹھیک طریقے سے انگلش بولتی ہوں اور جولوگ میری انگلش کا مذاق اڑایا کرتے تھے میں نے کبھی ان کی پرواہ نہیں کی ۔

    انہوں نے کہاکہ جب انسان کچھ سیکھتا ہے تو اس میں غلطیاں ضرور ہوتی ہیں اور میں نے اپنی غلطیوں سے ہمیشہ کچھ نہ کچھ ضرور سیکھا ہے۔ میرے بار ے میں میرے حاسد ہمیشہ مختلف افواہیں اڑاتے رہتے ہیں لیکن میں نے ہمیشہ ان کی خیر خواہی کےلئے دعا کی ہے کہ خدا ان کو نیکی کی ہدایت دے۔

    انہوں نے کہاکہ مجھے فلم باجی کی کامیابی کے بعد متعدد فلم سازوں نے اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کی پیشکش کی ہے مگر میں فلم کاا سکرپٹ دیکھنے کے بعد فیصلہ کروں گی مجھے کس فلم میں کام کرنا چاہیے ۔

     ثاقب ملک کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی ڈرامے، سسپینس اور انٹرٹینمنٹ سے بھرپور فلم باجی 28 جون کو سینیما گھروں میں ریلیز کی گئی۔

    باجی میں آمنہ الیاس، عثمان خالد بٹ، علی کاظمی، محسن عباس حیدر، نیئر اعجاز اور نشو بیگم شامل ہیں۔