Tag: meera

  • اداکارہ میرا کا نکاح پر نکاح کیس، عدالت نے کیس کی کارروائی روک کر حکم نامہ جاری کردیا

    اداکارہ میرا کا نکاح پر نکاح کیس، عدالت نے کیس کی کارروائی روک کر حکم نامہ جاری کردیا

    لاہور : مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کے خلاف نکاح پر نکاح کیس کی کارروائی روکتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

    اسٹاف رپورٹر (عابد خان) کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں اداکارہ میرا کے خلاف نکاح پر نکاح کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت اداکارہ میرا کی وکیل نور العین نے جوڈیشل مجسٹریٹ عظمیٰ ستار کو بتایا کہ ’’میرا نے اپنے مبینہ شوہر عتیق الرحمان کے خلاف سول کورٹ میں تکذیب نکاح کا دعویٰ دائر کررکھا ہے‘‘۔

    انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ ’’سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اگر کوئی کیس سول کورٹ میں زیر التواء ہو تو اس پر فوجداری مقدمے پر بھی کارروائی نہیں کی جاسکتی، عدالت کے علم میں یہ بات ہونی چاہیے کہ میرا اور اُن کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان کا کیس سول کورٹ میں زیر التواء ہے لہذا اس کیس کی سماعت روکی جائے‘‘۔

    عدالت نے میرا کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ’’جب تک میرا کا نکاح پر نکاح کا مقدمہ سول کورٹ میں ہے اُس وقت تک اس کیس پر سماعت نہیں کی جائے گی‘‘۔

    یاد رہے میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان نے مقامی عدالت میں استغاثہ دائر کر رکھا ہے کہ ’’اداکارہ میرا میری منکوحہ ہیں مگر اس کے باجود انہوں نے کپٹین نوید سے شادی کرلی ہے لہذا عدالت میرا کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے‘‘۔

    دوسری جانب اداکارہ میرا کی جانب سے بھی سول کورٹ میں مبینہ شوہر کے خلاف تکذیب نکاح کا دعویٰ دائر کیا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ’’عتیق الرحمان نامی شخص کے ساتھ میرا کبھی نکاح نہیں ہوا، تاہم عتیق نامی شخص نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے جعلی نکاح نامہ بنوا کر اپنی بیوی قرار دے رہا ہے لہذا عدالت اُس نکاح نامے کو کالعدم قرار دے۔

     

  • نوجوان نسل میں بہت ٹیلنٹ ہے، اداکارہ میرا

    نوجوان نسل میں بہت ٹیلنٹ ہے، اداکارہ میرا

    لاہور: اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ نوجوان نسل میں بہت ٹیلنٹ ہے اور وہ نوجوانوں میں آ کر خوش ہیں۔

    شالیمار میڈیکل کالج لاہور کے تیسرے آل پاکستان فلم فیسٹیول کی مہمان خصوصی اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ وہ نوجوانوں میں آ کر بہت خوش ہیں۔

    سیاست میں آنے سے متعلق سوال کو ٹالتے ہوئے اداکارہ میرا نے ساتھ کھڑے ڈاکٹر کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ اس بارے میں یہ بتائیں گے۔

    فیسٹیول میں شارٹ موویز، میوزک ویڈیوز اور کلپس دکھائے گئے، فیسٹیول کے آخر میں بہترین موویز بنانے اور اچھی ایکٹنگ کرنے والے طالب علموں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

  • اداکارہ میرا نے شادی کیلئے انٹرو یوز لینے اعلان کردیا

    اداکارہ میرا نے شادی کیلئے انٹرو یوز لینے اعلان کردیا

    لاہور: اداکارہ میرا شادی کے خواہشمند امیر کبیر کاروباری اورسماجی شخصیات کے انٹرویوز لیں گی اور ان کی امیدوں اور خواہش کے مطابق من پسند شخصیت کے انتخاب کے بعد رواں سال 2016 میں باقاعدہ شادی رچانے کا اعلان کریں گی۔

    یہ انٹرویوز 12 فروری کو کراچی، 18 کو پشاور ، 23 کو لاہور میں اور 5 مارچ کو اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں لئے جائیں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ میرا نے شادی کے امیدواروں کی فہرست مرتب کر لی ہے اب تک ان سے شادی کے خواہش مند نوجوانوں ، درمیانی عمر کے مردوں اور بوڑھوں کی تعداد تقریباً 39 کے قریب ہے۔

    شادی کے خواہش مند میں سے 11 کا تعلق پشاور ، لاہور 21 ، کراچی اور ملک کے دیگر علاقوں اسلام آباد وغیرہ سے رابطہ کرنے والوں کی تعداد 5 اور 2 کا تعلق بیرون ملک سے ہے۔ شادی کے خواہشمند افراد میں 9رنڈوے بھی شامل ہیں۔

    ان شخصیات میں 7 کاروباری ، 11 ڈاکٹر ، انجینئر اور دیگر شعبوں سے وابستہ ہیں ، 6 کا تعلق زمیندار گھرانے سے ہے ، 6 افرادکا تعلق سیاست سے ہے۔

  • میرا نے شاہ رخ خان کو پاکستان آکر ان کی فلم میں ’کام‘ کی آفرکردی

    میرا نے شاہ رخ خان کو پاکستان آکر ان کی فلم میں ’کام‘ کی آفرکردی

    لاہور: پاکستانی اداکارہ میرا نے بھارتی اداکار شاہ رخ خان کو پاکستان آنے اوران کی آنے والی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کردی۔

    گلابی انگریزی اور متنازعہ بیانات کے سبب خبروں کی زینت بنی رہنے والی اداکارہ میرا ایک بارپھرخبروں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں جب انہیں نے اپنے ٹویٹرپیغام میں شاہ رخ خان کو پاکستان آکران کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں کام کرنے کی دعوت دی۔

    میرا نے اب سے کچھ عرصہ قبل بھی شاہ رخ خان کومخاطب کیا تھا جب انہوں نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان پر بھارت میں میرا کے خلاف لابنگ کا الزام عائد کیا تھا۔

    میرا نے کہا تھا کہ ماہرہ خان نے بھارت میں ماہرہ نے میرے خلاف مہم چلا کراپنے لئے فلمیں حاصل کی ہیں۔

    اب شاہ رخ خان پاکستان کی متنازع اداکارہ میرا کی جانب سے دی جانے والی آفرکا جواب دیں گے یا اسے قطعی نظرانداز کردیں گے یہ تو وقت ہی بتائے گا تاہم فی الحال شاہ رخ خان اپنے آنے والی فلمیں رئیس، دل والے اورفین میں مصروف ہیں۔

  • میرا اس عید پرقربانی کا جانورخریدنے سے قاصر

    میرا اس عید پرقربانی کا جانورخریدنے سے قاصر

    کراچی: اداکارہ میرا ایک بارپھرمشکلات کا شکارہوگئیں ہیں ان کی چیک بک ختم ہوگئی ہے لہذا وہ قربانی کا جانور خریدنے سے قاصرہیں۔

    اداکارہ میرا نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انکی چیک بک میں صفحات ختم ہونے کے سبب وہ رواں سال قربانی کا جانورنہیں خرید پائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے نئی چیک بک کے لئے بنک میں درخواست دے رکھی ہے تاہم انہیں نئی چیک بک تاحال مہیا نہیں کی گئی۔

    اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا اس عید الاضحیٰ پر اداکارہ میرا قربانی کے لئے جانور خرید سکیں گی یا نہیں کیونکہ عیدالاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات کل 24 ستمبر سے شروع ہورہی ہیں جوکہ عید کے تیسرے دن تک جاری رہیں گی۔

  • مبینہ خاوند کی درخواست پرمیرا کی کل پیشی ہوگی

    مبینہ خاوند کی درخواست پرمیرا کی کل پیشی ہوگی

    لاہور: مقامی عدالت میں اداکارہ میرا کے خلاف مبینہ خاوند عتیق الرحمان کی جانب سے دائردرخواست کی سماعت کل سترہ ستمبر کو ہوگی۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ میرا کے مبینہ خاوند عتیق الرحمان کی جانب سے مقامی عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں انہیں نکاح پر نکاح کا مورد الزام ٹہرایا گیا ہے۔

    درخواست میں میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان کی جانب سےموقف اختیار کیا گیا ہے کہ اداکارہ میرا اس کی بیوی ہے مگر اس کے باوجود اس نے کیپٹن نوید سے نکاح کر لیا جو شرعی اورملکی قوانین میں سنگین جرم ہے لہذا عدالت اداکارہ میرا کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرے ۔

    عدالت نے اداکارہ میرا کو نوٹس جاری کیے تاہم وہ پیش نہ ہوئیں جس کے بعد عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ وہ میرا کو سترہ ستمبر کو گرفتار کرکے پیش کرے۔

    کیس میں پیشی کے لیے میرا نے وکلا کی خدمات حاصل کرلی ہیں جبکہ امکان ہے کہ وہ خود بھی عدالتی حکم کے مطابق پیش ہوجائیں گی۔

  • میرا کا تلفظ تو درست ہوگیا لیکن ہجے

    میرا کا تلفظ تو درست ہوگیا لیکن ہجے

    لالی وڈ اداکارہ میرا نے غیر ملکی زبان پرایک اوروارکردیا لیکن اس بار انگریزی پر نہیں بلکہ یہ تازہ حملہ فرانسیسی زبان پر کیا گیا ہے۔

    اداکارہ میرا ہمیشہ ہی اپنے شکستہ انگریزی تلفظ کے سبب مذاق کا نشانہ بنتی رہی ہیں جیسے کہ ایک مرتبہ وہ گوگل کو گوگلز کہہ گئی تھیں۔ میرا ہمیشہ ہی اس معاملے میں مذاق کا نشانہ بنتی آئی ہیں اور اس بارتو انہوں نے فرانسیسی زبان کو بھی نا بخشا۔

    میرا ان دنوں چھٹیان منانے پیرس کے ساحلی علاقے شانزے لیزے میں مقیم ہیں اور جب یہ بات انہوں نے اپنے مداحوں کو بتانا چاہی تو وہ یہ بھول گئیں کہ اس فرانسیسی لفظ meera کی انگریزی ہجے انتہائی مختلف ہے۔

    جی ہاں بالکل یہی بات ہوئی یعنی کہ اداکارہ میرا اب غیر ملکی زبانوں کے الفاظ کے درست تلفظ پرتو قادرہوگئی ہیں لیکن انہیں لکھنے کے معاملے میں ابھی بھی انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔

     

    کچھ دیر بعد جب اداکارہ کو اپنی غلطی کا احساس تو ہوا لیکن اس وقت بھی وہ اس علاقے کے نام کی صحیح انگریزی ہجے کے بارے میں پراعتماد نہیں تھیں۔

  • اداکارہ میرا کے وارنٹِ گرفتاری جاری

    اداکارہ میرا کے وارنٹِ گرفتاری جاری

    لاہور: سول عدالت نے’نکاح پرنکاح‘کے مقدمے میں معروف اداکارہ میرا کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردئیے۔

    تفصیلات کے مطابق تنازعات کا شکاررہنے والی اداکارہ میرا کے مبینہ سابق شوہر عتیق الرحمن کی درخواست پر عدالت نے میرا کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

    Meera

    اداکارہ میرا کے مبینہ سابق شوہرعتیق الرحمن نے سول عدالت میں فوجداری استغاثہ دائرکیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ میرا ان کی منکوحہ ہیں لہذا نکاح پرنکاح ملکی اور شرعی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    meera

    اس سے قبل جون 2015 میں سول عدالت کے طلب کرنے پر پیش نہ ہونے پراداکارہ میرا کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے۔

    سول عدالت نے آئندہ پیشی کی تاریخ نومبر میں دیتے ہوئے حکم دیا کہ اگلی پیشی پر میرا کو گرفتار کرکے عدالت کے رو برو پیش کیا جائے۔

     

  • شاہد کپورآج شادی کررہے ہیں – تصاویرسوشل میڈیاپر

    شاہد کپورآج شادی کررہے ہیں – تصاویرسوشل میڈیاپر

    بالی وڈ اداکار شاہد کپورکی آج دہلی کی لڑکی میرا راجپوت سے شادی ہورہی ہے جس میں اہل خانہ کے علاوہ بعض قریبی دوست شریک ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گذشتہ رات ان کی شادی کی سنگیت کی رسم ہوئی جس میں دونوں نے ایک ساتھ رقص کیا۔

    اطلاعات کے مطابق اس موقع پرشاہد کپور سرخ کرتے اورسیاہ چوڑی دار پاجامے میں تھے جبکہ میرا لیموں کے رنگ والے لہنگے اورچولی میں۔

    بھارت کے معروف اخبارانڈین ایکسپریس نے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ ان کی شادی دہلی سے ملحق چھتر پور فارم ہاؤس میں ہوئی کیونکہ ان کی شادی کے لیے مبارک گھڑی 11 بجے بتائی گئی تھی۔

  • اداکارہ میرا بھی پاک زمبابوےمیچ دیکھنےقذافی اسٹیڈیم پہنچ گئیں

    اداکارہ میرا بھی پاک زمبابوےمیچ دیکھنےقذافی اسٹیڈیم پہنچ گئیں

    لاہور: اداکارہ میرابھی پاک زمبابوےمیچ دیکھنےقذافی اسٹیڈیم پہنچ گئیں،صحافیوں نےانگریزی میں پیغام دینےکی فرمائش کردی۔

    اداکارہ میرا کوکرکٹ دیکھنےکاشوق جاگا توپاک زمبابوےمیچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئیں، وہ جس وقت اسٹیڈیم پہنچی پاکستان کی بیٹنگ تقریبامکمل ہوچکی تھی،صحافیوں نےپسندیدہ کھلاڑی کا پوچھا تومیرا نےاپنے بھائی سےپوچھا کون سا کھلاڑی خوبصورت ہے۔

    اداکارہ میرا ٹکٹ دکھاکراندرجانےلگیں توسیکورٹی گیٹ کی بیپ بجنےلگی،جس پروہ پلٹ آئیں، اس دوران میرا کے بھائی احسن کوٹکٹ نہ دکھانے پر روک لیا گیا۔

     جس پرمیرا ناراض ہوکرلوٹ گئیں بعد میں معاملہ حل ہونے پرواپس آگئیں،توصحافیوں نےانگریزی میں بات کرنے کی فرمائش کردی ۔

    ادکارہ میراان دنوں فلموں میں زیادہ مصروف نہیں،لیکن سماجی تقریبات میں ان کی شرکت میڈیاکی توجہ کھینچ لیتی ہے۔