Tag: meeran shah

  • ملک دشمن ’پی ٹی ایم‘ کو بے نقاب کرنے والا ’ملک متورکئی‘ قتل

    ملک دشمن ’پی ٹی ایم‘ کو بے نقاب کرنے والا ’ملک متورکئی‘ قتل

    میرانشاہ: ملک دشمن تنظیم ’پی ٹی ایم‘ کی ملک دشمن سازش کو بےنقاب کرنے والے’ملک متورکئی‘کو ٹارگٹ کلنگ میں موت کی نیندسلا دیاگیا، مقتول نے حلفیہ بیان دیا تھا کہ خیسور میں فوج کے چھاپے کے دوران بدسلوکی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی ایم کی جانب سے پاک فوج کے افسران پر خواتین سے بدسلوکی الزامات پر جرگے کے سامنے حلفیہ طور پر ان الزامات کرنے والے ملک متورکئی کو قتل کردیا گیا ہے، ماتوڑکے نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چھاپے کے وقت وہ فوج کے ہمراہ تھا اور ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا، جیسا کہ پی ٹی ایم کی جانب سے بیان کیا جارہا ہے۔

    متورکئی نے جرگےکوبتایا تھا کہ خیسورمیں شریعت اللہ کے گھر پر چھاپے کے دوران خواتین کے احترام کا پورا خیال رکھا گیا، مقتول مطابق چھاپے کےوقت وہ سیکورٹی فورسزکےہمراہ تھااوراس نےخود خواتین کوپردےکے لیے کہا تھا، جس کےبعد سیکورٹی فورسز نے کارروائی کی سیکورٹی فورسز نے چوبیس اکتوبر کو شریعت اللہ کے گھر پیٹرولیم کمپنی کے ملازم کو بازیاب کرانےکے لیے کارروائی کی تھی ۔

    یاد رہے کہ ملزم شریعت اللہ نےاغوا کے بعد زاہد اللہ کو اپنےگھرمیں قیدکررکھاتھا ،جسے بعد میں شمالی وزیرستان منتقل کردیا گیا۔18جنوری کوپی ٹی ایم کاکارندہ نورالاسلام ، شریعت اللہ کےگھر پہنچااوراس کےچھوٹےبھائی کوسیکورٹی فورسزکےخلاف ورغلایا جس پرحیات اللہ نےسیکورٹی فورسز کےخلاف جھوٹاویڈیوپیغام دیا۔حیات اللہ کےویڈیو پیغام کےدو دن بعد پی ٹی ایم نےفوج کے خلاف جھوٹامظاہرہ بھی کروایا ۔

    حیات اللہ کےبیان کےبعدحیات اللہ کےبھائی عرفان اللہ سےرابطہ کیا گیا،دوماموؤں اورعلاقہ کےلوگوں سےمعلومات حاصل کی گئی ۔دہشت گرد خاندان سےمشران اورقریبی رشتہ داروں کےذریعہ رابطے کیےگے۔ رابطہ کرنے پر حیات اللہ کی والدہ نے تمام الزامات مسترد کردئے ، جس کے بعد سچائی جاننے کے لیے اس کےوالدجلات خان کوعثمان زئی جرگہ کےحوالہ کیاگیا تھا۔

    چھبیس جنوری کوگرینڈجرگہ میں سوشل میڈیاپرلگائےگئےالزمات کی تردیداورغیرمقامی کارندوں کےخلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا، دو فروری کو اکسٹھ مشران کے میرانشاہ میں ہونےوالے جرگے میں مقامی انتظامیہ بھی شریک ہوئی تھی ۔

    جرگہ ارکان اور پاک فوج کے جی او سی حقائق جاننے کے لیے حیات اللہ کے گھر گئے،اس اقدام کا مقصد حیات اللہ کے گھر سے مغوی زاہد اللہ کو بازیاب کرانا تھا ،دہشت گرد بیٹے کی گرفتاری اور مغوی کی بازیابی کے لیے جلات خان کو جرگے کے حوالے کیا گیا تھا۔

  • قبائلی عوام کے مسائل کا حل ریاست کی اولین ترجیح ہے، میجرجنرل آصف غفور

    قبائلی عوام کے مسائل کا حل ریاست کی اولین ترجیح ہے، میجرجنرل آصف غفور

    میران شاہ : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ قبائلی عوام نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر قربانیاں دیں، عوامی مسائل کا حل ریاست کی اولین ترجیح ہے، تمام معاملات مذاکرات سے حل کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاٹا میں جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ہدایت پر شمالی وزیرستان ایجنسی کےعلاقے میران شاہ میں جرگے کا انعقاد کیا گیا، شمالی وزیرستان میں تاجروں کے مالی نقصانات کے ازالے کے حوالے سے جرگہ میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے خصوصی شرکت کی۔

    اس موقع پر فاٹا حکام ایڈیشنل چیف سیکریٹری فاٹا، پولیٹیکل ایجنٹ اور تاجر نمائندوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ جرگے میں قبائلی عمائدین نے پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

    جرگے سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کوئی بھی مسئلہ ایسا نہیں جو بات چیت سےحل نہ ہوسکے، قبائلی عوام نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر قربانیاں دیں، ان ہی قربانیوں کے باعث آج فاٹا میں امن قائم ہوا، اب بہتر امن اور روزگار کے مواقع دے کر آگے بڑھنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل میں ریاست، حکومت، فورسز سے زیادہ کسی کو فکر نہیں، دہشت گردوں کیخلاف آپریشنز مربوط پلاننگ کے تحت کئے گئے، آپریشنز کے ذریعے علاقوں کو دہشت گردی سے پاک کیا گیا۔

    جلسے، جلوسوں اور نعروں سے بہتر ہے کہ ہم اپنے علاقوں میں امن کو آگے لے کر بڑھیں، ہمیں ان مسائل کےحل کو ملک دشمن کی نذرنہیں ہونے دینا، اپنے علاقوں میں رہ کر حل کرنا ہے۔

    علاوہ ازیں جرگے میں تاجروں کے نقصانات کے تخمینے کیلئے پولیٹیکل ایجنٹ کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا، نقصانات کاسروے مکمل ہونے کےبعد انتظامیہ فوری طور پر اس کا ازالہ کرے گی۔

    پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق نقصان کے ازالے تک کمیٹی ہفتہ وار اجلاس منعقد کرے گی، میران شاہ، میرعلی بازاروں کیلئے دو کمیٹیاں بنائی گئی ہیں، کمیٹیاں مقررہ مدت میں دکانداروں کے نقصانات کا تخمینہ لگائیں گی، عمائدین اور مشیران کے ساتھ مل کرعلاقے کا امن بحال رکھیں گے۔

    اس موقع پر تاجر رہنما صدر میران شاہ مارکیٹ محمد صدیق اور اجمل بلوچ کا انتظامیہ اورجرگے پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسائل کے حل کیلئے ڈی جی آئی ایس پی آر کے شکر گزار ہیں۔

    ہمارے مسائل مقامی نوعیت کے ہیں جسے حکومت ہی حل کرسکتی ہے، مسائل باہر سے نہیں بلکہ آپس میں مل بیٹھ کر حل ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے پاکستان، پاکستان ہے تو ہم ہیں، علاقے میں قیام امن کی بحالی کے مخالفین کے ہاتھوں میں نہیں کھیلیں گے اور نہ ہی اداروں کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم میں شریک ہوں گے۔

  • پاکستان اوریوکے میڈیا الیون کل میران شاہ میں مدمقابل ہونگی

    پاکستان اوریوکے میڈیا الیون کل میران شاہ میں مدمقابل ہونگی

    راولپنڈی : ورلڈ الیون ٹیم کے دورے بعد یو کے میڈیا الیون کی ٹیم بھی پاکستان آئیگی۔ پاکستان الیون کے خلاف خیر سگالی کرکٹ میچ کا میلہ کل میران شاہ میں سجے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے بعد وزیرستان کے کرکٹ کے میدان بھی آباد ہونگے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے ڈائریکٹر جنرل میجر آصف غفور نے قوم کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کے بعد یو کے میڈیا الیون کی ٹیم میران شاہ میں میچ کھیلےگی۔

    انہوں نے بتایا کہ میچ براہ راست نشر کیا جائےگا۔ خیر سگالی کرکٹ میچ میں پاکستان الیون اور یو کے میڈیا الیون کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میران شاہ میں امن میلہ سجے گا ،امن کپ کے ذریعے ہم ثابت کریں گے پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ملک ہے۔

    امن اورخوشحالی ہماری منزل ہے، کرکٹ میچ آرمی چیف کی خصوصی ہدایت پر منعقد کیا جارہا ہے۔ آرمی چیف نے فاٹا کے بہادر شہریوں کے ساتھ میچ کاوعدہ کیاتھا۔ میران شاہ کے یونس خان اسٹیڈیم میں خیر سگالی میچ پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون سے ہورہا ہے۔

    پاکستان الیون میں انضمام الحق، یونس خان اورشاہد آفریدی جیسے اسٹارز ان ایکشن ہوں گے۔ میچ میران شاہ سے براہ راست نشر کیا جائےگا۔

  • شمالی وزیرستان میں پاک فوج کو مسلسل کامیابیاں، کئی علاقے کلئیر

    شمالی وزیرستان میں پاک فوج کو مسلسل کامیابیاں، کئی علاقے کلئیر

    اسلام آباد: آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کو مسلسل کامیابیاں مل رہی ہیں۔ میران شاہ کے بعد بویا اور دیگان کو بھی دہشتگردوں سے کلیئر کرالیا گیا ہے۔پاک فوج اپنی پوزیشن مستحکم کر رہی ہے۔

    شمالی وزیرستان میں پاک فوج آپریشن ضرب عضب میں کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔ کئی علاقے دہشتگردوں سے خالی کرالئے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بویااور دیگان کےعلاقےدہشت گردوں سےکلیئرکرالیےگئے، بویااوردیگان میں پاک فوج اپناقبضہ مستحکم  کررہی ہے، بویااوردیگان ملکی وغیرملکی دہشت گردوں کےاہم مراکزتھے۔

    میرعلی میں گھرگھرتلاشی کاعمل جاری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق میران شاہ کے بعد بویا اور دیگان سے بھی دہشتگردوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔ جان بچا کر بھاگ جانے والے دہشتگردوں کا پیچھا کیا جا رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔