Tag: Meesha Shafi

  • علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف بیان قلم بند کروادیا

    علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف بیان قلم بند کروادیا

    لاہور: فلم اسٹاراورگلوکارعلی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے ہراساں کرنے کے الزامات عائد کرنے کے جواب میں دائر کردہ ہتک عزت کے دعوے میں عدالت کو بیان قلم بند کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکارعلی ظفر کی جانب سے دائر کردہ ہتک عزت کے دعوے کی سماعت لاہورکے ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے کی ۔ علی ظفرنے اپنا بیان رقم کراتے ہوئے خود کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے میشاشفیع کے دعوے کو کردار کشی قرار دے دیا۔

     علی ظفرنے اپنے بیان میں خود کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے کہا  کہ انہوں نے کبھی میشا شفیع کو ہراساں نہیں کیا۔ ان کا کہناتھا کہ منظم سازش کے تحت میشا شفیع مجھے دھمکاتی رہی ہیں۔

    انہوں نے کہابالی وڈ کی سات فلموں میں لیڈنگ کردار ادا کیا، ان فلموں میں تیرے بن لادن، میرے برادر کی دلہن بھی شامل ہیں،کئی قومی و بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کئے، میں ایشیاء کے خوبصورت ترین  مرد ہونے کا بھی ایوارڈ حاصل کرچکا ہوں۔

    علی ظفرنے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت میری کردار کشی کی گئی، تانے بانے کا براہ راست تعلق میشاء سے ہے،مہم کےلئے سوشل میڈیا اکاونٹس کواستعمال کیا گیا، میشاء نے دھمکی آمیزپیغام بھجوایا، اورکہا کہ ریکارڈنگ نہ چھوڑی تومیرے خلاف مہم چلائے گی۔

     علی ظفرنے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ  میشاء کو ہراساں نہیں کیا،انہوں نے اپنی کردار کشی اور ملنے والی دھمکی کے ثبوت عدالت میں پیش کئے،ان ثبوتوں میں میسجز، معاہدے، تصاویر اورسوشل میڈیا پوسٹیں بھی شامل ہیں ۔

    عدالت نے  علی ظفر کا بیان قلم بند کرنے کے بعد گلوکار کی جانب سے دائر کردہ ہتک عزت کے دعوے کی مزید سماعت 3 جولائی تک ملتوی کردی ۔

     سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے علی ظفر نے کہا  کہ تمام ثبوت عدالت میں پیش کردئیے ہیں، معاملہ اب عدالت میں زیرالتواء ہے اس لیے زیادہ بات نہیں کر سکتا۔

    خیال رہے کہ میشا شفیع نے علی ظفر پرہراساں کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے عدالت میں درخواست دائرکی تھی تاہم ان کی درخواستیں مسترد کردی گئیں، جس کے بعد علی ظفر نے میشا شفیع پر 100 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

     کچھ عرصہ قبل اے آروائی نیوز کے مارننگ شو میں بات کرتے اس واقعے کے عینی شاہدین نے جیمنگ کے دوران میشا کو  ہراساں کرنے کے الزامات کو رد کیا تھا۔

    پروگرام “باخبر سویرا” میں میوزک پروڈیوسر اسد علی کا کہنا تھا کہ علی ظفر اور میشا کو میں بہت قریب سے جانتا ہوں، جیمنگ سیشن پر دونوں بہت خوش تھے، میشا کےالزامات میں صداقت نہیں ہے۔

  • لاہور: میشا شفیع علی ظفر کیس کی سماعت، فلم اسٹار کے مینیجر کا بیان قلم بند

    لاہور: میشا شفیع علی ظفر کیس کی سماعت، فلم اسٹار کے مینیجر کا بیان قلم بند

    لاہور: سیشن کورٹ، لاہور میں آج میشا شفیع اور علی ظفر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی.

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ، جس کے بعد سماعت 18 جون تک ملتوی کر دی گئی.

    عدالت میں آج علی ظفرکے منیجر طہ نے اپنا بیان قلم بند کرایا، انھوں نے کہا کہ میں نے علی ظفرکے کردار سے متعلق کبھی غلط بات نہیں دیکھی.

    اس موقع پر علی ظفر نے کہا کہ میشا شفیع نےہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے، میشا شفیع نے شہرت کے لیے جھوٹے الزامات عائد کیے.

    گلوکار نے کہا کہ میشا شفیع کے جھوٹے الزامات سے دنیا میں شہرت متاثر ہوئی، عدالت میشا شفیع کو 100 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے.

    مزید پڑھیں: علی ظفر کی میشا شفیع کو ایک بار پھر معافی مانگنے کی پیش کش

    عدالت نے علی ظفر ہتک عزت کیس کی سماعت 18 جون تک ملتوی کرتے ہوئے مزید گواہان کو طلب کر لیا، آئندہ سماعت پرآخری گواہ کوبیان قلم بند کرانے کے لئے طلب کر لیا گیا.

    خیال رہے کہ  31 مئی 2019 کو گلوکار علی ظفر نے ایک بار پھر میشا شفیع کو مشورہ دیا تھا کہ اگر  وہ اپنے الزامات کی معافی مانگ لیں تو معاملات بہتر ہوسکتے ہیں۔ البتہ گلوکارہ کی جانب سے اس پیش کش کو رد کر دیا گیا۔

  • میشا شفیع کا ججز پر عدم اعتماد، مقدمہ دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست منظور

    میشا شفیع کا ججز پر عدم اعتماد، مقدمہ دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست منظور

    لاہور: معروف گلوکار علی ظفر کے گلوکارہ میشا شفیع پر ہتک عزت کے دعوے کی سماعت کو دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست منظور کرلی گئی، کیس منتقلی کی درخواست میشا شفیع نے دائر کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد نواز نے گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے کیس منتقلی کی درخواست پر سماعت کی۔ سیشن جج لاہور نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے میشا شفیع کی جج تبدیل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

    سیشن عدالت نے ہتک عزت کے دعوے کو دوسری عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

    میشا شفیع نے کیس منتقلی کی درخواست چند روز قبل دائر کی تھی۔ میشا شفیع کے وکیل کا کہنا تھا کہ علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کرنے والے معزز جج جانبداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ گواہان کے بیانات قلمبند کرواتے وقت بھی موجودہ جج نے انہیں غیر ضروری وقت فراہم کیا، موجودہ جج میرے وکلا پر بلاوجہ برہم بھی ہوئے۔

    میشا شفیع نے ججز پر عدم اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیشن جج لاہور فوری ہتک عزت کے دعوے کو دوسرے جج کے پاس ٹرانسفر کرنے کا حکم دیں۔

    گزشتہ سماعت میں گلوکار علی ظفر کے وکیل نے عدالت کو کہا کہ میشا شفیع کی جانب سے 14 ماہ سے کیس کو جان بوجھ کر لٹکایا جا رہا ہے، آج عدالت نے گواہوں کو بیانات کے لیے طلب کر رکھا تھا مگر کیس منتقلی کی درخواست دے دی گئی۔

    علی ظفر کے وکیل نے کہا تھا کہ میشا شفیع کی کیس منتقلی کی درخواست بے بنیاد ہے۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے میشا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو آج سنایا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے عدالت میں درخواست دائر کی تھی تاہم ان کی درخواستیں مسترد کردی گئیں، جس کے بعد علی ظفر نے میشا شفیع پر 100 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

    میشا نے اسی کیس کے ججز پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کیس منتقلی کی درخواست دی تھی۔

  • میشا شفیع کا ججز پر عدم اعتماد، مقدمہ دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست

    میشا شفیع کا ججز پر عدم اعتماد، مقدمہ دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست

    لاہور: معروف گلوکار علی ظفر کے گلوکارہ میشا شفیع پر ہتک عزت دعوے کی سماعت کے دوران میشا شفیع کی جانب سے مقدمہ دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست دائر کردی گئی، عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے کیس منتقلی کی درخواست پر سماعت کی۔ میشا شفیع کے وکیل نے کہا کہ علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کرنے والے معزز جج جانبداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ گواہان کے بیانات قلمبند کرواتے وقت بھی موجودہ جج نے انہیں غیر ضروری وقت فراہم کیا، موجودہ جج میرے وکلا پر بلاوجہ برہم بھی ہوئے۔

    میشا شفیع نے ججز پر عدم اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سیشن جج لاہور فوری ہتک عزت کے دعوے کو دوسرے جج کے پاس ٹرانسفر کرنے کا حکم دیں۔

    گلوکار علی ظفر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میشا شفیع کی جانب سے 14 ماہ سے کیس کو جان بوجھ کر لٹکایا جا رہا ہے، آج عدالت نے گواہوں کو بیانات کے لیے طلب کر رکھا تھا مگر کیس منتقلی کی درخواست دے دی گئی۔

    علی ظفر کے وکیل نے کہا کہ میشا شفیع کی کیس منتقلی کی درخواست بے بنیاد ہے۔ عدالت نے میشا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، عدالت کی جانب سے فیصلہ 8 مئی کو سنایا جائے گا۔

    عدالتی سماعت کے بعد علی ظفر کے وکیل نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر دونوں فریقوں کے وکلا کی موجودگی اور اتفاق رائے سے آج کی تاریخ رکھی گئی تھی، آج اچانک کیس منتقلی کی درخواست دے دی گئی۔

    خیال رہے کہ میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے عدالت میں درخواست دائر کی تھی تاہم ان کی درخواستیں مسترد کردی گئیں، جس کے بعد علی ظفر نے میشا شفیع پر 100 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

  • علی ظفر میشا شفیع تنازع، گواہ سامنے آگئے، سنسنی خیز انکشافات

    علی ظفر میشا شفیع تنازع، گواہ سامنے آگئے، سنسنی خیز انکشافات

    لاہور:  علی ظفر اور میشا شفیع ہراسگی تنازعے میں‌ نیا موڑ  آگیا، عینی شاہدین سامنے آگئے.

    تفصیلات کے مطابق چشم دید گواہ کے بیانات نے کیس کا رخ یکسر بدل دیا. اے آروائی نیوز کے مارننگ شو میں بات کرتے عینی شاہدین نے جیمنگ کے دوران میشا کو  ہراساں کرنے کے الزامات کو رد کر دیا.

    میشا شفیع نے جیمنگ سیشن کے دوران علی ظفر پر ہراسگی کے الزامات لگائے تھے، البتہ اس سیشن میں‌ موجود افراد اس کی تردید کرتے ہیں.

    پروگرام "باخبر سویرا” میں میوزک پروڈیوسر اسد علی نے کہا کہ وہ دونوں فن کاروں کو جانتے ہیں، جیمنگ سیشن پر دونوں بہت خوش تھے، میشا کےالزامات میں صداقت نہیں.

    موقع پر موجود ایک اور فن کار باقرعباس نےبتایا کہ میشا شفیع جیمنگ سیشن کے لئےآئیں، خوشگوار موڈ میں علی سے ملیں اور جاتے ہوئے بھی علی سےمل کر گئیں، گلوکارہ اقصیٰ علی نے کہا کہ جیمنگ سیشن خوشگوار ماحول میں ہوا.

    تینوں فن کاروں کا کہنا تھا کہ وہ کسی کے حق میں یہ کسی کے خلاف نہیں، بلکہ وہی بیان کر رہے ہیں، جو انھوں نے دیکھا.

    خیال رہے کہ میشا شفیع نےعلی ظفرپر جنسی ہراساں کاالزام عائد کیاتھا جس کے بعد یہ معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے۔

  • عدالت نے میشا شفیع پر دس ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا، قانونی ٹیم علی ظفر

    عدالت نے میشا شفیع پر دس ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا، قانونی ٹیم علی ظفر

    کراچی : نامور گلوکار علی ظفر کی قانونی ٹیم نے کہا ہے کہ محتسب نے میشا شفیع کی درخواست مسترد کردی تھی، گواہوں سے جرح نہ کرنے پر میشا پر دس ہزار روپے کا جرمانہ عائد ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکارہ میشا شفیع کے تازہ الزامات کے جواب میں گلوکار علی ظفر کی قانونی ٹیم کی جانب سے بیان جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محتسب نے میشا شفیع کی درخواست مسترد کردی تھی۔

    عدالت نے متعدد بار میشا شفیع سے جواب طلب کیا، میشا شفیع کی لیگل ٹیم نے مواقع ملنے کے باوجود علی ظفر کی طرف سے پیش گواہوں پر جرح نہیں کی، جرح نہ کرنے پرعدالت نے میشا شفیع کو 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

    لیگل ٹیم کے مطابق گورنر پنجاب نے بھی اسی بنیاد پرمیشا شفیع کی اپیل مسترد کی تھی، گلوکارہ نے محتسب کے حکم کی معطلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، ہائیکورٹ نے محتسب اور گورنر کے احکامات کو کالعدم قرار نہیں دیا، میشا کی شکایت مسترد ہونے سے متعلق محتسب اور گورنر کے احکامات برقرار ہیں۔

    علی ظفر کی لیگل ٹیم نے کہا ہے کہ گلوکار نے درست کہا کہ ان کے خلاف شکایت مسترد ہوچکی ہے، جھوٹے الزامات پر میشا شفیع کو علی ظفر نے قانونی نوٹس بھجوایا، علی ظفرنے 23جون2018کو میشا شفیع کےخلاف دعویٰ دائر کیا، عدالت نے میشا شفیع کو5جولائی کیلئے نوٹس جاری کیا ہے۔

    لیگل ٹیم کے مطابق ہائی کورٹ کا واضح حکم ہے کہ میشا پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر علی ظفر کےخلاف نہیں بولیں گی، اس کے علاوہ میڈیا پر تشہیر کے باوجود میشا شفیع نے نوٹس وصول نہیں کیے، 13اگست 2018 کو میشا شفیع نے اپنی لیگل ٹیم کے ذریعے پاور آف اٹارنی جمع کروایا۔

    مزید پڑھیں: علی ظفر عدالت میں پیش، میشا شفیع غائب، اسٹار کا قانونی جنگ جاری رکھنے کا اعلان

    اگر یہ تاخیری حربے نہیں تو اسے کیا کہیں گے، میشا شفیع کے وکلاء کےجھوٹے بیانات کا جواب دیا جارہا ہے، علی ظفر ایسے بیانات پر قانونی چارہ جوئی کاحق محفوظ رکھتے ہیں۔

  • علی ظفر، میشا شفیع تنازع، سپر اسٹار کا فیصلہ کن اقدام کا اعلان

    علی ظفر، میشا شفیع تنازع، سپر اسٹار کا فیصلہ کن اقدام کا اعلان

    لاہور: علی ظفر میشا شفیع تنازع اہم موڑ‌پر پہنچ گیا، سپر اسٹار نے فیصلہ کن اقدام کا عندیہ دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق علی ظفر اور میشا شفیع کی جانب سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف الزامات کا سلسلہ جاری ہے.

    آج ٹویٹر پر علی ظفر نے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے کہا کہ قانونی کارروائی کے تحت ان سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بند کیا جارہا ہے، جو ان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے تھے.

    خیال رہے کہ انھوں نے گزشتہ دونوں الزام لگایا تھا کہ سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے انھیں بدنام کیا جارہا ہے، ایف آئی اے ان جعلی اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کرے، آج اس طرح کے اکاؤنٹس بند کر دیے گئے ہیں.

    مزید پڑھیں: میشا شفیع جنسی ہراسانی کیس، گلوکار علی ظفر آبدیدہ ہوگئے

    علی ظفر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میشا شفیع کے معاملے پرجلد فیصلہ کن چیزیں جاری کروں گا، ہرزبانی، تحریری دعوے یا الزام کا ثبوت کے ساتھ جواب دیا جائے گا.

    یاد رہے کہ 29 اپریل 2019 کو اے آر وائی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا تھا کہ میشا شفیع کو عدالت یا کیمرے کے سامنے الزامات ثابت کرنے کا چیلنج کرتا ہوں، ایک منٹ بھی عدالت یا کیمرے کے سامنے آئیں، ان سے سوال ہوا تو ان کا جھوٹ پکڑا جائے گا، اسی لیے وہ چھپ کر بیٹھی ہیں۔

  • میشا شفیع کا جھوٹ ثابت کروں گا، علی ظفر نے عدالتی فیصلے کی کاپی دکھا دی

    میشا شفیع کا جھوٹ ثابت کروں گا، علی ظفر نے عدالتی فیصلے کی کاپی دکھا دی

    لاہور : اداکار و گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ میں قانون کی نظر میں معاملے سے بری ہوں، میشا شفیع کا جھوٹ ثابت کروں گا، انہوں نے کیس سے متعلق فیصلے کی کاپی سوشل میڈیا پر جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار و گلوکار علی ظفر نے ان پر ہراسگی کا الزام لگانے والی گلوکارہ میشا شفیع کے معاملے پر کہا ہے کہ قانون کی نظر میں معاملے سےبری  ہوگیا ہوں۔

    اب ثبوت کے ساتھ ثابت کروں گا کہ میشاشفیع نے کیسے جھوٹ بولا، اپنے خلاف جھوٹی سوشل میڈیا مہم کا بھی پردہ چاک کروں گا۔ علی ظفر نے مقدمے کے فیصلے سے متعلق عدالتی فیصلے کی کاپی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردی۔

    مزید پڑھیں: علی ظفر عدالت میں پیش، میشا شفیع غائب، اسٹار کا قانونی جنگ جاری رکھنے کا اعلان

    یاد رہے کہ علی ظفرنے گزشتہ روز لاہورمیں ہتک عزت کے مقدمے کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا اس کا ازالہ ہوناچاہیے۔

    علی ظفر نے کہا کہ میشا شفیع ذاتی فائدے کیلئے میری عزت اچھال رہی ہیں،گلوکارہ کینیڈا کی امیگریشن ملنے کے بعد ملالہ یوسف زئی بننا چاہتی ہے۔

    خیال رہے کہ عدالت سے میشا شفیع کے ہراسگی کے کیسز خارج کر دیئے گئے ہیں، جب کہ علی ظفر کی جانب سے سو کروڑ روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں علی ظفر کی اہلیہ عائشہ نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ مجھے، علی ظفر اور ہمارے خاندان کو جس اذیت سے گزرنا پڑا اسے بیان نہیں کرسکتی، دوستوں کی دھوکا دہی، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے سے آنکھیں کھل گئیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ علی ظفر نے معاف کر بھی دیا تو میں میشا کوعدالت جانے پرمجبور کروں گی، سچائی کی تلاش میں مصروف رہنے والےافراد کی حمایت کا شکریہ ادا کرتی ہوں، شواہد جلد عوام کے سامنے لائیں گے۔

  • علی ظفر عدالت میں پیش، میشا شفیع غائب، اسٹار کا قانونی جنگ جاری رکھنے کا اعلان

    علی ظفر عدالت میں پیش، میشا شفیع غائب، اسٹار کا قانونی جنگ جاری رکھنے کا اعلان

    لاہور: معروف اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ وہ حق پر ہیں، ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا، میشا شفیع  کو ازالہ کرنا ہوگا.

    تفصیلات کے مطابق علی ظفر پر ہراسگی کا الزام لگانے والی میشا شفیع آج پھر  عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، علی ظفر اہلیہ کے ساتھ آئے.

    لاہور کی سول عدالت میں گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے کی سماعت ہوئی، دو خاتون گواہان نے بیانات قلم بند کرائے.

    سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ میشا شفیع لابی کے ساتھ مل کر ذاتی فائدے کے لیے ان کی عزت اچھال رہی ہے، وہ حق پر ہیں، امید ہے عدالت سے انصاف ملے گا۔

    انھوں نے کہا کہ میشا شفیع کی جانب سے دائر جھوٹے کیسز خارج ہو چکے ہیں، وہ ایک سال سے ذہنی اور مالی اذیت سے گزر رہے ہیں، ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا اور وہ ازالہ چاہتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: سپر اسٹار علی ظفر نے انسان کے سب سے بڑے دشمن کا نام بتا دیا

    انھوں نے مزید کہا کہ پوری زندگی ملک اور قوم کی خدمت کی، جس کا صلہ ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا کر دیا جا رہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر بے شمار جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا، وہ انصاف کے حصول تک قانونی جنگ جاری رکھیں گے، میشا شفیع کینیڈا کی امیگریشن کے بعد ملالہ یوسف زئی بننا چاہتی ہے۔

    خیال رہے کہ میشا شفیع کے ہراسگی کے کیسز خارج کر دیے گئے ہیں، جب کہ علی ظفر کی جانب سے سو کروڑ کا ہتک عزت کا دعویٰ کیا گیا ہے.

  • میشاء شفیع عدالتی کارروائی میں مزید تاخیر کرنا چاہتی ہیں، گلوکارعلی ظفر

    میشاء شفیع عدالتی کارروائی میں مزید تاخیر کرنا چاہتی ہیں، گلوکارعلی ظفر

    کراچی : عدالت نے میشاء شفیع کے خلاف کیس کی سماعت27اپریل تک ملتوی کر دی، معروف پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر کے وکیل نے کہا ہے کہ میشاء شفیع کے وکلاء کیس کو جان بوجھ کر التواء کا شکار کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے سیشن کورٹ میں معروف پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشاء شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی۔

    اس موقع پر میشاء شفیع کے وکلاء کی جانب سے گواہان پر جرح کے لیے مہلت کی استدعا کی گئی، عدالت نے میشاء شفیع کے وکلاء کی استدعا پر سماعت27 اپریل تک ملتوی کر دی۔

    اس موقع پر علی ظفر کے وکیل رانا انتظار کا کہنا تھا کہ میشاء شفیع کے وکلاء کیس کو جان بوجھ کر التواء کا شکار کر رہے ہیں، میشاء شفیع عدالتی کارروائی میں مزید تاخیر کرنا چاہتی ہیں۔

    واضح رہے کہ فلم اسٹار علی ظفر نے میشاء شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے، علی ظفر کا کہنا ہے کہ میشا شفیع نے مجھ کو ہراساں کرنے اور جھوٹی شہرت حاصل کرنے کے لیے بے بنیاد الزامات عائد کیے تھے۔

    مزید پڑھیں: علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا

    میشا شفیع کے جھوٹے الزامات سے پوری دنیا میں میری شہرت بری طرح متاثر ہوئی، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت میشا شفیع کو سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔