Tag: meet Army chief

  • آسٹریلیا کے ائیرچیف مارشل کی آرمی چیف قمرباجوہ سے ملاقات

    آسٹریلیا کے ائیرچیف مارشل کی آرمی چیف قمرباجوہ سے ملاقات

    راولپنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز ائیر چیف مارشل مارک بنسکن نے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آسٹریلیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز ائیر چیف مارشل مارک بنسکن نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، ان کی آمد پر پاک فوج کی جانب سے شاندار استقبال کرتے ہوئے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    اس موقع پر ائیر چیف مارشل مارک بنسکن نے یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے، سلامی پیش کی اور دعائیہ کلمات ادا کیے، بعد ازاں انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ون آن ون ملاقات کی۔

    ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔ 

  • جنرل راحیل شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ملاقات

    جنرل راحیل شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے موجودہ صورتحال پر معاملات حل کرنے کے لیے حکومت پر مذاکرات کے لیے زور دیا ہے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف وزیراعلیٰ پنجاب پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معاملات کو جلد حل کرنے کے لیے فریقین سے بامقصد مذاکرات کیے جائیں۔

     گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سوشل ویب سائٹ  ٹوئیٹر پر ایک بیان میں کہا تھا کہ موجودہ بحران کے خاتمے کے لئے تمام فریقین کو صبر وتحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی اور عوامی مفاد میں بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔

    10613095_828266440525543_2948369313024871085_n

    12273_828266670525520_1630484819255974676_n 10401892_828267023858818_3771210580519976532_n

  • شہبازشریف، چوہدری نثار کی آرمی چیف سے ملاقات

    شہبازشریف، چوہدری نثار کی آرمی چیف سے ملاقات

    اسلام آباد:  ملک کی ہر لمحہ بدلتی سیاسی صورتحال میں حکومتی رہنما شہاز شریف اور چوہدری نثارکی ایک ہفتے میں آرمی چیف سے دوسری ملاقات ہوئی ، جس میں اسلام آباد میں جاری دھرنوں اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آرمی چیف کو سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیا۔

    شہر اقتدار کی سڑکوں پر سجے سیاسی شو نے اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے سیاستدانوں کے لئے خطرہ کی گھنٹیاں بجا دیں، بحران پر قابو پانے کے لئے سیاستدانوں نے عسکری قیادت سے رابطہ بڑھا دیئے۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان عوامی تحریک کے انقلاب اور پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ سے پیدا ہونے والی صورتحال اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں فوری طور پر پی ٹی آئی اور پی اے ٹی سے مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق حکومتی وفد اور جنرل راحیل شریف کے درمیان اسلام آباد کی صورتحال پر ایک گھنٹے سے زائد تک صلاح و مشورہ جاری رہے، اس سے پہلے چوہدری نثار اور شہباز شریف نے گزشتہ بدھ کو بھی آرمی چیف سے ملاقات کی تھی۔