Tag: meet Chief of the Defence Staff of the British Armed Forces

  • جنرل راحیل شریف 3روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

    جنرل راحیل شریف 3روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

    راولپنڈی :‌پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف تین روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ہیں.

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف تین روزہ دورے پر برطانیہ پہنچے ہیں، جہاں انہوں نے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل سر نکولس ہفٹن سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دفاعی شعبے سے متعلق تعلقات کو بھی مزید فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اپنے قیام کے دوران برطانیہ کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاک برطانیہ تعلقات اور علاقائی سلامتی کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔