Tag: meet Imran Khan

  • پی ڈی ایم کا مقصد صرف پنجاب حکومت ختم کرنا ہے، اعجازالحق

    پی ڈی ایم کا مقصد صرف پنجاب حکومت ختم کرنا ہے، اعجازالحق

    لاہور : مسلم لیگ (ضیاءالحق) کے سربراہ اعجازالحق نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا مسئلہ صرف یہ ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت کس طرح ختم کرنی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے زمان پارک لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے، آٹے اور بنیادی اشیاء سمیت ہرچیز کی قلت ہورہی ہے لیکن حکمرانوں نے صرف یہ مسئلہ بنایا ہوا ہے پنجاب حکومت کیسے ختم کرنی ہے؟

    اعجازالحق نے کہا کہ جتنی جلدی الیکشن ہوں گے اتنی جلدی ان سے چھٹکارا ملے گا، ملکی معیشت کی تباہی موجودہ حکومت کی وجہ سے ہوئی ہے۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے دیئے جانے والے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ لوگ اپنے بینکوں سے پیسے نکال رہے ہیں اور لاکرزخالی کرا رہے ہیں۔

    ایسا وقت نہ آئے کہ ملک جمہوریت کی پٹری سے اترجائے لہٰذا حکومت جلد از جلد الیکشن کا اعلان کرے، انہوں نے بتایا کہ کافی دنوں کے بعد عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔

  • عمران سے ملاقات،پی ٹی آئی کے ناراض اراکین اسمبلی راضی

    عمران سے ملاقات،پی ٹی آئی کے ناراض اراکین اسمبلی راضی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے خیبر پختون خوا کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی، عمران خان نے ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر وہ راضی ہوگئے اور عمران خان پر اعتماد کا اظہار کردیا۔

    تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے بتایا کہ کے پی کے اسمبلی کے نمائندوں نے عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کردیا ہے اس لیے یہ کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی باغی گروپ ہے تو وہ غلط ہے؟ پی ٹی آئی میں کوئی باغی گروپ نہیں

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نمائندوں سے متعلق کہا جارہا تھا کہ یہ تحریک انصاف کا باغی گروپ ہے جو کہ غلط ہے،ایسا ہرگز نہیں ہے،کپتان سے ملاقات کے بعد ناراض اراکین ایک بار پھر راضی ہوگئے ہیں۔

    عمران خان سے ملاقات کے بعد نعیم الحق کے ہمراہ میڈیا گفت گو میں ایم پی اے یاسین خلیل و دیگر کا کہنا تھا کہ ہمارے تحفظات تھے جس پر عمران خان نے ہماری تفصیل سے بات سنی اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی،ایم پی ایز اور ایم این ایز نے عمران خان کو مسائل سے آگاہ کیا۔