Tag: meet MQM delegation

  • وزیراعظم عمران خان سے ایم کیوایم وفد کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے ایم کیوایم وفد کی ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے ایم کیوایم کے وفد نے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کراچی آرہا ہوں، کراچی کے حالات بہتر بنانا ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ایم کیوایم کے وفد کی وزیراعظم آفس میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ایم کیوایم وفد نے وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

    ملاقات کے دوران وزیراعظم کے معاون نعیم الحق اور گورنر سندھ نعیم الحق بھی موجود تھے جبکہ ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فروغ نسیم، امین الحق، کنور نوید، نسرین جلیل اور وسیم اختر شامل ہیں۔

    ملاقات میں صدارتی انتخاب کراچی اور حیدرآباد کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیراعظم نے مسائل کے حل کےلئے وفاقی حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

    اس موقع پر وزیراعظم نےتعاون کی یقین دہانی کراتےہوئےکہاکہ آئندہ ہفتے کراچی آرہا ہوں، کراچی کے حالات بہتر بنانا ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔

    مزید پڑھیں : ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کے وعدے پر کئی شرائط رکھ دیے

    خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان) نے تحریک انصاف کے ساتھ چلنے کے وعدے پر کئی شرائط رکھی تھی، جن میں ایم کیو ایم نے کارکنوں کی بازیابی، ٹارگٹڈآپریشن بند کرنے پر زور، کراچی کے بارہ حلقے کھولنے جبکہ حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام اور کوٹہ سسٹم کے خاتمے کے مطالبے پر زور دیا تھا۔

    دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات بھی کی، جس میں سندھ کی مجموعی صورتحال بالخصوص کراچی کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔

    ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہر قائد کے عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے اور کراچی جیسے شہر میں بعض مقامات پر بنیادی سہولیات کا فقدان لمحہ فکریہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت، ترقی اور استحکام میں کراچی کا کردار کلیدی ہے اور شہر قائد میں امن و امان کی فضا کو مزید بہتر بنانے کےلئے موجودہ حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

    گورنر سندھ نے اہم ذمہ داریاں سونپنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

  • حکومت کی خواہش ہے کہ ایم کیوایم کو ساتھ لیکر چلے، سعد رفیق

    حکومت کی خواہش ہے کہ ایم کیوایم کو ساتھ لیکر چلے، سعد رفیق

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیرِ خواجہ سعدرفیق نے پیر کو رات گئے اسلام آباد میں ایم کیوایم کی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان سے ان کی قیام گاہ پر دوبارہ ملاقات کی اور ایم کیوایم کی جانب سے سینیٹ کے انتخابات میں پیپلزپارٹی اور دیگراپوزیشن جماعتوں کے متفقہ امیدواروں کی ممکنہ حمایت کے فیصلے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

    الطاف حسین نے ہدایت کی کہ ایم کیو ایم کا وفد وزیراعظم کے ظہرانے میں ضرور شریک ہو ۔

    اسلام آباد میں ایم کیوایم کی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان سے ملاقات میں خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ دھرنوں کی سیاست کے دوران ایم کیوایم نے ملک میں جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچانے کیلئے جومثالی کردار ادا کیا، حکومت اس کی معترف ہے اور حکومت کی خواہش ہے کہ وہ ایم کیوایم کوساتھ لیکر چلے۔

    ایم کیوایم کی مذاکراتی کمیٹی نے خواجہ سعدرفیق سے کہا کہ ایم کیوایم اپنا فیصلہ صرف اور صرف جمہوریت کے استحکام اور ملک وقوم کے مفاد میں کرے گی۔

    ایم کیوایم نے اپنا نقطہء نظر پی پی پی کے شریک چیئرمین کے سامنے بھی کھل کررکھا ہے اورہم ان کے جواب کی روشنی میں کسی نتیجہ پرپہنچ رہے ہیں۔

    الطاف حسین نے بھی خواجہ سعد رفیق سے تفصیلی گفتگو کی، انہوں نے خواجہ سعدرفیق سے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی کاخاتمہ ہو، ملک ترقی کرے اورہم جو بھی فیصلہ کریں گے وہ ملک وقوم کے مفاد میں ہی کریں گے۔ ہم آپریشن ضرب عضب میں حکومت اورمسلح افواج کے شانہ بشانہ ہیں اورملکی استحکام کی خاطر اپناکردار اداکرتے رہیں گے۔