Tag: meet President

  • سندھ کی سیاسی صورتحال، ایم کیو ایم کا وفد آج صدر مملکت سے اہم ملاقات کریگا

    سندھ کی سیاسی صورتحال، ایم کیو ایم کا وفد آج صدر مملکت سے اہم ملاقات کریگا

    ایم کیو ایم کا اعلیٰ سطحی وفد آج صدر مملکت سے اہم ملاقات کرے گا جس میں سندھ کی سیاسی صورتحال، بلدیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا وفد آج ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اہم ملاقات کرے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد سندھ کی سیاسی صورتحال، بلدیاتی امور کے ساتھ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے اپنی گزارشات صدر کے سامنے رکھے گا۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دیگر اہم موضوعات پر بھی گفتگو ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق وفد کی قیادت ڈپٹی کنوینر عامر خان کرینگے جب کہ وفد میں سابق میئر کراچی وسیم اختر اور صادق افتخار بھی شامل ہوں گے۔

    مزید پڑھیں:سندھ میں بلدیاتی اختیارات کیس : سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی درخواست پر فیصلہ سنادیا

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سندھ میں بلدیاتی اختیارات کیس میں ایم کیو ایم کی درخواست پر چند روز قبل فیصلہ سنایا ہے۔

    سپریم کورٹ نے فیصلے میں بلدیاتی اداروں کی تحلیل سے متعلق سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی شق چوہتر اور پچھتر کالعدم قرار دی ہے۔

  • تاپی گیس منصوبے پر جلد پیش رفت ہوگی، نواز شریف، ترکمانستان پہنچ گئے

    تاپی گیس منصوبے پر جلد پیش رفت ہوگی، نواز شریف، ترکمانستان پہنچ گئے

    اشک آباد: وزیر اعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے جہاں انہوں نے ترکمانستان کے صدر سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، نواز شریف کا کہنا تھا کہ ترکمانستان کے ساتھ دوستی وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہورہی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر آج ترکمانستان پہنچے ہیں، انہیں ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی نے دورے کی دعوت دی تھی۔

    انہوں ںے کچھ دیر قبل ترکمانستان کے صدر سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ترکمانستان دوستی وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہورہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر جلد پیش رفت ہوگی ساتھ ہی سی پیک سے پورے خطے میں ترقی ہوگی۔

    وزیراعظم نواز شریف اپنے دورے میں دارالحکومت اشک آباد میں پائیدار ٹرانسپورٹ کے بارے میں منعقدہ پہلی عالمی کانفرنس میں اپنے وفد کی قیادت بھی کریں گے۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور ترکمانستان مشترکہ طور پراس کانفرنس کی میزبانی کر رہے ہیں،جس میں حکومتی سربراہوں، وزرا، نجی شعبوں کے چیف، سول سوسائٹی کے رہنما اقوام متحدہ کے حکام سمیت 15 مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔

    کانفرنس میں پائیدار ترقی کے ایجنڈا 2030ء کے تحت پائیدار ٹرانسپورٹ کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان ٹرانسپورٹ اور مواصلاتی رابطوں کے ذریعے وسط ایشیا کی ریاستوں کے ساتھ رابطوں کے فروغ کا خواہاں ہے۔