Tag: meet

  • وزیراعظم نوازشریف کی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف کی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعظم نے آپریشن ردالفساد کی کامیابیوں پراطمینان کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور اور امن وامان اور بارڈر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف نے وزیراعظم کو آپریشن ردالفساد سے متعلق آگاہ کیا، جس پر وزیراعظم نے آپریشن ردالفساد کی کامیابیوں پراطمینان کا اظہار کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو سراہا۔


    مزید پڑھیں : امن و استحکام شہیدوں کی جرات اور قربانیوں کا مرہون منت ہے، آرمی چیف


    اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی آپریشنز میں حصہ لینے والے جوانوں کو اعزازت سے نوازا، ان کا کہنا تھا کہ امن اور استحکام شہیدوں کی جرات اور قربانیوں کا مرہون منت ہے، یہ ہمارے حقیقی ہیروز ہیں۔

  • اوباما کی ٹرمپ سے ملاقات، تعاون کی یقین دہانی

    اوباما کی ٹرمپ سے ملاقات، تعاون کی یقین دہانی

    واشنگٹن: موجودہ امریکی صدر باراک اوباما اور نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں انتظامی، خارجہ اور داخلی امور پر بات چیت ہوئی،ٹرمپ نے اوباما کو ساتھ مل کر کام کرنے کی پیشکش کی جس پر اوباما نے ٹرمپ کو اپنی ٹیم کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


    President-elect Donald Trump meets Obama by arynews

    اوول آفس میں ملاقات کے بعد میڈیا سے مشترکہ طور پر گفتگو کرتے ہوئے باراک اوباما کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی اور ان سے بات چیت اچھی رہی، ٹرمپ سے انتظامی معاملات، داخلہ اور خارجہ پالیسی پر بات چیت ہوئی۔

    انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ مختلف معاملات پر میری ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں اور میں نے اپنی اور اپنی ٹیم کی جانب سے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے.

    میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئےٹرمپ نے کہا کہ اوباما کی عزت کرتا ہوں وہ ایک باوقار انسان ہیں۔

    دوسری جانب وائٹ ہائوس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اوباما اور ٹرمپ کی ملاقات میں تمام اختلافات دور نہیں ہوئے۔

  • طاہر القادری کی دہشت گردی کے خلاف کاوشیں قابل تعریف ہیں، کنگ عبداللہ

    طاہر القادری کی دہشت گردی کے خلاف کاوشیں قابل تعریف ہیں، کنگ عبداللہ

    اردن: کنگ عبداللہ نے کہا ہے کہ خودکش دھماکوں کی مخالفت کے حوالے سے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری اور اُن کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔

    تحریک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ سے ملاقات کی، اس دوران کنگ عبداللہ نے طاہرالقادری کی دہشت گردی کے خلاف جاری کاوشوں کو سراہا۔

    کنگ عبداللہ نے کہا کہ دہشت گردی اور خودکش دھماکوں کی روک تھام کے لیے علامہ طاہرالقادری کے فتووں کا خود مطالعہ کیا ہے جس میں انہوں نے دہشت گردی کے خلاف کھل کر بیان کیا ہے۔

    یاد رہے کہ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ نے خودکش دھماکے اور دہشت گردی سے متعلق اہم فتوے جاری کیے ہیں جس میں انہوں نے قرآن و حدیث کی روشنی میں یہ بیان کیا ہے کہ بلاجواز کسی شخص کو قتل کرنے والا فرد یا گروہوں کا شمار مسلمانوں میں نہیں کیا جاسکتا۔

  • فاروق ستار کی شاہ تراب الحق سے عیادت

    فاروق ستار کی شاہ تراب الحق سے عیادت

    کراچی: سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں متحدہ کے وفد کی جماعت اہلسنت کے سربراہ علامہ شاہ تراب الحق کی مقامی اسپتال جاکر عیادت کی اور جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی سربراہی میں متحدہ کے وفد میں اسپتال میں داخل جماعتِ اہلسنت کراچی کے سربراہ علامہ شاہ تراب الحق سے مقامی اسپتال جاکر ملاقات کی اور اُن کی خیریت دریافت کی۔ ایم کیو ایم کے وفد میں وفد میں اراکین رابطہ کمیٹی عبدالحسیب، اقبال مقدم، عادل خان، عارف خان ایڈوکیٹ اور انچارج علماء کمیٹی جاوید احمد شامل تھے۔

    اس موقع پر ڈاکٹر ایم کیو ایم کے وفد نے شاہ تراب الحق کی عیادت کی اور اُن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی جبکہ شاہ تراب الحق نے وفد کی آمد پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی کے لیے رابطہ کرنے پر اُن کے اقدامات کو سراہا۔

    talib-jauhri

    محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے ایم کیو ایم کے وفد نے گزشتہ روز معروف شیعہ اسکالر علامہ طالب جوہری سے بھی ملاقات کر کے اپنے ممکنہ تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ترک ہم منصب سے ملاقات

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ترک ہم منصب سے ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ترک ہم منصب سے ملاقات کی، ملاقات می خطے میں استحکام کیلئے باہمی اقدامات پر اتفاق ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسلام آباد میں ترک ہم منصب کی ملاقات کی، فوجی سربراہان نے ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر بات چیت کی۔ ملاقات میں خطے میں استحکام اور دیگر پیشہ وارانہ امور بھی زیر غور آئے۔

    ispr

    ترک جنرل کو پاک فوج کے تربیتی اور انٹیلی جنس امور پر بریفنگ دی گئی۔

    ترک فوجی سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کوسراہا اور یادگارشہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

  • اہل تشیع علماء کے وفد کی ڈی جی رینجرز سے ملاقات

    اہل تشیع علماء کے وفد کی ڈی جی رینجرز سے ملاقات

    کراچی: اہل تشیع علماء کے وفد نے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات کر کے  محرم الحرام میں امن و امان کے حوالے سے اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آج مورخہ 27 اگست کو شیعہ علماء کے ایک وفد نے رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات کی جس میں محرم الحرام کے تناظر میں سیکیورٹی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

    پڑھیں:  وزیراعلیٰ سندھ اور ڈی جی رینجرز ملاقات،دہشتگردوں کیخلاف کاروائی مزید تیز کرنے پر اتفاق

    رینجرز اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’اہل تشیع علماء نے محرم الحرام میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور شرپسندوں ، تفرقہ پھیلانے والوں کی نشاندہی کرنے کا بھی یقین دلایا‘‘۔

    شیعہ علماء وفد میں مختلف شیعہ تنظیموں سے تعلق رکھنے والے علماؤں نے اپنی جانب سے تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی اور  محرم الحرام میں امن و امان کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    شیعہ علماء کی جانب سے کراچی آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہوں نے اس آپریشن کے ذریعے شہر میں قائم ہونے والے امن و امان پر رینجرز کی قربانیوں کو بہت سراہا۔

  • بل گیٹس کی نواز شریف سے ملاقات، پولیو مہم پر تبادلہ خیال

    بل گیٹس کی نواز شریف سے ملاقات، پولیو مہم پر تبادلہ خیال

    نیویارک: وزیر اعظم نواز شریف سے مائکروسافٹ کے مالک بل گیٹس نے نیو یارک میں ملاقات کی ہے جس میں پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    نیویارک میں وزیراعظم نواز شریف سے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان سے پولیو کے خاتمے کی پر بات ہوئی۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے پولیو کے خاتمے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، بل گیٹس نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوشش کو سراہا ۔ملاقات میں پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • اسلام آباد: صدر ممنون حسین کا سرحد یونیورسٹی کاونوکیشن خطاب

    اسلام آباد: صدر ممنون حسین کا سرحد یونیورسٹی کاونوکیشن خطاب

    اسلام آباد: صدر ممنون حسین نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے جدید علوم سے آگاہی ضروری ہے تربیت کے بغیر تعلیم کا عمل نا مکمل رہتا ہے خواتین کی تعلیم کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔

    اسلام آباد میں سرحد یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب میں صدر مملکت نے کہا کہ تعلیم کے فروغ سے منفی سوچ کے حامل عناصرکی حوصلہ شکنی کی جاسکتی ہے،دنیا میں بغیر تعلیم انسانی ترقی ممکن نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سرحد یونیورسٹی کا نمایاں کارنامہ فاصلاتی نظام تعلیم ہے،ملالہ جیسی کئی بیٹیاں خیبر پختونخواہ میں تعلیم حاصل کررہی ہیں، فاٹا کی مختلف ایجنسیوں میں تعلیمی مراکز قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

    صدر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کے عوام نے زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھائی،مشکل حالات میں خیبر پختونخواہ کے طلباء اور اساتذہ نے حوصلہ نہیں ہارا،اقتصادی راہداری سے ترقی اور امکانات کے نئے باب کھلیں گے۔

  • سینیٹ الیکشن : ایم کیو ایم نے اپنے امیدوار لانے کا عندیہ دے د یا

    سینیٹ الیکشن : ایم کیو ایم نے اپنے امیدوار لانے کا عندیہ دے د یا

    کراچی: روٗف صدیقی نے کہا ہے کہ پچاس سال سے دوسری جماعتوں کو ووٹ دیتے رہے اب ووٹ لینا ایم کیو ایم کا حق ہے۔

    ایم کیو ایم اور حکومتی وفد کے ارکان کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لئے مشاورت ہوئی ہے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ماضی میں بھی دوسری جماعتوں کو ووٹ دیتی رہی ہے، اس بار ایم کیو ایم  موقع دینا چاہیئے کہ وہ ہم اپنا امیدوار سامنے لائیں۔تاکہ قومی مفاد میں کوئی مثبت پہلو سامنے آئے۔صلح مشورے کا عمل جاری رہنا چاہیئے۔

    اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما روئف صدیقی کا کہنا تھا کہ پچاس سال سے دوسری جماعتوں کو ووٹ دیتے رہے اب ووٹ لینا ایم کیو ایم کا حق ہے،مختلف جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا عمل ایم کیوایم نے شروع کررکھاہے۔

    حکومتی وفد سے ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے ایم کیو ایم کے رہنما روئف  صدیقی اور فاروق ستار شریک ہوئے۔

    جبکہ حکومتی وفد میں شامل وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ  ایم کیوایم سے ملاقات میں ملکی معملات پر بات چیت ہوئی ہے۔ان کا کہناتھا کہ سینیٹ کے موثر کردار کے کے لئے تمام جماعتوں سے مشاورت ہونے چاہئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے ملاقات مثبت رہی،کوشش ہے کہ قومی مفاد میں اچھا فیصلہ ہو۔

    واضح رہے کہ سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی کے تقرری کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے مشاورت کر رہی ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی جوڑ توڑ میں مصروف ہیں ایم کیو ایم ن لیگ کے وفد سے ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی کا وفد بھی ایم کیوا یم سے ملنے پہنچ گیا۔

  • جنرل راحیل شریف سے چین کے وزیرخارجہ کی ملاقات

    جنرل راحیل شریف سے چین کے وزیرخارجہ کی ملاقات

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سےچین کے وزیرخارجہ نے ملاقات کی اور علاقائی صورتحال اوردفاعی تعلقات پربات چیت کی گئی ۔

    پاک فوج کے ترجمان کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے خطےمیں امن واستحکام کےلیےپاک فوج کی قربانیوں پرخراج تحسین پیش کیا ۔

     آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ملکوں کےدرمیان وفودکی سطح پربھی مذاکرات ہوئے، چینی وزیرخارجہ نے جی ایچ کیومیں یادگارشہداپر بھی حاضری دی اورپھول چڑھائے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل جینی وزیر خارجہ کی  وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری سے بھی ملاقات کی۔