Tag: meet

  • چینی وزیرخارجہ کی صدر ممنون حسین سے ملاقات

    چینی وزیرخارجہ کی صدر ممنون حسین سے ملاقات

    اسلام آباد: صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ  پاکستان اور چین دہشتگردی، انتہاپسندی اور علیحدگی کی تحریکوں کے خلاف تعاون جاری رکھیں گے۔

    اسلام آباد میں  صدر ممنون حسین نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات میں ان کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملک دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں اوریہ رشتہ ہرآزمائش پرپورا اترا ہے۔

     صدر مملکت کا کہناتھا کہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن ضرب عضب پوری قوت سے جاری ہے اور تمام دہشتگرد تنظیموں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جارہی ہے۔

    انہوں  نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی حکومت کی ترجیح ہے، چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں آنے والی تبدیلیوں پر پاکستان اور چین دونوں کی نظر ہے، پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری اور اقتصادی تعاون وقت کے ساتھ بڑھے گا۔

  • عوامی نیشنل پارٹی کا وفد کل چیف الیکشن کمشنر سےملاقات کرے گا

    عوامی نیشنل پارٹی کا وفد کل چیف الیکشن کمشنر سےملاقات کرے گا

    اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی نےکہا ہے کہ اسےالیکشن مہم چلانےنہیں دی گئی تھی،پارٹی وفدکل چیف الیکشن کمشنر سےملاقات کرے گا۔

    اے این پی کے رہنما زاہد خان نے اے آرو ائی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا گیا ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر ملاقات کا وقت دیں، ان کاکہنا تھا کہ عام انتخابات میں اے این پی کو انتخابی مہم نہیں چلانے دی گئی۔ پارٹی وفد کل چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کیلئے جائے گا۔

  • تمام دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق آپریشن کیا جارہا ہے، عاصم سلیم باجوہ

    تمام دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق آپریشن کیا جارہا ہے، عاصم سلیم باجوہ

    واشنگٹن: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہناہےتمام دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق آپریشن کیا جا رہا ہے۔

    امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ دہشت گردوں کا تعلق چاہے کسی بھی ملک سے ہو اُن کے خلاف ایک ہی طرح سے کارروائی کی جا رہی ہے یعنی ان کا خاتمہ کرنا ہے، یا ان کو گرفتار کرنا ہے۔

    میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے جو قربانیاں دیں، اُن کا اعتراف ہی اس دورے کا سب سے بڑا حاصل ہو گا، آپریشن ضرب عضب میں اب تک بارہ سو سے زائد شدت پسند مارے جا چکے ہیں۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ واشنگٹن پہنچ گئے

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ واشنگٹن پہنچ گئے

    واشنگٹن: آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ واشنگٹن پہنچ گئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ سولہ نومبر سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکہ کے حوالے سے امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دورے کی دعوت امریکی فوج کے سربراہ نے دی تھی۔ ذرائع کے مطابق جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکہ پر دونوں ممالک کی افواج کے سربراہوں کے درمیان افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر بات ہوگی۔

  • اسلام آباد :چوہدری شجاعت کی سینیٹر رحمان ملک سے ملاقات

    اسلام آباد :چوہدری شجاعت کی سینیٹر رحمان ملک سے ملاقات

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ لندن پلان کا کوئی وجود نہیں، جمہوریت اگر صرف اسمبلیوں کے لیے ہے تو اس کے حق میں نہیں ہوں۔

    اسلام آباد میں سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سینیٹر رحمان ملک کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ سیاسی جرگہ جلد پاکستان تحریکِ انصاف سے ملاقات کرے گا، طاہر القادری نے دھرنا جرگے سے مشاورت کے بعد ختم کیا ہے۔

    اس موقع پر سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ طاہر القادری نے دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کرکیا ہے،حکومت فوری طور پر تحریکِ انصاف اور عوامی تحریک کے گرفتار کارکنوں کو رہا کرے۔

    رحمان ملک کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی حالات وسط مدتی انتخابات کی جانب جارہے ہیں، پیپلزپارٹی پہلے واضح کرچکی ہے کہ حکومت کو اپنی مدت پوری ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں اس لئے وزراء کو چاہیئے کہ اپنے بیانات میں شائستگی لائیں اور آرام سے حکومت کریں۔

    رحمان ملک نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز دی ہےسیاسی جرگہ ختم کرنے کے لیے دباوٴ تھا، آج یا کل سیاسی جرگہ عمران خان سے ملاقات کرے گا اور جرگہ عمران خان سے بھی جلد دھرنا ختم کرنے کی اپیل کرے گا۔

    ۔