Tag: meeting called

  • پنجاب کا نیا وزیراعلیٰ کون؟ فیصلہ آج ہوگا

    پنجاب کا نیا وزیراعلیٰ کون؟ فیصلہ آج ہوگا

    لاہور : پنجاب اسمبلی کا اجلاس16مارچ کے بجائے آج شام ساڑھے7بجے طلب کرلیا گیا، نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب بھی آج کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسمبلی سیکریٹریٹ نے رات گئے اجلاس کے شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ذرائع کے مطابق ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے ساتھ مشاورت کے بعداجلاس طلب کیا گیا۔

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے گزشتہ روز کے اجلاس کے دوران تھوڑ پھوڑ کی وجہ سے ڈپٹی اسپیکر نے پنجاب اسمبلی کااجلاس 16 اپریل تک ملتوی کرنے کی منظوری دی تھی۔

  • دبئی میں پاکستانیوں کی جائیدادیں : ایف ائی اے نے جمعہ کو جائزہ اجلاس طلب کرلیا

    دبئی میں پاکستانیوں کی جائیدادیں : ایف ائی اے نے جمعہ کو جائزہ اجلاس طلب کرلیا

    کراچی : ایف آئی اے نے دبئی میں پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق معلومات اور تحقیقات کیلئے افسران کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف ائی اے) نے دبئی میں پاکستانیوں کی جائیداد سے متعلق تحقیقات کی پیش رفت کا جا ئزہ اجلاس 12 اکتوبر کو طلب کرلیا۔

    اجلاس صبح11بجے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام اباد میں منعقد ہوگا، ایف ائی اے نے تمام زونل ڈائریکٹر کو خط ارسال کردیئے، خط میں زونل ڈائریکٹرز کو انکوائری افسران کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق انکوائری افسران دیکھیں گے یہ جائیدادیں قانونی طور پر لی گئی ہیں یا نہیں؟ ذرائع کے مطابق اجلاس میں تمام جائیدادوں میں اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : غیرملکی خفیہ اکاؤنٹس کیس ، ایف آئی اے کا بیرون ملک پاکستانیوں کی 2700 جائیدادوں کا سراغ لگانے کا انکشاف

    اس کے علاوہ خاص طور پر ان افراد کو فوکس کیا جائے گا جنہوں نے ایفی ڈیویٹ جمع نہیں کرائے یا جائیدادوں کی ملکیت سے انکار کیا ہے، واضح رہے کہ دبئی میں 300 سے زائد پاکستانیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

  • کشمیر کی صورتحال: وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    کشمیر کی صورتحال: وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    لاہور: مقبوضہ کشمیر اور ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم نواز شریف جمعہ کوگورنر ہاﺅس لاہور میں ہونے والے وفاقی کا بینہ کے اجلاس کی صدارت کرینگے۔

    گورنر ہاﺅس لاہور میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم محمد نواز شریف کرینگے جس میں نہتے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کی تازہ لہر کا جائزہ لیا جائے گا اور وفاقی کابینہ بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل بھی طے کریگی ۔

    اجلاس میں سی پیک کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور وزیر اعظم کو بریفنگ دی جائے گی، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاناما لیکس پر ٹی او آرز کے لیے اپوزیشن سے ہونے والے مذاکرات سے متعلق بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے گا ۔

    وفاقی کابینہ پاناما لیکس پر حکومتی موقف کے حوالے سے اہم فیصلے کریگی اور حکومتی ٹی او آرز کو پبلک کرنے کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی ۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی کا بینہ کے آخری اجلاس کی صدارت اوپن ہارٹ سرجری سے قبل لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی تھی ۔

  • کشمیر کی صورتحال :وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب  کرلیا

    کشمیر کی صورتحال :وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

    لاہور:مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کے خلاف وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعے کو طلب کرلیا ۔

    اطلاعات کے مطابق بھارتی فوجیوں کے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم پر وزیراعظم نواز شریف نے گورنر ہائوس لاہور میں وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ۔اجلاس میں کشمیر میں برہانی وانی کی ہلاکت کے بعد مخدوش صورتحال اور 33کشمیری مسلمانوں کی ہلاکت کا معاملہ زیر غور لایا جائے گا۔

    قبل ازیں وزیراعظم کی ہدایت پر دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالا کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا تھا جس میں کشمیریوں پر ظلم بند کرنے اور ہلاکتوں کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
    اس ضمن میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی نوٹس لیتے ہوئے ہلاکتوں پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔

    ایک روز قبل سیکریٹری اعزاز چوہدری نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت تحریک آزادی کو دبانے کے لیے اسے دہشت گردی قرار دے رہا ہے، کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے۔