Tag: meeting of party spokespersons

  • وزیراعظم عمران خان نے آج پارٹی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے آج پارٹی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے آج پارٹی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا ، جس میں وزیراعظم موجودہ صورتحال سےمتعلق ترجمانوں کوآگاہ کریں گے اور کشمیرسےمتعلق حکومتی بیانیے پر بات ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کااجلاس آج سہ پہر پی وزیراعظم آفس میں ہوگا، اجلاس میں وزیراعظم موجودہ صورتحال سےمتعلق ترجمانوں کوآگاہ کریں گے ۔

    اجلاس میں کشمیر سے متعلق حکومتی بیانیہ پر تبادلہ خیال کیا جائے گااور ملکی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا جائے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی اہم ملاقات میں مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خطے کی سیکیورٹی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    مزید پڑھیں : بھارت سے مذاکرات کی بہت کوشش کی،اب سوال ہی نہیں پیدا ہوتا،عمران خان

    اس سے قبل یاد رہے وزیراعظم عمران خان کا امریکی انٹرویو میں کہنا تھا کہ بھارت سے مذاکرات کی بہت کوشش کرلی اب بھارت سے مذاکرات کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا۔بھارت نے مذاکرات کی پیشکش کو پاکستان کی کمزوری سمجھا۔

    عمران خان نے کہا تھا خدشہ ہے بھارت پاکستان پرحملے کے بہانے ڈھونڈے گا، حملہ ہوا تو بھارت کو بھرپور جواب دینے پر مجبور ہوں گے، دو جوہری طاقتوں میں جنگ ہوئی تو کچھ بھی ہوسکتا ہے، اس وقت جونازک صورتحال ہے وہ صرف پاکستان نہیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ کشمیرمیں مسلم اکثریتی علاقوں میں ہندوؤں کوآباد کرنےکی سازش کی جارہی ہے۔ اسی لاکھ سے زائد افراد کی زندگی داؤپر لگی ہوئی ہے، کشمیری مسلمانوں کے قتل عام کا خدشہ ہے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان 27ستمبرکواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےخطاب کریں گے، اپنے خطاب میں وہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کے معاملے کو اٹھائیں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کااجلاس طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کااجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نےپارٹی ترجمانوں کااجلاس طلب کرلیا ، جس میں تحریک عدم اعتمادکی ناکامی کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور وزیراعظم دورہ امریکا سے متعلق بھی ترجمانوں کو آگاہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے ، اجلاس شام 5 بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتمادکی ناکامی کےبعدکی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گا اور وزیر اعظم دورہ امریکاسےمتعلق بھی ترجمانوں کو آگاہ کریں گے۔

    اجلاس میں وزیراعظم آئندہ کیلئے پارٹی بیانیہ سے متعلق بھی آگاہ کریں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا تھا ، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے شرکت کی تھی۔

    اجلاس میں دورہ امریکا کے نتائج کاجائزہ لیا گیا اور وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں قیام امن کے لئے امریکی صدر کا وژن قابل تعریف قرار دیا تھا ۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم نے خطےمیں قیام امن کیلئے امریکی صدر کا وژن قابل تعریف قرار دےدیا

    اجلاس میں پاک امریکا باہمی تعلقات کی مضبوطی کیلئے امریکی صدر کی تجاویز پرگفتگو کی گئی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا امریکی صدر اس بات سے متفق ہیں خطے میں قیام امن ہو، امریکی صدر متفق ہیں پاک امریکا مضبوط تعلقات ہونے چاہئیں، مضبوط تعلقات پرعلاقائی امن و استحکام میں بھی اضافہ ہوگا۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے اپنے امریکا کے تین روزہ دورے میں وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیر خارجہ مائیک پومپیو، امریکی اسپیکر کانگریس کے علاوہ اعلی حکام اور پاکستانی نژاد تاجروں سے بھی ملاقات کی اور پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کیا۔

    وزیراعظم نے دنیا کے سامنے پاکستان کا موقف رکھا جس کو سب نے سراہا، امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پرپاکستان کےموقف کوتسلیم کیا اور ثالثی کی پیشکش کی جبکہ افغان مسئلہ کو پرامن اور سیاسی طریقے سے حل کرنے کے وزیراعظم کے موقف کی عالمی سطح پرتائید کی گئی۔

    پہلی بار پاکستان کی سول اور عسکری قیادت ایک پیج پرہونے سے پاکستان کے موقف کو سراہا گیا اور عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت پیغام گیا۔