Tag: meeting

  • ایرانی وزیر دفاع کی شامی صدر سے ملاقات کے بعد ایران کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

    ایرانی وزیر دفاع کی شامی صدر سے ملاقات کے بعد ایران کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

    تہران: ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی کی شامی صدر بشار الاسد سے ملاقات کے بعد ایران کا شام سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی نے شامی صدر بشار الاسد سے ملاقات کی تھی، تاہم آج ایران کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی فوج کی شام میں موجودگی برقرار رکھے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ گذشتہ دنوں ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی نے شام میں صدر بشار الاسد سے ملاقات کی تھی تاہم آج ایران نے شام میں اپنی فوج کی موجودگی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مذکورہ ملاقات میں دونوں عہدیداروں کے درمیان ایک معاہدہ بھی طے پایا تھا، جبکہ امریکی اور اسرائیلی دباؤ کے باوجود ایران نے یہ اہم فیصلہ کیا ہے۔

    ایران کے خلاف مغربی سازش کوناکام بنائیں گے‘ حسن روحانی

    خیال رہے کہ دو طرفہ فوجی تعاون کے اس معاہدے کے تحت ایرانی فوجی اہلکار آئندہ بھی شام میں تعینات رہیں گے، گذشتہ ہفتے ہی امریکا نے ایران سے اپنی تمام تر فورسز شام سے نکال لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

    دوسری جانب آج ایرانی صدر حسن روحانی نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وائٹ ہاؤس کے ایران مخالف حکام کوشکست دیں گے، ایران کے خلاف مغربی سازش کو ناکام بنائیں گے اور مشکلات پر جلد قابو پالیں گے۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال مئی میں ایران پرپابندیاں عائد کی تھیں جس کے بعد سے ملک میں بیروزگاری کی شرح میں اضافہ اور ایرانی ریال ڈالر کے مقابلے میں اپنی قدر نصف حد تک کھو چکا ہے۔

  • وزیر اعلیٰ سندھ کا تھر میں ٹینکرز سے پانی پہنچانے کا حکم

    وزیر اعلیٰ سندھ کا تھر میں ٹینکرز سے پانی پہنچانے کا حکم

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تھر کے دیہاتوں میں ٹینکرز سے پانی پہنچانے اور غیر فعال آر او پلانٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سندھ کے قحط زدہ علاقوں میں ریلیف کا جائزہ لیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تھر میں 443 آر او پلانٹس فعال، 147 غیر فعال ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے تھر میں غیر فعال آر او پلانٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا حکم دیا۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ تھر میں پانی کی فراہمی کے 81 اسکیمیں ہیں جن میں 43 فعال ہیں۔ باقی اسکیمیں برقی و دیگر مسائل کے باعث بند پڑے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ نے ایس ایم بی آر کو تھر کے دیہاتوں میں ٹینکرز سے پانی پہنچانے کا حکم بھی دیا۔

    انہوں نے کہا کہ پانی فراہمی کے لیے اینگرو کول مائننگ کمپنی سے مدد چاہیئے تو طلب کریں۔ تھر کے عوام و دیگر قحط زدہ علاقوں میں عوام کی بھرپور مدد کی جائے۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قحط زدہ علاقوں میں جانوروں کے چارے کا بھی بندوبست کیا جائے۔

  • اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہوگا

    اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہوگا

    اسلام آباد: نئی حکومت بننے کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے جس کی صدارت نئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نئے وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔ اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    اجلاس میں گردشی قرضے اور اس کے پاور سیکٹر پر اثرات پر غور کیا جائے گا جبکہ گیس کی قیمت بھی زیر بحث آئے گی۔

    اجلاس میں پاکستان اسٹیٹ آئل کے مالی مسائل اور خریف کی فصل کے لیے ڈی اے پی کھاد کی صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔

    اجلاس کے ایجنڈے میں یوریا کھاد کی کمی دور کرنے کے طریقہ کار اور جعلی یوریا کھاد کی مارکیٹ میں موجودگی پر غور و حوض بھی شامل ہے۔

  • روس کی جانب سے مذاکرات کی دعوت طالبان نے قبول کرلی

    روس کی جانب سے مذاکرات کی دعوت طالبان نے قبول کرلی

    ماسکو: روسی حکام کی جانب سے دی گئی مذاکرات کی دعوت طالبان نے قبول کرلی، جلد طالبان کے رہنماؤں سے ملاقات ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ماسکو حکومت نے طالبان سے بہتر تعلقات کے لیے مذاکرات کی دعوت دی تھی جسے طالبان نے قبول کرلی، اگلے ماہ روس میں ہی دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے چار ستمبر کو ماسکو میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔

    روسی وزیر خارجہ کا مذاکرات سے متعلق کہنا تھا کہ روس کے طالبان سے مذاکرات کا مقصد افغانستان میں روسی شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانا اور طالبان کو امن عمل کے لیے تیار کرنا ہے۔

    طالبان جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا سے مذاکرات پر تیار

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل ممکن ہے، چاہتے ہیں کہ طالبان امن عمل میں شامل ہو تاکہ خطے میں امن وسلامتی آئے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے طالبان کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے ازبکستان میں اپنا چار روزہ دورہ مکمل کیا تھا، اس دورے کے دوران طالبان رہنماؤں نے ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کامیلوف سے بھی ملاقات کی تھی۔

    دوسری جانب امریکی حکام نے بھی طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنے کا عندیہ دیا تھا، تاہم ابھی تک عملی طور پر کوئی نتائج سامنے نہیں آئیں، جبکہ امریکا افغانستان میں طالبان کے خلاف اپنے عسکری حملوں میں بھی کمی لا چکا ہے۔

  • جنوبی اور شمالی کوریائی جنگ: بچھڑے ہوئے خاندان کو ملنے کا موقع مل گیا

    جنوبی اور شمالی کوریائی جنگ: بچھڑے ہوئے خاندان کو ملنے کا موقع مل گیا

    پیانگ یانگ: جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان ہونے والی تاریخی جنگ کے نتیجے میں بچھڑنے والے متعدد خاندان کو آپس میں ملنے کا موقع مل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی اور شمالی کوریائی جنگ کے نتیجے میں لاکھوں خاندان تقسیم ہوگئے تھے، ہزاروں افراد نے جنوبی کوریا جبکہ اسی تعداد میں شمالی کوریا میں پناہ لے لی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے درجنوں عمر رسیدہ افراد کو 65 برس کے طویل انتظار کے بعد پہلی بار اپنے شمالی کوریائی رشتہ داروں سے ملنے کی اجازت دی گئی۔

    کوریائی ملکوں کے درمیان 1950 سے 1953 تک جاری رہنے والی جنگ کے بعد جنوبی اور شمالی کوریا کے 89 منقسم خاندانوں کے ارکان کو پہلی بار ایک دوسرے سے ملنے کی اجازت دی گئی۔

    ملاقات کے دوران رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے، اپنے عزیر کو برسوں بعد دیکھ کر عمر رسیدہ افراد کے آنکھوں میں خوشی کے آنسوں نمایاں تھے اور گلے لگ کر خوب اپنی محبت کا اظہار کیا۔

    شمالی کوریا کے سربراہ کی مون جے ان سے اچانک ملاقات، امریکی فیصلوں پر تبادلہ خیال

    خیال رہے کہ جنوبی کوریا کے ان خاندانوں کو شمالی کوریا میں داخل ہونے کے لیے خصوصی اجازت نامے جاری کیے گئے تھے اور ان کی ملاقات گذشتہ روز شمالی کوریائی سیاحتی علاقے کومگانگ میں ہوئی۔

    علاوہ ازیں ہزاروں ایسے خاندان موجود ہیں جو اپنے بچھڑے عزیز سے ملنے کو بےتاب ہیں اور جنوبی کوریائی ریاست کو ملاقات سے متعلق درخواست بھی دے چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں سال مئی میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے جنوبی کوریا کے رہنما مون جے ان سے اچانک ملاقات کی تھی، اس دوران دوطرفہ تعلقات سمیت شمالی کوریا سے متعلق امریکی فیصلوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا تھا۔

  • خیبرپختونخوا میں کابینہ کی تشکیل، وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    خیبرپختونخوا میں کابینہ کی تشکیل، وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    پشاور : وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں کابینہ کی تشکیل کیلئے اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں کابینہ ممبران کے ناموں کی حتمی منظوری دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پخنونخوا میں وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کے بعد کابینہ تشکیل دینے کی تیاریاں کی جاررہی ہیں، اس حوالے سے پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا ہے کہ کے پی کابینہ کی تشکیل سے متعلق مشاورت کیلئے وزیراعظم عمران خان نے صوبائی سطح پرکل اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی میں نومنتخب اراکین نے حلف اٹھالیا

    کابینہ کیلئے 23ممبران اسمبلی کو انٹرویو کے لئے اجلاس میں بلایا گیا ہے، اجلاس میں کابینہ ممبران کے ناموں کی حتمی منظوری دی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں، کے پی کے نامزد وزیر اعلیٰ کی وضاحت

    ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ محمود خان، متوقع گورنرشاہ فرمان ودیگرشرکت کرینگے، ابتدائی کے پی کابینہ10وزراء اور5مشیروں پر مشتمل ہوگی، طلب کئے گئے ممبران میں تیمور جھگڑا، عاطف خان ، شہرام ترکئی، ضیااللہ بنگش، سلطان خان، فضل حکیم، ڈاکٹر امجد ودیگر شامل ہیں۔

  • پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے  کے سلسلے میں اہم مذاکرات اور پیشرفت

    پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کے سلسلے میں اہم مذاکرات اور پیشرفت

    اسلام آباد: پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کے سلسلے میں اہم پیشرفت ہوئی، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ایشیا پیسیفک ٹیم کے پاکستانی حکام سے مذاکرات ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ایشیا پیسیفک ٹیم نے پاکستانی وزارت خزانہ، نیب، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک، اور سیکیورٹی اداروں کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔

    پاکستانی حکام سے ہونے والے مذاکرات میں منی لانڈرنگ، دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کےاقدامات کا جائزہ لیا گیا، ایس ای سی پی، نیب، اینٹی نارکوٹکس فورس کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

    قبل ازیں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے وفد نے 13 اگست کو ملکی دارالحکومت اسلام آباد کا دورہ کیا تھا اور اقدامات کے لیے کئی نکات بھی پیش کیے تھے اور نکات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں پاکستان کو بلیک لسٹ کیے جانے کا بھی عندیہ دیا تھا۔


    پاکستان کو کیا اقدامات کرنے ہیں، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے نکات


    بعد ازاں ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ نکات میں جن پہلوؤں کو مدنظر رکھا گیا ہے وہ یہ ہیں کہ ‎منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کیےجائیں، ‎کراس بارڈرکیش کی صورت میں کی جانیوالی منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات ہونے چاہیئیں۔

    خیال رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاکس فورس کے نکات میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ یو این سیکیورٹی کونسل کی پابندی والی تمام جماعتوں کے خلاف ایکشن لیا جائے، جبکہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے نکات پر عمل نہ کیا تو اسے بلیک لسٹ کیا جاسکتا ہے۔

  • ولادی میر پیوٹن، رجب طیب اردوگان اور حسن روحانی کے درمیان جلد ملاقات کا امکان

    ولادی میر پیوٹن، رجب طیب اردوگان اور حسن روحانی کے درمیان جلد ملاقات کا امکان

    تہران: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب اردوگان اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان جلد اہم ملاقات ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق تینوں ملکوں کے صدور اہم ملاقات ایک اجلاس میں کریں گے تاہم سمٹ کی تاریخ اور مقام کا اعلان ابھی تک سامنے نہیں آیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی حکام کے ترجمان دیمتری پیسکوف کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رواں سال ستمبر میں ترکی اور ایران کے رہنماؤں کے اجلاس میں روسی صدر ولادی میر پوٹن کی شرکت متوقع ہے۔

    ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اُن کے اِس سمٹ میں شریک ہونے کا حتمی اعلان بعد میں کیا جائے گا، مذکورہ سمٹ میں ایرانی صدر حسن روحانی اور ترک صدر رجب طیب اردوگان بھی شریک ہوں گے۔

    تینوں ملکوں کے سربراہان کی ملاقات میں شام کی تازہ صورت حال پر گفتگو کی جائے گی، اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا جائے گا۔


    شام کی سنگین صورت حال، اردن روس سے مذاکرات کرے گا


    خیال رہے کہ یہ سمٹ ستمبر کے اوائل میں منعقد کی جائے گی، قبل ازیں صدر پوٹن رواں برس اپریل میں شامی معاملات پر انقرہ منعقدہ سمٹ میں حسن روحانی اور رجب طیب اردوگان سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ شام میں کئی برسوں سے جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے ماسکو، تہران اور انقرہ کی حکومتوں نے باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد روسی صدر ولادی میر پوٹن، ایرانی صدر حسن روحانی اور ترک صدر رجب طیب اردوگان کے درمیان گذشتہ سال بھی ملاقات ہوئی تھی۔

  • سیاسی رہنماؤں سمیت بڑے پیمانے پر تحقیقات کی منظوری

    سیاسی رہنماؤں سمیت بڑے پیمانے پر تحقیقات کی منظوری

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے اجلاس میں سیاسی رہنماؤں سمیت مختلف افراد کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میں بابر خان غوری اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دے دی گئی۔ ملزمان پر غیر قانونی طور پر 974 بھرتیاں کرنے کا الزام ہے۔ ملزمان نے قومی خزانے کو تقریباً 2 ارب 85 کروڑ کا نقصان پہنچایا۔

    نیب اجلاس میں سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات پر انکوائری کی منظوری بھی دی گئی۔ خواجہ آصف پر 3 ارب 66 کروڑ سے زائد قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

    نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں سکندر عزیز اور دیگر کے خلاف بھی ریفرنس کی منظوری دے دی گئی۔ ملزمان پر کنٹونمنٹ بورڈ پشاور بورڈ کی زمین پر جعلی کاغذات پر قبضے کا الزام ہے۔

    علاوہ ازیں صوبائی ورکس ویلفیئر بورڈ پنجاب، سندھ و بلوچستان کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔ افسران پر میٹرک ٹیک پروجیکٹ میں آلات کی خریداری میں خرد برد کا الزام ہے۔

    نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسران و اہلکاروں کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دے دی گئی۔ ملزمان پر غیر قانونی طور پر ملتان سکھر موٹر وے کا ٹھیکہ دینے کا الزام ہے۔

    اجلاس میں میسرز ساحل لمیٹڈ کی انتظامیہ اور ریوینیو افسران کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔ ملزمان پر زمین غیر قانونی الاٹ کرنے اور کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا الزام ہے۔

    علاوہ ازیں ظفر علی لغاری، خصوصی اسسٹنٹ برائے وزیر اعلیٰ سندھ بھلاج مل، سابق ممبر قومی اسمبلی عبد الحکیم بلوچ، ڈسٹرکٹ ناظم پشاور اور نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دے دی گئی۔

  • پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ

    پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں عوامی امنگوں کے مطابق مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی زیرصدارت پی پی پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں مضبوط اور مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسپیکر کے لیے مشترکہ اپوزیشن کے امیدوار خورشید شاہ ہوں گے، جمہوریت کو کسی طور پر ڈی ریل ہونے نہیں دیں گے۔

    قبل ازیں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے وفد کے درمیان آج ملاقات ہوئی، ملاقات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان میں نئی بات ہونی چاہیے۔


    نئے پاکستان میں نئی بات ہونی چاہیے، اسپیکر سینئر ترین پارلیمنٹیرین ہو، خورشید شاہ


    خیال رہے کہ پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کرنے والے پیپلز پارٹی کے وفد میں خورشید شاہ، شیری رحمان اور نوید قمر شامل تھے، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے مسلم لیگ ن کے وفد کے ساتھ بھی ملاقات کی۔ جب کہ تحریک انصاف کی جانب سے وفد میں فواد چوہدری، اسد قیصر، عمر ایوب اور ریاض فتیانہ شامل تھے۔

    بعد ازاں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سینئر ترین پارلیمنٹرینز کو اسپیکر بنانا چاہیے، انھوں نے اپنی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ’سینئر ترین پارلیمنٹرین میں اور نوید قمرہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کے استحکام کے لیے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے، ہم کوشش کریں گے کہ پارلیمنٹ بہتر انداز میں چلایا جائے۔