Tag: meeting

  • ایم کیوایم کا یوم تاسیس: خواجہ اظہارنے فاروق ستارکو اہم پیغام پہنچا دیا

    ایم کیوایم کا یوم تاسیس: خواجہ اظہارنے فاروق ستارکو اہم پیغام پہنچا دیا

    کراچی : سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اورایم کیوایم بہادر آباد کے رہنما خواجہ اظہارالحسن ڈاکٹر فاروق ستارکو منانے کیلئے اہم پیغام لے کر پی آئی بی کالونی پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم بہادرآباد کی جانب سے فاروق ستار کو منانے کی کوششیں تاحال جاری ہیں لیکن روٹھنے اور منانے کا یہ معاملہ اب تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ اظہارالحسن کی پی آئی بی کالونی میں ڈاکٹر فاروق ستار سے اہم ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں خواجہ اظہارالحسن نے بہادر آباد کا مصالحتی پیغام فاروق ستار کو پہنچادیا۔

    خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ آپ یوم تاسیس سے پہلے بہادرآباد آجائیں، جواب میں فاروق ستار نے کہا کہ میری طرف سے کوئی ضد اور انا نہیں میں 18مارچ کو مشترکہ یوم تاسیس منانے کی پیشکش پہلے ہی کرچکاہوں کہ ایم کیو ایم کا یوم تاسیس مزارقائد باغ جناح میں مشترکہ طور پر منائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس یوم تاسیس میں خالد مقبول صدیقی اور میں تقریرکریں، پارٹی معاملات اور رابطہ کمیٹی سے متعلق بھی خالد مقبول اور مجھے فیصلہ کرنے دیں، انہوں نے کہا کہ میں ثالثوں کی کوشش کو سراہتاہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • نیب اجلاس: بدعنوان سرکاری افسران کیخلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری

    نیب اجلاس: بدعنوان سرکاری افسران کیخلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری

    اسلام آباد : نیب نے غیر قانونی تعمیرات کیلئے نقشے پاس کرنے میں ملوث سی ڈی اے افسران کیخلاف گھیرا تنگ کردیا، شاپنگ مال بدعنوانی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی، ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ایگزیکٹو بورڈ نے شاپنگ مال بدعنوانی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔

    جن افسران کیخلاف ریفرنس کی منظوری دی گئی ہے ان میں تین سابق ڈپٹی ڈائریکٹرز سی ڈی اے غلام مرتضیٰ، خلیل احمد ، محمد عمار شامل ہیں جبکہ سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹرسی ڈی اے خادم حسین کیخلاف بھی ریفرنس کی منظوری دی گئی ہے، مذکورہ ملزمان پراضافی منزلوں کی تعمیر کیلئے غیرقانونی نقشے پاس کروانے کا الزام ہے۔

    اس کے علاوہ سابق ڈی جی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ودیگر کیخلاف ریفرنس دائرکرنے کی بھی منظوری دی گئی، طارق حیات ودیگر پر گلیات کی قیمتی زمین غیرقانونی طور پر الاٹ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، ملزمان نےقومی خزانےکو90ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سابق منیجنگ ڈائریکٹر واٹر اینڈ سینی ٹیشن کیخلاف بھی ریفرنس کی منظوری دی گئی ہے، ملزمان حامد لطیف رانا ودیگر کیخلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کیا جائے گا، ملزمان پر قومی خزانے کو337ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

    اجلاس میں اس کے علاوہ زائداثاثوں پر سابق ایم این ایز مدثر قیوم اور اظہر قیوم کےخلاف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے، سابق سیکریٹری خزانہ بلوچستان حکومت محفوظ خان، میسرز اللہ ہو ہولڈنگ لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز، یونائیٹڈ انشورنس کمپنی پاکستان لمیٹڈ کےڈائریکٹرز کیخلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی۔

    ملزمان پراختیارات کے ناجائز استعمال اور سرکاری فنڈز میں خورد برد کرتے ہوئے قومی خزانےکو 243.640 ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

    اجلاس میں بدعنوانی کے الزام پر حفیظ الرحمان اور سید قاسم شاہ، سرحد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران، ڈپٹی منیجر سیپکو نذیراحمد سومرو اور اہلکاروں اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے افسران و اہلکاروں کیخلاف کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی، ملزمان پرغیرقانونی انڈسٹریل اسٹیٹ، انسٹیٹیوٹ کے قیام کی منظوری کا الزام ہے۔

  • چیئرمین سینیٹ کیلئے جوڑتوڑ: وزیراعظم کی فاٹا اراکین سے ملاقات

    چیئرمین سینیٹ کیلئے جوڑتوڑ: وزیراعظم کی فاٹا اراکین سے ملاقات

    اسلام آباد : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے فاٹا کے اراکین سے سینیٹ چیئرمین کے انتخاب کیلئے تعاون کی درخواست کردی، فاٹا سینیٹرز نے ڈپٹی چیئرمین کا امیدوار فاٹا سے لینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر پارٹی پوزیشن مضبوط کرنے کیلئے خود میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیر اعظم نے فاٹا کے سینیٹ کے آزاد ارکان سے رابطہ کرکے انہیں مدعو کیا، وزیر اعظم سے ملاقات کے اس موقع پر فاٹا سینیٹرز نے شکایات کے انبار لگا دیئے، وزیر اعظم نے سینیٹ اراکین سے چیئرمین سینیٹ کیلئے تعاون کی درخواست کی۔

    جواب میں فاٹا سینیٹرز نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوارفاٹا سے لینے کا مطالبہ کیا، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ڈپٹی چیئرمین کی تجویز پارٹی کے سامنے رکھوں گا۔

    ذرائع کے مطابق وفد نے وفاق کی جانب سے وعدے پورے نہ کرنے اور فاٹا فنڈز کے عدم استعمال کی شکایت کی، وزیر اعظم نے فاٹا سینیٹرز کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

    فاٹا سینیٹرز نے نقیب اللہ محسود کے قتل کا معاملہ بھی وزیراعظم کے سامنے اٹھایا جس پر انہوں نے راؤ انور کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی بھی کروائی۔

    ملاقات کے موقع پر وزیراعظم نے ہدایات جاری کیں کہ فاٹا کیلئے مختص فنڈز کے بروقت استعمال کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے فاٹا ایجنسیز کو گیس کی فراہمی کیلئے فوری سروے کی ہدایت بھی جاری کی،ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے بعد 650 اسکولوں کو اساتذہ کی بھرتیاں کرکے جلد کھولا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • زرداری بزنجو ملاقات: سابق صدر چیئرمین سینیٹ کے لیے پُرامید، بلوچستان کے لیے گنجائش  نکالنے کا اشارہ

    زرداری بزنجو ملاقات: سابق صدر چیئرمین سینیٹ کے لیے پُرامید، بلوچستان کے لیے گنجائش نکالنے کا اشارہ

    کراچی: وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے پاکستان پیپلز پاٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات کی جس دوران سابق صدر نے چیئرمین سینیٹ سے متعلق بلوچستان کے لیے گنجائش نکالنے کا اشارہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی تیرہ سینیٹ نشستوں کی حمایت حاصل کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے آصف زرداری سے چیئرمین سینیٹ سے متعلق ملاقات کی اس دوران سابق صدر نے بلوچستان سے متعلق مثبت رائے کا اظہار کیا۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زردای نے کہا کہ بلوچستان کے لیے گنجائش کی راہ سوچ رہے ہیں تاہم بلاول بھٹو چیئرمین سینیٹ کی تعیناتی سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے، چیئرمین سینیٹ کے لیے ہمارے پاس وننگ ووٹ ہیں۔

    عمران بزنجو ملاقات: پی ٹی آئی کی 13 سینیٹ نشستیں بلوچستان کو دینے کا اعلان

    عمران خان سے ہاتھ ملانے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی سیاست لوگوں سے عجیت امتحان لیتی ہے اور ابھی تو سیاست شروع ہوئی ہے، جہاں تک بات ہے فیصلے کی تو یہ سب دوستوں سے مشاورت سے ہی ہوگا۔

    سابق چیئرمین رضا ربانی سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ انہوں نے نواز شریف کی آئینی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کیا، 18ویں ترمیم ہوئی تو ہمارے تحفظات دو نہیں کیے گئے یہی وجہ ہے کہ نواز شریف کی رضا ربانی سے زیادہ قربت ہے۔

    سابق صدر نے کہا کہ عبد الغفور حیدری کو بلوچ ہونے کی وجہ سے ڈپٹی چیئرمین بنایا تھا۔ سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کسی اور کو نظر میں رکھ کر اکثریت کا دعویٰ کر رہی تھی، لیکن اب (ن) لیگ سے پوچھیں تو ان کی رائے مختلف ہوگی۔

    سینیٹ انتخابات: ن لیگ کے حمایت یافتہ 15، پیپلزپارٹی کے 12، پی ٹی آئی کے 6 امیدوار کامیاب

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ ملاقات میں آصف زرداری کو اختیار دے دیا ہے اب وہ جو چاہیں فیصلہ کریں، چیئرمین سینیٹ کی تعیناتی کے لیے ہم نے ان سے سپورٹ مانگی ہے۔

    خیال رہے کہ آج پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے بھی وزیر اعلی بلوچستان سے ملاقات کی جہاں انہوں نے اہم فیصلہ لیتے ہوئے پی ٹی آئی کی 13 سینیٹ نشستیں بلوچستان کے حوالے کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد اب صوبے کی پوزیشن مستحکم دکھائی دیتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس: ملک بھر میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ

    وفاقی کابینہ کا اجلاس: ملک بھر میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں رہنماؤں نے ملک بھر میں کھلے عام سگریٹ کی فروخت پر پابندی کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ نے کھلے عام سگریٹ کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ کیا، پابندی کی خلاف ورزی پر تمباکو نوشی آرڈیننس کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

    اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق رہنماؤں نے وزیر اعظم کو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن( پی آئی اے) کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی جس کے بعد کابینہ نے پی آئی اے کی تنظیم نو کی منظوری دے دی۔

    وفاقی کابینہ کا اجلاس: پیمرا کے ایگزیکٹو ممبر کی تعیناتی کی منظوری

    اجلاس میں کابینہ نے بجلی کی موجودہ صورت حال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں گرمیوں کے موسم اور ماہ رمضان میں بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

    رہنماؤں نے وزیر اعظم کو سیکریٹری پاور ڈویژن بجلی کی طلب پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ تربیلہ 4 اور نیلم جہلم سے بجلی سسٹم میں شامل ہوگی جس کے لیے سیکریٹری پاور پلان بھی تیار ہے۔

    وفاقی کابینہ کا اجلاس: سفارشات کے تحت فاٹا خیبر پختونخوا کا حصہ بن جائے گا

    اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا، ملک بھر میں بجلی کی فراہمی حکومت کی ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے واجبات کی وصولی کے نظام کو موثر بنانا ہوگا، اس دوران ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی نے کپاس کی پیداوار بڑھانے سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکا سے تعلقات باہمی شراکت داری کی بنیاد پر ہونے چاہئیں، وزیرداخلہ

    امریکا سے تعلقات باہمی شراکت داری کی بنیاد پر ہونے چاہئیں، وزیرداخلہ

    اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی امریکا سے ہم آہنگی دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے ضروری ہے، تعلقات باہمی شراکت داری کی بنیاد پر ہونے چاہیے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی معاون خصوصی لیسا کرٹس کی سربراہی میں نیشنل سیکورٹی کونسل کے وفد سے ملاقات میں کیا جس میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل بھی شریک ہوئے۔

    پاک امریکا تعلقات میں سردمہری کا فائدہ دہشت گرد اٹھائیں گے: احسن اقبال

    ملاقات میں پاک امریکا تعلقات سے متعلق مختلف امو پر گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کی امریکا سے ہم آہنگی دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے ضروری ہے، تعلقات باہمی شراکت داری کی بنیاد پر ہونے چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک امریکا نالج کوریڈور سے نوجوانوں کی عملی استعدا بڑھی ہے، جس سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے، پاکستان کے عوام خود دار ہیں کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہیں لاتے۔

    ملاقات کے دوران احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کا خواہاں ہے، پاکستان میں دہشت گردی کی کمڑ توڑی جاچکی ہے، ہم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے موثر حکمت عملی اختیار کی۔

    ڈرون حملے پاک امریکا تعلقات کےلیے خطرہ ہیں، دفتر خارجہ

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں امریکا نے پیرس میں فنانشل ایکشن ٹارکس فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس میں پاکستان کو دہشت گردوں کے لیے مالی معاونت کرنے والے ممالک کی واچ لسٹ میں رکھنے کی قرار داد پیش کی تھی۔

    بعد ازاں ایف اے ٹی ایف کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان کو کسی فہرست میں شامل نہیں کیا تاہم رپورٹس کے مطابق پاکستان کو جون تک مہلت دی گئی جس کے بعد از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نواز شریف کا سیاسی جلسے جاری رکھنے کا فیصلہ

    نواز شریف کا سیاسی جلسے جاری رکھنے کا فیصلہ

    لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی جلسے جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کے تقدس کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت جاتی عمرہ رائیونڈ میں نون لیگ کی اعلٰی قیادت کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیراعلٰی شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق اور دیگر نے شرکت کی۔

    اجلاس میں مختلف شہروں میں سیاسی جلسے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ نواز شریف اپنے بیانیے کو جاری رکھیں اور حقائق عوام تک پہنچاتے رہیں۔

    اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ لودھراں میں فتح ان کے مؤقف کی تائید ہے، ووٹ کے تقدس کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    نواز شریف نے پارٹی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ سینٹ انتخابات کیلئے پولنگ کے عمل کی نگرانی کی جائے اور اپنے امیدواروں کو کامیاب کرایا جائے۔


    مزید پڑھیں : نوازشریف آج لودھراں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے


    اجلاس میں شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم کو مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا جبکہ اجلاس میں سینٹ انتخابات کیلئے بھی حکمت عملی طے کی گئی۔

    خیال رہے کہ نا اہل وزیراعظم میاں نوازشریف ضمنی الیکشن میں کامیابی پرعوام کا شکریہ ادا کرنے کے لیے آج لودھراں جائیں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے، مسلم لیگ ن کے صدر کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پی آئی اے، ہوابازی اورانتظامی شعبہ جات الگ کرنے کی منظوری

    پی آئی اے، ہوابازی اورانتظامی شعبہ جات الگ کرنے کی منظوری

    اسلام آباد : وزیر اعظم نے پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کا عمل شروع کرنے اور پی آئی اے، ہوابازی اور انتظامی شعبہ جات الگ کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل کے امور اورریونیو کی بنیاد پرسرمایہ کاروں سے معاہدے سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں پاکستان اسٹیل کو لیزپر دینے کے امور بھی زیر غور آئے، اس موقع پر وزیرنجکاری دانیال عزیز نے دونوں اداروں کے مالی، انتظامی معاملات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی کی بدانتظامی سے ادارے مالی تباہی کی طرف گئے، اداروں کی تباہ حالی سے ملازمین اور حکومت کیلئے بھی مشکلات پیدا ہوئیں۔

    اجلاس میں پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کا عمل شروع کرنے کی منظوری دیدی گئی، اس کے علاوہ پی آئی اے، ہوابازی اور انتظامی شعبہ جات الگ کرنے کی بھی منظوری دی، اجلاس میں وزیراعظم نے ملازمین کے مسائل سمیت دیگر امور پر جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔


    مزید پڑھیں: سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جزوی نجکاری کے عمل کا آغاز


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • تحریک انصاف کا جلد کراچی سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

    تحریک انصاف کا جلد کراچی سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور قیادت نے کراچی سے جلد عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت رکن سازی مہم کو جلد عوامی مہم میں تبدیل کردیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے کور گروپ کا اجلاس بنی گالہ میں منعقد ہوا۔

    اجلاس میں پی ٹی آئی کا میمو گیٹ کمیشن کیس میں حسین حقانی کے وارنٹ جاری ہونے کا خیر مقدم کیا گیا جبکہ شریف خاندان کے خلاف مقدمات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شہباز شریف سے متعلق مقدمے پر عمران خان کو بریفنگ دی اور لودھراں انتخاب میں شکست سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

    ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل کیا جس کی اجلاس میں شدید مذمت کی گئی اور خواجہ آصف کے خلاف نیب میں دی گئی درخواست پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

    ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے کے لیے سرگرم

    ترجمان کے مطابق عثمان ڈار کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد کو نیب حکام سے ملاقات کی ہدایت ہے، ڈان لیکس کے معاملے پر بھی قوم کو حقائق بتائے جائیں، لودھراں انتخاب کا نتیجہ مقامی سیاسی حالات کے پیش نظر آیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف ناکام ترین وزیر خارجہ ثابت ہوئے، وہ بد عنوانی، کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں، ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان کو عالمی تنہائی کا سامنا ہے، اقامہ ہولڈر وزیر نے ملکی مفادات کو پس پشت ڈال دیا۔

    پی ٹی آئی اور سندھ نیشنل فرنٹ کا ملاپ، ممتاز بھٹو نے پارٹی تحریک انصاف میں ضم کردی

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں عوام کو اپنے ساتھ جوڑنے کے لیے باقائدہ رکن سازی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مسئلہ ٹیسوری نہیں، عامرخان پارٹی پرقبضہ کرنا چاہتے ہیں، فاروق ستارگروپ

    مسئلہ ٹیسوری نہیں، عامرخان پارٹی پرقبضہ کرنا چاہتے ہیں، فاروق ستارگروپ

    کراچی : ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ بات صرف کامران ٹیسوری کی نہیں بلکہ عامر خان گروپ پوری پارٹی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، اجلاس میں ذمہ داران نے فاروق ستار کو ویٹو پاورز دے دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی بی میں فاروق ستار کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی شریک تھے، فاروق ستار نے خواجہ سہیل منصورکو منا لیا ہے جس کے بعد وہ بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پی آئی بی کالونی پہنچ گئے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران فاروق ستار نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے سامنے اختلافات کی تمام تر کہانی بیان کردی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بات صرف کامران ٹیسوری کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کی نہیں ہے بلکہ عامرخان گروپ پوری پارٹی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، عامر خان ایک بار پھر حقیقی ٹو بنانا چاہتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق فاروق ستار نے اراکین اسمبلی سے سوال کیا کہ کیا آپ لوگ ایسا ہونے دینگے؟ جس پر اراکین اسمبلی نے کہا کہ آپ جس کو ٹکٹ دیں گے ہمیں منظور ہوگا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں اراکین اور ذمہ داران نے فاروق ستارکو ویٹو پاورز دے دئیے، اجلاس میں بہادر آباد کا کسی بھی قسم کا دباؤ قبول نہ کرتے ہوئے متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ بہادر آباد والے مؤقف سے پیچھے ہٹیں گے تو پھر بہادر آباد آنے کا سوچیں گے۔