Tag: meeting

  • وزیراعظم کی سابق صدرسے ملاقات منسوخ

    وزیراعظم کی سابق صدرسے ملاقات منسوخ

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف اورسابق صدرآصف علی زرداری کےدرمیان آج ہونےوالی ملاقات منسوخ کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نےآج بروزبدھ سابق صدر سےملاقات کے لئے معذرت کرلی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزرائے وزیراعظم اورآصف زرداری کی ملاقات کی مخالفت کی ہے۔

    دوسری جانب پیپلزپارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابرکا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم نوازشریف سے کوئی ملاقات شیڈول نہیں تھی۔

    فرحت اللہ بابرکا یہ بھی کہنا تھا کہ سابق صدر کا بیان واپس لینے سے متعلق ہم سے کوئی بات نہیں کی گئی۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جرمن پارلیمانی وفد کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جرمن پارلیمانی وفد کی ملاقات

    اسلام آباد : جرمن پارلیمانی وفد کی قیادت رکن پارلیمنٹ اوراقتصادی ترقی وتعاون کی چیئرپرسن مسز ڈگ مرورل نے کی۔ ملاقات میں پاکستان اورجرمنی کے درمیان فوجی تعاون سمیت باہمی امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

    اس موقع پروفد نے اپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فوج کی کامیابیوں کوسراہا اورپاک فوج کی قربانیوں کوبھی خراج تحسین پیش کیا۔

    انھوں نے توقع ظاہر کی کہ خطے میں امن کیلئے پاک فوج کی کوششیں کامیابی سے ہمکنارہونگی۔ اس موقع پر جرمنی سفیر بھی موجود تھے۔

  • نئی دہلی: نریندر مودی کی صدارت میں اعلی سطحی اجلاس

    نئی دہلی: نریندر مودی کی صدارت میں اعلی سطحی اجلاس

    نئی دہلی:نریندرمودی کی سربراہی میں اعلی سطحی اجلاس میں انفراسٹرکچر کی بحالی سمیت مختلف منصوبوں کی تکمیل پرغورکیا گیا۔

    انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک اعلی سطحی اجلاس بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوا، میٹنگ میں دیہی علاقوں میں انفرا اسٹرکچر کی بحالی، توانائی کے منصوبوں ، کو ئلہ کی پیداوار اور بجلی ، پیٹرول، قدرتی گیس کی پیداوارسمیت ان رکے ہوئے منصوبوں کی بحالی پر بھی غور کیا گیا جو فندز کی قلت کے باعث رکے ہو گئے تھے۔

    نریندر مودی نے دیہی علاقوں میں ٹوائلٹ، کم لاگت والے گھر وں کی تکمیل جسے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے پر بھی زور دیا۔

  • صولت مرزا کے گھروالوں کے کہنے پرسفارش کی، گورنرسندھ

    صولت مرزا کے گھروالوں کے کہنے پرسفارش کی، گورنرسندھ

    کراچی: گورنر سندھ نےتصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صولت مرزاکےلیےخط لکھا تھا میرا صدر کو خط بھیجنا کوئی غیر آئینی یہ غیر قانونی اقدام نہیں ہے ۔

    اے آر وائی کے پروگرام پاور پلے میں خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ صولت مرزا کے اہلخانہ نے رحم کی اپیل کے لئے رابطہ کیا تھا، صولت مرزاکےگھروالوں نےاپیل کی تھی اس لیےصولت مرزاکی سزاکم کرنےکی سفارش کی۔

    انہوں نے کہا کہ صدرنےاختیاراستعمال کرتےہوئےسفارش رد کردی، انہوں نے کہا کہ  یہ صدر کو اپنی صوابدیدہ ہے کہ کس کو سزا دی جائے اور کس کو نہ دی جائے۔

    ایک سوال نے جواب میں انہوں نے کہا کہ صولت مرزا کے الزام پر اس وقت کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا،مجھے اپنے رب کو جواب دینا ہے،صولت مرزا نے جو الزام لگایا وہ ان کا ذاتی فعل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جو بھی ہمارے دروازے پر آئے گا اس کی اپیل پر نظر ثانی کی جائےگی، انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی جب سومالیہ میں لوگ پھنسے تھے تو میں نے اپنا کردار ادا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بڑے نازک صورتحال سے گزر رہا ہے ایسے حالات میں میڈیا کو بھی اپنا صحیح کردار ادا کرنا چاہیئے، اور بے بنیاد اور غیر تصدیق شدہ خبروں کو نشر کرنے سے پر ہیز کرنا چاہیئے۔

  • پندرہ سال بعد نئی قومی ہوا بازی پالیسی کا اعلان

    پندرہ سال بعد نئی قومی ہوا بازی پالیسی کا اعلان

    اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی قومی ایوی ایشن پالیسی 2015 کی منظوری دی جبکہ گندم کی برآمد میں ایک ماہ کی توسیع دے دی ہے۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ایوی ایشن شجاعت اعظیم نے بتایا کہ نئی پالیسی تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بنائی گئی ہے۔

    نئی پالیسی کے تحت چھوٹے جہاز چھوٹے شہرون کو فضائی سفر کی سہولیات فراہم کر سکیں گے جبکہ جنوبی اور شمالی دیہی علاقوں میں گارگو سہولیات مہیا کرنے کے لیے کارگو ویلیجز بنائے جائیں گے۔

    دوسری جانب اجلاس میں پنجاب کے لیے گندم برآمد کرنے کی مدت میں پندرہ مئی تک جبکہ سندھ کے لیے تیس اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گندم اور اس سے بنی ہوئی مصنوعات پر پچیس فیصد کی ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

     کمیٹی نے لوہے کی ہاٹ رولڈ مصنوعات اور پائپس کی درآمد پر پچیس فیصد ریگولیٹی ڈیوٹی لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

     اجلاس میں بتایا گیا چھیاسٹ لاکھ ٹن گندم خریدنے کے لیے چاروں صوبے اور پاسو کو دو کھرب بائیس ارب روپے درکار ہونگے۔ اجلاس میں کوئلے اور سولر توانائی سے چلنے والے منصوبوں کے قانونی امور کی منظوری دی گئی۔

  • وزیر اعظم نےاعلیٰ سطح اجلاس کل طلب کرلیا

    وزیر اعظم نےاعلیٰ سطح اجلاس کل طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیراعظم نے اعلی سطحی مشاورتی اجلاس کل طلب کر لیا ہے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر اور وفاقی وزراء اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق اہم مشاورت کی جائے گی،ذرائع کے مطابق فوجی عدالتوں کے قیام کے لئے حکومت نے آئین میں ترمیم کا فیصلہ واپس لے لیا ہے،تاہم آرمی ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے فوجی عدالتوں کادائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی آئین میں ترمیم کی مخالفت کے باعث وزیراعظم کل فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق اہم مشاورت کریں گے،اجلاس میں قومی لائحہ عمل کے مختلف نقاط پر اب تک ہونے والے عملدرآمد سے متعلق بریف کیا جائے گا۔

  • وزیرِاعظم کی سربراہی میں قومی سلامتی اجلاس آج ہوگا

    وزیرِاعظم کی سربراہی میں قومی سلامتی اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرِ صدارت انسدادِ دہشت گردی پلان پراعلیٰ سطح اجلاس آج ہوگا۔

    وزیرِاعظم نواز شریف کی جانب سے طلب کئے گئے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، وزیرِ داخلہ چوہدری نثار احمد، ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر بھی شریک ہوں گے۔

    اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا جا ئیگا اور دہشتگردی کیخلاف لائحہ عمل پر غور کیا جائیگا۔

  • ورکنگ گروپ کو تین روزمیں منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت

    ورکنگ گروپ کو تین روزمیں منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نے ایکشن پلان سے متعلق ورکنگ گروپ کو تین روز میں منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے، انکا کہنا ہے کہ  دہشتگردوں کے خلاف لڑنے والے جوانوں کوقانونی تحفظ فراہم کریں گے۔

    وزیرِاعظم نواز شریف نے معاملات حل کرنے کیلئے آج پھر اپنے وزراء  کو لے کر بیٹھے، اسلام آباد میں قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق اجلاس میں اسحاق ڈار، احسن اقبال، اٹارنی جنرل بیرسٹر ظفر اللہ اور خواجہ ظہیرشریک ہوئے۔ آئین میں ترمیم سمیت عملدرآمد سے متعلق دیگر امور زیر غور آئے۔

    وزیرِاعظم نے عملدر آمد کے لئے ورکنگ گروپس کو تین دن میں منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، اجلاس سے خطاب میں وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ  دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑنے والے جوانوں کو آئینی اور قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

    اجلاس میں وزیرِاعظم کو آئین اور قانون میں ترامیم سے متعلق ابتدائی مسودہ پیش کیا گیا، وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ مسودے پر دیگر جماعتوں کے ساتھ مشاورت کی جائے۔

    وزیرِاعظم کی ہدایت پر نیکٹا کی ایگز یکٹو کمیٹی کا اجلاس اکتیس دسمبر کو طلب کرلیا گیا، اجلاس کی صدارت چوہدری نثارعلی کریں گے،اجلاس میں نیکٹا کو فعال بنانے سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے۔

  • مسلح افواج نے آپریشن ضرب عضب میں مثالی قربانیاں دیں، وزیراعظم

    مسلح افواج نے آپریشن ضرب عضب میں مثالی قربانیاں دیں، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں اعلی سطحی اجلاس ہوا،اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف،مشیر خارجہ سرتاج عزیر،وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، گورنر کے پی کے سردار مہتاب اور عبد القادر بلوچ کی شرکت کی۔

    اجلاس میں آ ئی ڈی پیز کی بحالی اور آپریشن سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کا جائزہ لیا گیا،ڈی جی ملٹری آپریشن کی اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی گئی،اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آئی ڈی پیز نے ملکی استحکام کے لیئے عظیم قربانی دی حکومت آئی ڈی پیز کی ضروریات کا خیال رکھے گی ۔

    انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز کے علاقوں کی بہتر تعمیر نو کی جائے گی، وزیر راعظم نے کہا کہ مسلح افواج نے آپریشن ضرب عضب میں مثالی قربانیاں دیں ۔آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہوئے ۔وزیرعظم نے کہا کہ فاٹا میں امن سے خطے میں امن استحکام آئے گا۔

  • بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کا دورہ

    بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کا دورہ

    کراچی: گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کے ہمراہ بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپہنچے، جہاں ایم کیوایم کے کارکنوں نے ان کاپرتپاک استقبال کیا۔

    استقبالیہ خطاب میں ایم کیوایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے ملک ریاض کونائن زیرو آمد پرخوش آمدید کہا، حیدرعباس رضوی نے بتایاکہ ملک ریاض نے حیدرآباد اور کراچی میں الطاف حسین کے نام سے منسوب دوجامعات قائم کرنے کااعلان کیاہے۔

    حیدرعباس رضوی کاکہناتھاچیئرمین بحریہ ٹاؤن نے ایم کیوایم کے شہدا کارکنوں کے ورثا کوپلاٹ دینے کااعلان کیاہے، ملک ریاض کی نائین زیرو آمد پر ایک جشن کا سماں تھا۔ شہداء کے لواحقین کو پلاٹس دینے کے اعلان پر ایم کیو ایم کے کارکنان نے بھنگڑے ڈالے۔ اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔

    بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پرخطاب کرتے ہوئے حیدرآباد میں الطاف حسین کے نام سے یونیورسٹی بنانے کا اعلان کردیا ،ملک ریاض کا کہنا تھا کراچی میں مجھےجتنی عزت دی گئی ہے اس کے لیے الطاف حسین کا شکر گزار ہوں ۔

    ملک ریاض کا کہنا تھا کہ اپنے اثاثوں کا75 فیصد ملک کے ہی حوالے کروں گا، مجھےجتنی عزت دی گئی بہت مشکورہوں،میرے پاس جتنی دولت ہے ملک کےلئے ہی ہے آصف زرداری نےکہا یونیورسٹی الطاف حسین کے نام پر بنائیں اللہ کا دیا بہت کچھ ہے لیکن میں نے بہت کم دیا ہے،نئے 58 دسترخوان کراچی میں شروع کریں گے۔

    اس موقع پرگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نےکراچی اورحیدرآباد کی مجوزہ دونوں جامعات الطاف حسین کے نام سے منسوب کرنے پرملک ریاض کاشکریہ ادا کیا۔