Tag: meetings

  • وزیر خارجہ کی یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر اور مختلف امریکی سینیٹرز سے ملاقات

    وزیر خارجہ کی یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر اور مختلف امریکی سینیٹرز سے ملاقات

    واشنگٹن: وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے امریکا میں یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر اور مختلف امریکی سینیٹرز سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹس میں امریکا میں ہونے والی مختلف ملاقاتوں کے بارے میں بتایا۔

    وزیر خارجہ کی یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور سے ملاقات ہوئی، انہوں نے لکھا کہ یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سے نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔

    بلاول نے لکھا کہ پاکستان میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے مدد کرنے پر امریکی قیادت کا شکریہ ادا کیا، امریکا کی جانب سے 97 ملین ڈالر کی انسانی امداد کو بھی سراہا۔

    انہوں نے لکھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے طویل مدتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خارجہ نے امریکی سینیٹرز لنزے گراہم، بوب مینڈس، جین شاہین اور ٹم کین سے ملاقات کی، انہوں نے حالیہ سیلاب میں امریکی امداد پر سینیٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس بحالی اور تعمیر نو کے عمل میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

  • وزیر اعظم نے معیشت اور توانائی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کر لیے

    وزیر اعظم نے معیشت اور توانائی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کر لیے

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے معیشت اور توانائی کے اجلاس طلب کر لیے، اجلاس میں معاشی صورتحال پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے معیشت اور توانائی کے الگ الگ اجلاس طلب کر لیے، معاشی اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار معیشت پر وزیر اعظم کو بریفنگ دیں گے۔

    وزیر اعظم کو آئی ایم ایف پروگرام اور ایکسپورٹ انڈسٹری سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دی جائے گی، گزشہ اجلاس میں وزیر اعظم کی معیشت پر دیے گئے ٹاسک پر رپورٹ بھی دی جائے گی۔

    اجلاس میں معاشی صورتحال پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    توانائی کے معاملے پر بھی وزیر اعظم اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں گیس لوڈ مینجمنٹ پلان، گھریلو صارفین اور انڈسٹری کو گیس سپلائی پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔

    اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے گیس شارٹ فال اور درآمدی ایل این جی سمیت ایل پی جی پر بھی بریفنگ دی جائے گی، روس سے خام تیل کی درآمد پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

    اجلاس میں پاور ڈویژن کی جانب سے توانائی کے دیگر منصوبوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

  • چوہدری خاندان میں اختلافات ختم کرانے کے لئے پانچ ملاقاتوں کا انکشاف

    چوہدری خاندان میں اختلافات ختم کرانے کے لئے پانچ ملاقاتوں کا انکشاف

    لاہور: ق لیگ کے چوہدری خاندان میں اختلافات ختم کرانےکے لیے پانچ ملاقاتوں کا انکشاف ہوا ہے، تاہم کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکل سکا۔

    ذرائع کے مطابق ق لیگ میں اختلافات کی خبروں کے بعد چند روز کے دوران یگے بعد دیگرے پانچ ملاقاتیں ہوئیں، چوہدری شجاعت اور پرویزالہٰی کی موجودگی میں سب نے ان میٹنگز میں شرکت کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزالٰہی اور چوہدری وجاہت کی جانب سےسالک حسین کو حکومت چھوڑنےکا کہا گیا، اسپیکر پنجاب اسمبلی کا موقف تھا کہ چوہدری وجاہت فوری طور پر حکومت سےنکلیں تاکہ پارٹی کا ایک ہی مؤقف رہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ پہلی تین میٹنگز میں سالک حسین نےکہا کہ حکومت چھوڑنےکے لیےانہیں کچھ وقت دیا جائے، میٹنگز کے بعد آصف زرداری نےچوہدری شجاعت اوران کے بیٹوں سےملاقات کرلی۔

    یہ بھی پڑھیں: چوہدری ظہورالہٰی کے پوتے نے زرداری سے ڈالرز مانگے

    اگلی میٹنگز میں سالک حسین نےکہا کہ ہم دونوں گروپس کو اپناعلیحدہ مؤقف رکھناچاہیے، چوہدری شجاعت کےبیٹوں نے پرویز الہیٰ سے کہا کہ آپ عمران خان اور ہم شہبازشریف کےساتھ رہتے ہیں تاہم ملاقات میں موجود مونس الٰہی اور چوہدری وجاہت نے ایک ہی جماعت میں رہ کر دو مؤقف رکھنےکو مسترد کردیا اور یوں پانچوں میٹنگز کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہ نکل سکا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت نے ایک اور میٹنگ بلائی ہےجس میں اختلافات ختم کرنےکی آخری کوشش ہوگی، مزید اختلافات کو ہوا نہ ملنے کی حکمت عملی کے تحت چوہدری شجاعت نے وجاہت کے بیان کے بعدخاندان کےتمام افراد کوبیان سے روک دیا ہے، اب آئندہ دو روز میں فیصلہ کن میٹنگ ہونےکا امکان ہے۔

  • طالبان رہنماؤں کا دورہ ایران، افغانستان میں قیام امن سے متعلق تبادلہ خیال

    طالبان رہنماؤں کا دورہ ایران، افغانستان میں قیام امن سے متعلق تبادلہ خیال

    کابل: طالبان رہنماؤں کا وفد دورہ چین کے بعد ایران پہنچا، اس موقع پر افغانستان میں قیام امن سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق طالبان رہنماؤں نے چین کے دورے سے واپسی پر ایران کا بھی دورہ کیا جہاں تہران میں ایرانی حکام کے ساتھ بات چیت کی گئی ہے۔

    افغان میڈیا نے طالبان ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اگر امریکا کے ساتھ مذاکرات کی کوششیں ناکام ہوگئیں تو تحریک طالبان علاقائی قوتوں کی مدد حاصل کرے گی۔

    اگرچہ طالبان ذرائع نے وفد کے دورہ ایران کا دعویٰ کیا ہے تاہم ایران نے سرکاری طور پراس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

    قطر میں طالبان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تہران دورے کے دوران ایرانی حکام اور طالبان رہنماﺅں کے درمیان افغانستان میں قیام امن پر بات چیت کی گئی ہے۔

    دوسری جانب ایرانی سفیر محمد رضا بہرامی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ حکومت میں طالبان کی شمولیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایران یہ نہیں کہتا کہ پوری حکومت طالبان کے حوالے کردی جائے مگر ہمارا موقف یہ ہے کہ افغانستان میں قائم حکومتی ڈھانچے میں طالبان کو حصہ ملنا چاہیے۔

    خیال رہے کہ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری طرف ایران پر طالبان کی عسکری سرگرمیوں میں معاونت کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔

  • اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک سے برادرانہ تعلقات ہیں: شاہ محمودقریشی

    اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک سے برادرانہ تعلقات ہیں: شاہ محمودقریشی

    نیویارک: وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک سے برادرانہ تعلقات ہیں، کچھ رکن ممالک میں توانائی بحران اور کچھ کے پاس وافر ذخائر ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکوممبر ممالک کے وزرائے خارجہ سے غیر رسمی ملاقات کے بعد کہی، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خطے میں جاری منصوبے مضبوط روابط کے لیے ضروری ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خطے میں توانائی کے روابط پاکستان کی ترجیح ہے، سی پیک خطے کے ممالک کے درمیان رابطے کا بہترین منصوبہ ہے، ہمسائیوں سے تجارت کے لیے ریل کا بنیادی ڈھانچہ بہتر بنایا جارہا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تہران استنبول راہداری کو فعال بنایا گیا اور پاکستان، ایران اور ترکمانستان ریلوے کو بھی فعال بنایا گیا۔

    شاہ محمودقریشی سے امریکی رکن کانگریس جوولسن کی ملاقات

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے امریکی رکن کانگریس جوولسن سے بھی ملاقات کی اس موقع پر شاہ محمود نے وزیراعظم عمران خان کے پُرامن ہمسائیگی کے وژن سےآگاہ کیا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا سے باہمی اعتماد واحترام پر مبنی وسیع البنیاد تعلقات کے خواہاں ہیں، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کا بھاری جانی ومالی نقصان ہوا، انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان کو کامیابی حاصل ہوئی۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خطے میں مشترکہ مقاصد کےحصول کے لیے پاک امریکا مستقل تعاون ضروری ہے، خیال رہے کہ جوولسن کانگریس کی فارن اور آرمڈ سروسز کمیٹیوں کے رکن بھی ہیں۔

  • پاک بھارت وزرائے خارجہ اسلام آباد میں ملاقات کریں گے

    پاک بھارت وزرائے خارجہ اسلام آباد میں ملاقات کریں گے

    اسلام آباد: پاکستان اوربھارت کے سیکریٹری خارجہ ملاقات کا وقت آہی گیا، دونوں وزرأ پچیس اگست کو اسلام آباد میں ملاقات کریں گے ۔

    پاکستان اور بھارت کے سیکریٹری داخلہ کی آج فون پربات چیت ہو گئی ، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں عہدیداراگست کی پچیس تاریخ کو اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔

    ذارئع کے مطابق یہ ملاقات مئی میں وزیرا عظم نواز شریف اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات کا نتیجہ ہے، جس کے بعد سے دونوں جانب سے قیدیوں کی رہائی عمل میں آئی اور پاکستان بھارتی ماہی گیروں کی کشتیاں واپس کرنے پر آمادہ ہوا۔

    پچیس اگست کو ہونےو الی ملاقات میں دوطرفہ امور اور خطہ میں استحکام کے موضوع پر بات چیت ہو گی، اس ملاقات کا اشارہ چند دن قبل وزیرا عظم کے خارجہ امور کے خصوصی معاون طارق فاطمی نے بھی دیا تھا۔