Tag: meets

  • پاک بھارت کشیدگی : وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات

    پاک بھارت کشیدگی : وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی، اس موقع پر پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات کے دوران جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کے بےبنیاد الزامات اور جارحیت کے سامنے پاکستان نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، دفاع کے حق کے استعمال میں پاکستان کا ردعمل متناسبت اہداف پر مبنی تھا۔

    اس موقع پر انہوں نے علاقائی خودمختاری، اپنی سالمیت کے دفاع اور جنوبی ایشیا میں امن کیلئے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ بھی کیا۔

    وزیراعظم نے کنگ چارلس سوئم کے ساتھ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
    اور پاک برطانیہ کے تعلقات پر دلی اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

    برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی نے جنگ بندی میں مفاہمت پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی۔

  • ’ہیرامنڈی‘ کے تاجدار کی ٹام کروز سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

    ’ہیرامنڈی‘ کے تاجدار کی ٹام کروز سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

    ویب سیریز ’ہیرامنڈی‘ میں ’تاجدار‘ نے ہالی ووڈ انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ ٹام کروز سے ملاقات کی یادگار تصویر اور ویڈیو شیئر کردی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ کے معروف اداکار طہٰ شاہ نے بالی ووڈ کے بادشاہ ٹام کروز کے ہمراہ یادگار تصویر اور ویڈیو جاری کی ہیں جس میں انہیں حیران ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Taha Shah Badussha (@taahashah)

    تصویر میں طہٰ شاہ سیاہ شرٹ پر سرمئی کوٹ پہنے نظر آئے جبکہ ٹام کروز نے سفید شرٹ پہن رکھی ہے، تصویر میں طہٰ شاہ مسکراتے ہوئے ٹام کروز کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ ویڈیو میں طہٰ کو ٹام کروز سے کچھ کہتے دیکھا جاسکتا ہے جس پر وہ زور سے ہنستے ہیں۔

    طہٰ شاہ نے ٹام کروز سے ملاقات کو ایک خواب قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’ کوئی مجھے چٹکی کاٹے، میں نے اپنی زندگی کے سب سے پسندیدہ اداکار ٹام کروز سے ملاقات کی‘۔

    واضح رہے کہ ٹام کروز اپنی خوبصورتی کے علاوہ ایکشن فلمز اور ان میں کیے گئے ایکش سینز کی وجہ سے بے حد مشہور ہیں جبکہ بالی ووڈ اداکار طہٰ شاہ نے فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی پہلی ویب سیریز ’ہیرامنڈی میں ایک خوبرو نواب ’تاجدار‘ کا کردار ادا کیا تھا جسے بے حد پسند کیا گیا۔

  • چیلنجز خطے کےامن واستحکام کے لیے بہت اہم ہیں، آرمی چیف

    چیلنجز خطے کےامن واستحکام کے لیے بہت اہم ہیں، آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو وژن اور حکمت عملی سے چیلنجز کا حل تلاش کرنا ہوگا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی اس موقع پر باہمی دلچسپی کےامور، علاقائی سلامتی کےمعاملات اور دوطرفہ دفاعی تعاون کےفروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے علاقائی استحکام میں پاکستان کےکردار کو سراہا اور کہا کہ دنیا علاقائی امن واستحکام کیلئےپاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات خیال کی ہم آہنگی، باہمی احترام پرمبنی ہیں اور چین باہمی خوشحالی پریقین رکھتاہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے چینی وزیرخارجہ نےاو آئی سی کانفرنس کی میزبانی پر پاکستان کو سراہا اس کے ساتھ ہی پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور سی پیک کو فراہم سیکیورٹی کی بھی تعریف کرتے ہوئے ہر سطح پر پاکستان سے تعاون کیلیے بھرپور کردار کا اظہار کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ چیلنجز خطے کے امن واستحکام کیلیے بہت اہم ہیں اور عالمی برادری کو وژن اور حکمت عملی سے چیلنجز کا حل تلاش کرنا ہوگا۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے او آئی سی کانفرنس کو افغان مسائل سے نمٹنے کیلئے تاریخی قراردیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنا بہت اہم ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کی سری لنکن صدر سے  ون آن ون  ملاقات

    وزیراعظم عمران خان کی سری لنکن صدر سے ون آن ون ملاقات

    کولمبو : وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن صدر گوٹا بایا راجا پکسے سے ملاقات کی ، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ سری لنکا کامیابی سے جاری ہے ، وزیراعظم نے دورے کے دوسرے دن کے آغاز پر سری لنکا کے صدرگوٹا بایا راجا پکسے سے ملاقات کی ، ملاقات میں دوطرفہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے بعد سری لنکن صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    گزشتہ روز وزیراعظم نے وزیراعظم سری لنکا سے ملاقت کی تھی، جسمیں اہم امور پر بات چیت کی گئی اور دونوں سربراہان نے دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا۔

    اس دوران تجارت،سرمایہ کاری اورسائنس و ٹیکنالوجی کی یادداشتوں پردستخط ہوئے، وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کو سی پیک سے فائدہ اٹھانےکی پیش کش کی۔

    سری لنکن ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سری لنکاسی پیک کےزریعےوسط ایشائی ریاستوں تک رسائی حاصل کرے جبکہ سری لنکن وزیراعظم نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کےساتھ مختلف شعبوں میں تعاون برقرار رکھیں گے۔

  • آرمی چیف سے ازبکستان کے نائب وزیراعظم کی ملاقات

    آرمی چیف سے ازبکستان کے نائب وزیراعظم کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ اور ازبکستان کےنائب وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں علاقائی روابط کے فروغ اور بہتر سیکیورٹی وژن کو سپورٹ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ازبکستان کےنائب وزیراعظم نے جی ایچ کیوراولپنڈی کادورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ علاقائی روابط کےفروغ پربھی بات چیت کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ازبک نائب وزیراعظم نے کہا علاقے میں امن واستحکام کیلئے پاک فوج کا کردار قابل قدر ہے۔

    یاد رہے ازبکستان کے نائب وزیراعظم آج پاکستان پہنچے تو مشیرتجارت رزاق داؤد نے معززمہمان کانورخان ایئربیس پر استقبال کیا ، دورے میں دوطرفہ تجارت اورسرمایہ کاری کے فروغ پرتبادلہ خیال ہوگا ۔

    مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا تھا کہ پاکستان اوروسط ایشیائی ممالک میں تجارت کے وسیع مواقع ہیں،پاکستانی برآمدات میں اضافے کیلئے کوشاں ہیں۔

  • وزیراعلیٰ عثمان بزدار  کی پنجاب کے نئے آئی جی سے ملاقات ،امن و امان مزید بہتر بنانے کی ہدایات

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پنجاب کے نئے آئی جی سے ملاقات ،امن و امان مزید بہتر بنانے کی ہدایات

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نئے انسپکٹر جنرل پولیس انعام غنی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انعام غنی کو امن و امان مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پنجاب کے نئے آئی جی انعام غنی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیراعلیٰ نے نئے انسپکٹر جنرل پولیس انعام غنی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انعام غنی کو امن و امان مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کوبہت توقعات ہیں،پولیس کومکمل غیرجانبداربناناہے، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کریں،دباؤ قبول نہ کیاجائے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میرٹ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں اور غلط کام کےلئے کسی کا دباؤ خاطر میں نہ لائیں، تھانوں میں عام آدمی کی دادرسی کیلئے فعال انداز میں کام کرنا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا پولیس کو قیام امن کیلئے عوام کی توقعات پر ہر صورت پورا اترنا ہوگا، امید ہے آپ نئے پاکستان میں نئی پولیس کو پروان چڑھائیں گے۔

    آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ پولیس نظام میں بہتری کیلئے اقدام اٹھائیں گے، ہر کام میرٹ،انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔

    گذشتہ روز سابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی سبکدوشی کے بعد وفاقی حکومت نے انعام غنی کو صوبے کی پولیس کا نیا سربراہ تعینات کردیا تھا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دوسال کے دوران پنجاب میں 5آئی جیز تبدیل کیے جاچکے ہیں، جس کے مطابق کلیم امام سال 2018ء میں تین ماہ کے لیے آئی جی پنجاب رہ چکے ہیں۔

    امجد سلیمی 6 ماہ تک آئی جی پنجاب رہے، گزشتہ کئی روز سے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کے درمیان شدید اختلافات پائے جا رہے تھے۔

  • وزیر اعظم عمران خان سے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان سے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے وزیر صحت سے ملاقات کے دوران پنجاب میں صحت سے متعلق اصلاحات پر بریفنگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ روز وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے ایم ٹی آئی سمیت صحت سے متعلق دیگر موضوعات پر بھی گفتگو کی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے عمران خان سے ملاقات کے دوران محکمہ صحت کی بہتری سے متعلق کیے جانے والے اقدامات پررپورٹ پیش کی۔

    وزیر اعظم اور وزیر صحت پنجاب کی ملاقات کے دوران صوبہ پنجاب اورخیبر پختونخوا کے وزراء اور سیکریٹریز بھی موجود تھے۔

    وزیرصحت پنجاب نے کہا تھا کہ ڈی ایچ کیو،ٹی ایچ کیواسپتالوں کی ری ویمپنگ کی جائے اور ایمرجنسی میں طبی سہولتیں یقینی بنائیں گے۔

    اس سے قبل ہی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صحت کے شعبے میں خدمات انجام دینے والوں کو وبائی امراض کے مکمل خاتمے کے لئے انسداد ڈینگی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔

    سعودی عرب سے اپنے پیغام میں انہوں نے متعلقہ محکموں کے عہدیداروں کو مشورہ دیا تھاکہ وہ شعبوں میں رہیں اور انسداد ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی پر گہری نظر رکھیں۔

  • جیرڈ کشنر کی مشرق وسطیٰ امن منصوبے پر گفتگو کیلئے مصر آمد

    جیرڈ کشنر کی مشرق وسطیٰ امن منصوبے پر گفتگو کیلئے مصر آمد

    قاہرہ: جیرڈ کشنر دورہ مصر کے دوران مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے مسئلہ فلسطین حل کے لیے مجوزہ امریکی منصوبے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے حکام نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور ان کے مشیر جیرڈ کوشنر مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران اردن کے بعد مصر پہنچ گئے، جہاں وہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے فلسطینیوں اور اسرائیل کے

    درمیان جاری تنازع کے حل کے لیے مجوزہ امریکی منصوبے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    غیرملکی خبررساں ادارےکا کہناتھا کہ قبل ازیں جیرڈ کوشنر مختصر دورے پر اردن سے اسرائیل پہنچے تھے جہاں انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے ملاقات کی تھی۔

    اس سے قبل انہوں نے عمان میں اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم سے بھی ملاقات کی تھی اور ان کے سامنے امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے مجوزہ امن منصوبے سے متعلق تجاویز پیش کی تھیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بدھ کے روز شاہ عبداللہ دوم نے مصری صدر کے مشیر اور ان کے دامادسے ملاقات میں کہا تھا کہ اردن فلسطین، اسرائیل تنازع کے دو ریاستی حل کا حامی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کےمطابق اس موقع پر دونوں رہ نماؤں نے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان جاری تنازع کے پر امن حل کی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

  • کشنر کی اردن شاہ عبداللہ سے ملاقات، مجوزہ امن منصوبے پر تبادلہ خیال

    کشنر کی اردن شاہ عبداللہ سے ملاقات، مجوزہ امن منصوبے پر تبادلہ خیال

    واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور ان کے داماد جیرڈ کشنر مشرق وسطیٰ کے ممالک کے دورے پر اردن پہنچ گئے جہاں اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق دونوں رہ نماؤں کے درمیان امریکا کے مشرق وسطیٰ بالخصوص فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان مجوزہ امن منصوبے سنچری ڈیل اورخطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اردن کے شاہی دیوان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جیرڈ کشنرنے عمان میں الحسینیہ شاہی محل میں شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی،دونوں رہ نماؤں نے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر بات چیت کی۔

    اس موقع پر شاہ عبداللہ نے امریکی مشیر پرواضح کیا عمان فلسطین،اسرائیل تنازع کو دو ریاستی حل کی بنیاد پر قضیے کا دائمی اور منصفانہ حل چاہتا ہے، اردن سنہ 1967ءکی سرحدوں پر مشتمل فلسطینی ریاست کےقیام اور بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت بنائے جانے کے ساتھ اسرائیل کے ساتھ بقائے باہمی کے تحت آگے بڑھنے کی حمایت کرتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں اور اقوام متحدہ کی طرف سے بھی فلسطینیوں کے دیرینہ اور بنیادی حقوق تسلیم کیے گئے ہیں جن میں فلسطینیوں کا حق خود ارادیت بھی شامل ہے۔

    شاہ عبداللہ دوم اور جیرڈ کشنر ملاقات کے موقع پر اردنی وزیرخارجہ ایمن الصفدی، شاہی مشیر بشر الخصاونہ، امریکی صدر کے معاون خصوصی برائےمشرق وسطیٰ جیسن گرین بیلٹ بھی موجود تھے۔

    امریکی انتظامیہ کی طرف سے 22 جولائی کو جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ جیرڈ کشنر رواں ماہ کے آخر تک مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے۔ ان کے اس دورے کا مقصد فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے حل کے لیے مساعی کو آگے بڑھانا ہےتاہم امریکی حکام کی طرف سے جیرڈ کشنر کے دورے کی ایجنڈے کی مزید تفصیلات بیان نہیں کی گئیں۔

    اردن نے گذشتہ روز امریکی مشیر پر واضح کیا کہ خطےمیں دیر پاامن کے لیے فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے مگر جیرڈ کشنر کا کہنا تھا ان مجوزہ امن منصوبے میں دو ریاستی حل پرذکرنہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان کی قطری ہم منصب سےملاقات کااعلامیہ جاری

    وزیراعظم عمران خان کی قطری ہم منصب سےملاقات کااعلامیہ جاری

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے قطری ہم منصب سے ملاقات میں پاکستانی معیشت کی بحالی کے لئے قطر کی معاونت پر اظہار تشکر کیا اور تجارت، سرمایہ کاری، انرجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنےپراتفاق ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکاکےکامیاب دورےکےبعدوزیراعظم عمران خان کے دوحہ پہنچے تو قطری ہم منصب نےان کااستقبال کیا، عمران خان کی قطری وزیراعظم عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی سے اُن کی رہائش گاہ پرملاقات ہوئی، جس میں دیرینہ دوستی،باہمی تعلقات مضبوط بنانےکے لئے بات چیت کی گئی۔

    عبدالرزاق داؤد، زلفی بخاری، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود سمیت پاکستانی سفیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

    وزیراعظم عمران خان کی قطری ہم منصب سےملاقات کااعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا وزیراعظم کی قطری ہم منصب سے ملاقات پاکستان روانگی کے موقع پردوحہ میں ہوئی ، ملاقات میں باہمی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

    ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستانی معیشت کی بحالی کے لئے قطر کی معاونت پراظہار تشکر کیا اور تجارت، سرمایہ کاری، انرجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

    ملاقات میں قطرکی تعمیروترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو بھی سراہاگیا۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان کادورہ امریکہ کامیاب رہا، تین روزہ دورے میں وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیر خارجہ مائیک پومپیو، امریکی اسپیکر کانگریس کے علاوہ اعلی حکام اور پاکستانی نژاد تاجروں سے بھی ملاقات کی اور پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کیا۔

    وزیراعظم نے دنیا کے سامنے پاکستان کا موقف رکھا جس کو سب نے سراہا، امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پرپاکستان کےموقف کوتسلیم کیا اور ثالثی کی پیشکش کی جبکہ افغان مسئلہ کو پرامن اور سیاسی طریقے سے حل کرنے کے وزیراعظم کے موقف کی عالمی سطح پرتائید کی گئی ۔

    پہلی بار پاکستان کی سول اور عسکری قیادت ایک پیج پرہونے سے پاکستان کے موقف کو سراہا گیا اور عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت پیغام گیا۔