راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی سفیر سن وی ڈونگ سے الوداعی ملاقات کی، ملاقات میں چینی سفیر نے خطے میں امن اوراستحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاکستان میں متعین چینی سفیر سن وی ڈونگ نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی ۔
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، چینی سفیر نے خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ پاکستان دوست ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے فروغ کیلئے اسی انداز میں کام جاری رکھے۔
اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاویدباجوہ نے پاک چین تعلقات میں چینی سفیر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں سکیورٹی کی فضاء میں بہتر ی اور علاقائی تعاون کے فروغ کیلئے اپنا کردار کرتا رہے گا۔
خیال رہے کہ چینی سفیر آئندہ چند روز میں اپنے عہدہ سفارت کی معیاد مکمل ہونے پر سبکدوش ہو رہے ہیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہےتو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔
کینبرا : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی آسٹریلین سیاسی وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کی، ملاقات میں آسٹریلین عسکری اور سیاسی قیادت نے پاکستانی عوام اورفوج کے کردارکی تعریف کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلین ایئرچیف ، سیکریٹری اور آسٹریلین سینیٹ کمیٹی برائےامورخارجہ کےسربراہ سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان، آسٹریلیا کے ساتھ باہمی دفاعی تعلقات میں وسعت کا خواہاں ہے اور علاقائی روابط اور تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آسٹریلین عسکری اور سیاسی قیادت نے پاکستانی عوام اورفوج کےکردارکی تعریف کی۔
ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے آسٹریلین جوائنٹ آپریشنز فور پلاننگ ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا۔
یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ 2 روزہ سرکاری دورے پر آسٹریلیا میں موجود ہیں، آسٹریلیا پہنچنے پر کینبرا میں ڈیفنس ہیڈ کوارٹر آسٹریلیا آمد پر آرمی چیف قمر باجوہ کا پُرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا بعد ازاں آسٹریلوی آرمی چیف، آسٹریلوی نیول چیف اور آسٹریلوی وزیر داخلہ و وزیر دفاع نے بھی پاک فوج کے سربراہ قمر باجوہ سے ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں میں آرمی چیف قمر باجوہ کا خطے کو درپیش مسائل اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار سے آگاہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قیام امن کے لیے پاکستان نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور ہزاروں جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور دونوں کی جانب سے دفاع و سیکیورٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔
اسلام آباد: نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نااہل سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی اور نئی کابینہ میں شامل وزرا کے انتخاب کیلئے مشاورت کی۔
تفصیلات کے مطابق نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نااہل سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کیلئے مری پہنچے،ملاقات میں نوازشریف نے انہیں وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ وفاقی کابینہ کی تشکیل سے متعلق مشاورت کی گئی۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار، چوہدری نثار، احسن اقبال، پرویز رشید، مہتاب عباسی، حمزہ شہباز اور دیگر پارٹی رہنما شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق نئی کابینہ میں چوہدری نثار کوئی ذمہ داری نہیں لیں گے، وزارت داخلہ کا قلمدان کیلئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اور عبدالقیوم مضبوط امیدوار ہیں جبکہ نیب ریفرنس کا سامنا کرنے والے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نئے سیٹ اپ میں بھی خزانچی کا عہدہ ملنے کاامکان ہے، تجارتی سرگرمیاں خرم دستگیر ہی دیکھیں کے اور قانون کا قلمدان زاہد حامد کو دیئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق کابینہ میں زیادہ ردوبدل نہیں کیا جائے گا، شاہد خاقان عباسی نااہل ہونے والے وزیراعظم نوازشریف کی ٹیم کے ساتھ ہی حکومت چلائیں گے۔
خیال رہے کہ شاہد خاقان عباسی کی وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد سابق وزیراعظم سے پہلی ملاقات ہوگی، جس میں توقع ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی شرکت کرینگے۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وفاقی کابینہ آج شام ساڑھے 5 بجے ایوان صدر میں حلف اٹھائے گی، جہاں صدر مملکت ممنون حسین نئے وزرا سے حلف لیں گے۔
یاد رہے گذشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار شاہد خاقان عباسی کو پاکستان کا نیا وزیر اعظم منتخب کیا گیا تھا ، انہوں نے 221 ووٹ حاصل کیے، جس کے بعد صدر ممنون حسین نے نو منتخب وزیر اعظم سے حلف لیا۔
وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام ادارے ایک کشتی میں سوار ہے اور اگر کشتی میں سوراخ ہوجائے تو پوری کشتی الٹ جاتی ہے، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کا بھی شکرگذار ہوں جو گالی گلوچ میں ہمیں یاد رکھتے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا جس کی کوئی نظیرنہیں تھی اس کے باوجود سپریم کورٹ کے فیصلے کومن وعن قبول کیا تاہم پاکستان کی عوام نے سپریم کورٹ کے فیصلے کوقبول نہیں کیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نوازشریف نےعہدہ چھوڑ دیا لیکن پارٹی میں کوئی درارڑ نہیں پڑی اور کوئی ایم این اے کہیں نہیں گیا۔
انہوں نے نواز شریف کو عوام کا وزیراعظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ گواہ ہیں کہ نوازشریف پرکوئی کرپشن کا چارج نہیں ہے اور اپوزیشن بھی گواہی دے گی کہ نوازشریف نے کرپشن نہیں کی۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔
کولمبو : اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے سری لنکاکے صدر سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کےمطابق دورہ سری لنکاکے دوران چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے متھرا پالا سری سینا ، وزیر مملکت برائے دفاع دیندرا روان وجے وردھنے اور سیکرٹری وزارت دفاع سے ملاقاتیں کیں۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق سری لنکن صدر متھرا پالا سری سینا سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر سری لنکن صدرنے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے فروغ میں پاک بحریہ کی انتھک کاوشوں اور کردار کو سراہا۔
نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ نے یقین دلایا کہ پاکستان سری لنکن افواج سے تربیت، افرادی قوت اور تکنیکی مہارت کے شعبوں میں ہر ممکن تعاون کرتا رہے گا۔
سری لنکن صدر نے حالیہ تباہ کن سیلاب کے دوران پاک بحریہ کی جانب سے امداد اور تعاون پر پاک بحریہ اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں میری ٹائم سکیورٹی کے فروغ سمیت باہمی دفاعی اور فوجی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔
اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف سے عمانی وزیرخارجہ یوسف بن علاوی عبداللہ نے ملاقات کی، مانی وزیرخارجہ یوسف بن علاوی عبداللہ نے کہا دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کومزید فروغ دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں عمان کے وزیرخارجہ یوسف بن علاوی بن عبداللہ نے وزیراعظم سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور دیگراہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اومان کےساتھ قریبی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ، سلطان قابوس کی قیادت میں اومان ہر شعبے میں ترقی کررہاہے۔
نواز شریف نے کہا کہ دونوں ملکوں میں تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کے مواقع ہیں، باقاعدگی سےمذاکرات سے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
ملاقات میں عمانی وزیرخارجہ یوسف بن علاوی عبداللہ نے پاکستان کو سماجی و معاشی ترقی کے راستے پر گامزن کرنے پر وزیراعظم محمدنواز شریف کی قیادت کو سراہا ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کی معیشت مستحکم ہوئی اور بنیادی ڈھانچے کی جدید خطوط پر ترقی دی جارہی ہے۔
یوسف بن علاوی عبداللہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کومزید فروغ دیا جائے گا، امن کے فروغ سے مسائل کا حل ممکن ہے۔
یاد رہے کہ عمان کے وزیرخارجہ یوسف بن علاوی بن عبداللہ پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچے تھے ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نےایئرپورٹ پر عمانی وزیرخارجہ یوسف بن علاوی بن عبداللہ کا استقبال کیا۔
اسلام آباد : وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف سے ملاقات ہوئی ہے ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اورتعاون کےمختلف امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے، ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اورتعاون کےمختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ا س موقع پر ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، ایران مسلم ممالک کے اتحاد پر یقین رکھتا ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان، ایران کو بین الاقوامی ایشوز پر اتفاق رائے سے آگے بڑھنا ہے۔
ملاقات میں چوہدری نثار کا کہنا ہے پاکستان کے ایران سےجغرافیائی ، مذہبی اورتاریخی تعلقات ہیں، بہترتعلقات کی راہ میں کسی چیزکوحائل نہیں ہونے دیا جائے گا، پاکستان کے ایران سے جغرافیائی ، مذہبی اورتاریخی تعلقات ہیں، بہتر تعلقات کی راہ میں کسی چیز کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
چوہدری نثار نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ اوردوست ہی نہیں ایک برادراسلامی ملک ہے، دونوں ممالک کےعوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔
خیال رہے کہ ایرانی وزیرخارجہ کی قیادت میں ایران کا اعلیٰ سطح وفد ایک روزہ سرکاری دورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے ہیں، ایرانی وفدپاکستانی قیادت سے ملاقات کرے گا اور دوطرفہ تعاون اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔
کراچی:وزیراعظم نواز شریف نےسعودی فرمانروا شاہ عبد اللہ سےملاقات کی۔
سعودی فرمانرواشاہ عبداللہ سےوزیراعظم نواز شریف کی ملاقات میں ان کے بیٹے حسین نوازاوروزیرخزانہ اسحٰق ڈار بھی موجود تھے،ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت اورفلسطینیوں کی شہادتوں پربات چیت کی،انہوں نے افغانستان سے امریکی فوج کےانخلاء کے بعد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔