Tag: Mega corruption Case

  • ایف ٹی سی بلڈنگ : میگا کرپشن کیس کا ریکارڈ جل کر خاکستر، مقدمہ درج نہ ہوسکا

    ایف ٹی سی بلڈنگ : میگا کرپشن کیس کا ریکارڈ جل کر خاکستر، مقدمہ درج نہ ہوسکا

    کراچی : شارع فیصل پر واقع ایف ٹی سی بلڈنگ کی چھٹی منزل میں لگنے والی آگ کا مقدمہ دو روز بعد بھی درج نہ کیا جاسکا، آتشزدگی سے اومنی گروپ کرپشن کیس کا ریکارڈ بھی جل کر راکھ ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ جان بوجھ کر آگ لگانے کی کوشش کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق دو روز قبل فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر (ایف ٹی سی) کے چھٹے فلور پر لگنے والی آگ معمہ بن گئی، سوالات اٹھ رہے ہیں کہ یہ آگ خود لگی یا لگائی گئی اور اس آگ نے کیا کچھ جلا ڈالا۔

    مذکورہ آگ ایف ٹی سی کی چھٹی منزل پر نیشنل بینک کے ریجنل آفس میں لگی، اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے دو روز بعد بھی ایف آئی آر درج نہیں کرائی گئی، ایسا لگتا ہے جیسے کسی ریکارڈ کو جلانے کی کوشش کی گئی، ایف ٹی سی کی ہرمنزل پرجدید فائرکنٹرول سسٹم نصب ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق فنانس ٹریڈ سینٹر کی ہر منزل پر پانی کی لائن بھی موجود ہے، عمارت کا تربیت یافتہ عملہ ہر وقت موجود رہتا ہے، ایف ٹی سی میں کسی بھی مقام سے دھواں بھی نکلے تو اس پر فوراً قابو پالیا جاتا ہے، ایف آئی آر سے قبل فائربریگیڈ کی رپورٹ کا بھی انتظار کر رہے ہیں۔

    علاوہ ازیں واقعے سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف ٹی سی نیشنل بینک ریجنل آفس ویسٹ میں 35برانچز کا ریکارڈ تھا، اومنی گروپ کے قرضوں کا تمام ریکارڈ بھی نیشنل بینک کے پاس ہے، اومنی گروپ کے نیشنل بینک سمیت دیگر قرضوں کی تحقیقات جاری ہیں، کیا اومنی گروپ کا ریکارڈ جلے ہوئے نیشنل بینک ایف ٹی سی ریجنل آفس میں بھی تھا؟

    مزید پڑھیں: کراچی،  ایف ٹی سی بلڈنگ میں لگی آگ پرقابو پا لیا گیا

    واضح رہے کہ میگا کرپشن کیس کی منتقلی پر گزشتہ روز کئی ہزار صفحات غائب ہونے کا انکشاف ہوا تھا، یاد رہے کہ دو روز قبل شاہراہ فیصل کراچی پر واقع ایف ٹی سی بلڈنگ میں لگی آگ پر کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا تھا، فائر بریگیڈ کے عملے نے متاثرہ فلورسے متعدد افراد کو بحفاظت نکال لیا تھا۔

  • شرجیل میمن کے دوساتھیوں کوجیل بھیجنے کاعدالتی حکم

    شرجیل میمن کے دوساتھیوں کوجیل بھیجنے کاعدالتی حکم

    کراچی : محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب کی کرپشن کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزمان انعام اکبر اور یوسف کامبورو کو جیل بھیج دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کے ساتھی اور پونے چھ ارب کی میگا کرپشن میں ملوث ملزمان انعام اکبراور یوسف کامبورو کو جیل بھیج دیا، دونوں ملزمان کو گزشتہ روزسپریم کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پراحاطہ عدالت سے گرفتارکیا گیا تھا۔

    ملزمان کی اسلام آباد سے کراچی منتقلی کے بعد آج عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس نے اقرباء پروری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو بغیر ہتھکڑی لگائے پیش کیا جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کی سرزنش کی۔

    مرکزی ملزم انعام اکبر نے پہلی پیشی پر ہی میڈیکل چیک اپ اور جیل میں بی کلاس کی درخواست دے دی، ملزم نے کہا کہ اسے ہائی بلڈپریشر اور دیگر بیماریاں لاحق ہیں۔


    مزید پڑھیں: شرجیل میمن کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست مسترد، دو ساتھی گرفتار


    فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزمان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جیل روانہ کرنے کا آرڈر دے دیا، فاضل جج نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ کے بعد نو جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔