Tag: Mega Millions jackpot

  • قسمت کی دیوی مہربان، شہری نے ایک ارب ڈالر سے زائد کی لاٹری جیت لی

    نیویارک: قسمت کی دیوی اچانک ایک امریکی شہری پر اس طرح مہربان ہو گئی کہ وہ ارب پتی بن گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں ایک شہری نے ’میگا ملینز‘ جیک پاٹ لاٹری میں 1.35 ارب ڈالر جیت لیے ہیں، شہری کا نام ابھی ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

    یہ میگا ملینز لاٹری کی تاریخ میں اب تک دوسرا بڑا جیک پاٹ ہے، میگا ملینز لاٹری امریکا کی 45 ریاستوں، دارالحکومت اور جزائر اور ریجنز میں فروخت کی جاتی ہے۔

    خوش قسمت ٹکٹ ہولڈر کا تعلق امریکی ریاست مین سے ہے، جس لاٹری نے اسے اچانک ارب پتی بنایا ہے وہ تین ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری تھی، اور 25 ڈراز نکلے لیکن کوئی فاتح نہ نکلا، جس کے سبب جیک پاٹ 1.35 بلین ڈالر تک پہنچ گیا، جو تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا میگا ملینز انعام ہے۔

    جیتنے والے نمبر 30، 43، 45، 46 اور 61 تھے اور گولڈ میگا بال 14 تھا، ٹکٹ پر درج 6 نمبر مطابقت کی صورت میں خریدار کو جیک پاٹ کا فاتح بنا سکتے ہیں۔

    امریکا میں 2016 کے بعد سے بڑے جیک پاٹس اب عام ہوتے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں چھ لاٹریاں مشہور ہو چکی ہیں جو میگا ملینز اور اس کے حریف پاور بال کے درمیان تقسیم ہیں، اور لاٹری کی رقم اب ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔

    واضح رہے کی اتنی بڑی دولت اچانک ہاتھ آنے پر آدمی بڑے مسائل کا شکار ہو سکتا ہے، اس سلسلے میں ایک مشہور مصنف رابرٹ پگلیارینی نے ایک کتاب بھی لکھی ہے، جس میں انھوں نے بتایا کہ بڑی لاٹری جیتنے والے شخص کو کیا کرنا چاہیے۔

    ’دی سڈن ویلتھ سلوشن‘ کے مصنف نے اچانک دولت کو دیرپا دولت میں تبدیل کرنے کے 12 اصول لکھے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے تو یہ ضروری ہے کہ ماہرین کی ایک ٹیم کو بطور مشیر مقرر کیا جائے، جس میں ایک وکیل، ایک ٹیکس ماہر اور ایک مالیاتی مشیر اور ایک نفسیاتی معالج شامل ہوں، کیوں کہ بہت سے لاٹری جیتنے والوں کو غیر متوقع تناؤ یا پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

  • خوش قسمت امریکی نوجوان کی 45 کروڑ ڈالرکی لاٹری نکل آئی

    خوش قسمت امریکی نوجوان کی 45 کروڑ ڈالرکی لاٹری نکل آئی

    واشنگٹن : فلوریڈا کے 20 سالہ نوجوان نے 45 کروڑ دس لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیت لی، یہ امریکی تاریخ کی چوتھی سب سے بڑی لاٹری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے 20 سالہ نوجوان شین مسلر نے 45 کروڑ دس لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیتی ہے۔

    شین مسلر امریکہ کی لاٹری کی تاریخ میں چوتھی سب سے بڑی رقم جیتنے والے بن گئے ہیں۔ امریکی نوجوان کا کہنا ہے کہ میگا میلیئنز کی قرعہ اندازی کے وقت اس کا دل کہہ رہا تھا کہ وہ جیت سکتا ہے۔

    شین مسلر نے اپنے بیان میں کہا کہ میں ابھی صرف 20 سال کا ہوں اورمجھے امید ہے کہ اس رقم سے میں اپنی بہت سی خواہشات پوری کرسکوں گا اور اپنے گھر والوں کی مدد اور انسانیت کے لیے بھلائی کے کام کرسکوں گا۔

    امریکی نوجوان نے لاٹری جیتنے والے ٹکٹ ٹیمپا سے 40 کلومیٹرشمال میں اپنے شہرپورٹ ریچی کے سیون – الیون سے کوئک پک آپشن کے ذریعے خریدا تھا، اس آپشن کے تحت کوئی بھی نمبر آسکتا تھا، شین مسلر کے لاٹری ٹکٹ کا نمبر 28، 30، 39، 59، اور 70 اور میگا بال 10 تھا۔

    خیال رہے کہ 45 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی رقم پاکستانی روپے میں 49 ارب 51 کروڑ 80 لاکھ روپے بنتی ہے۔


    کروڑوں ڈالرکی لاٹری جیتنے والی خاتون نےنوکری چھوڑدی


    یاد رہے کہ گزشتہ سال 25 اگست 2017 کو امریکہ میں 53 سالہ خاتون نے 75 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی پاور بال جیک پاٹ لاٹری جیت کر نوکری چھوڑ دی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔