Tag: Meghan Markle

  • شاہی خاندان سے علیحدگی ، 4 دن میں ہیری اور میگھن مرکل کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ

    شاہی خاندان سے علیحدگی ، 4 دن میں ہیری اور میگھن مرکل کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ

    لندن : برطانیہ میں شہزادے ہیری اور اہلیہ میگھن مرکل کے شاہی خاندان سے علیحدگی کے فیصلہ کو میڈیا نے میگزٹ کا نام دے دیا گیا جبکہ جوڑے کی مقبولیت میں اضافہ ہوا اور انسٹاگرام پر 5 لاکھ فالوورز بڑھ گئے۔

    تفصیلات کے مطاق ملکہ برطانیہ کی زیرِ صدارت سینڈرنگھم چرچ میں اہم اجلاس میگزٹ سمٹ قرار دے دیا گیا ، جس میں شہزادے ہیری سے تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ کینیڈا میں میگھن مرکل سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی گئی‌۔

    برطانیہ میں شہزاہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی شاہی خاندان سے علیحدگی کی خبر نے ایران کے بحران اور بریگزٹ کی خبروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    شاہی رکنیت چھوڑنے کے اعلان کے چار روز بعد جوڑے کی مقبولیت میں اضافہ ہوا اور انسٹاگرام پر پانچ لاکھ فالوورز بڑھ گئے۔

    یاد رہے چند روز قبل برطانوی شہزادے ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مرکل نے شاہی خاندان سے علیحدگی اور معاشی طور پر خود مختاری کا فیصلہ کرتے ہوئے شمالی امریکا منتقل ہونے کا عندیہ دیا تھا۔

    مزید پڑھیں : شہزادہ ہیری ملازمت مانگنے لگے

    شاہی جوڑے نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ شاہی پروٹوکول کو چھوڑ کر عام انسانوں کی طرح زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں اور اب وہ مستقبل میں اپنے فلاحی و دیگر کاموں پر توجہ دیں گے۔

    بعد ازاں ملکہ برطانیہ نے پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی شاہی خاندان سے علیحدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کا حل نکالنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا دونوں کو واپسی پر رضا مند کریں۔

  • شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کا مومی مجسمہ بھی شاہی خاندان سے علیحدہ

    شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کا مومی مجسمہ بھی شاہی خاندان سے علیحدہ

    لندن : برطانیہ کے مادام تساوٓ میوزیم نے شاہی خاندان سے علیحدگی کے اعلان پر شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کے مومی مجسمے شاہی خاندان سے کے سیٹ سے علیحدہ کردئیے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے جشم و خراغ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل کی جانب سے شاہی خاندان کے سینیئر فرد کی حیثیت سے دستبرداری کے اعلان کے بعد لندن کے معروف مادام تساو میوزیم نے ان کے مجسمے شاہی خاندان کے مجسموں سے علیحدہ کردیئے ہیں۔

    خیال رہے کہ شاہی جوڑے کے مومی مجسمے مادام تساو میوزیم میں شاہی خاندان کے مجسموں کے ساتھ موجود تھے جہاں سے انہیں اب ہٹا دیا گیا ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دونوں کے مجمسے اب بھی میوزیم کے اندر موجود ہیں تاہم اب انہیں شاہی خاندان کے مجسموں کے سیٹ سے علیحدہ کردیا گیا ہے۔

    مادام تساوٓ میوزیم کے جنرل منیجر اسٹیو ڈیوس کا کہنا تھا کہ باقی دنیا کی طرح ہم بھی شاہی جوڑے کے اس اعلان پر حیران ہیں اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آج سے ان دونوں کے مجسمے شاہی خاندان کے ساتھ نہیں ہوں گے۔

    شہزادہ ہیری اورشہزادی میگھن مارکل کا شاہی خاندان سےعلیحدگی کا فیصلہ

    خیال رہے کہ گزشتہ روز برطانوی شہزادے ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مرکل نے شاہی خاندان سے علیحدگی اور معاشی طور پر خود مختاری کا فیصلہ کرتے ہوئے برطانیہ سے منتقلی کا فیصلہ کرلیا۔

    یاد رہے کہ مئی 2018 میں برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، دونوں کی شادی کو سال کی سب سے بڑی شادی قرار دیا گیا تھا۔

  • میگھن مارکل نے کیٹ میڈلٹن  کو پیچھے چھوڑ دیا

    میگھن مارکل نے کیٹ میڈلٹن کو پیچھے چھوڑ دیا

    لندن : برطانوی شہزادی میگھن مارکل نے کیٹ میڈلٹن کو پیچھے چھوڑ دیا ، میگھن مارکل نے دنیا بھر میں سب سےزیادہ اثر انداز ہونے والی فیشن آئیکون کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گلوبل ریسرچ ٹرینڈ لسٹ نے ٹاپ فیشن آئی کون کی لسٹ جاری کردی ہے ، جس میں برطانوی شہزادی میگھن مارکل کو سال 2019 کی دنیا بھر میں سب سے زیادہ اثر انداز ہونے والی فیشن آئیکون قرار دیا گیا ہے، فہرست میں امریکی آسکرایوارڈیافتہ اداکارٹموتھی شالامیٹ اور کارڈی بی بھی شامل ہیں۔

    میگزین نے دنیا بھر میں استعمال کی جانیوالی فیشن برانڈز اور جدید رجحانات پر مبنی اسٹائلز بھی شائع کئے، سروے مین ایک کروڑ 40 لاکھ افراد نے ویب سائٹ پر فیشن سے متعلق اپنی رائے دی، جس کو مد نظر رکھتے ہوئے نئی فہرست مرتب کی گئی۔

    اس سے قبل ماضی میں برطانوی کیتھرائن کیٹ کو بھی فیشن آئیکون قرار دیا گیا تھا۔

    خیال رہے ڈچز آف سسکس میگھن مارکل کے فیشن کے دنیا بھر میں چرچے ہیں ، ایک اندازے کے مطابق میگھن کی وارڈ روب میں 10 کروڑ روپے کے قریب ملبوسات جوتے اور ہینڈ بیگز موجود ہیں۔ انہیں 2018 کی بہترین ٹرینڈ سیٹر اور خوش لباس شخصیت بھی قرار دیا گیا تھا۔

    واضح رہے گزشتہ مئی میں برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ، میگھن مارکل کا تعلق امریکا سے ہے اور وہ شادی کے بعد سے برطانیہ میں ہی مقیم ہیں۔

  • میگھن مرکل کے عوامی تقریبات میں کالا لباس زیب تن کرنے وجہ سامنے آگئی

    میگھن مرکل کے عوامی تقریبات میں کالا لباس زیب تن کرنے وجہ سامنے آگئی

    لندن : میگھن مرکل نے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ شاہی تقریبات میں عوام کی مرکز نگاہ بننے سے بچنے کے لئے کالے لباس کا انتخاب کرتی ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کا گزشتہ سال حصہ بننے والی معروف اداکارہ میگھن مرکل نے شاہی خاندان کی تمام تقریبات میں کالا لباس زیب تن کرنے کی وجہ بتا دی۔

    شاہی خاندان کی چھوٹی بہو نے بتایا کہ وہ شاہی تقریبات میں عوام کی مرکز نگاہ بننے سے بچنے کے لئے کالے لباس کا انتخاب کرتی ہیں۔

    شاہی خاندان کے مبصر رچرڈ فٹس ولیمز نے واضح کیا کہ میگھن مارکل شاہی تقریبات کے علاوہ دیگر کاموں میں بھی سادہ اور سیاہ لباس پہنتی ہیں۔

    انہوں نے سادہ لباس پہننے کو ترجیح دینے کے حوالے سے کہا تھا کہ اگر وہ رنگین لباس پہنیں گی تو اُن کا لباس خبر بن جائے گا ۔

    انہوں نے گزشتہ روز ریلیز ہونے والی فلم دی لائن کنگ کے پریمئر میں بھی کالا لباس پہنا تھا،خیراتی تنظیموں کی جانب سے منعقد کسی تقریب میں بھی میگھن کالا لباس ہی پہنتی ہیں، میگھن کے نزدیک کالا لباس پہننے سےاُن کے خیر کے کام کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔

  • شہزادہ ہیری اورمیگھن مرکل اپنے نومولود بیٹے کو لے کر سامنے آگئے

    شہزادہ ہیری اورمیگھن مرکل اپنے نومولود بیٹے کو لے کر سامنے آگئے

    لندن: برطانوی شاہی خاندان نے دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کے انتظار کی گھڑیاں ختم کرتے ہوئے شہزادہ ہیری اور شہزادی میگھن کے بیٹے کی تصویر جاری کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہزادہ ہیری ، شہزادی میگھن اور ان کے نومولود بیٹے کی تصویر ونڈسر کیسل کے سینٹ جارج ہال سے جاری کی گئی ہے جس میں برطانوی تخت کے ساتویں وارث کو باقاعدگی سے دیکھا جاسکتا ہے۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھا شہزادہ ایک سفید رنگ کے لبادے میں لپٹا ہوا ہے ، پہلی جھلک میں شہزادے کے نقوش بالکل ان کی والدہ میگھن مرکل جیسے دکھائی دے رہے ہیں۔

    برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کے ہاں دو روز قبل بیٹے کی ولادت ہوئی تھی ، پرنس ہیری نے بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا صحت مند ہے اور اس کا وزن 7 پونڈ ہے۔

    اس دن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں یہ بتاتے ہوئے کہ میگھن مرکل نے آج صبح بیٹے کو جنم دیا ہے۔

    ہیری کا مزید کہنا تھا کہ میرے لیے یہ لمحہ حیران کن ہے جسے میں لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا ہے، اہلیہ میگھن مرکل بھی خیریت سے ہیں۔

    شہزادہ ہیری کے نومولود بیٹے تخت شاہی کے ساتویں امیدوار ہیں تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ نومولود کو شاہی اعزاز سے نوازا جائے گا یا شاہی حیثیت سے محروم کردیا جائے گا جیسا کہ شاہی خاندان کے تین ارکان کو پسند کی شادی کی وجہ سے شاہی حیثیت ترک کرنا پڑی تھی۔

    واضح رہے کہ 34 سالہ شہزادہ ہیری کی شادی 37 سالہ سابق امریکی اداکارہ میگھن مرکل سے گزشتہ سال مئی انجام پائی تھی، جسے لاکھوں کی تعداد میں مداحوں نے دیکھا تھا۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل ڈیلی میل نا می برطانوی ادارے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کے یہاں آنے والے نئے مہمان کا اٹالین نام ’الیگرا‘ رکھا جائے گا کیونکہ آنجہانی لیڈی ڈیانا کو یہ اٹالین نام بہت پسند تھا۔

  • برطانوی شاہی جوڑے کا بچے کی پیدائش کو لوگوں سے دور رکھنے کا اعلان

    برطانوی شاہی جوڑے کا بچے کی پیدائش کو لوگوں سے دور رکھنے کا اعلان

    برمنگھم : برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے اعلان کیا ہے وہ بچے کی پیدائش کو لوگوں کی نظروں سے دور رکھنا چاہتے ہیں، جس کی تصدیق شاہی محل نے بھی کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے نے بچے کی پیدائش کو لوگوں سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، شاہی خاندان کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ میگھن مارکل بچے کو ہسپتال میں جنم نہیں دیں گی بلکہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کو لوگوں کی نظروں سے دور رکھا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق شاہی خاندان کا کہنا تھا کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل اپنے پہلے بچے کی پیدائش کو نجی رکھنا چاہتے ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ ان کے ہاں ہونے والا پہلا بچہ دنیا میں آتے ہی میڈیا کی توجہ بن جائے۔

    خیال رہے برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے ہاں آئندہ ماہ تک پہلے بچے کی پیدائش کا امکان ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل شہزاداہ ہیری اور میگن مرکل نے 5گھنٹے 45منٹ میں 3.2ملین فالوورز بناکرانسٹاگرام کی تاریخ کا ورلڈ ریکارڈ قائم کر ڈالا تھا۔

    مزید پڑھیں :  شہزاداہ ہیری اور میگن مرکل نے انسٹاگرام کی تاریخ کا ورلڈ ریکارڈ قائم کر ڈالا

    واضح رہے کہ رواں برس 19 مئی کو برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، دونوں کی شادی کو سال کی سب سے بڑی شادی قرار دیا گیا تھا۔

    شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کی شادی کو جدید و قدیم روایات کا حسین امتزاج قرار دیا گیا تھا، ان کی شادی کی تقریب دیکھنے کے لیے ایک لاکھ سے زائد افراد موجود تھے جبکہ شادی کی تقریبات کو دنیا بھر میں براہ راست کروڑوں لوگوں نے دیکھا تھا۔

  • شہزاداہ ہیری اور میگن مرکل نے انسٹاگرام کی تاریخ کا ورلڈ ریکارڈ قائم کر ڈالا

    شہزاداہ ہیری اور میگن مرکل نے انسٹاگرام کی تاریخ کا ورلڈ ریکارڈ قائم کر ڈالا

    برمھنگم : شہزاداہ ہیری اور میگن مرکل نے 5گھنٹے 45منٹ میں 3.2ملین فالوورز بناکرانسٹاگرام کی تاریخ کا ورلڈ ریکارڈ قائم کر ڈالا جبکہ وہ خود صرف تیئس افراد کو فالو کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہزاداہ ہیری اور میگن مرکل کی شہرت عروج پر ہیں، دو اپریل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنانے کے صرف پانچ گھنٹے پینتالیس منٹ میں تین اعشاریہ دو ملین فالورز بن گئے، جو انسٹاگرام کی تاریخ کا ریکارڈ ہے۔

     

    تاہم وہ خود صرف تیئس افراد کو فالو کررہے ہیں۔

    اس سے قبل یہ اعزاز کوریا کے پوپ سنگر کینگ ڈینیل کے پاس تھا ، جنہوں نے 11 گھٹنے میں ایک ملین فالوووز بنائےتھے۔

    خیال رہے  شاہی جوڑے کے ہاں اپریل کے آخر  یا مئی کے آغاز میں پہلے بچے کی  پیدائش  توقع ہے۔

    واضح رہے کہ رواں برس 19 مئی کو برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، دونوں کی شادی کو سال کی سب سے بڑی شادی قرار دیا گیا تھا۔

    شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کی شادی کو جدید و قدیم روایات کا حسین امتزاج قرار دیا گیا تھا، ان کی شادی کی تقریب دیکھنے کے لیے ایک لاکھ سے زائد افراد موجود تھے جبکہ شادی کی تقریبات کو دنیا بھر میں براہ راست کروڑوں لوگوں نے دیکھا تھا۔

  • شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

    شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

    لندن: برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

    برطانوی شاہی محل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوبیہاتا جوڑے کے ہاں 2019 میں موسم بہار تک بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

    شاہی محل کی جانب سے تصدیق کیے جانے کے بعد دنیا بھر میں موجود مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کو مبارک باد پیش کی۔

    دوسری جانب شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں، ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس شادی کے بعد پہلے غیر ملکی دورے پر آسٹریلیا پہنچے ہیں۔

    نیو ساؤتھ ویلز کے پریمیئر نے جوڑے کا استقبال کیا، 16 روزہ دورے میں ہیری گیمز اور مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے، شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل فیجی، ٹونگا اور نیوزی لینڈ کا بھی دورہ کریں گے۔

    مزید پڑھیں: شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

    واضح رہے کہ رواں برس 19 مئی کو برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، دونوں کی شادی کو سال کی سب سے بڑی شادی قرار دیا گیا تھا۔

    شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کی شادی کو جدید و قدیم روایات کا حسین امتزاج قرار دیا گیا تھا، ان کی شادی کی تقریب دیکھنے کے لیے ایک لاکھ سے زائد افراد موجود تھے جبکہ شادی کی تقریبات کو دنیا بھر میں براہ راست کروڑوں لوگوں نے دیکھا تھا۔

  • میگھن مرکل نے 37ویں سالگرہ کس طرح منائی؟

    میگھن مرکل نے 37ویں سالگرہ کس طرح منائی؟

    لندن: شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مرکل نے گزشتہ روز اپنی 37ویں سالگرہ پر شہزادہ ہیری کے ساتھ ان کے دوست کی شادی میں شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق میگھن مرکل جہاں جاتی ہیں توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں ایسا ہی کچھ شہزادہ ہیری کے دوست کی شادی پر بھی دلہا دلہن کو چھوڑ کر سب کی توجہ کا مرکز میگھن مرکل ہی تھیں۔

    ہیری کے دوست کی شادی کی تقریب میں میگھن اور ہیری ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈالے بھی نظر آئے جو شاہی خاندان میں تہذیب کے خلاف سمجھا جاتا ہے۔

    میگھن مرکل اور شہزادہ ہیری نے اپنے قریبی اور بچپن کے دوست کی شادی میں شرکت کے ساتھ ان کی اہم رسومات بھی ادا کیں۔

    شہزادہ ہیری شادی میں شرکت کے لیے بلیک کلر کا کوٹ پہن رکھا تھا جبکہ ان کی اہلیہ میگھن نے بھی بلیک ڈریس کا ہی انتخاب کیا، شادی میں جہاں لوگ نوبیہاتا جوڑے کو مبارکباد دے رہے تھے وہیں میگھن مرکل کو ان کی سالگرہ پر بھی نیک تمناؤں کی دعا دی گئی۔

    واضح رہے کہ ہیری کے دوست 19 مئی کو ہونے والی شہزادہ ہیری اور میگھن کی شادی میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے تھے۔

  • ہیری دنیا کے سب سے اچھے شوہر ہیں، میگھن مرکل

    ہیری دنیا کے سب سے اچھے شوہر ہیں، میگھن مرکل

    لندن: برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مرکل نے کہا ہے کہ ہیری دنیا کے سب سے اچھے شوہر ہیں، میری زندگی بہت مزے سے گزر رہی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میگھن مرکل نے گزشتہ روز ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے ساتھ چیسٹر میں اپنی پہلی سرکاری تقریب میں شرکت کی۔

    سرکاری تقریب میں شہزادہ ہیری ان کے ہمراہ موجود نہیں تھی لیکن میگھن مرکل انہیں یاد کررہی تھیں، جب وہاں موجود خواتین نے میگھن مرکل سے پرنس ہیری اور ان کے تعلق سے متعلق سوال کیے تو میگھن نے کہا کہ ہیری دنیا کے سب سے اچھے شوہر ہیں۔

    تقریب میں موجود ایک خاتون نے ان کی شادی شدہ زندگی کے بارے میں سوال کیا تو میگھن مرکل نے کہا کہ شاندار، میری زندگی بہت مزے سے گزر رہی ہے۔

    واضح رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل گزشتہ ماہ 19 مئی کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

    خیال رہے کہ برطانوی شاہی خاندان نے اپنی نئی نویلی بہو 37 سالہ میگھن مرکل پر کچھ پابندیاں عائد کردی تھیں، برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ میگھن مرکل اب امریکی اداکارہ یا عام خاتون نہیں رہیں بلکہ وہ شاہی خاندان کی بہو بن چکی ہیں اس لئے ان پر شاہی خاندان کی روایت برقرار رکھنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں