Tag: Meghan Markle

  • برطانوی شہزادے پرنس ہیری اور میگن مارکل کی شادی کب ہوگی، تاریخ کا اعلان

    برطانوی شہزادے پرنس ہیری اور میگن مارکل کی شادی کب ہوگی، تاریخ کا اعلان

    لندن: برطانوی شہزادے پرنس ہیری اور امریکا سے تعلق رکھنے والی میگن مارکل کی شادی کی تقریب 19 مئی کو جارج چیپل، ونڈسر کاسل میں منعقد کی جائے گی جس کی بڑے پیمانے پر تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہزادے اور لیڈی ڈیانا کے چھوٹے صاحبزادے پرنس ہیری نے امریکی اداکارہ میگھن مرکل سے منگنی گذشتہ برس دسمبر میں کی جس کی شاہی خاندان نے تصدیق کرتے ہوئے رواں سال شادی کا اعلان بھی کیا تھا۔

     شاہی خاندان کی جانب سے شادی کے اعلان کا وعدہ پورا ہوا کہ جب برطانوی میڈیا نے لیڈی ڈیانا کے چھوٹے صاحبزادے پرنس ہیری اور میگن مارکل کی شادی کی تاریخ کا حتمی اعلان کیا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شاہی خاندان کے چھوٹے نواب کی شادی 19 مئی کی دوپہر سینٹ جارج چیپل کے ونڈسر کاسل میں منعقد کی جائے گی اس ضمن میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

    پرنس ہیری کی شادی کے خصوصی دعوت نامے تیار کیے جارہے ہیں جن کا رنگ سنہری ہے، تقریب میں شرکت کے لیے 6 سو افراد کو یہ کارڈ ارسال کیے جاچکے ہیں۔

    شاہی خاندان کے مطابق شادی کی تقریب کے سلسلے میں مہمانوں کے لیے ظہرانے کا اہتمام بھی کیا جائے گا جس کی میزبانی ملکہ برطانیہ الزبتھ خود کریں گی بعد ازاں مذہبی رسم بھی منعقد کی جائے گی۔

    لیڈی ڈیانا کے چھوٹے صاحبزادے اور اُن کی اہلیہ کا تصویری سیشن ونڈسر کیسل کے باہر واقع پارک میں ہوگا، اس ضمن میں ملک کے نامور فوٹو گرافرز کے انٹرویوز بھی کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ شہزادہ ہیری نے کسی شہزادی کا چناؤ نہیں کیا بلکہ انہوں نے بڑے بھائی کی طرح ایک عام سی اداکارہ کو اپنا شریک سفر بنانے کا اعلان کیا تھا کیونکہ لیڈی ڈیانا کے بڑے صاحبزادے پرنس ولیم نے بھی ایک عام سی لڑکی کیٹ مڈلٹن کو اپنی شریک حیات بنا کر ملکہ کا رتبہ دیا تھا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری کی عمر32سال ہے جبکہ ان کی منگیترامریکی اداکارہ میگھن مرکل ان سے چار سال بڑی ہیں، یہ دونوں آپس میں گہرے دوست بھی ہیں۔

    یاد رہے کہ دونوں شہزادوں کی والدہ لیڈی ڈیانا بھی کسی سلطنت کی شہزادی نہ تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شاہی خاندان میں شادی، برطانوی معیشت میں خوشحالی کا امکان

    شاہی خاندان میں شادی، برطانوی معیشت میں خوشحالی کا امکان

    لندن : برطانوی ماہرین اقتصادیات نے شہزادہ ہیری کی شادی کو ملکی معیشت کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہی خاندان میں شادی سے رواں سال زردمبادلہ کے ذخائر میں پانچ سوملین پاؤنڈ تک اضافہ متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی معاشی تجزیہ کاروں نے رواں سال کو برطانوی معیشت کے لیے خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مئی میں شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کی شادی سے ملکی معیشت میں مزید استحکام آئے گا۔

    برطانوی ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ زردمبادلہ کے ذخائر میں پانچ سوملین پاؤنڈتک اضافہ ہوگا۔

    تجزیہ کاروں کےمطابق دوسوملین پاؤنڈ کی آمدن ٹورازم، ٹریول اورہوٹلز سے متوقع ہے، ڈیڑھ سو ملین پاؤنڈ شاہی جوڑے کی شادی کی خوشی میں برطانوی عوام دعوتوں میں خرچ کریں گے۔


    شہزادہ ہیری اورمیگھن مرکل کا اکانومی کلاس میں سفر


    برطانوی معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سوملین پاؤنڈ کی کمائی اشتہارات کی مد میں ہوگی، پچاس ملین پاؤنڈ کا بزنس پرنس ہیری اور میگھن والی ٹی شرٹ، کیپ اور مگ کی مد میں ہوگا۔


    شہزادہ ہیری اورمیگھن مرکل کا اکانومی کلاس میں سفر


    واضح رہے کہ 27 نومبر کو برطانوی شہزادے ہیری نے امریکی اداکارہ میگھن مارکل سے منگنی کی تھی، آئندہ سال 19 مئی کو یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شہزادہ ہیری اورمیگھن مرکل کا اکانومی کلاس میں سفر

    شہزادہ ہیری اورمیگھن مرکل کا اکانومی کلاس میں سفر

    پیرس : برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی منگیتر میگھن مرکل نے ہیتھرو سے فرانس کے شہر نیس تک برٹش ایئرویز کی اکانومی کلاس میں سفر کیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی منگیتر میگھن مرکل نے فرانس کے ساحلی تفریحی مقام فرنچ ریوا میں سال نو کی خوشیاں منائیں۔

    شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل نے ہیتھرو سے فرانس کے شہر نیس تک برٹش ایئرویز کی اکانومی کلاس میں سفر کیا۔

    برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی منگیتر ہوائی جہاز میں سب سے پہلے سوار ہوئے اور جہاز کی پچھلی نشتوں پرجا کر بیٹھ گئے۔

    شہزادہ ہیری نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے راستے بھر بیس بال کیپ پہنی رکھی جبکہ میگھن مرکل نے ساہ ٹوپی پہن رکھی تھی۔

    خیال رہے کہ شہزادہ ہیری 2014 میں بھی نیویارک سے واشنگٹن کا سفر اکانومی کلاس میں کرچکے ہیں۔


    شہزادے ہیری اور میگھن مرکل کی منگنی کی تصاویر منظرعام پر


    واضح رہے کہ 27 نومبر کو برطانوی شہزادے ہیری نے امریکی اداکارہ میگھن مارکل سے منگنی کی تھی، آئندہ سال 19 مئی کو یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شہزادے ہیری اور میگھن مرکل کی منگنی کی تصاویر منظرعام پر

    شہزادے ہیری اور میگھن مرکل کی منگنی کی تصاویر منظرعام پر

    لندن : برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل کی منگنی کی تصاویرمنظرعام پر آگئیں، آئندہ سال 19 مئی کو یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق شاہی خاندان نے برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل کی منگنی کی تصاویر شائع کردیں۔

    برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل نے نیویارک کے مشہور فیشن فوٹوگرافر الیگزی لوبومرسکی سے اپنی منگنی کی تصویریں بنوائیں۔

    نیویارک کے مشہور فیشن فوٹوگرافرالیگزی لوبومرسکی لیڈی ڈیانا کی تصویروں کے لیے مشہور فوٹوگرافر ماریو ٹیسٹینو کے سابق اسسٹنٹ رہ چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 27 نومبر کو برطانوی شہزادے ہیری نے امریکی اداکارہ میگھن مارکل سے منگنی کی تھی۔


    لندن : شہزادہ ہیری کی امریکی اداکارہ میگھن مرکل سے منگنی


    شاہی خاندان کی جانب سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شہزادے ہیری اورمیگھن مرکل کی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں کی شادی دوہزاراٹھارہ کے موسم بہارمیں ہوگی۔

    یاد رہے کہ 2 دسمبر 2017 کو برطانوی شہزادے ہیری کی اپنی منگیترمیگھن مرکل کے ساتھ نوٹنگھم آمد پرعوام نے پرتپاک استقبال کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • برطانوی شہزادے ہیری سے منگنی کے بعد میگھن مارکل کی پہلی بار نوٹنگھم آمد

    برطانوی شہزادے ہیری سے منگنی کے بعد میگھن مارکل کی پہلی بار نوٹنگھم آمد

    لندن : برطانوی شہزادے پرنس ہیری کی اپنی منگیترمیگھن مرکلے کے ساتھ نوٹنگھم آمد پرعوام نے پرتپاک استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہزادے ہیری کی منگیتر میگھن مارکل پر قسمت مہربان ہے، برطانوی شہزادے ہیری امریکی اداکارہ میگھن مارکل سے منگنی کے بعد پہلی بار نوٹنگھم آمد پر لوگوں کو جوش و خروش قابلَ دید تھا۔

    منگنی کے بعد پہلی مرتبہ جوڑے کے طور پر شہزادے اور میگھن نے عوام سے ملاقات کی ، لوگوں نے دل کھول کر میگھن مرکل کا استقبال کیا اور میگھن شہزادے ہیری کے ہمراہ عوام میں گھل مل گئیں۔

    اس دوران لوگوں نے شاہی جوڑے کو تحائف بھی دیئے۔

    پرنس ہیری اور میگھن کی موسم بہار میں شادی کی تیاریاں اور منصوبہ کی جارہی ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل برطانیہ کے شہزادے اور لیڈی ڈیانا کے چھوٹے صاحبزادے پرنس ہیری نے امریکی اداکارہ میگھن مرکل سے منگنی کی تھی۔

    شاہی خاندان کی جانب سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پرنس ہیری اورمیگھن مرکل کی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں کی شادی دوہزاراٹھارہ کے موسم بہارمیں ہوگی۔


    مزید پڑھیں :   شہزادہ ہیری کی امریکی اداکارہ میگھن مرکل سے منگنی


    تاہم اس شادی میں ملکہ برطانیہ الزبتھ شریک نہیں ہوں گی۔

    خیال رہے کہ شہزادہ ہیری کی عمر32سال ہے جبکہ ان کی منگیترامریکی اداکارہ میگھن مرکل ان سے چار سال بڑی ہیں، یہ دونوں آپس میں گہرے دوست بھی ہیں۔

    یاد رہے کہ دونوں شہزادوں کی والدہ لیڈی ڈیانا بھی کسی سلطنت کی شہزادی نہ تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • برطانوی شاہی خاندان کی نئی رکن میگھن مرکل کون ہیں؟

    برطانوی شاہی خاندان کی نئی رکن میگھن مرکل کون ہیں؟

    لندن: گزشتہ روز برطانوی شاہی خاندان نے ولی عہد شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری کی امریکی اداکارہ میگھن مرکل کے ساتھ منگنی کا باقاعدہ اعلان کردیا جس کے بعد بہت سے لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ برطانوی شاہی خاندان میں بہت جلد شمولیت اختیار کرنے والی میگھن مرکل آخر ہیں کون؟

    مشہور امریکی اداکارہ میگھن مرکل 4 اگست سنہ 1981 میں امریکی شہر لاس اینجلس میں پیدا ہوئیں۔ ان کا تعلق ایک دولت مند گھرانے سے ہے۔

    مرکل نے سنہ 2002 سے اداکاری کا آغاز کیا۔ آپ کے لیے یہ جاننا دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا کہ اداکاری میں اپنا کیریئر مضبوط کرنے کے دوران وہ گزر اوقات کے لیے شادی کے دعوت ناموں پر خوبصورت لکھائی، اور اسکول کے بچوں کو یہ لکھائی سکھایا کرتی تھیں۔

    اس دوران انہوں نے کئی امریکی ڈرامہ سیریز میں کام کیا تاہم انہیں اصل شہرت ڈرامہ سیریز ’سوٹس‘ میں ریچل زین نامی کردار اداکرنے کے بعد ملی۔

    بعد ازاں انہوں نے ہالی ووڈ کی کئی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی آخری فلم اینٹی ۔ سوشل تھی جو سنہ 2015 میں ریلیز ہوئی۔

    ستمبر 2011 میں انہوں نے ایک فلم پروڈیوسر ٹریور اینجلسن سے شادی کی لیکن یہ شادی زیادہ عرصے نہ چل سکی اور 2 سال بعد طلاق پر منتج ہوئی۔

    یاد رہے کہ سنہ 1937 میں بھی شاہی خاندان کے ایک اور بادشاہ ایڈورڈ سوئم نے ایک امریکی طلاق یافتہ خاتون ویلس سمپسن سے شادی کی تھی جس کے بعد قومی بحران پیدا ہوگیا اور بادشاہ کو تخت سے دستبرداری اختیاری کرنی پڑی۔

    اب 80 برس بعد جب برطانوی میڈیا نے اسی معاملے کو دوبارہ اٹھا کر مرکل پر تنقید شروع کی تو شہزادہ ہیری کی جانب سے سخت ردعمل دیکھنے میں آیا جس کے بعد میڈیا نے مرکل پر تنقید کی روش چھوڑ دی۔

    مزے کی بات یہ ہے کہ مرکل کے سابق شوہر فی الحال ایک ٹی وی شو بنا رہے ہیں جو ایک شخص اور اس کی سابق بیوی کے درمیان قانونی جنگ سے متعلق ہے جو اپنی دوسری شادی شاہی خاندان میں کر چکی ہے۔

    اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ مرکل سماجی کارکن بھی ہیں۔ وہ ورلڈ وژن کینیڈا کی سفیر کی حیثیت سے افریقہ میں صاف پانی کی فراہمی پر کام کر رہی ہیں جبکہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شریک ہو کر خواتین کے حقوق کے لیے بھی گفتگو کر چکی ہیں۔

    سنہ 2016 میں مرکل اور شہزادہ ہیری کی ملاقات ہوئی جس کے بعد یہ تعلق آہستہ آہستہ محبت تک جا پہنچا۔

    شاہی خاندان کا کہنا ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل اگلے برس موسم بہار میں ازدواجی بندھن میں بندھ جائیں گے۔

    شاہی خاندان میں شمولیت کے باوجود میگھن مرکل بادشاہت کے امیدواروں میں شامل نہیں ہوں گی کیونکہ ولی عہد شہزادہ چارلس کے بعد ان کے بڑے بیٹے شہزادہ ولیم، اور ان کے بعد ان کے بیٹے ننھے شہزادہ جارج تخت کے دعوے دار ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔