Tag: Mehar Bano

  • ’یہ کرلو تمہیں کام مل جائے گا‘ مہربانو نے شوبز کے ڈارک سائیڈ کو بے نقاب کردیا

    ’یہ کرلو تمہیں کام مل جائے گا‘ مہربانو نے شوبز کے ڈارک سائیڈ کو بے نقاب کردیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و رقاصہ مہربانو نے شوبز انڈسٹری کے ڈارک سائیڈ کو بے نقاب کردیا ہے۔

    مہر بانو ایک اداکارہ، مصنفہ اور ڈانسر ہیں، انہوں نے چند ہی ڈراموں میں کام کیا ہے اور وہ پاکستان کے کچھ بہت ہی فنی پراجیکٹس سے منسلک رہی ہیں جن میں سرمد کھوسٹ اور صبا قمر کی کملی شامل ہیں۔

    حال ہی میں مہربانو نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

    شو میں دورانِ گفتگو انہوں نے بتایا کہ تمام شعبوں کا ایک ڈارک سائیڈ ہوتا ہے اسی طرح شوبز کا بھی ایک بہت بڑا  ڈارک سائیڈ ہے، ایسے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ہیں جنہیں سیٹ پر ہراساں کیا جاتا ہے، کیمرے کے سامنے اور پیچھے اس طرح کے واقعات عام ہیں۔

    اداکارہ مہربانو نے انکشاف کیا کہ کئی بار ایسا بھی ہوتا ہے کہ کسی کی جانب سے یہ پیشکش بھی کی جاتی ہے کہ یہ کرلو تو تمہیں کام مل جائے گا، طاقتور افراد کی طرف سے اداکاروں پر کام کے لیے دباؤ بھی ڈالا جاتا ہے۔

    مہر بانو نے مزید کہا کہ شوبز ایک ایسی دنیا ہے جہاں حسین چہرے اور پرکشش شخصیات موجود ہوتی ہیں، اسی لیے اس کا تاریک پہلو بھی بہت نمایاں ہے اور  بہت لوگ اس کا نشانہ بھی بنتے ہیں۔

  • ’ہم طویل عرصے تک دوست رہے اور نہیں جانتے تھے کہ ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں‘

    ’ہم طویل عرصے تک دوست رہے اور نہیں جانتے تھے کہ ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں‘

    معروف پاکستانی اداکارہ مہر بانو نے اپنی مہندی کی تصاویر شیئر کردیں، ساتھ ہی انہوں نے شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام بھی تحریر کیا۔

    پاکستانی اداکارہ مہر بانو چند ہفتوں قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، اور کچھ روز پہلے ہی انہوں نے شادی کی تصاویر شیئر کر کے باقاعدہ اس کی تصدیق کی۔

    اب اپنے انسٹاگرام پر انہوں نے نئی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام بھی تحریر کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مہر بانو نے مہندی کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ خوبصورت اور رنگین لباس میں ملبوس ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mehar Bano (@meharbano)

    مہر بانو نے لکھا کہ میں اپنی زندگی کے ساتھی کے ساتھ کئی برس سے دوستی کے رشتے میں منسلک تھی اور نہیں جانتی تھی کہ یہی وہ ایک شخص ہے۔

    طویل پوسٹ میں انہوں نے اپنے شوہر کی ڈھیروں تعریفیں کیں اور ساتھ ہی شادی کے رشتے سے متعلق بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    ساتھ ہی انہوں نے خواتین کو بھی مشورہ دیا کہ جب تک انہیں کوئی سچی محبت کرنے والا ساتھی مل نہ جائے، وہ کمتر پر قناعت نہ کریں۔

    خیال رہے کہ اداکارہ نے رواں برس فروری میں پروڈیوسر شاہ رخ علی کے ساتھ خاموشی سے منگنی کی تھی اور انہوں نے اپنی منگنی سے متعلق بھی باضابطہ اعلان نہیں کیا تھا۔

    بعد ازاں شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کسی طرح کا کوئی پیغام نہیں لکھا اور نہ ہی یہ بتایا کہ ان کی شادی کب ہوئی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yratta (@yrattamedia)

  • مہر بانو نے اپنی شادی کی تصدیق کردی

    مہر بانو نے اپنی شادی کی تصدیق کردی

    معروف پاکستانی اداکارہ مہر بانو نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کردیں، ان کی شادی کی خبریں 3 ہفتے قبل سامنے آئی تھیں۔

    اداکارہ مہر بانو کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز بتدائی طور پر میک اپ آرٹسٹ نے شیئر کی تھیں۔

    اس سے قبل اداکارہ نے رواں برس فروری میں پروڈیوسر شاہ رخ علی کے ساتھ خاموشی سے منگنی کی تھی اور انہوں نے اپنی منگنی سے متعلق بھی باضابطہ اعلان نہیں کیا تھا۔

    لیکن اب اداکارہ نے شادی کی تصاویر کو شیئر کرتےہوئے اس بات کی تصدیق کردی کہ ان کی شادی ہوچکی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yratta (@yrattamedia)

    اداکارہ مہر بانو اور ان کی شادی کی تصاویر بنانے والے فوٹو گرافر نے ایک ساتھ ایک ہی دن انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کیں۔

    اداکارہ نے شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کسی طرح کا کوئی پیغام نہیں لکھا اور نہ ہی یہ بتایا کہ ان کی شادی کب ہوئی تھی۔

    تصاویر میں مہر بانو کو سرخ رنگ کے روایتی لباس جبکہ ان کے شریک حیات شاہ رخ علی کو روایتی سفید لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

    ان کی شادی کی تصاویر پر شوبز شخصیات نے انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mehar Bano (@meharbano)