Tag: mehmood achakzai

  • حکومت مخالف تحریک، مولانا فضل الرحمٰن کی محمود اچکزئی سے ملاقات

    حکومت مخالف تحریک، مولانا فضل الرحمٰن کی محمود اچکزئی سے ملاقات

    پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی ہے۔

    جیسے جیسے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کی تاریخ قریب آرہی ہے ویسے ویسے متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کی سرگرمیاں بڑھتی جارہی ہیں۔

    پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی ہے۔

    جے یو آئی ترجمان کے مطابق اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی اور حکومت مخالف تحریک پر مشاورت کی گئی۔

    مولانا فضل الرحمٰن نے محمود خان اچکزئی کو اب تک حکومت کے خلاف اپوزیشن کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

    ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماوں میں حکومت مخالف تحریک تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

  • مسلم لیگ اچکزئی گروپ کے ساتھ نہیں چل سکتا، چوہدری نثار

    مسلم لیگ اچکزئی گروپ کے ساتھ نہیں چل سکتا، چوہدری نثار

    اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار نے کہا ہے وہ مسلم لیگ اچکزئی گروپ کے ساتھ نہیں چل سکتے، میاں صاحب اور مریم نواز سےبنیادی اختلاف بیانیے کاہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، چوہدری نثار نے کہا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا کوئی امکان نہیں نہ ہی ان سے کسی قسم کا کوئی رابطہ ہوا انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان سے ملاقات کا بھی کوئی امکان نہیں ہے، اس قسم کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں پہلے بھی پارٹی میں تھا اور وزارت سے علیحدگی کے بعد بھی ن لیگ کا حصہ ہوں، نون ہو یا ش لیگ دونوں ہی قبول ہیں۔

    ابہام اس قوت پیدا ہوا جب ایک شخص نوازشریف کی گاڑی سے اتر میڈیا کو اوٹ پٹانگ بیانات دیتا ہے اور پھر دوبارہ گاڑی میں جاکر بیٹھ جاتا ہے، اس بات کا جواب صرف نواز شریف ہی دے سکتے ہیں کہ ا سکے بیانات میں ان کی مرضی شامل ہے بھی یا نہیں؟

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کو محمود اچکزئی کے افکار میں ڈھالا گیا توسخت تحفظات ہوں گے، شاید میں’’مسلم لیگ اچکزئی‘‘کےساتھ چل نہ سکوں، کیونکہ کہاں مسلم لیگ کا نظریہ اور کہاں محمود اچکزئی کا۔

    مزید پڑھیں: مریم نواز کی زبان پارٹی کو بند گلی میں لے جا رہی ہے: چوہدری نثار

    ان کا کہنا تھا کہ میرے پارٹی سے تحفظات نہیں بلکہ میرا مؤقف ہے کہ پارٹی کا بیانیہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں مشورے کے بعد جاری کیا جائے ۔

    مزید پڑھیں: نوازشریف کو پاک فوج اورعدلیہ سے لڑائی نہیں کرنی چاہیئے، چوہدری نثار

    میاں صاحب اور مریم نواز جلسوں میں اپنا مؤقف بیان کررہے ہیں اس کے باوجود میں پارٹی میں ہوں، پارٹی سے منفی پیغامات کا سلسلہ نہ رکا تو ہوسکتا ہے خاموش نہ رہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فضل الرحمان اوراچکزئی فاٹا انضمام میں بڑی رکاوٹ ہیں، عمران خان

    فضل الرحمان اوراچکزئی فاٹا انضمام میں بڑی رکاوٹ ہیں، عمران خان

    پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی فاٹا کےانضمام میں رکاوٹ بنےہوئےہیں، ان دونوں نے عوام پرظلم کیا ہے، قیامت کی نشانی ہے کہ آصف زرداری کرپشن کی باتیں کر رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ یہ فاٹا کے انضمام کا بہترین موقع ہے تاکہ یہاں کے لوگ بھی ترقی کریں، قبائلی علاقوں کے عوام کو بھی باقی پاکستانی شہریوں کے برابر حقوق ملنے چاہیئں۔

    محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان نے فاٹا کے انضمام کو کیوں روکا؟ ان دونوں شخصیات نے فاٹا کے عوام پر ظلم کیا ہے، انضمام کے لیے پی ٹی آئی بھرپور کوششیں جاری رکھے گی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ سنا ہے پچھلے کئی روز سے آصف زرداری پشاور کے چکرلگا رہے تھے، یہ تومعجزہ ہوگیا کہ آصف زرداری کہتے ہیں کہ پشاور میں کرپشن ہے، آصف زرداری اور فریال تالپور نے مجھ پر ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے، میں نےان کی کرپشن کو بے نقاب کیا اسی لیےان کو تکلیف ہوگئی۔

    انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کرپشن کی بات کرے یہ قیامت کی نشانی سمجھتا ہوںِ، آصف زرداری ملک کی بڑی بیماری ہیں، خوف کی زنجیریں توڑنے کیلئے سندھ جارہا ہوں، سندھ اوربلوچستان میں بھی آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی۔

    عمران خان نے کہا کہ اسفند یار ولی نے کہا تھا کہ نوازشریف کا استعفیٰ کوئی نہیں لے سکتا، ابھی تو باری بھی نہیں آئی ہم نے پہلےہی استعفیٰ لےلیا، اسفندیار ولی بتائیں ان کی آصف زرداری سے کیادوستی ہے؟

    عمران خان نے آصف زرداری اور نوازشریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہزار روپے کی چوری کرنے والا چور اور اربوں کی چوری کرنے والا ڈاکو ہوتا ہے، زرداری اور نوازشریف جیسے لوگ ملک سے پیسہ چوری کرکے محلات بناتے ہیں۔

    عوام ٹیکس دیتےہیں اوریہ  ڈاکو ملک کا پیسہ چوری کرکے باہرلے جاتےہیں، پاکستان میں ایک ہزار ارب روپے سالانہ پسہ چوری ہوتا ہے، یہ پیسہ ملک میں لگے تو پاکستان کی قسمت ہی بدل جائےگی، منی لانڈرنگ کےباعث ہم آئی ایم ایف سےقرضےلیتےہیں، مقروض ملک کی دنیا میں کوئی عزت نہیں کرتا، جو بھیک مانگ کر گزاراکرتا ہے دنیا اس کی عزت نہیں کرتی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا، اقامہ طریقہ ہے پاکستان کا پیسہ چوری کرکے باہر لے جانے کا، نواز شریف کے300ارب روپے ملک سے باہر موجود ہیں، نواز شریف کوقوم کا300پیسہ چوری کرنے پر نکالا گیا، جب نشاندہی ہوتی ہے تو یہ لوگ معصوم سی شکلیں بنالیتے ہیں۔

    یہ جانتے ہیں نوازشریف کو سزا ہوئی تو باہر پڑا پیسہ واپس لانا پڑے گا۔ یہ لوگ صرف اورصرف اپنا پیسہ بچانے کے لئے ڈرامہ کررہےہیں، ان لوگوں کا مقصد ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں سزانہ ہوجائے۔

    موجودہ حکامت کے ھوالے سے عمران خان نے کہا کہ چوروں اور ڈاکوؤں کا ٹولہ حکومت پرقبضہ کرکے بیٹھا ہواہے، شاہد خاقان کی کٹھ پتلی حکومت جاتی ہے تو چلی جائے لیکن ہم جمہوریت نہیں جانے دینگے، انصاف کاراستہ روکا گیا توہم سڑکوں پر آئیں گے، ملک میں بیروزگاری کی بڑی وجہ ان ڈاکوؤں کی موجودہ حکومت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کوئی پختونوں اور کوئی مذہب کے نام پرسیاست کرتاہے، حکومت میں ایسے لوگ بیٹھے ہیں جو صرف ڈیزل کے پرمٹ پر بک جاتے ہیں۔ بی بی مریم ایئرپورٹ پر ایسے ہاتھ ہلاتی ہیں جیسے ورلڈکپ جیت کرآئی ہیں۔

    پاکستان میں کرپشن کرنےوالےکو 40 گاڑیوں کاپروٹوکول ملتاہے، بڑے چوروں کو پروٹوکول دینگے تو جیلوں میں موجود چوروں کا کیا قصورہے، ہماری حکومت آئی توبڑے ڈاکوؤں کو جیلوں میں ڈالیں گے، ہم نےملک کے ادارے مضبوط کرنے ہیں۔

  • پاکستان اورافغانستان کے درمیان پاسپورٹ ختم ہونا چاہیئے، محمود اچکزئی

    پاکستان اورافغانستان کے درمیان پاسپورٹ ختم ہونا چاہیئے، محمود اچکزئی

    کوئٹہ : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پاسپورٹ ختم ہونا چاہیئے، نواز شریف ملک کو ایشین ٹائیگر بنانا چاہتے ہیں، بدامنی کے حالات میں پاکستان ایشین ٹائیگر نہیں بن سکتا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کے علاقے سملی میں قومی اسمبلی کی خالی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف ملک کو ایشین ٹائیگر بنانا چاہتے ہیں مگر موجود حالات میں ایسا ممکن ہی نہیں، افغانستان کے ساتھ امن قائم کرکے ہی مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔

    آئین کی بالادستی ،پارلیمنٹ کے اختیارات اور امن کو یقینی بنایا جائے تو دس سال کے اندر پاکستان ایشین ٹائیگر بن سکتا ہے انہوں نے کہا کہ جہاں بدامنی ہو وہاں سرمایہ کار تو کیا بنجارے بھی نہیں جاتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اب بھی وقت ہے کہ ملک کو سنبھالنے کے لئے عوام کو حق حکمرانی دیا جائے ،آئین کی بالادستی اور امن قائم ہوگا تو سی پیک بھی بن سکتا ہے اور تجارت بھی ترقی کرسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان ہمارا مسکن اور پاکستان ہمارا ملک ہے یہ ہمارے اکابرین کی قربانیوں سے وجود میں آیا ہے ،محمود خان اچکزئی نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے مابین امن کا قیام پورے خطے کے لئے بارآور ثابت ہوسکتا ہے۔

    انہوں نے تجویز پیش کی کہ افغانستان اور پاکستان کے مابین پاسپورٹ ختم ہونا چاہیئے انہوں نے کہا کہ تمام قومیتوں کو ان کے حقوق اور اپنے وسائل پر اختیار دیاجائے تو قیامت تک پاکستان کے ساتھ رہنے کو تیار ہیں۔

  • ڈی چوک پر جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کی جائے،محموداچکزئی

    ڈی چوک پر جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کی جائے،محموداچکزئی

    اسلام آباد : رکن قومی اسمبلی اور پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی چوک پر جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کی جائے۔

    سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس سےخطاب کرتےہوئےمحموداچکزئی نےڈی چوک پر جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہناتھا کہ عوام جوفیصلہ کریں گے تسلیم کرینگے۔

    فاٹا سےرکن اسمبلی گل شاہ آفریدی کاکہنا تھا کہ گورنر خیبر پختونخوا فاٹا کےمسائل حل کرنےمیں رکاوٹ ہیں۔ایم کیوایم کےرکن اسمبلی رشید گوڈیل کاکہنا تھا کہ کراچی کومسلسل نظراندازکیاجارہاہے۔

    انہوں نےکہا کرا چی کےعوام احتجاجاًسڑکوں پربیٹھ گئےتوکوئی نہیں اٹھاسکےگا۔ قومی اسمبلی کااجلاس شروع ہواتوقائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے اسمبلی میں وزراء اور حکومتی اراکین کی کم تعداد پراحتجاج کیا۔

    انہوں نےنشاندھی کی کہ آج بھی ایوان میں کورم پورانہیں ہے جس کے بعد پی پی اور فاٹا کے اراکین نے قومی اسمبلی سے واک آوٹ کیا۔

    اس سے پہلے پیپلز پارٹی نے اسلام آباد میں غیر قانونی مدارس کیخلاف توجہ دلاؤ نوٹس قومی اسمبلی میں جمع کرایا۔