Tag: mehmood khan achakzai

  • محمود اچکزئی کو شہر میں داخل نہ ہونے دیا جائے، اہلیان لاہور کا مطالبہ

    محمود اچکزئی کو شہر میں داخل نہ ہونے دیا جائے، اہلیان لاہور کا مطالبہ

    لاہور : پشتونخوا ملی عوام پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے لاہوریوں کو طعنے دے کران کی توہین کی جس پر اہلیان لاہور نے ان پر شہر میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

    گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب میں محمود خان اچکزئی نے لاہور والوں سے متعلق کچھ منفی اظہار خیال کیا جس پر لاہور کے شہریوں نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور کے شہریوں نے کہا کہ ان کے بیان سے ہمارے دلوں کو تکلیف پہنچی، ان کو سیاست کرنی ہے کریں لیکن اس سے ہٹ کر کوئی بات نہ کریں۔

    ایک شہری کا کہنا تھا کہ آج لاہور والوں پر بہت برے الزامات لگائے گئے، ایسے لوگوں کو اس شہر میں داخل نہ ہونے دیا جائے، ان کو سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے۔

    یاد رہے کہ جلسے سے خطاب میں محمود خان اچکزئی نے الزام عائد کیا کہ لاہوریوں نے انگریزوں کے ساتھ مل کر افغان سرزمین پر قبضے کی کوشش کی،۔

    انہوں نے ن لیگ اور پی پی کی قیادتوں کی موجودگی میں کہا کہ مجھے دکھ ہے کہ لاہور یوں نے انگریزوں کا ساتھ دیا انہوں نے کہا کہ جہاں کلمہ پڑھا جاتا تھا وہ سب انگریزوں کے قبضے میں چلے گئے، ان کا کہنا تھا کہ واحد افغانستان ہے جو انگریزوں کے خلاف کھڑا رہا۔

  • محمود خان اچکزئی کیخلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کی جائے، پرویز الٰٰہی

    محمود خان اچکزئی کیخلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کی جائے، پرویز الٰٰہی

    لاہور : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے محمود خان اچکزئی کے متنازعہ بیان کو ملکی سلامتی کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

    لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ محمود اچکزئی کے بھائی گورنر بلوچستان سمیت خاندان کے متعدد افراد پارلیمنٹ اور ریاستی اداروں میں موجود ہیں۔

    انہیں پاکستان کے خلاف بولتے ہوئے خیال کرنا چاہیئے۔ قائد اعظم ریذیڈنسی پر حملے کے بعد ان کی پارٹی کے جنرل سیکرٹری نے مذمت سے انکار کردیا تھا۔

    پٹھان کوٹ واقعہ پر آرمی پر الزام  لگانے کی سازش کی، جسے خود انڈیا تسلیم کرچکا ہے کہ پاکستان کا کوئی ہاتھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1979ءمیں روس نے افغانستان پر قبضہ کیا، جسے چھڑانے کے لئے پاکستانی فوج اور عوام نے کلیدی کردار ادا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 30 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دی، جواب میں ہمیں کلاشنکوف کلچر ملا جسے ہم اب تک دہشت گردی کی شکل میں بھگت رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی بھارتی جاسوس کلبھوشن کی گرفتاری، پٹھان کوٹ کے واقعہ اور اب محمود اچکزئی کے بیان پر خاموشی قابل مذمت ہے۔

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ڈیورنڈ لائن افغانستان اور پاکستان کے درمیان مسلمہ بارڈر ہے، جسے اقوام متحدہ قبول کرچکی ہے اور سپریم کورٹ کی رولنگ بھی اس پر موجود ہے۔ اس لئے پارلیمنٹ سے حلف کی خلاف ورزی اور پاکستان کے خلاف لابنگ کرنے کے الزام میں محمود اچکزئی کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔

     

  • اگر شریفوں میں گڑبڑ ہوئی تو سویلین شریف کا ساتھ دوں گا، محمود خان اچکزئی

    اگر شریفوں میں گڑبڑ ہوئی تو سویلین شریف کا ساتھ دوں گا، محمود خان اچکزئی

    اسلام آباد: پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی اگر شریفوں میں گڑبڑ ہوئی تو سویلین شریف کا ساتھ دیں گے.

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے بھی عسکری قیادت کے بیان پر ردعمل دے ڈالا۔

    محمودخان اچکزئی نے آئی ایس پی آرکی پریس ریلیز کو آئین کی روح کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا اگر دو شریف ایک صفحے پر رہے تو غیر مشروط طور پر ساتھ نبھاؤں گا لیکن اگرگڑبڑ ہوئی توسویلین شریف کے کیمپ میں کھڑا ہوں گا.

    دورہ امریکہ سے چار روز قبل آرمی چیف کی جانب سے گورنس بہتری کی بات نےنئی سیاسی بحث چھیڑ دی ہے.

    یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے قوم کے تعاون سے دہشت گردی کے خاتمے کی طرف بڑھ رہے ہیں، بہتر نتائج کیلئے قوم میں اتحاد اور گڈ گورننس بہت ضروری ہے.