Tag: mehmood-ur-rasheed

  • عمران خان آج50 لاکھ گھروں کی تعمیرسےمتعلق خوشخبری سنائیں گے، محمودالرشید

    عمران خان آج50 لاکھ گھروں کی تعمیرسےمتعلق خوشخبری سنائیں گے، محمودالرشید

    لاہور : پنجاب کے وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید کا کہنا ہے کہ عمران خان آج50 لاکھ گھروں کی تعمیر سے متعلق خوشخبری سنائیں گے، جنوری کے پہلے ہفتے میں وزیراعظم منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے، لاہور میں گھر کی قیمت 14 سے 16 لاکھ روپے ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید نے 50 لاکھ گھروں سے متعلق میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا اربن یونٹ نےگھروں کی تعمیراورپلان سےمتعلق محنت کی ہے، مران خان آج50 لاکھ گھروں کی تعمیرسےمتعلق خوشخبری سنائیں گے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے100 دنوں میں 14میٹنگزکیں، پنجاب میں 10 لاکھ کینال زمین کی نشاندہی کردی گئی ہے، اس وقت لاہور،فیصل آباد اور ملتان میں گھروں کی کمی کا سامنا ہے، ابتدائی طور پر لاہور، فیصل آباد، ملتان کو فوکس کریں گے، بعد میں پنجاب کےدیگرشہروں کوبھی فوکس کریں گے اور نرم شرائط پر قرضے دیں گے۔

    محمودالرشید نے کہا حکومتی زمین پرسبسڈائزریٹ پرپلاٹ دیں گے، جنوری کے پہلے ہفتے میں وزیراعظم منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے، کوشش ہے3 اور 5مرلہ کے مکانات بنا کر دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ اوراوکاڑہ میں اپارٹمنٹس بلاک بھی بنائیں گے، پرائیویٹ ڈیویلپرز کو90 دن میں تمام این اوسی جاری کریں گے، آشیانہ کو چلانا ہے یا نہیں بورڈ آف ڈائریکٹر کی میٹنگ میں فیصلہ ہوگا، لاہور میں گھر کی قیمت 14 سے 16 لاکھ روپےہوگی۔

    خیال رہے تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے پہلے 100 دن مکمل کرلئے ہیں ،اس دوران حکومت نے کون سے اہداف حاصل کرلیے اور کون سے باقی ہیں؟، وزیراعظم عمران خان حکومت سوروزہ پرفارمنس سے آج قوم کو آگاہ کریں گے، تقریب کی ٹیگ لائن’’رکھ دی ہے بنیاد نئے پاکستان کی‘‘ طے کی گئی ہے۔

  • کم آمدنی والے افراد کو سب سے پہلے چھت فراہم کی جائے گی: محمود الرشید

    کم آمدنی والے افراد کو سب سے پہلے چھت فراہم کی جائے گی: محمود الرشید

    لودھراں: وزیر پنجاب برائے ہاؤسنگ محمود الرشید کا کہنا ہے کہ کم آمدنی والے افراد کو سب سے پہلے چھت فراہم کی جائے گی۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت لودھراں میں 3 اور 5 مرلہ کے 800 پلاٹ دیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر پنجاب برائے ہاؤسنگ محمود الرشید اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے لودھراں میں اپنا گھر ہاؤسنگ اسکیم کی مختص اراضی کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے کوشاں ہیں، کم آمدنی والے افراد کو سب سے پہلے چھت فراہم کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ اسکیم میں 3 اور 5 مرلہ کے 800 پلاٹ دیے جائیں گے۔ پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی بنا رہے ہیں، ہمارا کام مانیٹرنگ کا ہوگا۔

    تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ لودھراں میں ہاؤسنگ اسکیم کا اجرا عمران خان کا بہترین تحفہ ہے۔ جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔ آئندہ مالی سال کے شروع میں ملتان میں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ بنائیں گے۔

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو مسائل کے حل کے لیے لاہور نہیں جانا پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں اپنا مؤقف سامنے رکھا ہے۔ آئی ایم ایف کی شرائط زیادہ ہیں، عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے۔

  • نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا: وزیر ہاؤسنگ

    نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا: وزیر ہاؤسنگ

    لاہور: وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔ ماضی کی حکومتوں نے باتیں بہت کیں لیکن کام نہیں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید نے انجینیئرنگ یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے حکومت کو سرمایہ لگانے کی ضرورت پیش نہ آئے، حکومت براہ راست ہاؤسنگ پروجیکٹ میں شامل نہیں ہوگی۔ قبضہ مافیا سے وا گزار زمینیں بھی منصوبے میں شامل کی جائیں گی۔

    محمود الرشید کا کہنا تھا کہ حکومت لینڈ بینک پر کام کر رہی ہے، ہاؤسنگ پروجیکٹ کا فریم ورک بہت جلد قوم کے سامنے ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔ ماضی کی حکومتوں نے باتیں بہت کیں لیکن کام نہیں کیا۔

  • میاں محمود الرشید نے پولیس کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا

    میاں محمود الرشید نے پولیس کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا

    لاہور: صوبائی وزیرِ ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے پولیس کے خلاف اپنے بیٹے میاں حسن کے اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا، ان کا کہنا تھا کہ بیٹے کے خلاف مقدمہ من گھڑت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کے بیٹے کے خلاف پولیس کی جانب سے اہل کاروں پر تشدد اور اغوا کے مقدمے کے اندراج کے بعد صوبائی وزیر نے بھی پولیس کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

    [bs-quote quote=”پولیس نے بیٹے سے معافی مانگی تھی جس پر وہ تھانے نہیں گیا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    صوبائی وزیرِ ہاؤسنگ کہتے ہیں بیٹے حسن کے خلاف من گھڑت اور جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا، ٹی پارٹی میں جانے والے بیٹے کے دوست علی پر پولیس اہل کاروں نے تشدد کیا۔

    میاں محمود الرشید کہتے ہیں کہ پولیس نے علی سے پچاس ہزار مانگے، علی نے دو ہزار روپے دیے، دو پولیس اہل کار بھاگ گئے ایک کو دوستوں نے پکڑلیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کے بیٹے کے خلاف پولیس اہل کاروں کے اغوا کا مقدمہ درج


    وزیرِ ہاؤسنگ پنجاب کہتے ہیں کہ پولیس تشدد کے بعد بیٹا جائے وقوعہ پر پہنچا، پولیس کے معافی مانگنے پر حسن تھانے نہیں گیا۔

    خیال رہے کہ میاں حسن کے خلاف پولیس کی جانب سے درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ انھوں نے مبینہ طور پر اہل کاروں کو تشدد کے بعد اغوا کیا، ملزمان نے اہل کاروں سے اسلحہ اور وائرلیس چھین کر پھینک دیے۔ ڈی آئی جی انیسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

  • پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کے بیٹے کے خلاف پولیس اہل کاروں کے اغوا کا مقدمہ درج

    پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کے بیٹے کے خلاف پولیس اہل کاروں کے اغوا کا مقدمہ درج

    لاہور: صوبائی وزیرِ ہاؤسنگ محمود الرشید کے بیٹے کے خلاف پولیس اہل کاروں کو اغوا، تشدد اور لڑائی کی دفعات کے تحت تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر برائے ہاؤسنگ و شہری ترقی محمود الرشید کے بیٹے کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں پولیس اہل کاروں کے اغوا اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    [bs-quote quote=”الزامات ثابت ہوئے تو وزارت سے مستعفی ہو جاؤں گا: صوبائی وزیرِ ہاؤسنگ” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    مقدمے کے متن کے مطابق میاں حسن نے مبینہ طور پر اہل کاروں کو تشدد کے بعد اغوا کر لیا، ملزمان نے اہل کاروں سے اسلحہ اور وائرلیس چھین کر پھینک دیے۔ ڈی آئی جی انیسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ کے قریب پولیس نے دو کار سواروں سے تفتیش کی جن میں ایک لڑکی شامل تھی، بعد ازاں ایک کار سوار نے اپنے دوستوں کو فون کر کے بلوایا جنھوں نے پولیس اہل کاروں پر تشدد کیا اور انھیں اپنے ساتھ  لے گئے۔

    میاں محمود الرشید نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیٹے کے خلاف الزامات کو من گھڑت قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ بیٹے کے دوستوں کی ٹی پارٹی تھی، پولیس اہل کاروں نے ان پر تشدد کیا، ایف آئی آر میں گاڑی میرے نام پر ہے جو بیٹے کو دی تھی۔


    یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنما ہنگورو کا ساتھیوں کے ساتھ حیدر آباد میں تھانے پر دھاوا


    وزیرِ ہاؤسنگ کے مطابق پولیس نے بیٹے سے 50 ہزار روپے کا مطالبہ کیا، علی نے پولیس اہل کاروں کو 2 ہزار روپے دیے، باقی دوست آئے تو 2 پولیس اہل کار بھاگ گئے ایک پکڑ لیا گیا، پولیس اہل کاروں نے معاملہ رفع دفع کرانے کا کہا۔

    [bs-quote quote=”پولیس نے بیٹے سے 50 ہزار روپے کا مطالبہ کیا، علی نے پولیس اہل کاروں کو 2 ہزار روپے دیے: محمود الرشید” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    انھوں نے مزید کہا کہ پولیس والوں نے معافی مانگی جس پر بیٹا تھانے نہیں گیا، پولیس گردی کے واقعات معمول بن گئے ہیں، پولیس کو معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، ہماری طرف سے تفتیش میں مکمل تعاون کیا جائے گا۔

    محمود الرشید بیٹے کے خلاف مقدمے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ بغیر تحقیق اتنی بڑی کہانی بنا کر میری نیک نامی تباہ کی گئی، بیٹے پر الزامات ثابت ہوئے تو وزارت سے مستعفی ہو جاؤں گا۔

  • حکومت ڈیم کے لیے جلد روڈ میپ بھی فراہم کرے گی، محمود الرشید

    حکومت ڈیم کے لیے جلد روڈ میپ بھی فراہم کرے گی، محمود الرشید

    لاہور: صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ و شہری ترقی محمود الرشید نے اپوزیشن کی اس تنقید کہ حکومت کے پاس ڈیم کی تعمیر کے لیے کوئی روڈ میپ نہیں ہے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ڈیم کے لیے جلد روڈ میپ بھی فراہم کرے گی۔

    پاکستان تحریکِ انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی محمود الرشید اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کر رہے تھے، انھوں نے کہا ’قومی مسئلے پر عوام متحد ہے، سب بڑھ چڑھ کر حصہ لے رے ہیں۔‘

    محمود الرشید نے کہا کہ حکومت بجٹ میں ڈیم کے لیے بھی رقم مختص کرے گی، حکومت کو توقع ہے کہ عوام اور اوورسیز پاکستانی ملک کی خاطر آگے آئیں گے، قوم میں جذبہ ہے اور ہم قومی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔

    انھوں نے کہا ن لیگ کی حکومت نے کشکول توڑنے کی بجائے اسے اور بڑا کر دیا، 5 سال میں جتنے قرضے لیے گئے اتنے 70 سالوں میں بھی نہیں لیے گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قومی مسائل کے حل کا معاملہ صاف و شفاف ہوگا، گیس کی قیمتیں بڑھانے کی تجویز تھی اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔


    دیا میربھاشا اورمہمند ڈیمزکی تعمیر کی نگرانی خود کروں گا، وزیر اعظم عمران خان


    محمود الرشید نے کہا کہ عمران خان کی لیڈر شپ سے ملک کا پیسا واپس لے کر آئیں گے، عوام کے لوٹے گئے اربوں روپے اور ڈالر ملک میں واپس لائیں گے۔

    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے چیئرمین واپڈا سے دیا مر بھاشا اور مہمند ڈیم کو ہنگامی بنیادوں پر بنانے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خود ڈیمز کی تعمیر کی نگرانی کریں گے۔

  • پنجاب سے جوق در جوق لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں: محمود الرشید

    پنجاب سے جوق در جوق لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں: محمود الرشید

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما محمود الرشید نے کہا ہے کہ پنجاب سے جوق در جوق لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں، ن لیگ کی سیاست ختم ہوچکی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، محمود الرشید کا کہنا تھا کہ مانتے ہیں کرپشن خاتمے کے پروگرام پر ہم صحیح معنوں پر عمل نہیں کرسکے البتہ خیبر پختونخواہ میں بنیادی شعبوں میں کام دیگر صوبوں سے بہتر ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پی میں کلین سوئپ کرکے تاریخ رقم کرے گی، ن لیگ، ایم ایم اے، پی پی مل جائے تو بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کرسکتیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومتیں ناکام رہی ہیں، انہوں نے ملک کا پیسہ لوٹا ہے۔


    شہباز شریف کا انجام نواز شریف سے زیادہ بدتر ہوگا، میاں محمود الرشید


    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت کا موازنہ سندھ اور پنجاب کی حکومتیں سے کرسکتے ہیں، اس سے اندازہ ہوجائے گا کہ کس صوبے میں سب سے زیادہ کام ہوا، دیگر صوبوں کے حکمرانوں نے عوام پر توجہ دینے کے بجائے ملک کو لوٹا ہے۔


    رانا ثناءاللہ اورعابد شیرکوفوری گرفتارکیا جائے، محمود الرشید


    پوچھے گئے ایک سوال پر محمود الرشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پنجاب میں دو سو سے زائد سیٹیں جیتے گی، پیپلزپارٹی کو پنجاب میں الیکشن کے لیے امیدوار تک نہیں ملیں گے، عام انتخابات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے تجویز کردہ تاریخوں میں الیکشن ہوجانے چاہئیں، الیکشن میں تاخیر سے متعلق کوئی بھی حربہ قبول نہیں کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہباز شریف کا انجام نواز شریف سے زیادہ بدتر ہوگا، میاں محمود الرشید

    شہباز شریف کا انجام نواز شریف سے زیادہ بدتر ہوگا، میاں محمود الرشید

    لاہور: اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ شوگر ملوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شہباز شریف مستعفی ہو جائیں، وزیراعلیٰ پہلی بار قانونی پھندے میں آئے ہیں، اگر وہ مستعفی نہ ہوئے تو اپوزیشن ان کا پیچھا کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ شوگر ملوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شہباز شریف مستعفی ہو جائیں اور سپیکر پنجاب اسمبلی وزیر اعلٰی کیخلاف دائر ریفرنس فوری طور پر الیکشن کمیشن کو بھجوا دیں، اب ان کے پاس اس کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا انجام نواز شریف اور ان کے اہلِ خانہ  سے زیادہ بدتر ہو گا، خود کو مسٹر کلین کہنے والے صادق اور امین نہیں رہے، اگر وزیر اعلیٰ مستعفی نہ ہوئے تو اپوزیشن ان کا پیچھا کرے گی۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے کاروبار میں ہونے والی بے ضابطگیاں پکڑنا حکومت کا کام ہے، شہباز شریف پہلی مرتبہ قانونی پھندے میں آئے ہیں، ان کیلئے یہاں سے نکلنا ناممکن ہے، سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی ملوں کے بارے میں ہائیکورٹ کا فیصلہ بحال رکھا۔

    انہوں نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی شاہی خاندان کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا کر تاریخ میں اپنا نام ہمیشہ کیلئے زندہ کر لیں، پنجاب اسمبلی کا اجلاس شریف خاندان کے خلاف آنے والے فیصلے کے باعث ملتوی کیا گیا تھا۔