Tag: Mehndi

  • حریم سہیل کا دولہا کون؟ مہندی کی ویڈیو وائرل

    حریم سہیل کا دولہا کون؟ مہندی کی ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حریم سہیل کی اپنے دلہے کے ہمراہ مہندی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اداکارہ حریم سہیل ان دنوں اپنی شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں، گزشتہ روز ان کی مہندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اداکارہ نے اپنے دلہے کے ہمراہ اس تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کردیں۔

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بینا چوہدری کی بیٹی اداکارہ حریم سہیل نے گزشتہ روز اپنی مایوں کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی تھیں، اب انہوں نے مہندی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کردیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HAREEM SOHAIL (@hareemsohail.hs)

    مایوں کی تقریب میں اداکارہ نے پیلے رنگ کے روایتی جوڑے میں ویڈیوز پوسٹ کیں، جس میں سادگی کا عنصر بھی غالب تھا۔

    تاہم اب حریم سہیل نے مہندی کی تقریب میں سبز رنگ کی لانگ فراک زیب تن کی جب کہ ان کے ہونے والے شوہر بھی اسی رنگ کے لباس میں ملبوس نظر آئے۔

    ویڈیو کے آغاز میں اداکارہ کو اپنے دلہا کا ہاتھ تھامے انتہائی پر مسرت انداز میں وینیو میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، حریم کی مہندی کی تقریب بھی روایتی انداز میں منایا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HAREEM SOHAIL (@hareemsohail.hs)

    ویڈیو میں دلہا اور دلہن حریم کو اپنے دوست و احباب کے ساتھ خوشگوار موڈ میں ڈانس کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو سامنے آنے کے بعد سے مداحوں کی جانب سے دلہے کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ کون ہیں؟

    اس کے علاوہ حریم سہیل نے بھی ابھی تک اس راز سے پردہ نہیں اٹھایا کہ ان کے ہونے ولے شوہر کون ہیں اور ان کا تعلق کس پروفیشن سے ہے، صارفین کا اندازہ ہے کہ شاید دولہا اداکارہ کے کزن ہیں۔

    واضح رہے کہ حریم سہیل نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بددعا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ وہ سینئر اداکارہ بینا چوہدری کی صاحبزادی ہیں۔

  • اقرا عزیز دلہن بننے کی تیاریوں میں مصروف

    اقرا عزیز دلہن بننے کی تیاریوں میں مصروف

    معروف اداکارہ اقرا عزیز اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اداکارہ، پروڈیوسر و اداکار یاسر حسین سے 28 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں بندھنے جا رہی ہیں۔

    اقرا عزیز کی بہن نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں اقرا مہندی لگواتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

    اقرا اور یاسر کی مایوں 2 روز قبل ہوئی تھی جس کی تصاویر دونوں نے شیئر کی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    shadmaani ho shadmaani #iqyasirdaviyah 📸 @ssphotography_official 💡 @gathering.pk

    A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131) on

    اس سے قبل دنوں کی شادی کا دلچسپ کارڈ بھی سوشل میڈیا پر خاصا مقبول ہوا تھا جس کا متن نہایت منفرد تھا۔

    خیال رہے کہ اقرا عزیز نے چند ہی ڈراموں سے بہت جلد اداکاری میں اپنا لوہا منوا لیا ہے جبکہ ان کے مداحوں کی تعداد بھی دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔

    یاسر حسین نے رواں برس ایک ایوارڈ کی تقریب میں اقرا کو شادی کی پیشکش کی تھی جسے کچھ لوگوں نے پسند کیا جبکہ کچھ نے اسے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیتے ہوئے اس پر خاصی تنقید کی۔