Tag: Mehran Town case

  • مبینہ پولیس مقابلہ میں نوجوان جاں بحق : ایڈیشنل آئی جی کی اہم ہدایات

    مبینہ پولیس مقابلہ میں نوجوان جاں بحق : ایڈیشنل آئی جی کی اہم ہدایات

    کراچی : مہران ٹاؤن میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں واصف نامی شہری کے جاں بحق ہونے کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن جاں بحق نوجوان واصف کے گھر پہنچ گئے، ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر اور ایس ایس پی کورنگی شاہ جہاں بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی اور دیگر افسران نے فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر متاثرہ خاندان کی جانب سےایڈیشنل آئی کراچی کو تفصیلات بتائی گئیں۔

    مقتول کے لواحقین نے بتایا کہ ہمارے بھائی کو قتل کیا گیا، لاش کو گھسیٹ کر موبائل میں ڈالا گیا، ہمارا مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ایس ایچ او کو صرف معطل نہیں بلکہ ملازمت سے فارغ کیا جائے۔

    اہلخانہ نے بتایا کہ ہمارے لوگ وہاں چیختے رہے کہ یہ ہمارا بھائی یا بھانجا ہے، پولیس کی جانب سے ہم سے بہت برا سلوک کیا گیا، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے مقتول کے اہل خانہ سے کہا کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی، جو تفتیشی افسر آپ مقرر کرنا چاہیں ہمیں بتائیں، جس رینک کا افسر آپ کہیں گے اس کو تفتیش کے لئے مقرر کردیں گے۔

  • مہران ٹاون فیکٹری آتشزدگی کیس: ڈی سی کورنگی اور جنرل منیجر کے الیکٹرک کو مقدمے میں نامزد کرنے کا حکم

    مہران ٹاون فیکٹری آتشزدگی کیس: ڈی سی کورنگی اور جنرل منیجر کے الیکٹرک کو مقدمے میں نامزد کرنے کا حکم

    کراچی : جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے مہران ٹاون فیکٹری آتشزدگی کیس میں ڈی سی کورنگی اور جنرل منیجر کے الیکٹرک کو مقدمے میں نامزد کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی میں مہران ٹاون فیکٹری آتشزدگی کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت میں ڈی سی کورنگی اور جنرل منیجر کے الیکٹرک کو مقدمے میں نامزد کرنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے ڈی سی ، جنرل منیجرکے الیکٹرک ودیگرکےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، دیگرافسران میں کےڈی اےایکزیکٹیوانجینئر،ڈائریکٹر سول ڈیفنس اتھارٹی شامل ہیں۔

    عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹرسیپا ، انچارج فائربریگیڈکورنگی، ایڈمنسٹریٹرکورنگی کوبھی کیس میں شامل کرنےکاحکم دیتے ہوئے کہا افسران نےاپنی قانونی ذمہ داری ادانہیں کی ، غفلت کا مظاہرہ کیا۔

    عدالت نے پولیس کیجانب سے جمع کرائے گئے چالان کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کیا ، جس میں کہا گیا کہ ملزمان کوچارج شیٹ میں شامل کیا جائے ۔

    عدالت نے تفتیشی افسر سے3دن میں ضمنی چالان پیش کرنے اور تفتیشی افسرکومزیدتفتیش جاری رکھنےکاحکم دیتے ہوئے کہا تفتیشی حکام ڈپٹی کمشنر اور دیگرکوبچاناچاہتےہیں ،عدالت کی آبزرویشن

    جرم میں بالواسط ذمہ داروں کوبری الزمہ قرارنہیں دیاجاسکتاہے، جرم کوروکنےوالےذمہ داران کی ناکامی شریک جرم میں شامل ہوتی ہے۔