Tag: mehreen-faruqi

  • آسٹریلوی معاشرے کا تنوع اس کے بہترین مستقبل کی ضمانت ہے، مہرین فاروقی

    آسٹریلوی معاشرے کا تنوع اس کے بہترین مستقبل کی ضمانت ہے، مہرین فاروقی

    کینبیرا : پاکستانی نژاد مہرین فاروقی آسٹریلین سینیٹ کی پہلی مسلمان خاتون رکن منتخب ہوگئی، مہرین فاروقی نے کہا ہے کہ ’آسٹریلوی معاشرے کا تنوع اس کے بہترین مستقبل کی ضمانت ہے‘۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی نژاد مسلم خاتون مہرین فاروقی گرین پارٹی کے ٹکٹ پر ریاست نیو ساؤتھ ویلز سے رکن سینٹ منتخب ہوئی ہیں جو اگلے ہفتے سینیٹر کی حیثیت حلف اٹھائیں گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مہرین فاروقی پاکستان میں پیدا ہوئی اور سنہ 1992 میں بہتر مستقبل کے لیے آسٹریلیا منتقل ہوگئیں تھی جہاں انہوں نے ٹیچر اور انجینئر کی حیثیت سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی رکن سینیٹ منتخب ہونے والی مہرین فاروقی نے سائیکل ویز اور ہائیڈرو پاور انفرا اسٹرکچر سمیت انجینئرنگ کے مختلف منصوبوں میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پاکستانی نژاد مسلم خاتون نے سنہ 2013 میں پہلی مرتبہ مسلم خاتون کی حیثیت سے آسٹریلیا کی رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی تھیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مہرین فاروقی کا شمار آسٹریلیا کی ان مشہور شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے فریزر اینگز کی نفرت آمیز تقریر کے دوران ہولوکاسٹ کی اصطلاحات استعمال کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    مہرین فاروقی کا کہنا تھا کہ ’میں ایک مسلمان مہاجر خاتون ہوں اور کچھ روز میں سینیٹر کا حلف اٹھا لوں گی اور مجھے فریزر اینگز بھی سینیٹر بننے سے نہیں روک سکتے‘۔

    مہرین فاروقی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں بحیثیت رکن سینیٹر آسٹریلیا کے مثبت اور بہتر مستقبل کے لیے کردار ادا کروں گی۔

    ایک اور رکن پارلیمینٹ نے فریزر اینگز پر تنقید کرنے ہوئے کہا تھا کہ ’فریزر نفرت آمیز اور متصبانہ تقریر کرکے لاکھوں آسٹریلوی عوام کی توہین کی ہے‘۔

    ڈاکٹر مہرین فاروقی نے سینیٹر منتخب ہونے کے بعد آسٹریلین سینیٹ کے ٹویٹ کو اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے یہ کہہ کر ٹویٹ کیا تھا کہ ’’نئی ملازمت مل گئی،کام کے لیے تیار ہوجاؤ‘۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مہرین فاروقی نے نیو ساؤتھ ویلز یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف انوائرمینٹل اسٹڈیز سے ماحولیاتی انجینئرنگ میں ڈکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کی ہوئی ہے۔

  • مہرین فاروقی آسٹریلیا کی پہلی مسلمان خاتون سینیٹر

    مہرین فاروقی آسٹریلیا کی پہلی مسلمان خاتون سینیٹر

    نیوساؤتھ ویلز: پاکستانی نژاد مہرین فاروقی آسٹریلیا کی پہلی مسلمان خاتون سینیٹر بن گئیں، مہرین فاروقی آئندہ ہفتے بطورسینیٹر حلف اٹھائیں گی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد مہرین فاروقی کو آسٹریلیا کی پہلی مسلمان خاتون رکن سینیٹ منتخب ہوگئیں، وہ نیو ساؤتھ ویلز سے گرین پارٹی کی ممبر ہیں۔

    مہرین فاروقی آئندہ ہفتے بطور سینیٹر حلف اٹھائیں گی۔

    مہرین فاروقی1992میں خاندان کیساتھ آسٹریلیا منتقل ہوئی تھیں، انھوں نے انوائرمنٹل انجینئرنگ میں ڈاکٹریٹ کیا ہے اور سڈنی میں یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز سے بطور پروفیسر منسلک ہیں۔

    خیال رہے کہ 2013 میں مہرین فاروقی ریاستی اسمبلی کی پہلی مسلمان خاتون ممبر تھی۔