Tag: mehsooreen

  • چینی صدراس ماہ پاکستان کادورہ کرینگے، ترجمان دفترخارجہ

    چینی صدراس ماہ پاکستان کادورہ کرینگے، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد: دفترخارجہ نے کہا ہے کہ چینی صدر اس ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے،پاکستان اور ایران نے یمن تنازع کےسیاسی حل پراتفاق کیا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم نے اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ چینی صدر ژی جن پنگ اس ماہ پاکستان کادورہ کرینگے تاہم ابھی دورے کی تاریخ طےنہیں ہوئی۔

     ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کا ایرانی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان طےشدہ شیڈول کے مطابق تھا، ایران سے دوطرفہ تعاون اورخطے کی صورتحال پربات ہوئی۔

     انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور ایران نے یمن تنازع کےسیاسی حل پراتفاق کیا ہے جبکہ ایرانی گارڈز کے قاتل پاکستان میں ہوئے تو کارروائی کرینگے۔

     دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو بھرپور ساتھ دینگے، سعودی وزیرمذہبی امور پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر آرہےہیں،یمن میں پھنسے بیشتر پاکستانیوں کو وطن لایا جاچکا ہے ۔

  • پاک بحریہ کا جہاز آج 36 پاکستانیوں کو لے کرجبوتی کی بندرگاہ پہنچے گا

    پاک بحریہ کا جہاز آج 36 پاکستانیوں کو لے کرجبوتی کی بندرگاہ پہنچے گا

    الحدیدہ  : یمن کے شہرالحدیدہ میں محصور 36پاکستانیوں بشمول مرد،خواتین اور بچے اور 15غیر ملکیوں کو لے کر پاک بحریہ کاجہاز پی این ایس شمشیرسات اپریل کی صبح جبوتی کی بندرگاہ پہنچ جائے گا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق چھتیس پاکستانیوں سمیت پندرہ محصورین کو امیگریشن کا عمل مکمل کرنے کے بعدباحفاظت پاک بحریہ کے جہاز پر منتقل کیا گیا۔

    جن میں 12 بچے بھی شامل ہیں۔15غیر ملکیوں میں سے 4کا تعلق بنگلہ دیش،2 کا تعلق رومانیہ ، 2 کا یمن ، 1 کا برطانیہ ، 3 کا قطر اور1 کا ایتھوپیا،1جرمنی،1فلپائن سے ہے۔

    محصورین کی پاکستان محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لئے پاک بحریہ کے جہاز پرمکمل انتظامات کئے گئے ہیں۔اور تما م مسافروں کو خوراک سمیت تمام طبی سہولت جہاز پر مہیا کی جارہی ہیں۔

    ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کا پہلا جہازپی این ایس اصلت ایک سو سینتالیس اور تیتیس غیر ملکیوں کو یمن کے شہر المکلہ سے لے کر منگل کی دوپہر کراچی پہنچ رہا ہے ۔

    غیر ملکیوں میں گیارہ بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔ پاکستان نیوی پاکستان کے میری ٹائم اثاثہ جات کی حفاظت کے ساتھ ساتھ یمن میں محصور پاکستانیوں اور دیگر ممالک کے شہریوں کی محفوظ وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

  • یمن میں پھنسے پاکستانیوں سے رابطے میں ہیں، دفترخارجہ

    یمن میں پھنسے پاکستانیوں سے رابطے میں ہیں، دفترخارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے تمام محصور پاکستانیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان یمن میں محصور تما م پاکستانوں سے رابطے میں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عدن سے پاکستانیوں کا انخلابحری جہاز کے ذریعے کرایا جائے گا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ محصور پاکستانیوں کے انخلاء کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے،مکلاسےجہازکےذریعےانخلاممکن ہے مگرعدن سےنہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ستمبر 2014تک یمن میں 3ہزار پاکستانی تھے۔