Tag: Mehtab Abbasi

  • نون لیگ کو کاروباری لوگوں کے حوالے کردیا گیا، لیگی رہنما پھٹ پڑے

    نون لیگ کو کاروباری لوگوں کے حوالے کردیا گیا، لیگی رہنما پھٹ پڑے

    ہری پور : پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اپنی ہی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے، سردار مہتاب عباسی کا کہنا ہے کہ جماعت کو کاروباری لوگوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    ہری پورمیں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سردار مہتاب عباسی نے کہا کہ ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے۔

    سردار مہتاب عباسی نے کہا کہ کے پی میں ن لیگ کاروباری شخصیات کے سپرد کر دی گئی ہے، کے پی صوبے میں پارٹی کا مقصد صرف کاروباری مفادات کا تحفظ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی اور سیاسی غیریقینی صورتحال کو اب کوئی سیاسی جماعت کنٹرول نہیں کرسکتی، مہنگائی نے عام آدمی کا جینا دوبھر کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ غیردانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی بڑی جماعت اب صوبے کی پارٹی بن چکی ہے، خیبرپختونخوا میں ایک منظم سازش کے تحت مسلم لیگ ن کو ختم کردیا گیا۔

    ورکرز کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایسی پالیسیوں کی وجہ سے ن لیگ کا خیبر پختونخوا میں خاتمہ ہوچکا ہے۔

  • وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی مشیر ہوا بازی سے ملاقات

    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی مشیر ہوا بازی سے ملاقات

    گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے مشیر ہوا بازی سردار مہتاب عباسی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے سیاحوں کی سہولت کے لیے پی آئی اے کے کردار کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے مشیر ہوا بازی سردار مہتاب عباسی سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں حافظ حفیظ الرحمٰن کا کہنا تھا کہ سنہ2017 میں 20 لاکھ سے زائد سیاحوں نے گلگت بلتستان اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے سیاحوں کی سہولت کے لیے پی آئی اے کے کردار کو سراہا۔

    مشیر ہوا بازی سردار مہتاب عباسی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی آئی اے اسکردو کے لیے ایئر بس 320 طیارہ آپریٹ کر رہی ہے جبکہ گلگت کے لیے اے ٹی آر طیارے استعمال ہو رہے ہیں۔ سیاحت کے فروغ کے لیے گلگت بلتستان کے لیے پی آئی اے اپنی پرواز میں اضافہ کرے گی۔

    مشیر ہوا بازی سردار مہتاب عباسی نے مزید کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں کہ آئندہ سیزن میں گلگت، اسکردو اور دیگر علاقوں کے لیے اپنے پلان میں اضافہ کرے۔ گلگت بلتستان میں سیاحوں کی دلچسپی کی وجہ سے پاکستان کا امیج ابھر کر سامنے آیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔