Tag: mehwish hayat

  • مہوش حیات کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

    ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ مہوش حیات کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مہوش حیات نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ماڈل و سوشل میڈیا اسٹار ’ایسپائرنگ نومیڈ‘ کے گانے پر لپ سنکنگ کررہی ہیں۔

    ویڈیو میں انہیں ’گانے پر مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    مہوش حیات نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’Unh unh… not happening !!!

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے شوبز شخصیات سمیت ہزاروں کی متعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ مہوش حیات نے گزشتہ دنوں بھی ویڈیو شیئر کی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

    یاد رہے کہ مہوش حیات اے آر وائی ڈیجیٹل کی فلمز کی پیشکش ’لندن نہیں جاؤں گا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، فلم میں ہمایوں سعید نے ہیرو کا کردار نبھایا جبکہ دیگر کاسٹ میں کبریٰ خان، گوہر رشید، صبا فیصل، سہیل احمد چوہدری شامل تھے۔

  • ’ویڈنز ڈے! ایڈمز‘ مہوش حیات کی ویڈیو وائرل

    ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ مہوش حیات کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مہوش حیات نے ویڈیو شیئر کی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    ویڈیو میں اداکارہ فلم Wednesday ،Addams کے ڈائیلاگ پر لپ سنکنگ کررہی ہیں۔

    مہوش حیات کہتی ہیں کہ ’ “I act as if I don’t care if people dislike me. Deep down… I secretly enjoy it.”.

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

    انہوں نے گزشتہ دنوں بھی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہیں نئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے اداکارہ کی ویڈیو کو ثنا فخر، صدف کنول ودیگر شوبز ستاروں نے بھی پسند کیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

    اس سے قبل اداکارہ کی فیفا ورلڈ کپ 2023 کے دوران سابق انگلش اسٹار فٹبالر ڈیوڈ بیکھم کے ساتھ سیلفی وائرل ہوگئی تھی، اداکارہ نے اسے سیلفی آف دی ایئر قرار دیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

    واضح رہے کہ مہوش حیات اے آر وائی ڈیجیٹل کی فلمز کی پیشکش ’لندن نہیں جاؤں گا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، فلم میں ہمایوں سعید نے ہیرو کا کردار نبھایا جبکہ دیگر کاسٹ میں کبریٰ خان، گوہر رشید، صبا فیصل، سہیل احمد چوہدری شامل تھے۔

  • ’مہوش حیات کی ڈیوڈ بیکھم کے ساتھ ’سیلفی‘ وائرل

    ’مہوش حیات کی ڈیوڈ بیکھم کے ساتھ ’سیلفی‘ وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کےمعروف اداکار ہمایوں سعید ، اداکارہ سجل علی ،مہوش حیات سمیت کئی ستارے  فیفا ورلڈ کپ  میں شرکت کیلئے قطر پہنچے اور سوشل میڈیا پر فائنل دیکھتے ہوئے تصاویر بھی شیئر کیں۔

    فیفا ورلڈ کپ میں قومی فٹ بال ٹیم تو نہیں تھی لیکن پاکستان میں یہ کھیل بڑی دلچسپی سے دیکھا اور کھیلا جاتا ہے جہاں دنیا بھر سے لاکھوں فٹبال شائقین نے ورلڈ کپ کیلئے قطر کا رُخ کیا وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار بھی بڑی تعداد میں اسٹیڈیم پہنچے اور سنسنی خیز فائنل دیکھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by FIFA World Cup (@fifaworldcup)

    قطر فٹبال اسٹیڈیم میں معروف اداکار ہمایوں سعید، سجل علی، مہوش حیات اور ثانیہ مرزا ودیگر شوبز اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات شرکت کی جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

    فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ مہوش حیات نے بھی میدان سے سابق انگلش فٹبالر ڈیوڈ بیکھم کے ساتھ سیلفی شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

    اداکارہ نے انسٹاگرام پر سیلفی شیئر کرتے ہوئے اس تصویر کو ’سال کی بہترین تصویر قرار دیا اور ساتھ ہی بیکھم کو مینشن بھی کیا۔

    ہمایوں سعید، ثانیہ مرزا، سجل علی، صبور علی ودیگر شخصیات نے فیفا کا فائنل دیکھا اور سوشل میڈیا پر تصاویر بھی شیئر کیں۔

     

  • مہوش حیات نئی ونڈر وومن: اداکارہ بھی اپنی خواہش زبان پر لے آئیں

    مہوش حیات نئی ونڈر وومن: اداکارہ بھی اپنی خواہش زبان پر لے آئیں

    معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بھی ونڈر وومن بننے کی خواہش ظاہر کردی، مداح پہلے ہی ان کے ونڈر وومن فلم میں مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کیے جانے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔

    مہوش حیات مس مارول میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد مداحوں کے دل میں گھر کر گئیں، حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی ویب سیریز مس مارول میں شاندار اداکاری دکھانے کے بعد مداحوں کو امید ہے کہ مہوش حیات کو اب ہولی وڈ سپر ہیرو وومن فلم ونڈر وومن میں بھی کاسٹ کیا جائے گا۔

    اب تک ونڈر وومن میں اسرائیلی نژاد امریکی اداکارہ گال گدوت مرکزی کردار ادا کرتی آئی ہیں۔

    مذکورہ سیریز کی دو فلمیں سامنے آچکی ہیں، جس میں گال گدوت کے کام کو سراہا گیا، تاہم مس مارول میں مہوش حیات کی اداکاری دیکھنے کے بعد کئی مداحوں نے خواہش ظاہر کی کہ اب پاکستانی اداکارہ کو اسرائیلی اداکارہ کی جگہ کاسٹ کیا جائے۔

    اب اس حوالے سے خود اداکارہ بھی اپنی دل کی بات زبان پر لے آئیں، اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں ونڈر وومن کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    مذکورہ تصویر میں ونڈر وومن کے کاسٹیوم میں گال گدوت کا چہرہ ایڈٹ کر کے ان کی جگہ مہوش حیات کا چہرہ لگایا گیا ہے، مہوش نے اپنی اسٹوریز پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے شاندار قرار دیا۔

    ابھی تک مارول اسٹوڈیوز نے ونڈر وومن کی تیسری فلم بنانے کا واضح اعلان نہیں کیا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ 2025 تک سیریز کی تیسری فلم ریلیز ہوگی۔

  • مہوش حیات اگلی ونڈر وومن؟

    مہوش حیات اگلی ونڈر وومن؟

    معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات مس مارول میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد مداحوں کے دل میں گھر کر گئیں، مداحوں کا کہنا ہے کہ اب انہیں ونڈر وومن فلم کے مرکزی کردار میں کاسٹ کیا جانا چاہیئے۔

    حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی ویب سیریز مس مارول میں شاندار اداکاری دکھانے کے بعد مداحوں کو امید ہے کہ مہوش حیات کو اب ہولی وڈ سپر ہیرو وومن فلم ونڈر وومن میں بھی کاسٹ کیا جائے گا۔

    ونڈر وومن بھی مارول اسٹوڈیو کی ہی فلم ہے، جس میں اسرائیلی نژاد امریکی اداکارہ گال گدوت مرکزی کردار ادا کرتی آئی ہیں۔

    اب تک مذکورہ سیریز کی دو فلمیں سامنے آچکی ہیں، جس میں گال گدوت کے کام کو سراہا گیا، تاہم مس مارول میں مہوش حیات کی اداکاری دیکھنے کے بعد کئی مداحوں نے خواہش ظاہر کی کہ اب پاکستانی اداکارہ کو اسرائیلی اداکارہ کی جگہ کاسٹ کیا جائے۔

    ٹویٹر پر متعدد مداحوں نے مہوش حیات کو گال گدوت کا بہتر نعم البدل قرار دیتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ انہیں ونڈر وومن میں کاسٹ کیا جانا چاہیئے۔

    مداحوں کی خواہش کے بعد حال ہی میں مہوش حیات اپنی پاکستانی فلم لندن نہیں جاؤں گا کے پریمیئر میں شریک ہوئیں تو وہاں ان سے ونڈر وومن سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔

    مہوش حیات نے مداحوں کی خواہش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مسکراکر جواب دیا اور امید کا اظہار کیا کہ مارول اسٹوڈیو مداحوں کی خواہش کا احترام کرے گا۔

    ابھی تک مارول اسٹوڈیو نے ونڈر وومن کی تیسری فلم بنانے کا واضح اعلان نہیں کیا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ 2025 تک سیریز کی تیسری فلم ریلیز ہوگی۔

  • ‘کوئی بات نہیں، تم جیتو یا ہارو، ہمیں تم سے پیار ہے’

    ‘کوئی بات نہیں، تم جیتو یا ہارو، ہمیں تم سے پیار ہے’

    دبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں شائقین کرکٹ نے گرین شرٹس کا خوب حوصلہ بڑھایا، سیاستدانوں سمیت شوبز فنکاروں نے بھی میدان میں ٹیم کا حوصلہ بڑھایا۔

    انہیں شخصیات میں معروف اداکارہ مہوش حیات بھی تھیں، جو پاکستان آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی دوسرے ٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل میں ٹیم کو سپورٹ رکتی نظر آئیں۔

    آسٹریلیا سے شکست کے بعد مہوش حیات نے کھلاڑیوں کا نام پیغام دیا کہ ‘ کوئی بات نہیں تم جیتو ہارو ہمیں تم سے پیار ہیں’، لو پاکستان ٹیم ، ہم ہمیشہ آپ کو سپورٹ کرتے رہیں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

    واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

    شاداب خان کی چار وکٹیں بھی پاکستان کو فتح سے ہمکنار نہ کرواسکیں، شاہین شاہ آفریدی ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

  • کیا مہوش حیات کا سیاست میں آنے کا ارادہ ہے؟ خصوصی انٹریو میں اداکارہ کے اہم انکشافات

    کیا مہوش حیات کا سیاست میں آنے کا ارادہ ہے؟ خصوصی انٹریو میں اداکارہ کے اہم انکشافات

    کراچی : پاکستان کی معروف فلمی اداکارہ اور تمغہ امتیاز کی حامل مہوش حیات نے کہا ہے کہ سیاست میں آنا میری خواہش ہے، جب بھی موقع ملا تو اس شعبے میں بھی قدم رکھوں گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انہوں نے اپنی نجی زندگی اور مستقبل کے ارادوں سے بھی آگاہ کیا۔

    مہوش حیات نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر لوگ سوشل میڈیا پر ہمیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں جس سے ہمیں بھی تکلیف ہوتی ہے، مشہور شخصیت (پبلک فیگر) ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ ہمارا دل پتھر کا ہے یا ہم کچھ محسوس نہیں کرتے۔

    انہوں نے کہا کہ کوئجھی بھی فلم سائن کرنے پہلے میں اسکرپٹ کا مطالعہ کرتی ہوں اور فلم میں اپنے کردار کا جائزہ لیتی ہوں، میری سب سے پہلی ترجیح اچھا کردار ہوتا ہے، اس میں بہتری کیلیے ڈائریکٹر سے صلاح مشورہ بھی کرتی ہوں۔

    ایک سوال کے جواب میں مہوش حیات نے بتایا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی زندگی پر مبنی ایک فلم پر کام ہورہا ہے اس میں ضرور کام کروں گی، انہوں نے کہا کہ پہلے سیاست میں اتنی دلچسپی نہیں تھی البتہ کرنٹ افیئرز شوق سے دیکھتی تھی۔

    اب اس حکومت کے آنے کے بعد میرا ارادہ ہے کہ سیاسی میدان میں قدم رکھوں، جو لوگ اس ملک کی نمائندگی کرسکتے ہیں یا سفیر بن سکتے ہیں ان کو سیاست میں ضرور آنا چاہیے۔

  • فنکاروں کا امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ

    فنکاروں کا امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ

    کراچی: پاکستانی فنکاروں نے حکومت پاکستان سے طلبا کے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا، اداکاروں نے اپیل کی ہے کہ کووڈ 19 کی خطرناک صورتحال میں طلبا کی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ مہوش حیات نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں اداکارہ نے وزیر تعلیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات کے لیے طلبہ کے ساتھ زبردستی کرنا غلط ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایسا کرنا نہ صرف کرونا کی تیسری لہر میں خطرناک ثابت ہوگا بلکہ یہ ناانصافی بھی ہوگی کیونکہ تعلیم کی صورتحال درہم برہم ہے۔

    مہوش حیات نے وفاقی وزیر تعلیم سے اپیل کی کہ باقی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی اس سال امتحانات منسوخ کیے جائیں۔

    دوسری جانب گلوکار عاصم اظہر نے بھی اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حکومت نہ صرف امتحانات منسوخ کرے بلکہ ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کرے، ایسا نہیں صرف امتحانات منسوخ ہوجائیں اور پورا ملک کھلا ہو۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی تیسری لہر میں تیزی جاری ہے اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ملک بھر میں سخت اقدامات کیے جارہے ہیں۔

  • شادی کیوں نہیں کر رہیں؟ مہوش حیات کا دلچسپ جواب

    شادی کیوں نہیں کر رہیں؟ مہوش حیات کا دلچسپ جواب

    معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے شادی کے سوال پر دلچسپ جواب دے دیا، انہوں نے کہا کہ شادی کے علاوہ بھی زندگی میں اور بہت سے کام ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گھبرانا منع ہے میں معروف اداکاروں مہوش حیات اور شہریار منور نے شرکت کی۔

    پروگرام میں شہریار منور نے اپنی زندگی کی ساتھی کے بارے میں بتایا کہ وہ بااعتماد، حس مزاح سے بھرپور اور اچھی انسان ہونی چاہیئے۔

    مہوش حیات نے پرمزاح انداز میں کہا کہ یہ ساری خوبیاں ان میں موجود ہیں اور وہ سنگل ہیں لیکن شادی نہیں کرنا چاہتیں۔

    واسع چوہدری نے دریافت کیا کہ کیوں جس پر مہوش نے کہا کہ انہیں زندگی میں بہت کام ہیں۔ انہوں نے فیض احمد فیض کا مشہور زمانہ مصرعہ پڑھا کہ اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا۔

    شہریار نے کہا کہ ان دونوں کو آج تک ایک ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں مل سکا لیکن اگر موقع ملا تو وہ دونوں ضرور ساتھ کام کریں گے۔

  • اداکارہ مہوش حیات وزیراعظم عمران خان کی ہم آواز

    اداکارہ مہوش حیات وزیراعظم عمران خان کی ہم آواز

    کراچی: تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف اداکارہ مہوش حیات وزیراعظم عمران خان کی ہم آواز بن گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ براہ کرم کوویڈ 19 کے سبب آگے آئیں اور وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیں کبھی مایوس نہیں کیا ہے ان مشکل وقتوں میں آپ کے ملک کو ایک بار پھر آپ کی ضرورت ہے۔

    مہوش حیات نے کہا کہ آپ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قائم کردہ کرونا ریلیف فنڈ کا حصہ بنیں اور اپنے شہریوں کا بھرپور ساتھ دیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب میں کہا تھا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اوورسیز پاکستانی کرونا ریلیف فنڈ میں بڑھ کر حصہ لیں۔

    یاد رہے کہ شوبز فنکار بھی کرونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی مدد کررہے ہیں، اس سے قبل کھلاڑیوں نے غریب طبقے کی مدد کی۔

    کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کرونا کے 4 ہزار 186 مریض زیر علاج ہیں، کرونا کے باعث 93 اموات ہوئیں اور 44 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، کرونا سے 1ہزار 95 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔