Tag: mehwish hayat

  • مجھے بالی ووڈ میں کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے: مہوش حیات

    مجھے بالی ووڈ میں کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے: مہوش حیات

    کراچی: تمغہ امتیاز یافتہ معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے اپنی خاموشی توڑ دی۔

    ایک ویب شو میں انٹرویو دیتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ مجھے پاکستان میں پہلے ہی اتنا معیاری کام مل رہا تھا کہ مجھے بالی ووڈ میں کام کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے ملک سے ہی بہت عزت ملتی ہے، میرے لیے سب سے ضروری عزت نفس ہے، جب آپ بالی وڈ میں کام کرتے ہیں تو وہاں کوئی عزت نفس نہیں ہوتی۔

    مہوش حیات کا مزید کہنا تھا کہ بالی وڈ میں کام کرنے کے بعد آپ وہاں اپنی ہی فلموں کے پریمیئرز میں شرکت نہیں کرسکتے تو جہاں عزت نفس نہ ہو، صرف پیسہ اور شہرت ہو تو میرے لیے یہ بالکل غیر اہم ہے۔

    چند روز قبل بھی مہوش حیات نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رہنما سبرامنین سوامی کے مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں جو ہورہا ہے اس پر دنیا نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ آج کے دور میں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے نمائندے کو اس طرح تبصرے کرنے کی اجازت کس طرح دی جاسکتی ہے۔

  • مہوش حیات پی ایس ایل کا میچ دیکھنے پہنچ گئیں

    مہوش حیات پی ایس ایل کا میچ دیکھنے پہنچ گئیں

    لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات پاکستان سپر لیگ کے سیزن 5 میں میچ دیکھنے کے لیے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئیں اور اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم پہنچیں اور لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ دیکھا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے اپنی تصاویر پوسٹ کیں اور پاکستان سپر لیگ 5 کو پرجوش ترین سیزن قرار دیا۔

    انہوں نے لکھا کہ قذافی اسٹیڈیم کا ماحول بہت جوشیلا تھا۔ آج کا دن ان لوگوں کے لیے شاندار تحفہ ہے جو لاہور قلندرز کی فتح کا کب سے انتظار کر رہے تھے۔

    مہوش حیات نے لاہور قلندر کو فتح پر مبارکباد بھی دی اور پشاور زلمی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ مہوش حیات اپنے پالتو کتے کی موت کے بعد بے حد غمگین تھیں جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا تھا۔

    گزشتہ روز انسٹاگرام پر مہوش حیات نے اپنے پالتو کتے بلونی کے ساتھ اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں اور اپنے جذبات بیان کیے تھے۔

  • مہوش حیات کو گہرا صدمہ

    مہوش حیات کو گہرا صدمہ

    معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اپنے پالتو کتے کی موت کے بعد بے حد غمگین ہوگئیں جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مہوش حیات نے اپنے پالتو کتے بلونی کے ساتھ اپنی تصاویر پوسٹ کیں۔

    مہوش نے لکھا کہ میرے پیارے بلونی، تمہیں گزرے ہوئے 3 دن ہوگئے ہیں، اور میرا دل اور دماغ ابھی بھی اس پر یقین نہیں کر پارہا۔

     

    View this post on Instagram

     

    My dear Balooni .. It’s been 3 days that you’ve been gone .. and my heart and mind still doesn’t want to believe It. I’ve been through a lot but these last few days have been the worst of my life. A decade of having you next to me through all my highs, lows and breakdowns .. your one gaze would make me feel everything’s going to be alright. You taught me so much about unconditional love and life itself. Never thought I’d lose you .. thought you’d always be there at the gate waiting for me with those big piercing brown eyes .. My best friend .. you loved me so much that you spared me the pain of saying good bye and letting you go .. I wish you’d waited for me a day more .. I wish I could have got to hug you for one last time .. I wish .. 💔 Nothing will ever replace the void that you have left in my life. All I am left with is tears .. memories .. and a lifetime to miss you… 🥀 RIP Bruno 06.03.2020

    A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial) on

    انہوں نے لکھا کہ میں نے اپنی زندگی میں بہت کچھ سہا لیکن تمہارے جانے کے بعد یہ دن بدترین ہیں۔ ایک دہائی سے تم میرے پاس، دن رات، ہر اونچ نیچ میں ساتھ رہے۔

    مہوش کا کہنا تھا کہ تمہاری ایک پیار بھری نظر سے یوں لگتا تھا کہ سب کچھ ٹھیک ہوگیا، تم نے مجھے محبت اور زندگی کے بارے میں بہت کچھ سکھایا۔

    اداکارہ نے مزید لکھا کہ میں سمجھتی تھی کہ تم ہمیشہ میرے ساتھ رہو گے اور روزانہ دروازے پر میرا انتظار کرتے رہو گے۔ کاش کہ تم ایک دن اور ٹھہر جاتے، کاش کہ میں ایک آخری بار تمہیں گلے لگا سکتی۔

    آخر میں انہوں نے لکھا کہ ان کے پالتو کتے کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا کیونکہ وہ ان کی زندگی میں ایک اہم حیثیت رکھتا ہے۔

  • ’میری نگاہ تم پر ہے‘

    ’میری نگاہ تم پر ہے‘

    کراچی: ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصویر شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار اور اداکارائیں مداحوں کے ساتھ رابطہ قائم رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کو شیئر کرتے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے پسند بھی کیا جاتا ہے۔

    اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں نیلے رنگ کا کُرتا زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

    اداکارہ نے اپنے ٹویٹ میں کیپشن لکھا کہ ’میری نگاہ تم پر ہے‘۔ مہوش حیات کی تصویر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی اور تصویر پر صارفین اپنی آرا کا اظہار کررہے ہیں۔

    ایک ٹویٹر صارف قاسم فراز احمد نے لکھا کہ ’واؤ سیلیبرٹی نے مجھ پر نظر ڈالی، میں خود کو اہم محسوس کررہا ہوں۔‘

    ایک اور صارف ملک شہزاد کا کہنا تھا کہ ’آپ کی مسکراہٹ بہت اچھی ہے، خدا آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔ٹویٹر صارف مسعود احمد نے لکھا کہ ’آنکھیں تو اچھی ہیں لیکن یہ سب کو دیکھ رہی ہیں۔‘

  • تمغہ امتیاز کے لیے مہوش حیات کا نام میں نے دیا، فواد چوہدری

    تمغہ امتیاز کے لیے مہوش حیات کا نام میں نے دیا، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اداکارہ مہوش حیات کے لیے تمغہ امتیاز کا نام انہوں نے تجویز کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک ٹی وی انٹرویو میں مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دئیے جانے کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہوش حیات بہترین اداکارہ ہیں بطور وزیر میں نے ان کا نام ستارہ امتیاز کے لیے تجویز کیا۔

    ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دئیے جانے کا فیصلہ مکمل طور پر میرٹ پر مبنی تھا، ایوارڈ کے لیے نامزدگی میں متعدد درخواستیں موصول ہوتی ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ سے چاہتے تھے کہ ہر شعبے میں اول آنے والوں، ٹاپرز کو یہ ایوارڈ دیا جائے، ہم نے مہوش حیات کو بھی یہ ایوارڈ میرٹ پر دیا، انہیں تمغہ امتیاز ان کی فلموں کے بزنس کے حوالے سے دیا گیا جو کسی اور کی فلموں کے بزنس سے زیادہ تھا۔

    مزید پڑھیں: اداکارہ مہوش حیات کا خود پر ہونے والی تنقید کا کرارا جواب

    وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ اس طرح کے ایوارڈ کے وقار کو تسلیم کرتے ہیں اور اسی لیے لوگوں کو نامزد کرتے وقت بہت احتیاط سے کام لیتے ہیں، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سے چاہتا تھا کہ قومی ایوارڈ دینے کے لیے نوجوانوں کے نام پر سنجیدگی سے غور کیا جائے۔

    یاد رہے کہ مہوش حیات کو گزشتہ برس 23 مارچ کو ملک کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

  • کراچی: مہوش حیات ایئرپورت انتظامیہ پر برہم، وجہ کیا ہوئی؟

    کراچی: مہوش حیات ایئرپورت انتظامیہ پر برہم، وجہ کیا ہوئی؟

    کراچی : اداکارہ مہوش نے حیات کراچی ایئرپورٹ کے بیت الخلاء میں گندگی اور لال بیگ دیکھ انتظامیہ کو کھری کھری سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم و شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے کراچی ائیرپورٹ کی انتظامیہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے جس کی وجہ ایئرپورٹ کے لیڈیز واش روم ہے۔

    مہوش حیات پاکستانی شوبز انڈسٹری کی وہ اداکارہ ہیں جو شوبز کے علاوہ سماجی، سیاسی، عوامی و عالمی مسائل پر بھی کھل کر بات کرتی ہیں۔

    گزشتہ روز اداکارہ نے کراچی ایئرپورٹ پر موجود گندگی پر انتظامیہ پر برس پڑی، مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی انتظامیہ کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ پر خواتین کےلیے مخصوص بیت الخلاء گندگی اور تعفن سے بھرپور تھا حتیٰ کے لال بیگ بھی موجود تھے۔

    انہوں نے کہا کہ واش روم کا یہ حال نہ صرف پاکستانی عوام کے لیے مضر صحت ہے بلکہ باہر سے آنے والے لوگ یہ گندگی دیکھیں گے تو کیا تاثر لیں گے۔

    اداکارہ مہوش حیات کا مزید کہنا تھا کہ بیت الخلا کی صفائی بنیادی سہولیات میں سے ایک سہولت ہے۔

  • مہوش حیات کی نظر میں آئندہ امریکی صدر کون ہونا چاہیے؟

    مہوش حیات کی نظر میں آئندہ امریکی صدر کون ہونا چاہیے؟

    کراچی: تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات ملک کے ساتھ بین الاقوامی سیاست پر بھی گہری نظر رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے آئندہ امریکی صدر کے منتخب ہونے کے حوالے سے اپنے خیال کا اظہار کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مہوش حیات نے اپنے ایک ٹویٹ میں اس خواہش کا اظہار کیا کہ ’امریکا کی اگلی صدر مشعل اوباما ہونا چاہیں‘۔

    مشعل اوباما کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے مہوش حیات کا کہنا تھا کہ ’میں ذاتی طور پر ان کے کام سے بہت متاثر ہوں کیونکہ وہ اوباما فاؤنڈیشن کے لیے زبردست کام کررہی ہیں‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات پر تعجب ہوگا کہ مشعل اوباما آئند انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کریں کیونکہ میرے خیال سے وہ بہت زبردست صدر ثابت ہوسکتی ہیں۔ مہوش حیات نے اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’امریکا والوں آپ کا کیا خیال ہے؟‘۔

    یاد رہے کہ مشعل اوباما امریکا کی سابق خاتون اوّل اور بارک اوباما کی اہلیہ ہیں، صدارت ختم ہونے کے بعد سابق صدر اور اُن کی زوجہ فلاحی کاموں کے ساتھ دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم اور اُن کے حقوق کے لیے کام کررہی ہیں۔

  • اداکارہ مہوش حیات نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا

    اداکارہ مہوش حیات نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا

    کراچی: تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

    شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سوشل میڈیا ایپ پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور وہ اپنے کام کے حوالے سے بھی وقتاً فوقتاً سب کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

    اگر بات کی جائے تو سوشل میڈیا کے تقریباً تمام ہی پلیٹ فارمز پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات موجود ہیں، جو نہ صرف اپنی پوسٹیں شیئر کرتی بلکہ مداحوں کی جانب سے ملنے والے کمنٹس کو بھی پڑھتی ہیں۔

    پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کے ٹویٹر پر فالوورز کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

    انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’میں نے جوش و خروش سے بھرپور مباحثے کو پسند کیا اور مجھے بہت خوشی ہے کہ بہت سے لوگوں کو سننے والی آواز ملی۔

    اداکارہ مہوش حیات نے ٹویٹر ناقدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کی تنقید اچھی لگتی ہے اور آپ اسی طرح مذاق اڑاتے رہیں۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بچپن کی تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ شہ بالا کے روپ میں دکھائی دے رہی تھیں۔

    مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی تصویر کو بے حد پسند کیا تھا اور اداکار و میزبان یاسر حسین نے کہا تھا کہ میری شادی میں بھی شہ بالا بن جاؤ۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل اداکارہ ایمن خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کرگئی تھی وہ ماہرہ خان کے بعد 50 لاکھ فالوورز حاصل کرنے والی دوسری اداکارہ ہیں۔

  • اداکارہ مہوش حیات کی بچپن کی تصویر وائرل

    اداکارہ مہوش حیات کی بچپن کی تصویر وائرل

    کراچی: تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بچپن کی تصویر شیئر کی جس میں وہ مسکرا رہی ہیں اور سر پر کُلا بھی پہنا ہوا ہے۔

    اداکارہ نے تصویر میں کیپشن لکھا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ میں ٹھیک شہ بالا بن گئی ہوں۔

    مہوش حیات کی تصویر پر اداکار یاسر حسین نے فوری جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میری شادی میں بھی بن جاؤ۔‘

    واضح رہے کہ شہ بالا برصغیر میں ایک شادی کی رسم ہے جس میں دلہا کا بھتیجا یا کزن اس کے محافظ کے طور پر تقریب کے دوران دلہا کے ساتھ ہوتے ہیں۔

    یاد رہے کہ اداکارہ مہوش حیات نے ایشیا کی 10 پرکشش ترین خواتین کی فہرست میں شامل ہونے پر ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’لوگوں کو ان کے کام، ٹیلنٹ، میرٹ اور عقل کی بنیاد پر پرکھنا چاہیے ناکہ جسمانی خدوخال کی بنیاد پر‘۔

    ایشیا کی پرکشش ترین خواتین کی ٹاپ 10 فہرست میں جگہ بنانے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں ان خیالات کا اظہار کیا تھا۔

    خیال رہے کہ برطانوی جریدے ’ویکلی ایسٹرن آئی‘ کی 2019 کی ٹاپ 10 پُرکشش ایشین خواتین کی فہرست میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات کو بھی شامل کیا گیا تھا۔

  • ’بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے‘ مہوش اور احسن کی ویڈیو وائرل

    ’بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے‘ مہوش اور احسن کی ویڈیو وائرل

    کراچی: اداکارہ مہوش حیات اور اداکار احسن خان کی بلاول بھٹو کے مشہور جملے بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارش پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ ’جب بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے اور جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘۔ بلاول کے اس جملے پر مختلف ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں، مہوش حیات اور احسن خان بھی پیچھے نہیں رہے اور مزاحیہ ویڈیو بنادی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں اداکار گاڑی میں سفر کررہے ہیں اور مزاحیہ انداز میں بلاول کی نقل اتارتے ہوئے بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے کہہ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سابق کپتان سرفراز احمد اور شاہد آفریدی سمیت متعدد افراد کی اس بیان کے حوالے سے مزاحیہ ویڈیو سامنے آچکی ہیں۔

    مزید پڑھیں: مہوش حیات اپنی پہلی محبت خود سامنے لے آئیں

    یاد رہے کہ اداکار احسن خان کو لاہور کی مقامی این جی او کی جانب سے ایک تقریب میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا خیرسگالی سفیر مقرر کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل اداکارہ مہوش حیات کو پاکستان میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی کا سفیر مقرر کیا گیا تھا، جس کے بعد سے اداکارہ پاکستان بھر میں لڑکیوں کے حقوق اور ان کی تعلیم کے حوالے سے کام کررہی ہیں۔