Tag: Melania Trump

  • امریکی صدر اورخاتون اول کی مسلمانوں کوعید کی مبارکباد

    امریکی صدر اورخاتون اول کی مسلمانوں کوعید کی مبارکباد

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اور اہلیہ میلانیا ٹرمپ کی جانب سے امریکہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطرکی مبارکباد دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں اور میری اہلیہ ملانیا ٹرمپ امریکہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطرکی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

    امریکی صدر نے کہا کہ مسلمان ماہ صیام کے اختتام پرعیدالفطرمناتے ہیں اور اپنے ساتھیوں کے لیے محبت اور خوشی کا جذبہ لیے روز مرہ کے معمول پرواپس آتے ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عید ہمیں تعلقات مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرتی ہے اور درگزر کوفروغ دینے کا یہ بہترین موقع ہے۔

    امریکی صدر نے امید ظاہر کی کہ امن وخیرسگالی کا یہ جذبہ اور عید کی خوشیاں جس نے اس وقت سب کوسرشار کر رکھا ہے، سارا سال دنیا کو اپنے حصار میں لیے رکھے گی۔

    عالمی رہنماؤں کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد

    خیال رہے کہ گزشتہ روز عالمی رہنماؤں نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ کی طبیعیت اچانک خراب، اسپتال منتقل

    ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ کی طبیعیت اچانک خراب، اسپتال منتقل

    واشنگٹن : امریکا کی خاتون اوّل میلانیا ٹرمپ گردے میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کی گردے کی رسولی کا آپریشن کیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی خاتون اوّل اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کو گذشتہ روز گردے میں تکلیف کی وجہ سے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں ان کی گردے کی رسولی کا آپریشن ہوا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ میلانیا ٹرمپ نے دفتر نے بتایا ہے کہ والٹر ریٹ نیشنل ملٹری میڈیکل سینیٹر کے سرجنوں نے ایمبولایزیشن کے ذریعے آپریشن کیا گیا ہے۔

    میلانیا ٹرمپ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ میلانیا ٹرمپ کی گردے کی رسولی کا آپریشن کامیابی سے مکمل ہوگیا اور سرجری کے دوران کسی طرح کی مشکل پیش نہیں آئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 48 سالہ میلانیا ٹرمپ امید کررہی ہیں کہ تقریباً آپریشن کی وجہ سے ایک ہفتہ اسپتال میں گزارنا ہوگا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسپتال جاتے ہوئے اپنی اہلیہ کی خراب طبیعیت اور گردے کی رسولی کے آپریشن پر سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر پیغام دیا ہے کہ ’میں اپنی بہترین خاتون سے کی عیادت کرنے کے لیے اسپتال پہنچ رہا ہوں‘۔

    ایمبولایزیشن عموماً ٹیومر تک خون کی روانی کو روکنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ کینسر نہیں بن سکے۔

    میلانیا ٹرمپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’امریکا کی خاتون اوّل کی طبیعیت میں بہتری آرہی ہے، لیکن وہ مکمل طور طبیعیت کے بہتر ہونے کی منتظر ہیں تاکہ اپنا کام جاری رکھ سکیں‘۔

  • مادام تساؤ میوزیم میں میلانیا ٹرمپ کے مجسمے کی رونمائی

    مادام تساؤ میوزیم میں میلانیا ٹرمپ کے مجسمے کی رونمائی

    نیویارک: مادام تساؤ میوزیم میں امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے مومی مجسمے کی رونمائی ہوئی، مجسمہ آئندہ ماہ واشنگٹن ڈی سی منتقل کیا جائے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کے مادام تساؤ میوزیم میں وائٹ ہاؤس کے سابق پریس سیکریٹری سین اسپائسر نے امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے مجسمے کی رونمائی کی۔

    مجسمے میں میلانیا ٹرمپ نے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے، بیس فنکاروں نے تین ماہ تک ٹرمپ کی ٹیم کے ساتھ وقت گزارا اور سابق ماڈل میلانیا کا مجسمہ تیار کیا ہے۔

    مادام تساؤ میوزیم میں سیاحوں کی بڑی تعداد امریکی خاتون اول کا مجسمہ دیکھنے آئے گی، مومی مجسمے کو 31 مئی کے بعد واشنگٹن ڈی سی منتقل کردیا جائے گا۔

    مادام تساؤ میوزیم میں سیاح میلانیا ٹرمپ کے ساتھ سیلیفیز بھی بنوا سکیں گے، جبکہ میوزیم میں داخلے کے لیے سیاحوں کو 29 ڈالرز ادا کرنا پڑیں گے اور عوام کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایم ٹی میلانیا موومنٹس کے نام سے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

    اسپائسر کا کہنا ہے کہ میلانیا ٹرمپ ایک بہت ہی متاثر کن اور فیشن ایبل خاتون ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ امریکی لوگوں نے ان کو اتنی اہمیت دی ہے جتنی انہیں دینی چاہئے تھی یا جتنی ان کی سیاست کی سمجھ بوجھ ہے۔

    مزید پڑھیں: کترینہ کیف کا مجسمہ امریکی میوزیم مادام تساؤ میں نصب کردیا گیا 

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل بالی ووڈ اداکارہ کترینا کیف کا مجسمہ امریکی میوزیم میں نصب کیا گیا تھا، مادام تساؤ میوزیم میں بالی ووڈ کے دیگر اداکاروں شاہ رُخ خان، سلمان خان، ایشوریا رائے اور کرینہ کپور کے مجسمے بھی موجود ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میلانیا کی مسکراہٹ پر لوگ حیران

    میلانیا کی مسکراہٹ پر لوگ حیران

    واشنگٹن: سابق امریکی خاتون اول باربرا بش کی آخری رسومات کے موقع پر خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی مسکرانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اس پر بے حد حیرانی کا اظہار کیا، لوگ دراصل اس لیے حیران تھے کہ میلانیا کو صدر ٹرمپ کے ساتھ ہوتے ہوئے کبھی بھی مسکراتے نہیں دیکھا گیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں باربرا بش کی آخری رسومات کے موقع پر خاتون اول میلانیا ٹرمپ اور سابق صدر بارک اوباما ایک ساتھ بیٹھے ہیں۔

    بظاہر یوں محسوس ہو رہا ہے جیسے اوباما نے اپنی فطری پرمزاح طبیعت کے باعث کوئی ایسی بات کہی جس پر میلانیا بے ساختہ مسکرا اٹھیں۔

    تاہم ان کے مسکرانے کو سوشل میڈیا پر بہت حیرت سے دیکھا گیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک شخص نے لکھا، ’یہ تصویر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹویٹ نہ کریں، انہیں یہ سوچ کر نفرت ہوجائے گی کہ اتنے سالوں میں میلانیا اگر پہلی بار مسکرائیں تو اوباما کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے‘۔

    ایک صارف نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برادری اور باربرا بش کی آخری رسومات کی تصاویر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، ’بوجھیں کون سی تصویر آخری رسومات کے موقع پر لی گئی‘۔

    ایک اور شخص نے کہا کہ یہ واحد موقع ہے جب ہم میلانیا کو خوش دیکھ رہے ہیں۔

    ایک صارف کا کہنا تھا وہ اوباماز کے ساتھ آخری رسومات کی تقریب میں اتنی خوش ہیں جتنی وہ اپنے شوہر کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں خوش نہیں۔

    ایک شخص نے لکھا، ’کیا اپ نے میلانیا کو اس قدر خوش اور پرسکون کبھی اپنے شوہر کے ساتھ دیکھا ہے‘؟

    ایک اور شخص نے صدر ٹرمپ کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کی طرف سے لکھا، ’میلانیا میرے مذاقوں پر کیوں نہیں ہنستی، کیا اسے لگتا ہے اوباما مجھ سے زیادہ مزاحیہ ہیں‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں پہلی کرسمس

    امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں پہلی کرسمس

    واشنگٹن : امریکا میں کرسمس سیزن کا باقاعدہ آغازہوگیا، وہائٹ ہاؤس رنگ برنگی قمقموں سے سج گیا جبکہ امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے بچوں کے ساتھ مل کر کرسمس ٹری بنائے۔

    تفصیلات کے مطابق وہائٹ ہاؤس میں کرسمس سیزن کی شروعات ہوگئی، امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے وہائٹ ہاؤس سجایا، ڈھیروں قمقمے لگوایے ، جس سے وہائٹ ہاؤس میں سفید سرخ سبز رنگوں بکھر گئے۔

    میلانیا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وائٹ ہاؤس میں کی گئی کرسمس کی تیاریوں اور دلکش سجاوٹ کے مناظر دیکھائے گئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق میلانیا نے وائٹ ہاؤس کی سجاوٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پسند کو مدنظر رکھا ہے۔

    سنہری ستاروں بھرا شاندارانیس اعشاریہ پانچ فٹ لمبا روایتی کرسمس ٹری بھی نصب ہوگیا جبکہ ساتھ ہی اگلے کمرے میں بھینی بھینی خوشبو لئے جنجر بریڈ ہاؤس توجہ کا مرکز بنا۔

    میلانیا ٹرمپ نے بچوں سےمل کر خوشیوں بھرے سیزن کا آغاز کیا اور بچوں کے ساتھ ٹوفیوں اورجیلی سے رنگ برنگی کرسمس ٹری بنائے۔

    خاتون اول کا کہنا ہے کہ اس سال کرسمس پروہائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے والوں کوخوشی کا نیا احساس ملے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی خاتون اول میلانیا  ٹرمپ کو جاپان میں شرمندگی کا سامنا

    امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کو جاپان میں شرمندگی کا سامنا

    ٹوکیو : امریکی خاتون اول کوجاپان میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا وہ خود کو اسٹارسمجھتی رہیں لیکن کوئی اور سپر اسٹار نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ ایشیا کے دورے پر ٹرمپ کے ہمراہ ہیں اور جاپان کی سیر کررہی ہیں لیکن ایک ایسا واقعہ پیش آیا جب امریکی خاتون اول کو جاپان میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

     

    میلانیا کے اسکول کے دوران ایک بچی انتی پر جوش تھی کہ اسے دیکھ کر دوست نے بھی خوش ہونے کی ایکٹنگ کی، ان کی خوشی دیکھ کر میلانیا ٹرمپ خود کو اسٹار سمجھ رہی ہیں لیکن یہ جب دوست نے اشارہ کیا پیچھے دیکھو تو بچی اچھل ہی پڑی۔

     

     

    وہ بچیاں کورین راک اسٹار کو سامنے دیکھ کردیوانی ہوئی تھیں اور میلانیا شرمندہ ہی کھڑی رہ گئیں اور انکے ارمانوں پرپانی پڑگیا۔

    دورہ چین کے دوران میلانیا ٹرمپ بیجنگ ز و کی سیر کو نکلیں، میلانیا ٹرمپ بیجنگ زو پہنچیں تو انکا زبردست استقبا ل کیا گیا، میلانیا ٹرمپ نے زو میں پانڈا کا گھر دیکھا جبکہ خاتون اول نے بچوں کیساتھ تصویریں بنوائیں اور ان میں تحفے بھی بانٹے۔

     

     

    میلانیا ٹرمپ کو زو انتظامیہ نے تحفہ بھی دیا ۔

    اس سے قبل میلانیا ٹرمپ نے جاپانی خاتون اول اکی آبے کے ہمراہ ٹوکیو میں ایلمنٹری اسکول کا دورہ کیا، جہاں وہ بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں، بچوں نے مہمانوں کی آمد پر نغمے بھی گائے۔

    میلانیا ٹرمپ نے جاپانی خاتون اول کے ساتھ بیٹھ کر جاپانی زبان میں امن کا لفظ لکھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے اپنا مشہور لباس عطیہ کردیا

    امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے اپنا مشہور لباس عطیہ کردیا

    واشنگٹن : امریکی خاتون اول میلانیا نے ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد انوگریشن تقریب کا لباس عطیہ کردیا، نیلامی سے حاصل رقم چیریٹی میں دی جائے گی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کی خوش لباسی کے چرچے پورے امریکہ میں ہیں ، میلانیا ٹرمپ نے اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد افتتاحی تقریب پہنا گیا لباس اب تاریخ کا حصہ بن گیا۔

    میلانیا نے اپنا گاؤن امریکی تاریخ پر مبنی سمتھ سونین نیشنل میوزیم کو عطیہ کردیا،جسے امریکی پرچم کے ساتھ میوزیم میں سجا دیا گیا ہے۔

    امریکی خواتین اول کے کریم کلر کے گاؤن سمیت سابق امریکی خاتون اول کے چھبیس گاؤنز کی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا، نیلامی سے حاصل رقم چیریٹی میں دی جائے گی، یہ گاؤن فرانسیسی نژاد امریکی ڈیزائنر ہروے پیئر نے تیار کیا تھا۔

    اس موقع پر میلانیا نے نہ صرف امریکی تاریخ کو ایک جگہ سمیٹ کر رکھنے پر میوزیم کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا بلکہ اپنے شاندار گاؤن کے ڈیزائنر پر بھی بات کی۔

    خیال رہے کہ میلانیا ٹرمپ نے اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد افتتاحی تقریب میں اس لباس میں ڈانس کیا تھا جبکہ صدر ٹرمپ نے نے بھی اس لباس پر ڈیزائنر کی تعریف کی تھی۔

    اس موقع پر میلانیا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں نے اپنا لباس امریکی تاریخ پر مبنی سمتھ سونین نیشنل میوزیم کو عطیہ کیا ، یہ روایت افتتاحی تقریبات یاد دلانے میں مدد کرے گی۔

    انھوں نے کہا کہ جیسا کہ سب زیادہ جانتے ہیں، صدر بننے سے پہلے میرے شوہر کبھی سیاست میں نہیں رہے اور آپ تصور کر سکتے ہیں کہ الیکشن جیتنے کے بعد ہم سب کس حد تک مصروف ہوگئے ہوں گے، افتتاحی تقریب میں مجھے کیا پہننا چاہیے یہ سوچ میرے ذہن میں سب سے آخر میں آئی، اور ڈیزائنر کو اس گاؤن کو تیار کرنے کے لیے صرف دو ہفتے ملے۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برادری کی تقریب میں خاتون اول کے اسٹائل کے چرچے رہے، آئس بلو لباس میچنگ گلوز،میچنگ شوز،سلیقے سے باندھے بال،ہمیشہ کی طرح اس خاص تقریب میں بھی میلانیا کا فیشن اسٹائل لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا۔


     اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ٹیکساس :42سالہ خاتون نے ملینیا ٹرمپ کی ہم شکل بننے کے شوق میں 9سرجریاں کرالیں

    ٹیکساس :42سالہ خاتون نے ملینیا ٹرمپ کی ہم شکل بننے کے شوق میں 9سرجریاں کرالیں

    واشنگٹن : کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں، ٹیکساس کی بیالیس سالہ خاتون کو ملینیا ٹرمپ کی ہم شکل بنےکا ایسا شوق چرایا کے خاتون نے اپنے چہرے کی نو سرجریز کرا لیں۔

    امریکہ کی بیالیس سالہ انٹیریر ڈیزائنر کلاڈیا سیرا کو خاتون اول کی ہم شکل بنے کا ایسا شوق چڑھا کے ان کو روکنا کسی کے بس کی بات نہ رہی۔ کلاڈیا کا کہنا ہے کہ میلانیا ٹرمپ ایک مکمل خاتون ہیں اور ہر کوئی ان جیسا بننا چاہے گا

    بیالیس سالہ خاتون نے ملینیا ٹرمپ جیسا دیکھنے کیلئے اپنے چہرے کی نو سرجریز کرائی اور 50 ہزار ڈالر خرچ کر ڈالے۔

     

    ہیوسٹن شہر کے مشہور پلاسٹک سرجن فرینکلین روز سر کے بالوں سے لے کر آنکھوں کی پتلیوں، ناک اور ہونٹ سمیت پیر کی ایڑیوں تک سب کچھ ملینیا جیسا بنانے کے لیے پر عزم تھے۔

     

    بیالیس سالہ خاتون نے کپڑے تک اپنی پسندیدہ شخصیت جیسے خرید لیے، نویں اور آخری سرجری کے کئی دن بعد جب کلاڈیا مقامی پارٹی میں شریک ہوئیں تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور سیلفی لینے کا تانتا بن گیا ۔

    میں بہت خوش ہوں کہ میں اب کیسی لگتی ہوں، جب میں آئینے میں اپنے آپ کو دیکھتی ہوں ماضی اور اب میں فرق مجھے حیران کردیا ہے اور مجھے یقین نہیں آتا کہ یہ میں ہوں۔


    مزید پڑھیں : امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی ہم شکل


    اس سے قبل مریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی مشابہہ اسرائیلی ماڈل میرا تزر منظر عام پر آئی، میرا کے میلانیا ٹرمپ سے شکل اور اور چہرے کے نقوش اس حد تک ملتے ہیں کوئی بھی دیکھے تو میلانیا ٹرمپ کا گماں ہوتا تھا۔

    میرا کسی بھی تقریب میں “ملانیا” کے طور پر شرکت کرنے کا معاوضہ 3 ہزار ڈالر سے زیادہ لیتی ہے۔

    ماڈل کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں خاتون اول میلانیا کی طرح دیکھو ، لیکن جب فوٹو گرافر ایک دن میلانیا ٹرمپ کی طرح کے کپڑے پہنائے تو احساس ہوا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سابق فرانسیسی خاتون اول کا میلانیا ٹرمپ کو مخلصانہ مشورہ

    سابق فرانسیسی خاتون اول کا میلانیا ٹرمپ کو مخلصانہ مشورہ

    امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ اکثر و بیشتر امریکی میڈیا کی تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے سے قبل میلانیا ٹرمپ کی ماضی میں کی جانے والی ماڈلنگ کو نشانہ بنایا گیا، تو خاتون اول بننے کے بعد ان کے لباس اور فیشن پر تنقید کی گئی۔

    تاہم حال ہی میں فرانس کی سابق خاتون اول کارلا برونی نے میلانیا ٹرمپ کو ایک حوصلہ افزا پیغام بھجوایا۔ کارلا برونی فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کی اہلیہ ہیں۔

    نکولس کے دور صدارت کے پہلے برس ان دونوں نے شادی نہیں کی تھی جس کی وجہ سے یہ جوڑا مسلسل عالمی میڈیا کی تنقید کا نشانہ بنا رہتا تھا۔

    سنہ 2007 میں صدر نکولس سرکوزی کے دورہ بھارت کے موقع پر بھارتی حکومت کی جانب سے انہیں پیغام بھجوایا گیا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ کارلا کو ساتھ نہ لائیں کیونکہ بھارت جیسے مشرقی ملک میں ان کی گرل فرینڈ کو خاتون اول جیسا سرکاری پروٹوکول نہیں دیا جاسکتا، جس کے بعد نکولس سرکوزی مجبوراً اپنی گرل فرینڈ کے بغیر بھارت کے دورے پر آئے۔

    بعد ازاں سنہ 2008 میں سرکوزی اور کارلا برونی نے شادی بھی کرلی۔

    میلانیا ٹرمپ اور کارلا برونی میں مشترک بات یہ ہے کہ دونوں خواتین مشہور ماڈلز رہ چکی ہیں جس کے بعد دونوں خواتین اول کے عہدوں پر فائز ہوئیں۔

    حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کارلا برونی نے میلانیا ٹرمپ کو مشورہ دیا کہ جب بھی آپ پر تنقید ہو اسے سنجیدگی سے نہ لیں، ’یہ دراصل آپ پر نہیں بلکہ اس عہدے پر تنقید ہورہی ہے جس پر آپ فائز ہیں‘۔

    کارلا کا مزید کہنا تھا کہ یہ آپ نہیں ہوتے جو تنقید کا نشانہ بنتے ہیں، بلکہ وہ عہدہ یا مقام ہوتا ہے جس کی وجہ سے آپ پر تنقید کی جاتی ہے۔

    مزید پڑھیں: ملانیا ٹرمپ سے متعلق وہ باتیں جو آپ نہیں جانتے

    فرانس میں صدراتی محل میں گزارے گئے وقت کے بارے میں بتاتے ہوئے کارلا برونی نے کہا کہ وہ یقیناً ایک بہترین تجربہ تھا اور واقعی ایک اعزاز تھا تاہم مجھے بہت محتاط رہنا پڑتا تھا کہ میری زبان سے کوئی غلط لفظ نہ نکلے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس عرصے میں وہ اپنے شوہر کے حوالے سے بھی مختلف خدشات کا شکار رہتی تھیں کہ کہیں انہیں قتل نہ کردیا جائے۔

    کارلا برونی نے سابق امریکی خاتون اول مشعل اوباما کی بھی بے حد تعریف کی اور انہیں مہربان ترین خاتون قرار دیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • میلانیا ٹرمپ بچوں کیساتھ بچی بن گئیں

    میلانیا ٹرمپ بچوں کیساتھ بچی بن گئیں

    میری لینڈ : خاتون اول میلانیا ٹرمپ ریاست میری لینڈ کے ایک اسکول پہنچیں اور بچوں کیساتھ گھل مل گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق خاتون اول میلانیا نے میری لینڈ میں واقع اسکول کا دورہ کیا اور بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں ، اس دوران انہوں نے بچوں سے انکی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں پوچھا ۔

    بچوں نے میلانیا کو کاغذ کے ہوائی جہاز بنانا سکھائے جبکہ میلانیا نے بچوں کے ساتھ مل کر ڈرائنگ بھی کی۔

    خاتون اول نے اسکول کی مختلف کلاسز دیکھیں اور اساتذہ سے بھی ملاقات کی۔

    خیال رہے کہ میلانیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد  رواں سال جون میں وائٹ ہاؤس منتقل ہوئی، اس سے قبل وہ  اپنے بیٹے بیرون ٹرمپ کے اسکول کی وجہ سے نیویارک میں ٹرمپ ٹاور میں رہائش پزیر تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔