Tag: Melborne

  • میامی اوپن ٹینس: مرے کی سیمی فائنل تک رسائی

    میامی اوپن ٹینس: مرے کی سیمی فائنل تک رسائی

    فلوریڈا: برطانیہ کے اینڈی مرے اور ٹوماس برڈچ نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    فلوریڈا میں جاری ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں تھرڈ سیڈ برطانیہ کے اینڈی مرے نے آسٹریا کے ڈومینک تھیم کو ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود شکست دے دی۔

    حریف کھلاڑی نے پہلا سیٹ تین چھ سے جیت کر برتری حاصل کی، مرے نے دوسرے سیٹ میں کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ برابر کیا اور پھر تیسرا سیٹ باآسانی چھ ایک سے جیت کر آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔

    ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ نے ارجنٹائن کے یوآن موناکو کو اسٹریٹ سیٹس میں آؤٹ کلاس کردیا، برڈچ کی فتح کا اسکور چھ تین اور چھ چار رہا۔

  • آسٹریلیا نے ورلڈ کپ 2015 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

    آسٹریلیا نے ورلڈ کپ 2015 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

    میلبورن : چار بار ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنےوالی دنیا کی مضبوط ترین ٹیم آسٹریلیا نے ایک بار پھر چار سال کے لئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست کاسامنا کرنا پڑا،آسٹریلیا کے مائیکل کلارک 74 رنز بنا کر سرفہرست رہے ، جبکہ اسمتھ نے 26 اور ڈیوڈ وارنر نے 45 رنز اسکور کئے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے چھیالیس رنز دے کر دو اور ٹرینٹ بولٹ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم صرف ایک سو تیراسی رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی ،ابتدا ء میں ہی نیوزی لینڈ  کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    اوپنربرینڈن میک کلم مچل اسٹارک کی گیند پر صفر پرآؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے، جبکہ مارٹن گپٹل پندرہ رنز بنا کر میکسوئل کی بول پر بولڈ ہوئے، نیوزی لینڈ کے تیسرے کھلاڑی کین ولیمسن بارہ رنز بنا کر جانسن کی بول پرکیچ آؤٹ ہوگئے۔

    روس ٹیلر چالیس اور گرینٹ ایلیٹ 83 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کے پانچ کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے، آسٹریلیا کی جانب سے مچل جانسن اور جیمس فاکنر نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مچل اسٹارک نے دو اور میکسوئل نے ایک وکٹ لی۔

    نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو ایک سو چوراسی رنز کا ٹارگٹ دیا تھا جو آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 33.1 اوورز میں پورا کرلیا۔

  • ورلڈ کپ فائنل: نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 183 رنز پر آؤٹ

    ورلڈ کپ فائنل: نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 183 رنز پر آؤٹ

    میلبورن: کرکٹ کی دنیا پرحکمرانی کا خواب آنکھوں میں سجائے۔ کیویز کی کینگروز کے خلاف بیٹنگ کا اختتام ہو گیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم صرف ایک سو تیراسی رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

    ابتدا ء سے ہی نیوزی لینڈ  کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اوپنربرینڈن میک کلم مچل اسٹارک کی گیند پر صفر پرآؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

    جبکہ مارٹن گپٹل پندرہ رنز بنا کر میکسوئل کی بول پر بولڈ ہوئے، نیوزی لینڈ کے تیسرے کھلاڑی کین ولیمسن بارہ رنز بنا کر جانسن کی بول پرکیچ آؤٹ ہوگئے۔

    روس ٹیلر چالیس اور گرینٹ ایلیٹ 83 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کے پانچ کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے، آسٹریلیا کی جانب سے مچل جانسن اور جیمس فاکنر نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    جبکہ مچل اسٹارک نے دو اور میکسوئل نے ایک وکٹ لی، نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو ایک سو چوراسی رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔

  • ورلڈ کپ فائنل: نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ فائنل: نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    میلبورن: کرکٹ کے عالمی کپ کے فائنل میں نیو زی لینڈ نے ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، ابتدا ء میں ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکا رہوگئی ، اوپنربرینڈن میک کلم مچل اسٹارک کی گیند پر صفر پرآؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے.

    جبکہ مارٹن گپٹل پندرہ رنز بنا کر میکسوئل کی بول پر بولڈ ہوگئے، نیوزی لینڈ کے تیسرے کھلاڑی کین ولیمسن بارہ رنز بنا کر جانسن کی بول پرکیچ آؤٹ ہوگئے۔

    اس وقت سولہویں اوور کا میچ جاری ہے،اور کریز پر روس ٹیلر اور گرانٹ ایلیٹ موجود ہیں۔

  • ورلڈ کپ کافائنل: نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا آج پنجہ آزمائی کریں گے

    ورلڈ کپ کافائنل: نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا آج پنجہ آزمائی کریں گے

    میلبورن : دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ آج ہوگا، میدان سج گیا، کرکٹ کی دنیا پر آئندہ چار سال کے لئے حکمرانی کون کرے گا؟ فیصلے کی گھڑی قریب آگئی۔

    آج نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا فائنل میں ٹکرائیں گے۔ ورلڈ کپ سمٹ گیا۔ نیا چیمپئن ایک فتح کی دوری پرہے کون تاریخ رقم کرے گا  کس ٹیم کا انتظار طویل ہوجائے گا؟کون چیمپئن کہلائے گا؟ان سب سوالوں کا جواب دنیا کو آج مل جائے گا.

    میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔ نیوزی لینڈ نے کبھی چیمپئین ہونے کا تاج اپنے سر نہیں سجایا۔

    کیویز پہلی بار فائنل کھیل رہے ہیں۔ قسمت نے کیویز کو کرکٹ پر حکمرانی کا موقع دے دیا۔۔ ایک جیت سب کچھ بدل دے گی۔

    ہار بہت دکھ پہنچائے گی۔انتیس مارچ کی تاریخ ایک ٹیم کے لئے یادگار بن جائے گی۔ کون ہوگی وہ ٹیم؟ نیوزی لینڈ یا آسٹریلیا۔ آسٹریلیا کیلئے یہ ٹرافی نئی نہیں ہے۔ چار مرتبہ کینگروز اسے حاصل کرچکے ہیں۔

    ورلڈ کپ کا سنسنی خیز فائنل پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔

  • ورلڈ کپ فائنل : ٹرینٹ بولٹ اور مچل اسٹارچ توجہ کا مرکز ہوں گے

    ورلڈ کپ فائنل : ٹرینٹ بولٹ اور مچل اسٹارچ توجہ کا مرکز ہوں گے

    میلبورن : ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے دو فاسٹ بولرز سب کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق میلبورن میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا مقابلہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارچ سے ہوگا۔

    ایک سیر تو دوسرا سوا سیرہے،ورلڈ کپ فائنل میں دونوں بولرز کا کردار سب سے اہم ہوگا۔ آسٹریلیا کا ٹاپ آرڈر بولٹ کے نشانے پر ہوگا۔

    جبکہ بولٹ چل گئے تو آسٹریلیا کے نٹ بولٹ ڈھیلے ہوجائیں گے، بولٹ اب تک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ اکیس کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگاچکے ہیں اور دو مرتبہ میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی بولٹ نے اپنے نام کیا ہے۔

    ادھر آسٹریلیا کے مچل اسٹارچ اپنا چکر چلا سکتے ہیں۔ اسٹارچ کے تیر نشانے پر لگے تو کیویز کو بہت بھاری پڑجائیں گے۔ کرکٹ کے میگا ایونٹ میں کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔

  • ورلڈ کپ: آئی سی سی نے فائنل کیلئے امپائرز اورآفیشلز کا اعلان کردیا

    ورلڈ کپ: آئی سی سی نے فائنل کیلئے امپائرز اورآفیشلز کا اعلان کردیا

    سڈنی: آئی سی سی نے ورلڈ فائنل کیلئے امپائرز اور آفیشلز کا اعلان کردیا، پاکستانی امپائر علیم ڈار اعلان کردہ پینل میں شامل نہیں۔

    کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل مشترکہ میزبان ملک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان انتیس مارچ کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائیگا، فائنل مقابلے کیلئے آئی سی سی نے امپائرز اور آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا ہے،لیکن اس پینل میں ایوارڈ یافتہ پاکستانی امپائر علیم ڈار شامل نہیں ہیں۔

    علیم ڈار نے بھارت اور بنگلہ دیش کے کوارٹر فائنل میچ کے دوران ایک متنازعہ فیصلہ سنایا تھا جس کے بعد انہیں سیمی فائنل راؤنڈ میں امپائرنگ سے محروم کردیا گیا تھا اور اب فائنل میں بھی ان کی خدمات حاصل نہیں کی گئیں۔

     ٹائٹل معرکے میں رنجن مدوگالے میچ ریفری،کمار دھرماسینا اور رچرڈ کیٹیل بورو فیلڈ امپائر ہونگے۔

  • ورلڈ کپ فائنل: نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں میلبورن پہنچ گئیں

    ورلڈ کپ فائنل: نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں میلبورن پہنچ گئیں

    میلبورن : ورلڈ کپ کا پہلی مرتبہ فائنل کھیلنے والی ٹیم نیوزی لینڈ نے میلبورن میں بھرپور تیاریاں شروع کردی ہیں۔ فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف فائنل کھیلنے کی خواہش پوری ہوگئی۔

    نیوزی لینڈ کا چالیس سال کا انتظار ختم ہوا۔ تاریخ رقم کرنے کے لئے ایک فتح اور درکار ہے۔ پہلی مرتبہ میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے والی ٹیم نیوزی لینڈ نے بھرپور تیاریاں شروع کردی ہیں۔

    ایونٹ کے نمایاں فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انکی ٹیم سخت محنت کے بعد فائنل میں پہنچی ہے۔

    آسٹریلوی ٹیم بھی فائنل کھیلنے کیلئے میلبورن پہنچ گئی ہے،ائیرپورٹ پر کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا،اوپنر ایرون فنچ کہتے ہیں کہ وہ اپنی فارم سے مطمئن ہیں۔

    دونوں ٹیموں کو یقین ہے کہ فائنل مقابلے کیلئے لاکھوں کی تعداد میں شائقین میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں آکر نئے چیمپیئن کی حوصلہ افزائی کرینگے۔

  • کرکٹ کے عالمی کپ کا سنسنی خیزفائنل: تاج کس کے سر سجے گا

    کرکٹ کے عالمی کپ کا سنسنی خیزفائنل: تاج کس کے سر سجے گا

    میلبورن : دنیائے کرکٹ پرآئندہ چار سال حکمرانی کون کرے گا۔ فیصلے کی گھڑی قریب آگئی۔ شائقین کے دلوں کی دھڑکنیں تیز ہو گئیں۔

    عالمی کپ کا سنسنی خیزفائنل اتوارکوآسٹریلیااور نیوزی لینڈ کےدرمیان میلبورن میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا۔

    بھارت کی بھی چھٹی ہوگئی۔ میزبانوں نےایک ایک کرکے بارہ مہمان ٹیموں کا سفر ختم کردیا۔ اب دو ٹیموں میں گھمسان کا رن پڑے گا۔

    آئندہ چار سال کے لئے نیا ورلڈ چیمپئن کون ہوگا فیصلہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان اتوار کو میلبورن میں ہوگا۔ اب ایک جیت کسی ایک ٹیم کی دنیا بدل دے گی۔

    انیس سو ستاسی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی ایشیائی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل نہیں کرپائی۔ نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

    ادھر آسٹریلیا سب سے زیادہ چار مرتبہ ورلڈ چیمپئن بن چکا ہے۔ ٹائٹل کے لئے دونوں ہی ٹیموں کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔

    گروپ میچ میں بلیک کیپس نے کینگروز کو دلچسپ مقابلے کے بعد زیر کیا تھا۔ فائنل میں بھی سنسنی خیز مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

  • بھارت اوربنگلہ دیش کے درمیان کوارٹرفائنل آج کھیلا جائے گا

    بھارت اوربنگلہ دیش کے درمیان کوارٹرفائنل آج کھیلا جائے گا

    میلبورن : کرکٹ ورلڈ کپ دوہزار پندرہ کا دوسرا کوارٹرفائنل آج دفاعی چیمپیئن بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق میلبورن میں ایونٹ کے دوسرے کوارٹرفائنل کا میدان سجے گا، دفاعی چیمپیئن بھارت اور بنگلہ دیشی کھلاڑی ناک آؤٹ میچ میں ٹکرانے کیلئے تیار ہیں۔

    میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔ بھارتی ٹیم ایونٹ میں تاحال ناقابل شکست ہے، گروپ میچ میں بھارت بارہ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہی تھی۔

    پول اے سے بنگلہ دیش کی ٹیم انگلینڈ کو اپ سیٹ شکست دیکر پہلی مرتبہ کوارٹرفائنل میں پہنچی ہے۔